واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > پاکستان میں دہشت گردی




کولیٹرل ڈیمج ۔۔۔!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-03-10, 08:10 PM   #1
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,294
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default کولیٹرل ڈیمج ۔۔۔!

کولیٹرل ڈیمج ۔۔۔!

۔۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل۔۔۔۔۔۔

فرنیٹئر کور کے آئی جی نے اپنی بریفنگ میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے سابق ایم این اے ہارون رشید کا گھر دہشت گردوں کا ٹھکانہ تھا‘ اس لیے اس کو اُڑادیا گیا۔ جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے فوری طور پر کور کے دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ گرانے سے پہلے ہارون رشید کے گھر کی مکمل تلاشی لی گئی لیکن وہاں سے ایک کارتوس بھی نہیں ملا‘ دراصل وہ ڈرون حملوں کی مخالفت کررہے تھے جس کی سزا دی گئی۔
یاد رہے کہ اس کارروائی میں ہارون رشید کی بوڑھی والدہ اورنوعمر بھتیجی بھی جاں بحق ہوگئی تھیں۔یہ وقوعہ کافی دنوں سے زیر بحث ہے۔ اصل حقیقت تو اس تحقیقات کے بعد ہی شاید سامنے آسکے گی جس کا وعدہ وزیراعظم نے ایک وفد سے ملاقات میں کیا ہے۔ اگرچہ تحقیقات کرانے کا یہ اعلان شائع ہوئے ہفتہ بھر ہوگیا ہے لیکن ابھی تک اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ یہ وقوعہ پریس میں خاص تفصیل کے ساتھ آچکا ہے
خلاصہ یہ ہے کہ ہارون رشید کا گھر باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں فوجی چوکی کے سامنے ہے۔ ایک دن کچھ سیکورٹی اہلکارجن کے ساتھ امریکی فوجی بھی تھے‘15گاڑیوں میں وہاں پہنچے اورہارون رشید کے گھر سمیت سارے محلہ کی تلاشی لی لیکن کچھ نہ ملا۔اس کے بعد انہوں نے بارود نصب کردیا۔ اہل محلہ نے احتجاج کیا کہ گھر میں خواتین موجود ہیں‘ انہیں نکالا جائے لیکن ایسا نہیں کیا گیا چنانچہ 80سالہ بوڑھی والدہ اورنوعمر بھتیجی کی جان چلی گئی۔

واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے باجوڑ آپریشن کے سربراہ میجر جنرل طارق خان کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین ایک ملحقہ کچے مکان میں تھیں جس کی چھت بارش اوربرف باری کی وجہ سے گرگئی اور وہ نیچے دب کر جاں بحق ہوگئیں۔
ہارون رشید نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ آپریشن میں اب تک جو جانی نقصان ہوا ہے ۔ اس میں 90فیصد عام شہری شامل تھے۔ ان اطلاعات اوردعوﺅں کی صداقت پر بھی وزیراعظم کو تحقیقات کرانی چاہیے تاکہ مبالغہ سامنے آسکے۔
ایک اخبار میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے پچھلے دنوں اس بات کا نوٹس لیا تھا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کے گھرنذرآتش کیوں کردیے جاتے ہیں؟ ان کا موقف یہ تھا کہ ایک شخص کے جرم کی سزا اسی کو ملنی چاہیے اس کے پورے گھروالوں کو نہیں۔

قبائلیوں کے گھراُڑانے کا آغاز انگریزوں نے کیا تھا۔ سوال یہ ہے کہ اگر ایک شخص گمراہ ہوگیا ہے تو اس کی بے گناہ بیوی‘ بچوں یا بھتیجوں اوربوڑھے والدین کے سرسے چھت چھین لینا ممکن ہے انگریزوں کی نظروں میں عین انصاف ہو لیکن آزادپاکستان میں تو یہ قانون تبدیل کیا جانا چاہیے۔

ہر انسانی المیہ کو”کولیٹرڈیمج “ کہہ کر بھول جانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔کولیٹرل ڈیمج کی اصطلاح امریکی ایجاد ہے۔
دوسری جنگ عظیم میں امریکا ہی نے اس اصطلاح پر عمل شروع کیا اور جرمنی اورجاپان کے شہری علاقوں پر یہ کہہ کر بمباری شروع کی کہ یہاں فوجی تنصیبات ہیں‘ چنانچہ ان بمباریوں میں کروڑوں افراد مارے گئے۔جرمنی کے بڑے شہروں کو توملیا میٹ ہی کردیا گیا۔امریکا نے اس اصطلاح کا خیال کہاں سے لیا؟
کہاجاتا ہے (ممکن ہے یہ واقعہ نہ ہو محض لطیفہ ہو) کہ”وائلڈ ویسٹ“ میں یعنی امریکا کے وہ مغربی علاقے جہاں کاﺅ بوائز آباد ہوئے تھی(اسی علاقے سے تعلق رکھنے والی فلموں کو”ویسٹرن“ کہا جاتا ہی) ایک اجرتی قاتل کو کسی نے پیسے دیے اورکہا کہ فلاح شخص کو مار دو‘ وہ اس وقت فلاں ہوٹل میں بیٹھا ہوگا۔اجرتی کاﺅبوائے نے اپنی کٹ تیار کی اورگھوڑے پر سوار ہوکرہوٹل جا پہنچا۔ ہوٹل میں چالیس پچاس افراد بیٹھے ہوئے تھے‘اسے مقتول کی جونشانی بتائی گئی تھی وہ اسے بھول گیا۔ کچھ دیر اندازے سے وہ”شکار“ کو تلاش کرتا رہا پھر مسئلے کا حل دریافت کرلیا۔ حل پر عملدرآمداس نے یوں کیا کہ دونوں ہاتھوں میں ایک ایک گن پکڑ کر اس نے ہوٹل میں موجود تمام افراد کو ہلاک کردیا۔ ظاہر ہے دشمن بھی مارا گیا۔ اصل شکار کے علاوہ جتنے بھی لوگ مارے گئے وہ”کولیٹرل ڈیمج“ کی نذر ہوگئے۔
کولیٹرل ڈیمج کی یہ پہلی باضابطہ مثال تھی۔اس کے بعد امریکا نے اپنے حلقہ اثروالے تمام علاقوں میں اسے قانون بنا کر نافذ کردیا۔کولیٹرل ڈیمج ایسی”چیز“ ہے جس کی تحقیقات کی کبھی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی۔محض”غلطی ہوگئی“ کہہ کر کیس خارج کردیا جاتا ہے۔اس کا اصطلاحی ترجمہ نظر سے نہیں گزرا۔امریکی طرز عمل کو دیکھتے ہوئے اس اصطلاح کا اردو ترجمہ یوں ہوسکتا ہی”کوئی بات نہیں“۔(عربی میں اس کا متبادل ہی”مالش“۔مرتب)
دوسری طرف”کولیٹرل ڈیمج“ کا سبق دہشت گردوں نے بھی خوب یاد کرلیا ہے۔وہ تھانے کے اندر جانے کا جو کھم نہیں کرتے۔ گیٹ پر دھماکا کرتے ہیں‘سو پچاس راہ گیر مارے گئے تو کیا ہوا‘ تھانہ تواُڑ گیا۔یہ سو پچاس وہ کولیٹرل ڈیمج کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں۔شہری ہلاکتوں کو ممنوعہ قرار دینے کا کام جنگ عظیم کے بعد جینواکنونشن میں کیا گیا۔اس سے پہلے شہریوں کو مارنا عین جائز سمجھا جاتا تھا۔ صرف اسلام نے اسے حرام قرار دیا لیکن خلاف ورزی کرنے والوں میں مسلمان فاتحین بھی شامل رہے۔
تیمورلنگ نے کروڑوں مسلمان ذبح کیے‘ نورالدین محمد جہانگیر‘ جس کے نام کے ساتھ بالی ووڈ والوں نے ایک خیالی زنجیر عدل لٹکا رکھی ہے‘ برنیر(فرانسیسی سیاح) کے مطابق جس شہر میں جاتا‘ تمام دیواروں پر کٹے ہوئے انسانی سرسجاتا۔ ان سے پہلے چنگیز خان اوراس کے پوتے ہلاکوخان نے انسانی سروں کے مینار بنائے اورلاکھوں مربع میل خطہ ہائے ارض کو انسانی خون سے سرخ کردیا۔اٹیلانام کا ایک فاتح بھی اسی طرح کے ریکارڈ بناتے بناتے مارا گیا۔وہ تو غیرمسلم تھے۔ مسلمانوں میں نادر شاہ اوراحمد شاہ ابدالی نے بھی لاکھوں گردنیں اُڑائیں۔
مشرقی پاکستان کا سانحہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا جس میں کئی لاکھ بنگالی ہلاک ہوئے یا زندہ جلادیے گئے۔جینوا کنونشن موجود ہے لیکن امریکا عراق اورافغانستان اور پاکستان میں”کولیٹرل ڈیمج“ کی آڑ میں عراقیوں اور افغانیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔اسے سرائے مینار بنانے میں کوئی دلچسپی ہے نہ دیواروں پر سجانے سے۔ وہ صرف”اسکور“ کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ اوراسکور بڑھتا ہی جارہا ہے۔
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-03-10), ھارون اعظم (14-03-10), محمدخلیل (14-03-10), راجہ اکرام (15-03-10), سحر (16-03-10), شاہ جی 90 (14-03-10), عبداللہ آدم (15-03-10), عبداللہ حیدر (15-03-10)
پرانا 14-03-10, 08:39 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,429
شکریہ: 14,667
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہم آہ بھی بھرتے ہیں‌ تو ہوجاتے ہیں‌ بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں‌ ہوتا

Last edited by ھارون اعظم; 14-03-10 at 10:26 PM.
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (14-03-10)
پرانا 14-03-10, 10:00 PM   #3
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ترتیب بدل لیں
ہم آہ بھی بھرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (14-03-10)
پرانا 15-03-10, 01:14 AM   #4
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

My Lounge: Private Army of Ayaz Amir
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 15-03-10, 03:20 PM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,247
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہی بنیادی مسئلہ ہے کہ وہ جو چاہیں کریں وہ کولیٹرل ڈیمیج ہے اور اگر ان کے خلاف کچھ ہو جائے تو پھر تمام قوانین یاد آ جاتے ہیں۔
کولیٹرل ڈیمیج اگر بطور قانون تسلیم کیا جائے تو پھر سب کے لئے اس کا استعمال یکساں جائز ہونا چاہیئے۔

ہارون بھائی نے اچھا شعر لکھا ہے
کچھ اور ملاحظہ ہوں
تیری زلف میں پہنچی تو حسن کہلائی
وہ تیرگی جو میرے نامہ سیاہ میں تھی
اور
جو میں کہہ دوں تو سمجھا جائے مجھ کو دار کے قابل
جو تو کہہ دے تو تیری بزم کا دستور ہو جائے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
sahj (16-03-10), ھارون اعظم (15-03-10), شاہ جی 90 (15-03-10), عبداللہ آدم (15-03-10), عبداللہ حیدر (15-03-10)
پرانا 15-03-10, 03:20 PM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,247
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہی بنیادی مسئلہ ہے کہ وہ جو چاہیں کریں وہ کولیٹرل ڈیمیج ہے اور اگر ان کے خلاف کچھ ہو جائے تو پھر تمام قوانین یاد آ جاتے ہیں۔
کولیٹرل ڈیمیج اگر بطور قانون تسلیم کیا جائے تو پھر سب کے لئے اس کا استعمال یکساں جائز ہونا چاہیئے۔

ہارون بھائی نے اچھا شعر لکھا ہے
کچھ اور ملاحظہ ہوں
تیری زلف میں پہنچی تو حسن کہلائی
وہ تیرگی جو میرے نامہ سیاہ میں تھی
اور
جو میں کہہ دوں تو سمجھا جائے مجھ کو دار کے قابل
جو تو کہہ دے تو تیری بزم کا دستور ہو جائے
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 15-03-10, 11:03 PM   #7
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,429
شکریہ: 14,667
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

راجہ بھائی، پشتو میں مقولہ ہے کہ طاقت ور مارتا ہے، اور کمزور گالیاں دیتا ہے۔ یہی ہمارے ساتھ بھی ہورہا ہے۔ طاقت ور لوگ ہمیں مار رہے ہیں، اور ہم صرف مذمت بھی کریں تو مجرم بن جاتے ہیں۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
sahj (16-03-10), شاہ جی 90 (15-03-10)
پرانا 16-03-10, 12:25 PM   #8
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,588
کمائي: 157,695
شکریہ: 8,069
5,022 مراسلہ میں 19,304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ان سب معاملے میں میں قصور وار مسلمانوں یا یوں کہنا چاہیے مرنے والوں کا سمجھتی ہوں ۔
ہم کوئی کام متحد ہوکر منصوبہ بندی سے نہیں کرتے ہیں ۔
امریکہ کو برا بھلا کہتے رہے گے ۔ امریکہ کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی ہمت نہیں کریں گے ۔
جب تک ہم طاقت کے سامنے اللہ کے بھروسے پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے نہیں ہونگے اسی طرح ذلیل خوار ہونگے ۔ مسلمان کے لیے موت کوئی بڑی بات نہیں ہونی چاہیے ۔ ہاں ہم مرنے کو تیار ہیں لیکن
دنیا کا نظام ہمارے ہاتھ میں ہونا چاہیے ۔ اس پر اگر ڈٹ جائیں تو یہ امریکہ وغیرہ ہمارے سامنے کچھ بھی نہیں
افغان طالبان کی مثال ہمارے سامنے ہے ۔ کتنے ہی افغان طالبان اس دنیا سے جاچکے ہونگے ہم نے کبھی ان کو
امریکہ یا دنیا کی کسی طاقت کے سامنے روتے نہیں دیکھا ۔ کبھی اپنی صفائیاں پیش کرتے نہیں دیکھا ۔ عزت سے لڑتے ہوئے مرتے ہیں اور کسی کی پرواہ نہیں کرتے ۔
جب تک ہم اس دنیا کو چھوڑ کر جہاد نہیں کریں گے ہمارے ساتھ یہی ہوتا رہے گا ۔
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے

Last edited by سحر; 16-03-10 at 12:29 PM.
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
sahj (16-03-10), فیصل ناصر (16-03-10), ھارون اعظم (16-03-10), راجہ اکرام (16-03-10), شاہ جی 90 (16-03-10), عبداللہ آدم (16-03-10)
پرانا 16-03-10, 10:57 PM   #9
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,294
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دنیا کا نظام اس وقت تک ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوگا جب تک صالح قیادت ہمیں میسر نہ ہوجائے
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بھی اور بعد کے فاتحین بھی مسجدوں میں امامت بھی کیا کرتے تھے اور فوج کی سپہ سالاری بھی کرتے تھے
آج حال یہ ہے کہ مسجد کی امامت علیحدہ کام اور قیادت و سپہ گری علیحدہ کام ہو گیا ہے ۔
تبدیلی شاید اس وقت تک نہ آئے کہ جو نیک اور متقی ہو وہی حکومت بھی کرے ۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
" ایک کلمہ ہے اگر مجھ سے لے لو تو عرب و عجم تمھارے ہاتھ میں آجائیں گے ۔"
افغان طالبان بھی اس کا عملی نمونہ تھے۔۔ ( گو کہ ان کی کچھ باتوں سے اختلاف کیا جاسکتا ہے لیکن انھوں نے)جہاد بھی کیا اور حکومت بھی سنبھالی ۔
ARHAM آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-03-10), ھارون اعظم (16-03-10), راجہ اکرام (17-03-10), سحر (17-03-10), شاہ جی 90 (16-03-10), عبداللہ آدم (16-03-10)
پرانا 16-03-10, 11:49 PM   #10
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,768
کمائي: 95,699
شکریہ: 22,625
4,760 مراسلہ میں 13,854 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اصل مراسلہ:سحر
ہم نے کبھی ان کو
امریکہ یا دنیا کی کسی طاقت کے سامنے روتے نہیں دیکھا


الٰھم اجعلنا منھم۔آمین
عبداللہ آدم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (17-03-10), راجہ اکرام (17-03-10), سحر (17-03-10), شاہ جی 90 (17-03-10)
پرانا 17-03-10, 09:32 AM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,247
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ARHAM مراسلہ دیکھیں
دنیا کا نظام اس وقت تک ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوگا جب تک صالح قیادت ہمیں میسر نہ ہوجائے
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بھی اور بعد کے فاتحین بھی مسجدوں میں امامت بھی کیا کرتے تھے اور فوج کی سپہ سالاری بھی کرتے تھے
آج حال یہ ہے کہ مسجد کی امامت علیحدہ کام اور قیادت و سپہ گری علیحدہ کام ہو گیا ہے ۔
تبدیلی شاید اس وقت تک نہ آئے کہ جو نیک اور متقی ہو وہی حکومت بھی کرے ۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
" ایک کلمہ ہے اگر مجھ سے لے لو تو عرب و عجم تمھارے ہاتھ میں آجائیں گے ۔"
افغان طالبان بھی اس کا عملی نمونہ تھے۔۔ ( گو کہ ان کی کچھ باتوں سے اختلاف کیا جاسکتا ہے لیکن انھوں نے)جہاد بھی کیا اور حکومت بھی سنبھالی ۔
اصل مسئلہ بلکہ مسائل کی جڑ ہی یہ ہے
ہوئی دین و دولت میں جس دم جدائی
ہوس کی امیری ہوس کی وزیری
اگر ایک بارپھر ہم اسلاف کے اس طریقے کی طرف آ جائیں کہ زمار کار نیک لوگوں کے ہاتھ میں ہو، جو نہ صرف جدید علوم اور فن سپاہ گیری سے آگاہ ہوبلکہ اعلی اسلامی اخلاق و اقدار کا بھی حامل ہو تو ان شاء اللہ حالات بدلنا شروع ہو جائیں گے۔
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (17-03-10)
جواب

Tags
وزیراعظم, لوگ, لطیفہ, مکمل, ممکن, آپریشن, امیر, احتجاج, اردو, اسلامی, بچوں, جرم, حسن, خون, خواتین, خلاف, خان, دریافت, شخص, عراق, عراقیوں, عربی, عظیم, صداقت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
”ہماری سنگل ڈیکر نہیں چلتی، بھارتی ڈبل ڈیکر چلے گی“ جاویداسد خبریں 2 18-10-10 07:22 PM
کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ جاویداسد خبریں 2 04-10-10 02:20 PM
شمس الحسن بلاول بھٹو زرداری کے میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 12:07 PM
حکومت پریس کونسل آرڈیننس اور نیوز پیپرز رجسٹریشن آرڈیننس مین ترمیم پر آمادہ عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 10:39 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:41 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger