واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > پاکستان میں دہشت گردی




کراچی: ہلاکتیں گیارہ، حالات بدستور کشیدہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-01-10, 04:40 PM   #1
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,083
کمائي: 110,130
شکریہ: 12,557
4,514 مراسلہ میں 15,390 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default کراچی: ہلاکتیں گیارہ، حالات بدستور کشیدہ

کراچی: ہلاکتیں گیارہ، حالات بدستور کشیدہ

کراچی: ہلاکتیں گیارہ، حالات بدستور کشیدہ





پولیس کے دستے اورنگی میں گشت کر رہے ہیں

پاکستان کے تجارتی دارالحکومت کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مزید ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے جس کے بعد ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ تک پہنچ گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاکت کا تازہ واقعہ اورنگی ٹاؤن میں کٹی پہاڑی کے علاقے میں اتوار کی صبح پیش آیا جس میں نامعلوم حملہ آوروں نے رئیس نامی شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اس ہلاکت کے بعد علاقے میں موجود کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔اورنگی میں حالیہ کشیدگی کے بعد پولیس اور رینجرز کی بڑی تعداد بھی کو علاقے میں تعینات کیا گیا ہے

ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات جمعہ کو اس وقت شروع ہوئے تھے جب اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں عوامی نیشنل پارٹی کے کچھ کارکنان پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنی جماعت کا جھنڈا لگا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق اس واقعے کے بعد اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے انہیں بعض افراد کی گولیاں لگی لاشیں ملیں جنہیں عباسی شہید ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد میں رکشہ ڈرائیور اور عام شہری بھی شامل ہیں جو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

شاہی سید کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں جو لوگ مارے جا رہے ہیں وہ یقیناً ان کی جماعت کے کارکن ہیں اور کارکن نہیں بھی ہیں تو ہلاک ہونے والے پختونوں کی ہمدردیاں ان کی جماعت کے ساتھ تھیں۔کراچی غربی کے ڈی آئی جی سردار عبدالمجید دستی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے دس ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ ہپستال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے پاس نو لاشیں لائی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق ان ہلاکتوں کی وجہ عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کے درمیان چپقلش بھی ہو سکتی ہے۔

اے این پی کے صوبائی صدر شاہی سید کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں جو لوگ مارے جا رہے ہیں وہ یقیناً ان کی جماعت کے کارکن ہیں اور کارکن نہیں بھی ہیں تو ہلاک ہونے والے پختونوں کی ہمدردیاں ان کی جماعت کے ساتھ تھیں۔ انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حالیہ ہلاکتیں ایم کیو ایم اور اے این پی کے درمیان محاذ آرائی کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔

شاہی سید نے سنیچر کی شام وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور متحدہ سے وابستہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور اپنے کارکنوں کی ہلاکتوں پر احتجاج کیا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ وہ شہر سے باہر ہیں اس وجہ سے انھیں اصل حقائق کا پوری طرح علم نہیں ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ کچھ ہلاکتیں ذاتی دشمنی کی وجہ سے بھی ہو رہی ہوں۔ انھوں نے اس بات کو رد کیا کہ حالیہ ہلاکتیں اے این پی اور ان کی جماعت کے درمیان کسی چپقلش کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔

حالیہ واقعات کے بارے میں ابھی تک نہ تو حکومت اور نہ ہی کراچی میں بدامنی کے واقعات کی روک تھام کے لیے بنائی گئی امن کمیٹیوں کی جانب سے کوئی بیان سامنے آیا ہے۔ پولیس کی جانب سے بھی صرف ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے اور ابھی تک کسی کی گرفتاری یا مقدمہ درج کرنے کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔ ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ مہینے کراچی کے لیاری سمیت مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ لیاری کی بلوچ آبادی اور ایم کیو ایم نے ان ٹارگٹ کلنگز کا الزام ایک دوسرے پر لگایا تھا۔ بعد میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان سیاسی معاملات کے حل کے بعد شہر میں جاری ٹاگیٹ کلنگ کا سلسلہ بند ہوگیا تھا۔ مگر سنیچر کو ٹارگٹ کلنگ کا سلسہ نئے رنگ سے دوبارہ شروع ہوگیا۔

کراچی حالات بدستور کشیدہ
__________________


کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (01-02-10), مباح (02-02-10), احمد بلال (31-01-10)
پرانا 02-02-10, 01:52 PM   #2
Senior Member
 
مباح's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: karachi
مراسلات: 250
کمائي: 5,960
شکریہ: 762
206 مراسلہ میں 543 بارشکریہ ادا کیا گیا
مباح کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم!
کنعان بھائی جب تک لوگوں میں آگہی نہیں آئے گی اور لوگ اپنی تقدیریں اسی طرح سیاست دانوں کے سپرد کریں گے بغیر سوچے سمجھے یہ کھیل اسی طرح جاری رہے گا اقتدار کے بھوکے بھیڑیے آپس میں اسی طرح لڑتے مرتے رہیں گے!
__________________
عقل کو تنقید سے فرصت نہیں
عشق پر اعمال کی بنیاد رکھ
(اقبال)
مباح آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مباح کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (02-02-10)
پرانا 02-02-10, 03:09 PM   #3
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 19
مراسلات: 5,770
کمائي: 82,444
شکریہ: 2
2,016 مراسلہ میں 3,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ تو بہت بڑی بات ھے۔۔
The Great آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
The Great کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (02-02-10)
پرانا 02-02-10, 09:42 PM   #4
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,742
کمائي: 39,356
شکریہ: 2,618
1,610 مراسلہ میں 3,703 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزانے اعتراف کیاہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال انکی وجہ سے خراب ہے۔ تو بھیا استعفی کیوں نہیں دے دیتے ہو۔۔۔۔
__________________
http://farhandanish.blogspot.com
http://farhandanish.tk
فرحان دانش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, pakistan, کلنگ, کراچی, واقعات, وزیر, لوگ, آبادی, ایم کیو ایم, الزام, احتجاج, حل, سردار, شخص, علم, علاقے, عائد, عباسی, عبدالمجید, عشرت, صوبائی, صبح, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جاپان کے منفرد تہوارحنا مستوری کا احوال ام غزل عورت کہانی 1 13-11-11 05:42 PM
ابھی خطرہ بدستور منڈلارہا ہے گلاب خان اپکے کالم 0 29-12-10 06:52 AM
قائد اعظم کا تاریخی خطاب دستور ساز اسمبلی Real_Light 14اگست 1 05-08-09 06:01 PM
خط استوا (Equator) برابر طارق راحیل عمومی سائنس 4 15-02-09 12:21 AM
پنجاب سے سرحد کو آٹے کی ترسیل بدستور بند عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:33 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger