| 36 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا | Kamran_Tabasum (09-10-09), saraah (28-03-11), shafresha (06-10-09), فیصل ناصر (20-12-09), فاروق سرورخان (05-10-09), گوہر (21-10-09), پاکستانی (05-10-09), ھارون اعظم (10-01-11), یاسر عمران مرزا (05-10-09), نیلم خان (05-10-09), منتظمین (08-10-09), محمد کاشف حبیب (01-11-09), محمدخلیل (05-10-09), محمدعدنان (05-10-09), مرزا محمد فاروق (06-10-09), مزمل فاروق (06-10-09), مسافر (06-10-09), معظم (17-10-09), wajee (05-10-09), ایس اے نقوی (07-10-09), ام طلحہ (06-10-09), احمد بلال (18-10-09), بلال الراعی (05-09-11), راجہ اکرام (05-10-09), رضی (06-10-09), سیلانی (05-11-09), سحر (03-11-09), شاہ جی 90 (06-10-09), طاھر (06-10-09), طارق راحیل (06-10-09), عامرشہزاد (06-10-09), عبدالقدوس (05-10-09), عبداللہ حیدر (06-10-09), عدنان دانی (12-01-11), عروج (04-10-11) |
|
|
#16 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
انتظار کرتے ہیں باتصویری سفر نامے کا شکریہ کے ساتھ
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے پاکستانی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#17 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اپنے اس سفر کی میرے پاس کچھ ویڈیو کلپس بھی ہیں مگر ان کا سائز بڑا ہونے کی وجہ سے اپلوڈ نہیں کرپارہا۔ ان کو میں نے zip کرنے کی بھی کوشش کی ہے مگر کوئی خاص فرق نہیں پڑ رہا۔ آخری پوسٹ میں بھی میں ایک کلپ اپلوڈ کرنا جاہ رہا تھا مگر شاید سائز بڑا ہونے کی وجہ سے اپلوڈ نہیں کرپایا۔
کیا اس میں میری کوئی مدد کرسکتا ہے ؟ |
|
|
|
|
|
#19 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
سب سے پہلے تو معزرت اور مجھے انتہائی افسوس ہو رہا ہے کہ اس دن مجھے چھٹی کیوں نہیں ملی میں آپ سب سے مل سکتا تھا ، اسے مقدر کہتے ہیں ، خیر یار زندہ صحبت باقی اب آتے ہیں ویڈیو کے مسعلہ کی جانب ، آپ کی ویڈیو کس فارمیٹ میں ہے ، جو بھی ہو اس کو ، مثلا wmv to 3gp converter لکھہ کر گگل میں سرچ کر لیں اور ایک سو پروگرام آزما کر دہکھہ لیں امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ اس سلسلہ میں Zune video converter بھی بت مثال ہے ، لیکن پہلے پہلے استعمال میںتھوڑا تنگ کرتا ہے ، کنورژن کے بعد ویڈیو کو یو ٹیوب پر اپ لوڈ کر دیں اور ہمارے ساتھہ شئیر کریں ، اور جلدی کریں مزا آ رہا ہے آپ کی روداد سن کے اور مجھے خاص طور پر ممبران کی تصاویر کا خصوصی طور پر انتظار ہے |
|
|
|
|
|
|
#20 | |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اقتباس:
تصویر تو بھائی ہم نے کھینچی ہی نہیں۔ ویسے بھی آپ کو میری تھریڈز میں بندوں کی تصاویر نہیں ملیں گی اور اگر ملی بھی تو کسی نہ کام کی۔ |
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا | شاہ جی 90 (06-10-09), عبداللہ حیدر (07-10-09) |
|
|
#21 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایم پی فور میں کر لیں اور ممبران کی تصاویر تو آپ کو سپیشلی کھینچنی چاہئیے تھیں
|
|
|
|
| شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا | shafresha (12-10-09) |
|
|
#23 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
کاروان پاک۔نیٹ کراچی سے لاہور - حصہ دوم یہ بات میں آپ کو بتانا بھول گیا کہ دوپہر کے کھانے کے لیے پراٹھے اور کباب ہم لوگ ساتھ لائے تھے تاکہ ایک وقت کے کھانے کی بچت ہوجائے۔ تو روہڑی کراس کرتے وقت ہم نے چلتی گاڑی میں ہی پراٹھوں کا رول بنا کر دوپہر کا کھانا کھایا۔ میر پور ماتھیلو سے تھوڑا آگے آم کے باغات: ![]() اس تصویر میں کوئی خاص بات نہیں ہے مگر ہماری محترمہ کو ایسے درختوں میں ایک آرٹ نظر آتا ہے۔ خصوصاً خزاں کے بعد جو درخت گنجے ہوجاتے ہیں، اللہ جانے ان میں کیا آرٹ ہوتا کہ مجال ہے کہ ہماری محترمہ وہاں سے بغیر تصویر کھینچے آگے بڑھ جائیں۔ تو جناب ہم نے ایسے درختوں کو 'آرٹیشٹک درَخت' کہنا شروع کردیا: ![]() راستے کے چند اور خوبصورت مناظر: ![]() ![]() ![]() آہا اینٹوں کا بھٹا اس کا مطلب ہے کہ پنجاب کچھ زیادہ دور نہیں ہے: ![]() دوپہر کے 2 بجے ہم پنجاب میں داخل ہوئے اور صادق آباد ہم 2:35 پر پہنچ چکے تھے۔ صادق آباد کراچی اور لاہور کے عین درمیان میں ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہاں پہنچ کر آپ کا لاہور تک کا آدھا سفر طے ہوچکا ہوتا ہے۔ سفر کے آغاز میں ہم نے یہ پروگرام بنایا تھا کہ ہم مغرب تک صادق آباد پہنچ جائیں گے اور رات وہاں کسی ہوٹل میں ٹھہر کر اگلی صبح لاہور کے لیے چل پڑیں گے۔ مگر اللہ نے کرم کیا، روڈ بھی اچھے ملے اور گاڑی بھی بہترین چلتی رہی اور ہم لوگ بھی ہشاش بشاش تھے۔ تو اس جگہ ہم نے پلان بنایا کہ اگر ہم اسی رفتار سے چلتے رہے تو ہم رات 11 بجے تک لاہور پہنچ سکتے ہیں۔ تو ہم نے ہمت کی اور گاڑی آگے بڑھا دی۔ 5:40 پر ہم بہاولپور پہنچ چکے تھے۔ بہاولپور سے تقریباً 30 کلومیٹر آگے لودھراں آجاتا ہے۔ لودھراں سے سیدھی ایک سڑک ملتان کی طرف جاتی ہے اور جنہیں لاہور جانا ہوتا ہے وہ سیدھے ہاتھ پر خانیوال کی طرف مڑجاتے ہیں۔ لودھراں سے خانیوال تک کا فاصلہ تقریباً 50 کلومیٹر تک کا ہے۔ یہ سارا روڈ ٹو وے ہے اور کہیں کہیں روڈ کافی خراب ہے مگر ہے خوبصورت علاقہ: ![]() ![]() اسی روڈ پر شام کا ایک منظر: ![]() اس طرح خانیوال ہم لوگ شام 7:45 پر پہنچ چکے تھے۔ خانیوال سے باہر نکل کر ہم پھر سے ہائی وے پر چڑھ چکے تھے۔ تھوڑا آگے جا کر ہم نے 'قلندر کبریا' ہوٹل پر رات کا کھانا کھایا۔ یہاں ہم نے قیمہ مٹر اور پلائو آرڈر کیا۔ دونوں ہی کھانے بہت زبردست تھے۔ آپ لوگ یہاں سے گزریں تو آپ لوگ بھی اسے آزما سکتے ہیں۔ اس ریسٹورنٹ کی تصویر ہم نے واپسی پر لی تھی: ![]() یہاں تک کا سفر ہمارا خیر خیریت سے گزرا تھا اور آگے لاہور صرف 250 کلومیٹر رہ گیا تھا۔ کھانا کھانے کے بعد ہڑپہ پر ہم نے 'الم فلنگ اشٹیشن' پر اپنی گاڑی میں سی این جی بھرائی اور جیسے ہی اسٹیشن سے باہر نکلے تو گاڑی نے بُری طرح مسِنگ کرنا شروع کردیا۔ بہت مشکل سے اسے اگلے 'ہڑپہ فلنگ اسٹیشن' تک لے گیا۔ وقت تقریباً رات کے 8:15 ہورہے تھے۔ وہاں میں نے گاڑی اسٹیشن کے ایک کھمبے کے ساتھ لگائی، اوزاروں کی پوٹلی نکالی، بونٹ کھولا، ائیرفلٹر چیک کیا اور سارے پلگ اور پلگ کی تاریں چیک کیں، مگر سب کچھ ہی ٹھیک تھا اور اب تو گاڑی اسٹارٹ ہی نہیں ہورہی تھی۔ اس چکر میں ہمیں آدھا گھنٹہ گزر گیا۔ اتنی دیر میں اسٹیشن کے لوگ ہمارے پاس آئے اور گاڑی کو دھکا لگایا مگر پھر بھی گاڑی اسٹارٹ نہیں ہوئی۔ اسکے بعد اسٹیشن والے نے اپنی ٹیلیفون ڈائری میں سے ایک کار الیکٹریشن کا نمبر نکالا اور اسکو بلا لیا۔ الیکٹریشن صاحب آدھے گھنٹے میں آئے۔ اتنی دیر میں اسٹیشن والوں نے ہمارے ساتھ بہت اچھا برتائو کیا۔ الیکٹریشن صاحب نے گاڑی کا پورا معائنہ کر کے یہ اخذ کیا کہ ڈسٹریبیوٹر کے اندر ایک 'سکہ' ہوتا ہے، وہ اس میں نہیں ہے، جس کی وجہ سے کرنٹ پلگوں کو پاس نہیں ہورہا۔ یہ 'سکہ' صاحب کب غائب ہوئے اور اس کے بغیر گاڑی اب تک کیسے چل رہی تھی یہ ایک الگ معمہ ہے۔ اب مسئلہ یہ تھا کہ اس ویرانے میں کہاں سے یہ سکہ لایا جائے۔ اس جگہ اس بندے نے اپنی مہارت دکھائی، وہ اس طرح کہ ٹارچ کے بڑے سائز کے سیل کو توڑا اور اس میں سے ایک موٹا سکہ نکالا اور پھر اس کر گھسا گھسا کر پنسل کے سکے جتنا پتلا کردیا۔ اس کے بعد اسے گاڑی میں لگایا تو گاڑی فوراً چل پڑی۔ میں اس بندے کی مہارت سے بہت متاثر ہوا۔ اب میں یہ سوچ رہا تھا کہ یہ کم از کم 500 تو ضرور مانگے گا اور اگر مانگ بھی لے تو میں اتنا مطمئن ہوگیا تھا کہ اسے دے بھی دیتا مگر جب اس سے پوچھا تو اس نے بڑے اسٹائل سے کہا کہ بھائی 200 سے ایک روپیہ کم نہیں لوں گا۔ میں نے اسے 200 سے زیادہ ہی پیسے دیے۔ ایک اور مژدہ ان صاحب نے سنایا کہ بھائی جی جو آئل آپ نے کراچی سے ڈلوایا تھا وہ شاید نقلی تھا کیونکہ اس نے انجن کمزور کردیا ہے اور آپ کی گاڑی نے آئل بھی کم کیا ہے اور اب آپ گاڑی 80 یا 90 سے زیادہ نہیں بھگا سکتے، بس جیسے تیسے لاہور پہنچیں اور اس میں نیا آئل ڈلوائیں۔ مجھے بہت حیرت ہوئی کیونکہ جو آئل میں نے گاڑی میں ڈالا تھا وہ تھا بھی شیل کا اور لیا میٹرو سے تھا اور تھا بھی مہنگا والا، شاید میں نے سی این جی والا آئل نہیں ڈالا تھا جس کی وجہ سے ایسا ہوا۔ بہرحال جناب اس چکر میں ہمارے وہاں دو گھنٹے ضائع ہوگئے۔ اس کے بعد ہم نے گاڑی آہستہ ہی چلائی زیادہ سے زیادہ 90 یا 100۔ اوکاڑہ ہم لوگ شاید 10:30 پر پہنچ گئے تھے۔ اس سے آگے مجھے سخت نیند آنے لگی تھی اور باقائدہ جھونکے لینے لگا تھا۔ مجھے مسلسل ڈرائیونگ کرتے ہوئے اب 16 گھنٹے ہوچکے تھے اور پچھلی رات کو سفر کی تیاری کی وجہ سے مشکل سے صرف دو گھنٹے ہی سو پایا تھا۔ اور اب ایسا ہونے لگا تھا کہ سامنے والی گاڑیاں مجھے دو دو نظر آرہی تھیں۔ ہم نے مناسب یہی سمجھا کہ کہیں رک کر تھوڑا آرام کر لیا جائے۔ راستے میں ایک شیل پمپ پر گاڑی روک کر 15 منٹ کے لیے آرام کر لیا۔ اس کے بعد آدھے گھنٹے تک تو میں صحیح رہا مگر اس کے بعد پھر سے نیند نے تنگ کرنا شروع کردیا۔ اسکے بعد ہم ایک ٹرک ہوٹل پر رکے اور چائے پی لی، جس سے میں کافی ہشاش بشاش ہوگیا اور ہم لوگ لاہور خیر خیریت سے پہنچ گئے۔ لاہور ہم رات کے 3:15 پر پہنچ گئے تھے۔ |
|
|
|
| 12 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا | Kamran_Tabasum (09-10-09), saraah (28-03-11), shafresha (12-10-09), فاروق سرورخان (09-10-09), ھارون اعظم (10-01-11), نیلم خان (07-10-09), محمدعدنان (11-10-09), مسافر (12-10-09), احمد بلال (18-10-09), راجہ اکرام (07-10-09), شاہ جی 90 (07-10-09), عروج (04-10-11) |
|
|
#24 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرمد بھائی زبردست بہت مزا آ رہا ہے
جلدی سے اگلی قسط بھیجئیے |
|
|
|
|
|
#27 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا | راجہ اکرام (07-10-09), شاہ جی 90 (07-10-09) |
|
|
#28 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرمد بھائی ایک نظر یہاں
سو بار جنم لیں گے ۔ علی کی آواز میں ۔ پاکستان کی آواز۔ پاکستان کے فورمز |
|
|
|
|
|
#29 | |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اقتباس:
|
|
|
|
|
|
|
#30 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,563
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھا لگا پڑھ کر آپ کا سفر تو بہت اچھا گزرا ہو گا
لیکن جناب تصویریں تو ساری نئی لگانی تھی نا کچھ تصویریں پُرانی ہیں یا پھر پہلے کمیرے کی تاریخ ٹھیک نہیں تھی بہت مزہ ایا پڑھ کر اور تصویریں دیکھ کر |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فورم, کوشش, کلپ, کلومیٹر, کباب, کراچی, پوسٹ, پاکستان, پسند, پسندیدہ, یو ٹیوب, لوگ, اللہ, اسلام, بھائی, تحریر, تصاویر, حکم, رمضان, رات, سفر, سیر, عید, عمدہ, صادق |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 2 (0 members and 2 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دی | گلاب خان | کرکٹ | 10 | 05-05-10 10:02 AM |
| ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ: تیرہ ریجنل ٹیموں کا اعلان | تفسیر حیدر | کرکٹ | 0 | 19-09-08 06:38 PM |
| سہ ملکی ٹورنامنٹ :بھارت کو ہرا کر پاکستان نے فائنل جیت لیا | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 15-06-08 09:06 PM |
| آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ | عبدالقدوس | کھیل اور کھلاڑی | 0 | 13-04-08 09:46 AM |
| ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ:جاپان نے پاکستان کو 3-1سے ہرا دیا | خرم شہزاد خرم | ہاکی | 1 | 03-09-07 11:24 PM |