واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان > پاکستان کی سیاحت




کاروان پاک۔نیٹ اور پاکستان ٹور

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-10-09, 05:40 PM  
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,775
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default کاروان پاک۔نیٹ اور پاکستان ٹور

السلام و علیکم،

ہم لوگ کافی عرصے سے پاکستان ٹور کا پروگرام بنا رہے تھے مگر ہر دفعہ کوئی نا کوئی مسئلہ ہوجاتا اور ہمارا یہ پروگرام دھرا کا دھرا رہ جاتا۔ اس رمضان میں ہم گھر والوں نے پھر سے پروگرام بنانا شروع کیا اور میں نے اپنے آفس میں سالانہ چھٹیوں کے لیے اپلائی بھی کردیا۔ جب چھٹیاں مل گئیں تو ہم نے یہ عید لاہور میں منانے کا پروگرام بنایا اور اس کے بعد راولپنڈی جانے کا بھی ارادہ تھا۔ چونکہ ہمارے فورم کے بہت سے ساتھی راولپنڈی اور لاہور میں رہتے ہیں تو میں نے سب کو ڈھونڈا اور ان سے ملنے کا پروگرام بھی بنایا، جس کی تفصیلات میں اگلی پوسٹ میں دوں گا۔ میرے اس ٹرپ کو منتظمین بھائی نے ‘کاروان پاک۔نیٹ‘ کا نام دیا اور حکم دیا کہ میں اپنے ساتھ کیمرہ لے جائوں اور تصاویر کھینچ کر آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں۔ یہ پوری تھریڈ کاروان پاک۔نیٹ کے پاکستان ٹور کی ہے۔

تو جناب ہمارا پروگرام یہ بنا کہ ہم اپنی مہران پرعید سے دو دن پہلے کراچی سے لاہور کے لیے چلیں گے۔ ایک رات صادق آباد میں گزار کے دوسرے دن لاہور پہنچ جائیں گے۔ پھر لاہور سے عید کے دوسرے دن راولپنڈی کے لیے چلیں گے اور وہاں دو دن ٹھہر کر مری اور مظفرآباد کے لیے نکل جائیں گے۔ وہاں سے واپس راولپنڈی اور پھر لاہور اور پھر کراچی۔ ان شہروں کے درمیان جو بھی اہم مقامات آئیں گے وہاں بھی جانے کا ارادہ تھا اور جہاں کی جو بھی مشہور چیز ہیں وہ سب بھی کھانے کا ارادہ تھا۔

تو جناب ہم نے اللہ کے کرم سے اپنی توقعات سے کافی زیادہ جگہوں کی سیر کی اور خوب انجوائے کیا۔ یہ تھریڈ شروع کرنے کا میرا ایک مقصد تو یہ ہے کہ اپنے اس ٹرپ کو آپ لوگوں کے ساتھ بھی شئیر کروں اور اس سفر میں ہونے والے اچھے برے تجربات بھی آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں تاکہ آپ لوگ بھی ان سے مستفید ہوسکیں۔

اس سفر کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ اس پورے سفر میں ہماری گاڑی نے 4105 کلومیٹر سفر کیا۔ پورے سفر میں ہمیں 34 دفعہ سی این جی اور 6 مرتبہ پیٹرول ڈلوانا پڑا۔ سی ان جی 7401 روپے اور پیٹرول 3000 کا خرچ ہوا۔ اس طرح ہماری گاڑی نے ایک کلومیٹر تقریباً ڈھائی روپے میں کیا، جو کہ میرے حساب سے بہت اچھی ایوریج رہی۔ بلکہ میں یہ کہوں گا کہ اتنے لمبے ٹرپ پر یہ ہمیں ٹرین، بس اور ٹیکسیوں سے بہت سستا پڑا۔ پورے سفر میں ہمیں 38 مرتبہ 755 روپے کا ٹول ٹیکس دینا پڑا جو ہمیں اس وجہ سے بہت برا لگا کہ ہمیں ہر جگہ گاڑی روکنی پڑتی تھی۔

اس سفر میں ہم جن بڑے بڑے شہروں میں گئے ان میں لاہور، کھیوڑہ، راولپنڈی، اسلام آباد، مظفرآباد، مری، منگلا ڈیم، میرپور (آزاد کشمیر) اور بہاولپور شامل ہیں۔ اپنی اگلی پوسٹ میں، میں ان سب شہروں کی تفصیل اور تصاویر بھی آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں گا۔ ایک چیز جس کا ہمیں بہت افسوس رہا، وہ یہ کہ ہر شہر میں ہم سے کوئی نا کوئی جگہ گھومنے سے رہ گئی۔ کئی مرتبہ اپنے بجٹ یا گاڑی یا معلومات کی کمی یا پھر وقت کی کمی کی وجہ سے کسی بھی شہر کو ہم پورا نہیں دیکھ سکے۔ اب انشاءاللہ اگلی مرتبہ ان سب جگہوں کو بھی اپنے پروگرام میں شامل کریں گے۔

تو جناب یہ تو تھا ہمارے سفر کا خلاصہ، اب اگلی آنے والی پوسٹ میں، میں ہر شہر کی الگ سے تفصیلات دوں گا اور اس کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو کلپ بھی آپ لوگوں کے ساتھ شئیر کروں گا۔ امید ہے آپ لوگ بھی ہمارے تجربات سے لطف اندوز ہوں گے۔


جاری ہے۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
36 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (09-10-09), saraah (28-03-11), shafresha (06-10-09), فیصل ناصر (20-12-09), فاروق سرورخان (05-10-09), گوہر (21-10-09), پاکستانی (05-10-09), ھارون اعظم (10-01-11), یاسر عمران مرزا (05-10-09), نیلم خان (05-10-09), منتظمین (08-10-09), محمد کاشف حبیب (01-11-09), محمدخلیل (05-10-09), محمدعدنان (05-10-09), مرزا محمد فاروق (06-10-09), مزمل فاروق (06-10-09), مسافر (06-10-09), معظم (17-10-09), wajee (05-10-09), ایس اے نقوی (07-10-09), ام طلحہ (06-10-09), احمد بلال (18-10-09), بلال الراعی (05-09-11), راجہ اکرام (05-10-09), رضی (06-10-09), سیلانی (05-11-09), سحر (03-11-09), شاہ جی 90 (06-10-09), طاھر (06-10-09), طارق راحیل (06-10-09), عامرشہزاد (06-10-09), عبدالقدوس (05-10-09), عبداللہ حیدر (06-10-09), عدنان دانی (12-01-11), عروج (04-10-11)
پرانا 04-11-09, 05:56 PM   #211
Senior Member
 
محمد کاشف حبیب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: فتح پور (لیہ)
عمر: 27
مراسلات: 1,306
کمائي: 9,831
شکریہ: 493
522 مراسلہ میں 1,015 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد کاشف حبیب کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد کاشف حبیب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
راستے میں ہم نے اس ڈائیوو والے کے ساتھ بہت ریس لگائی۔ کبھی میں اس سے آگے ہوجاتا اور کبھی اسے آگے جانے دیتا
اگر میں ہوتا ناں سائیکل پر تو آپ دیکھتے ہی رہ جاتے ۔ ۔ ۔
محمد کاشف حبیب آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-11-09, 06:03 PM   #212
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,241
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,163 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد کاشف حبیب مراسلہ دیکھیں
اگر میں ہوتا ناں سائیکل پر تو آپ دیکھتے ہی رہ جاتے ۔ ۔ ۔
ہاں آپ اتنے پیچھے رہ جاتے کہ ابو عمار بھائی دیکھتے رہ جاتے بلکہ دکھ ہی نہ سکتے
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-11-09, 06:20 PM   #213
Senior Member
 
محمد کاشف حبیب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: فتح پور (لیہ)
عمر: 27
مراسلات: 1,306
کمائي: 9,831
شکریہ: 493
522 مراسلہ میں 1,015 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد کاشف حبیب کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد کاشف حبیب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
ہاں آپ اتنے پیچھے رہ جاتے کہ ابو عمار بھائی دیکھتے رہ جاتے بلکہ دکھ ہی نہ سکتے
چل بھائی میں نے آپ کو تو مقابلے کی دعوت نہیں دی میرا سایکل تو نان اسٹاپ ہے جی میرے سایکل کے تو کیا کہنے ۔ ۔ ۔
محمد کاشف حبیب آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-11-09, 06:24 PM   #214
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,241
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,163 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے بھائی
آپ دعوت دیتے بھی تو میں ہار مان جاتا
اتنے تیز سائیکل سے کون جیت سکتا ہے؟
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-11-09, 07:58 PM   #215
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,794
کمائي: 2,339,019
شکریہ: 17,786
12,248 مراسلہ میں 28,458 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابو عمار مراسلہ دیکھیں
ائوے ہوئے کیا بات ہے آپ کی شبیر بھائی، کیا پوائنٹ پکڑا ہے آپ نے۔ میں مرزا کی سائیکل کا تذکرہ کرنے والا تھا مگر میں سمجھ رہا تھا کہ اسے شاید کسی اور نے نہیں پڑھا ہوگا۔ یہ مضمون فیڈرل بورڈ کی کتابوں میں تو ہے مگر شاید کسی اور بورڈ کی کتابوں میں نہیں ہے۔

آپ کے مخلصانہ مشورے کا بہت بہت شکریہ۔ میں انشاءاللہ جلد کوشش کروں گا۔
مرحوم کی یاد میں تو پنجاب بورڈ کی کتب میں غالبا 2 مرتبہ ہے
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-11-09, 08:22 PM   #216
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,775
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
مرحوم کی یاد میں تو پنجاب بورڈ کی کتب میں غالبا 2 مرتبہ ہے

میں نے سندھ بورڈ سے پڑھے ہوئے ایک صاحب سے اس مضمون کا تزکرہ کیا تھا تو ان کو تو اس کا پتہ ہی نہیں تھا۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-11-09, 09:29 PM   #217
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,451
کمائي: 64,461
شکریہ: 2,883
1,790 مراسلہ میں 4,482 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب ۔۔ بالآخر سفر اختتام پذیر ہوا۔۔

اور بہت عمدہ انداز میں آپ نے تحریر کیا ہے۔ پڑھ کر ایسا لگا کے واقعی سفر پر ہو آیا ہوں ۔ ' ویسے رحیم یار خان سے لاہور براستہ ہائی وے تھوڑا تجربہ ہے براستہ خانیوال '
اب تو مزید خواہش پیدا ہو گئی ہے سفر کرنے کی۔۔ اللہ تعالٰی سے دعا کرتے ہیں کہ جلد کو سبب بنے ہمارے لیے بھی اور سب بھائیوں کے لیے۔
__________________
اے اللہ! ان سنگین حالات میں ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین
بزنس ایجوکیشن ایک تعلیمی بلاگ ، اب نئے انداز میں - http://bizedu.co.cc
معظم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
محمد کاشف حبیب (05-11-09), ابو عمار (05-11-09), راجہ اکرام (04-11-09)
پرانا 04-11-09, 10:37 PM   #218
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,241
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,163 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
مرحوم کی یاد میں تو پنجاب بورڈ کی کتب میں غالبا 2 مرتبہ ہے
شاید آپ نے دو مرتبہ پڑھی ہو وہ کتاب
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار (05-11-09)
پرانا 04-11-09, 10:53 PM   #219
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,251
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم،

بہت مزیدار سفرنامہ اور اپنے تجربات شیئر کرنے کا شکریہ - سرمد بھائی، پڑھ کر واقعی یوں‌ لگا کہ ہم بھی آپ کی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھے

اچھا یہ بتائیں کہ آپ نے کل کتنے کلومیٹر سفر کیا اور راستےمیں‌کتنے بار بھٹکے؟‌

آپ کا سفر نامہ پڑھ کر اب کوئی لمبا سفر کرنے کا بہت دل چاہ رہا ہے -- انشاءاللہ بشرط حیات ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

والسلام

طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-11-09), ھارون اعظم (11-01-11), منتظمین (05-11-09), محمد کاشف حبیب (05-11-09), مزمل فاروق (05-11-09), ابو عمار (05-11-09), راجہ اکرام (04-11-09), سیلانی (05-11-09)
پرانا 05-11-09, 09:18 AM   #220
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,775
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طاھر مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم،

بہت مزیدار سفرنامہ اور اپنے تجربات شیئر کرنے کا شکریہ - سرمد بھائی، پڑھ کر واقعی یوں‌ لگا کہ ہم بھی آپ کی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھے

اچھا یہ بتائیں کہ آپ نے کل کتنے کلومیٹر سفر کیا اور راستےمیں‌کتنے بار بھٹکے؟‌

آپ کا سفر نامہ پڑھ کر اب کوئی لمبا سفر کرنے کا بہت دل چاہ رہا ہے -- انشاءاللہ بشرط حیات ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

والسلام

طاہر


پچلی سیٹ ہا ہا ہا، وہ تو میرے بیٹے کی سلطنت تھی اور وہ اپنی سلطنت میں کسی کی دراندازی برداشت نہیں کرسکتا

ہم نے کُل 4105 کلومیٹر سفر طے کیا۔ سفر پر جانے سے پہلے ہم نے گوگل میپ سے پورے سفر کے پرنٹ آئوٹ نکال لیے تھے۔ اور جہاں جہاں ہم پہنچتے جاتے اپنے میپ پر نشان لگاتے جاتے۔ راولپنڈی سے میں نے پاکستان سروے والوں سے آزاد کشمیر کا بڑا والا میپ بھی خریدا تھا مگر وہ بھی اتنا تفصیلی نہیں تھا جتنے میرے گوگل میپ سے نکالے ہوئے پرنٹ آئوٹ تھے۔ اسی لیے ہم راستے میں کہیں نہیں بھٹکے۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-11-09), ھارون اعظم (11-01-11), منتظمین (05-11-09)
پرانا 11-01-11, 11:57 PM   #221
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,428
شکریہ: 14,667
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پاک نیٹ پر کتنے دلچسپ تھریڈ موجود ہیں۔ آج پہلی مرتبہ اس تھریڈ پر نظر پڑی، سرمد بھائی نے واقعی بہت دلچسپ انداز میں سفر کا احوال بتایا ہے۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار (13-01-11)
پرانا 04-09-11, 11:26 PM   #222
Junior Member
اجنبی
 
ایم اے راجپوت's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 19
کمائي: 426
شکریہ: 72
9 مراسلہ میں 34 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ کا سفرنامہ پڑھ کر بہت مزہ آیا بہترین
ایم اے راجپوت آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ایم اے راجپوت کا شکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی (05-09-11)
پرانا 05-09-11, 01:12 AM   #223
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 1,867
کمائي: 22,228
شکریہ: 6,378
1,335 مراسلہ میں 3,031 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زبردست جناب بہت خوب
نبیل خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
نبیل خان کا شکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی (05-09-11)
جواب

Tags
فورم, کوشش, کلپ, کلومیٹر, کباب, کراچی, پوسٹ, پاکستان, پسند, پسندیدہ, یو ٹیوب, لوگ, اللہ, اسلام, بھائی, تحریر, تصاویر, حکم, رمضان, رات, سفر, سیر, عید, عمدہ, صادق


Currently Active Users Viewing This Thread: 2 (0 members and 2 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دی گلاب خان کرکٹ 10 05-05-10 10:02 AM
ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ: تیرہ ریجنل ٹیموں کا اعلان تفسیر حیدر کرکٹ 0 19-09-08 06:38 PM
سہ ملکی ٹورنامنٹ :بھارت کو ہرا کر پاکستان نے فائنل جیت لیا عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 09:06 PM
آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 13-04-08 09:46 AM
ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ:جاپان نے پاکستان کو 3-1سے ہرا دیا خرم شہزاد خرم ہاکی 1 03-09-07 11:24 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:06 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger