واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > پاکستان میں دہشت گردی




10 محرم اور سانحۂ بولٹن مارکیٹ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-03-10, 11:32 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 1,869
کمائي: 41,100
شکریہ: 10,636
1,419 مراسلہ میں 4,363 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post 10 محرم اور سانحۂ بولٹن مارکیٹ

10 محرم اور سانحۂ بولٹن مارکیٹ


10 محرم الحرام ۔ 28 دسمبر ۔ جب شہر قائد آگ اور خون میں نہلایا دیا گیا ۔ درجنوں بے گناہ معصوم لوگوں کے جسم لمحہ بھر میں گوشت کے لوتھڑوں کی صورت بکھر گئے
ماوں سے ان کے بیٹے ۔ بہنوں سے ان کے بھائی ۔ سہاگنوں سے سر کا سایہ چھین لیا گیا۔
بہت دنوں سے ہے یہ مشغلہ ہے سیاست کا
کہ جب جوان ہوں بچے تو قتل ہوجائیں

جی ہاں گزشتہ 23 سال سے اس بد نصیب شہر کے بچے ، جوان بوڑھے اسی طرح گھروں ، گلیوں ، بازاروں ،تعلیمی اداروں اور شاہراہوں پر قتل کیے جا رہے ہیں ۔
12مئی 2005 ہو یا پھر 12مئی2007۔ 18اکتوبر 2007یا 27دسمبر 2007 اس شہر کو قتل گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ۔ مسلح دہشت گرد بے گناہوں کے خون سے ہولی کھیلتے رہے۔
شہر کراچی پر لگے خون کے یہ دھبے ابھی سوکھے نہ تھے کہ 28دسمبر 2009 کو ایک بار پھر شہر کو خون میں نہلادیا گیا ۔ مگر اس بار شہر پر قابض دہشت گرد ٹولے کا ہدف شہر کراچی کا معاشی قتلِ عام بھی تھا۔

اور کیوں نہ ہو کہ ان کے آقا دہشت گرد امریکا کا بھی ہدف عالم اسلام کے وسائل پر قبضہ اور غلامانِ مصطفی کا معاشی قتل عام ہی ہے۔
ایک طرف عزاداران کے جلوس پر ریموٹ کنٹرول بم سے بے گناہ انسانوں کو آگ اور خون میں نہلا دیا گیا تو دوسری طرف پاکستان کے سب سے بڑے کاروباری مرکزبولٹن مارکیٹ سمیت 25 اہم مارکیٹس مسلح اور تربیت یافتہ دہشت گردوں نے نذرِ آتش کر دیں ۔
محرم الحرام کے جلوس کی وجہ سے یہ تمام علاقہ پولیس اور رینجرز کے کنٹرول میں تھا۔ ہر گلی ، ہر بلڈنگ پر ان کے مورچے قائم تھے مگر مسلح دہشت گرد بے خوف و بے خطر مخصوص اوزاروں سے دکانوں کے تالے اور شٹر توڑتے رہے ۔
آتش گیر کیمیکلز چھڑک کر آک لگاتے رہے ۔ مگر جان و مال کے تحفظ کے لیے موجود پولیس اور رینجرز کے جوان تماشائی بنے رہے۔

کہ انہیں گورنر ہاوس سے مداخلت نہ کرنے کا حکم ملا تھا۔ نہتے ، بے گناہ اور معصوم لوگوں پر لاٹھیوں ، گولیوں اور آنسو گیس کی بارش کرنے والے پتھر کے مجسموں کی طرح اپنی کمین گاہوں میں موجود اربوں روپے کا سامان لٹتے اور کھربوں کی املاک نذر ِ آتش ہوتے دیکھتے رہے ۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں تاجر اپنی دکانیں بچانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے مگر مسلح دہشت گردوں کے آگے وہ بے بس تھے۔ وہ وردیوں میں چھپے قانون کے محافظوں سے فریاد کرتے رہے کہ ان پیشہ ور قاتلوں اور دہشت گردوں کو روکیں مگر یہاں ان کی فریاد سننے والا کوئی نہ تھا۔

بولٹن مارکیٹ اور دیگر مارکیٹس جل رہی تھیں مگر صرف 4کلومیٹر کے اندر اندر واقع سات فائر بریگیڈ اسٹیشنزمیں موجود 40 گاڑیاں جو محض 2 سے 5 منٹ میں پہنچ کر لگائی گئی آگ کو پھیلنے سے روک سکتی تھیں ۔ 3گھنٹے تک نہیں پہنچیں ۔
جب کچھ تاجر اور سیاسی ورکرز بولٹن مارکیٹ سے Walking Distanceپر ، اردو آرٹس کالج کے عقب میں واقع فائر بریگیڈ اسٹیشن پہنچے تا کہ معلوم کریں کہ گاڑیاں کیوں نہیں آ رہیں ۔تووہاں موجود درجنوں مسلح دہشت گرد وںنے تاجروں اور سیاسی ورکروں پر فائرنگ کر کے لوٹ جانے کا حکم دیا ۔ میڈیا کے بے پناہ دباو پر خانہ پری کے لیے دوتین فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے پہنچیں مگر پلاسٹک کی لگی آگ بجھانے کے لیے ان کے پاس انتظامات نہیں تھے اور پھر جلد ہی ان کا پانی بھی ختم ہو گیا ۔
تمام ٹی وی چینلز پر کراچی کی تاریخی تعمیر و ترقی کے دعوے دار سٹی ناظم اور ان کے حواری صورت حال کنٹرول میں ہونے کا دعویٰ کر رہے تھے۔ ان کے مفرور قائد اپنے گورنر اپنے سٹی ناظم اور اپنی صوبائی حکومت کے ہوتے ہوئے نوحہ گری اور بم دھماکے کو خودکش حملہ اور طالبان کی کاروائی قرار دیتے رہے کیوں کہ طالبان کی آڑ میں اسلام اور اسلامی فکر کو گالی دینا ان کے ایجنڈے کا حصہ ہے اور وہ جنوبی پاکستان میں امریکہ کے سب سے مضبوط قابلِ اعتماد حلیف اور افغانستان میں امریکی دہشت گردی کے سب سے بڑے حامی ہیں ۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 22نومبر2001 کو بذریعہ فیکس الطاف حسین 3کروڑ حامیوں کا دعویٰ کرتے ہوئے امریکہ اور یورپ کو اپنی غیر مشروط حمایت کا یقین دلاچکے ہیں ۔
شہر جل رہا تھا اور قابض ٹولے کے سٹی ناظم میڈیا کے سامنے رونا رو رہے تھے کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو مسلح افراد نے 3گھنٹے تک متاثرہ مقام تک پہنچنے نہیں دیا ۔
کراچی کے با شعور شہری جانتے ہیں کہ شہر میں سب سے زیادہ جدید اسلحہ اور مسلح غنڈے کس تنظیم کے پاس ہیں شہر کی بستیوں میں سرکاری اور نجی اور عمارتوں پر سیکٹر آفس کے نام پر دہشت گردوں کے اڈے بنانے والے کون ہیں ؟ وہ کون ہیں کہ جنہوں نے کراچی کی مختلف بستیوں کو No Go ایریا بنا دیا ۔ جن کی دہشت سے آمریت ہو جمہوری حکومت ہمیشہ بلیک میل ہوتی رہی ہے۔ 12مئی 2007کو پورے شہر کو نو گو ایریابنانے والوں کا راستہ روکنے کی اس شہر میں کس کی مجال ہے ۔ عام شہری تو کیا ان کی دہشت گردی کے سامنے سیکورٹی ادارے بھی بے بس تماشائی بنے رہتے ہیں ۔ حقیقت تو یہ ہے ۔ پورے شہر کی قیمتی زمینوں پر ریاستی جبر اور اسلحہ کے بل پر قبضہ کرنے اور امریکی دہشت گرد تنظیم ”بلیک واٹر“ کی سرپرستی حاصل ہونے کے بعد ان کی نظر بولٹن مارکیٹ اور اس سے ملحقہ مارکیٹوں پر تھی۔ یہ وہ علاقہ ہے جو قیام پاکستان سے لے کر اب تک پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی تجارتی مرکز ہے ۔ جہاں پر بیشتر تاجر کئی نسلوں سے کاروبار کررہے ہیں ۔ جن کی اکثریت خاندانی اور مذہبی لوگوں پر مشتمل ہے ۔ یہ تاجر نہ صرف پورے پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہیں بلکہ اسلام اور پاکستان کے لیے خیر کے کاموں میں اربوں روپے عطیات بھی فراہم کرتے ہیں ۔ مدرسے ہوں یا یتیم خانے ۔ تعلیمی ادارے ہوں یا مساجد فلاحی تنظیمیں ہوں یا فروغِ دین کے لیے کوشاں جماعتیں ، سب کے لیے ان تاجروں کے دروازے کھلے تھے۔ یہ ان کی بھر پور امداد کیا کرتے تھے ۔ یہ کراچی کے ان چند علاقوں میں سے ایک ہے جہاں سے بھتہ مافیا کو بھتہ نہیں دیا جاتا تھا۔ اور شایہ یہی ان کا سب سے بڑا جرم تھا۔
ان تاجروں کا جرم یہ بھی تھاکہ وہ مذہبی جماعتوں ، اداروں اور تنظیموں کے پشتی بان ہیں ۔ عالمی دہشت گرد امریکا اور پاکستان میں موجود ان کے حواریوں کے لیے ناقابل برداشت تھا ۔

وہ اسلام اور اس کے تیزی سے پھیلتے پیغام سے خوف زدہ ہیں ۔ وہ جانتے ہیں کہ ان کی عالمی دہشت گردی ، آبرو باختہ تہذیب کے فروغ اور دنیا کو معاشی غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ اسلام اور غلامانِ مصطفیٰ ہیں وہ اسلامی تہذیب اور فکر کے ہر ادارے اور ان کے سپورٹر کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔ وہ مدرسہ ہو یا مسجد ، کوئی تنظیم ہو یا تحریک ہر سر چشمہ کو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ اسلامی ممالک میں اس ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے دہشت گرد تنظیم بلیک واٹر کا نام اب غیر معروف نہیں پاکستان جس کا بڑا ہدف ہے ۔ سانحہ کراچی بلیک واٹر اور اس کی حلیف دہشت گرد تنظیم کی مشترکہ کاروائی کا شاخسانہ ہے ۔کیوں کہ
اگر یہ بم دھماکے کا ردِ عمل تھا تو ۔۔
1۔ جلوس کے شرکاءکے پاس فوری طور پر جلانے والا کیمیکل کہاں سے آیاتھا ؟
2۔ بغیر تحقیق کے اس دھماکے کو خودکش حملہ کیوں کہا گیا ؟
3۔ ساڑھے تین گھنٹے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے کیوں آئیں ؟ ان کو کس نے روکے رکھا ؟ وہ مسلح افراد جو فائر اسٹیشنوں پر قبضہ کیے ہوئے تھے ، کون تھے ؟
4۔ 21فائراسٹیشنزمیں موجود40کے قریب گاڑیوں کے علاوہ KPT، NAVYاور کنٹونمنٹ کی گاڑیوں کے ہوتے ہوئے حیدرآباد سے مدد کیوں طلب کی گئی؟
5۔ گورنر کے احکامات کے تابع رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں 10-8 موٹر سائیکلوں پرسوار چند درجن افراد کیمیکل چھڑک کر کیسے آگ لگاگئے ؟ موقع پر گرفتاری فائر یا آنسو گیس پھینک کر روکا کیوں نہیں گیا ؟
6۔ سڑک کے صرف دائیں جانب کی دوکانوں کو آگ کیوں لگائی گئی ؟
7۔ دھماکے یا سانحات تو پورے ملک میں ہوتے ہیں لیکن کہیں املاک کو نذر آتش نہیں کیا جاتا صرف کراچی میں ایسا کیوں ہوتا ہے ؟
8۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے مرکزی دفتر کا ریکارڈ جلا دیا گیا ؟ کیا اس لیے کہ سٹی گورنمنٹ کی 4سال کی کرپشن کے ثبوت ختم ہوجائیں ؟
9۔ متاثرہ علاقوں کو سٹی گورنمنٹ کے نئے ماسٹر پلان میں خالی جگہ کیوں دکھایا گیا ہے ؟
10۔ میڈیا کو کوریج سے کس نے روکا ۔ اور صرف MQMکا موقف ہی کیوں نشر کیا جاتا رہا ۔ ؟
جواب واضح ہے ۔
یہ سانحہ بھی گزشتہ سانحات کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے ان سب کے پیچھے ایک ہی منصوبہ ساز ہے ۔مقاصد بالکل واضح ہیں ۔
لیکن کیا شہر کراچی کے ڈیڑھ کروڑ عوام گزشتہ 23برس کی طرح ہمیشہ اسی طرح لٹتے برباد اور قتل ہوتے رہیں گے ؟کھربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والوں کی جان و مال، عزت و آبرو اسی طرح بلیک واٹر اور اس کی مقامی دہشت گرد تنظیم پامال کرتی رہے گی ۔
کیا سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر کراچی کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کا وقت نہیں آیا ۔۔؟
مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے

من جانب prduction house
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔

Last edited by نورالدین; 04-03-10 at 11:48 AM.
نورالدین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
نورالدین کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (04-03-10)
پرانا 04-03-10, 04:07 PM   #2
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,742
کمائي: 39,355
شکریہ: 2,618
1,610 مراسلہ میں 3,703 بارشکریہ ادا کیا گیا
Exclamation

جماعت اسلامی کو بین کر دو پورے پاکستان میں سکون ہو جائے گا۔ جماعت غیراسلامی دہشت گرد جماعت ہے اس کا واضح ثبوت پاکستانی فوج کا باجوڑ میں جماعت اسلامی کے لیڈرہارون رشید کا گھر کو تباہ کرنا ہے۔

پاکستانی فوج زندہ باد
__________________
http://farhandanish.blogspot.com
http://farhandanish.tk
فرحان دانش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-03-10, 04:16 PM   #3
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,688
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فرحان دانش مراسلہ دیکھیں
جماعت اسلامی کو بین کر دو پورے پاکستان میں سکون ہو جائے گا۔ جماعت غیراسلامی دہشت گرد جماعت ہے اس کا واضح ثبوت پاکستانی فوج کا باجوڑ میں جماعت اسلامی کے لیڈرہارون رشید کا گھر کو تباہ کرنا ہے۔

پاکستانی فوج زندہ باد
جماعت اور ایم کیو ایم کو بین کردو اور الطاف کو پھانسی دے دو سب ٹھیک ھو جائے گا
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (05-03-10), عامرشہزاد (05-03-10)
پرانا 04-03-10, 04:51 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 1,869
کمائي: 41,100
شکریہ: 10,636
1,419 مراسلہ میں 4,363 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Angry ظرف بڑا رکھیں

اقتباس:
جماعت اور ایم کیو ایم کو بین کردو اور الطاف کو پھانسی دے دو سب ٹھیک ھو جائے گا
اقتباس:
جماعت اسلامی کو بین کر دو پورے پاکستان میں سکون ہو جائے گا۔ جماعت غیراسلامی دہشت گرد جماعت ہے
غلط بات ہے آپ دونوں اپنے اپنے انداز درست کريں اور ظرف بڑا رکھیں
اپنی باتوں کو حقائق سے تسلیم کروائیں اک دوسرے کے لیے دل میں برائی نہ لائیں
نورالدین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
نورالدین کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (04-03-10)
پرانا 04-03-10, 07:14 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 427
کمائي: 9,115
شکریہ: 139
313 مراسلہ میں 771 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے نورالدین بھا نے کیا تحریر کر کے بے وقوف بنا رہے ہیں ۔ ان کو ابھی تک یہ ہی نہیں پتا پولیس اور رینجز گونر کے تابع نہیں ہوتی وزیر اعلی کے تابع ہوتی ہے۔ آخر کب تک پاک نیٹ پر جھوٹ لکھ کر دوسروں کو بے وقوف بنایا جائے گا۔
شریف آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-03-10, 09:18 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 1,869
کمائي: 41,100
شکریہ: 10,636
1,419 مراسلہ میں 4,363 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Red face ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ اور

السلام شریف بھائی
کیوں کہ آپ کا موڈ "جارحانہ " ہے
اس لیے پہلے نیٹ کی امان پاؤں تو کچھ عرض کروں؟

بات آپ نے صحیح کہی مگر بعض معاملات جیسے نظر آتے ہیں ویسے نہیں ہوتے
اصولاً و قانوناً ایسا ہی جیسا آپ نے فرمایا مگر یہ سیاست کی دنیا ہے اور اس پر سے مزید یہ کہ ملک ہے پاکستان ۔ جہاں اصول اور قانون بعد میں آتے ہیں اور لاقانونیت اور چالاکی پہلے ۔۔ یہ دونوں خصوصیات ہمارے ملک کی سیاست میں بدرجہ اتم پائے جاتے ہیں ۔۔
بولٹن مارکیٹ جلانے میں بعض اٹھائے گئے سوالات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری کے بھی مفادات وابستہ ہیں ۔ جو بولٹن مارکیٹ کی جگہ پر غالباًکوئی مارکیٹ یا شاپنگ پلازہ کی تعمیر کا چھکا مارنا چاہتے ہیں اب یہ کام حکومت میں رہ کر کرنا پیپلز پارٹی کے لیے مشکل تھا اور متحدہ کے لیے آسان کیوں کہ اس بد نیتی اور بدعنوانی پر جو قبل از وقت عوامی اشتعال اٹھنا تھا اس سے نمٹنے کے لیے متحدہ کا استعمال کیا گیا اس کا ساتھ دینے کے لیے پولیس اور رینجرز جو پیپلز پارٹی کے ماتحت تھی اس کو متحدہ کی مرضی کے مطابق آپریٹ کیا گیا یہ تھے
وہ حقائق جو عام فہم سے میرے اور آپ کے جیسے ہر پاکستانی کے سمجھ میں آ سکتے تھے اور ہیں
نورالدین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
sahj (05-03-10), عامرشہزاد (05-03-10)
پرانا 04-03-10, 10:49 PM   #7
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چور کا بھائی گرہ کٹ
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
sahj (05-03-10), کنعان (05-03-10), نورالدین (05-03-10), عامرشہزاد (05-03-10)
پرانا 05-03-10, 07:02 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 427
کمائي: 9,115
شکریہ: 139
313 مراسلہ میں 771 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نور بھا کی بات آج غلط ہوگئ ان کی ساری منحت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پڑھیئے آج کا اخبار
E-paper :: Daily Express
شریف آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شریف کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (05-03-10)
پرانا 05-03-10, 09:47 AM   #9
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,688
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

امریکہ کے دوستوں کو پاکستان کے پرچم سے کیا لینا ؟
ایک تصویر میں (پی ٹی سی ایل بلڈنگ) پر قومی پرچم نیچے ھے اور ایم کیو ایم کا "جھنڈہ" اوپر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔Ummat Publications



Ummat Publications
Attached Images
  
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
sahj کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (05-03-10)
پرانا 05-03-10, 10:36 AM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 1,869
کمائي: 41,100
شکریہ: 10,636
1,419 مراسلہ میں 4,363 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Angry وہ تو کرنا ہی تھا

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شریف مراسلہ دیکھیں
نور بھا کی بات آج غلط ہوگئ ان کی ساری منحت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پڑھیئے آج کا اخبار
E-paper :: Daily Express
مختصرا ًخبر کچھ یوں ہے کہ سانحۂ بولٹن مارکیٹ میں جلائی گئی املاک کی تلافی کی جا رہی ہے اور مارکیٹیں اسی جگہ آباد کی جا رہی ہیں ۔۔

تو سرکار وہ تو ہونا ہی تھا کیوں کہ منصوبہ سازوں نے ٹارگیٹ کو بہت آسان سمجھا لیکن دکانداروں کے احتجاج اور میڈیا اور حقائق کو واضح کرنے والی جماعتوں نے سارا پول کھول کر رکھ دیا تھا
اس لیے یہ معاملہ متحدہ کے گلے کا چھچھوندر بن گیا تھا بڑی مشکل سے اسے نگلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔

مسئلہ یہ نہیں ہے کہ جلائی گئی املاک کو آباد کرنا ہے یا نہیں کرنا
اہم سوال یہ ہے کہ ان املاک کو جلانے کی کوشش کی ہی کیوں گئی ؟؟؟؟؟
شریف بھائی آپ جو کچھ دکھاناچا ہ رہے ہیں یا کہنا چاہ رہے ہیں وہ تو سانحے کے بعد کے معاملات ہیں
اصل سوال تو یہ ہے کہ یہ واقعات جس تخریب کارانہ تسلسل سے پیش آئے ہیں
ان کے قبل از وقت سد باب کے لیے سمجھ دار ادارے اور سربراہان ہنگامی امداد ، ریسکیو ، طبی امداد ، قانون نافذ کرنے والے ادارے مل جل کر تیاریاں کرتے ہیں اور ان پر پیسہ بھی خرچ کرتے ہیں
جیسا کہ اکثر کیبل نیٹ پر متحدہ کی چلائی گئی سی ڈی ز سے پتہ چلتا ہے کہ متحدہ کی سٹی گورنمنٹ نے اس قسم کی تیاریوں پر عوام کا بڑا پیسہ خرچ کیا
کہیں سیکوریٹی آلات اور آفسز کے قیام کا احسان جتایا جا رہا ہے
کہیں فائر بریگیڈ کی کروڑوں روپے کی خریدی ہوئی گاڑیاں دکھا کر عوام کو متاثر کرنے کی کوشش
کہیں ہنگامی اور طبی امداد کے لیے بڑے بڑے کام کی تیاری کا دھوکہ

سانحۂ محرم کے وقت یہ ساری تیاریاں کہاں گئیں ؟؟؟؟؟؟
عوام کا وہ کروڑوں اربوں روپیہ جو ان کاموں کی تیاری پر خرچ کرنے کا دعوی کیا گیا اس کا حساب کون دے گا۔۔؟؟؟؟؟؟؟
نورالدین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
نورالدین کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (05-03-10)
پرانا 05-03-10, 08:24 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 427
کمائي: 9,115
شکریہ: 139
313 مراسلہ میں 771 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ساجھ بھا کی اچھی کوشش ہے مگر اس ا تھریڈ دوسرا ہونا چاہیے تھا
دوسری بات۔ جب KESC میں جماعت اسلا ی کے جھنڈے لہرائے جا رہے ہیں ۔ کئ کالج ۔ کراچی یونیورسٹی میں جمعیت ( جماعت سلامی / کے جھنڈے لگے ہوئے ہیں وہ کیا امت اخبار والوں کو نظر نہیں آتے۔ کبھی آنکھیں بند کرکے دیکھیں گے تو پھر ان کو نظر آہی جائیں گے
شریف آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شریف کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (05-03-10)
جواب

Tags
کالج, کراچی, پولیس, پاکستان, نظر, منصوبہ, مسجد, معلوم, امریکہ, اردو, اسلام, اسلامی, بھائی, جرم, حکم, حواری, حال, خون, خودکش, خودکش حملہ, خبر, راستہ, سیاست, طالبان, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
fring.com کی مدد سے ساری دنیا‌میں 3G اور WiFi نیٹ ورک پر فلیٹ ریٹ فون کالز فاروق سرورخان موبائلز معلومات اور جائزہ 19 08-09-11 12:04 AM
پاک نیٹ کی نئی سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ کے لئے بیٹا ٹیسٹرز کی ضورت ہے زبیر خاص آفرز اور اعلانات 20 06-05-11 11:12 AM
انٹرنیٹ پر لوٹ سیل صرف 100 روپے میں جیپ لایٹ گھڑی اور بہت کچھ محمد کاشف حبیب ویب سائٹس کا جائزہ 10 25-08-10 05:04 AM
انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں پیاسا خبریں 7 02-07-08 04:43 PM
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ایڈریس بار میں سے مخصوص یو آر ایل کو ڈیلیٹ کرنا! راجہ صاحب کمپیوٹر کی باتیں 1 18-04-08 04:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger