واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > پاکستان میں دہشت گردی




پاکستان میں دہشت گردی کی وجوہات اور ان کا حل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-07-09, 10:36 AM   #1
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,590
کمائي: 157,749
شکریہ: 8,078
5,024 مراسلہ میں 19,309 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پاکستان میں دہشت گردی کی وجوہات اور ان کا حل

پاکستان میں دہشت گردی کی وجوہات اور ان کا حل

پاکستان آج جس دہشت گردی کی لپیٹ میں آچکا ہے ایسا وقت پچھلے باسٹھ سالوں میں کبھی نہیں آیا تھا

پاکستان میں دہشت گردی کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ہمیں یہ جاننا بہت ضروری ہے
کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت کیا ہے
دنیا میں پاکستان کی اہمیت ایک اسلامی مملکت کے لحاظ سے کیا ہے

پاکستان جغرافیائی اعتبار سے بہت اہم ملک ہے
اس کے ایک طرف چائنہ جو مستقبل کی ابھرتی ہوئی طاقت ہے اور پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں
ایران جس سے پاکستان کے نہ ذیادہ دوستانہ اور نہ ایسے منفی تعلقات ہیں
انڈیا جس نے ہمیں پہلے دن سے قبول نہین کیا اور پاکستان سے ہر طرح کی دشمنی پر آمادہ رہتا ہے
افغانستان ۔ یہ بہت اہمیت کا حامل ملک ہے اس پر تفصیل سے بات کی جائے گی

پاکستان پوری دنیا میں ایک نظریاتی اسلامی مملکت کے اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ملک ہے
پاکستان نے اپنی خارجہ پالیسیوں سے ہمیشہ یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ایک اسلامی نظریاتی ملک ہے
اسرائیل پالیسی ۔ پاکستان نے اسرائیل کو ایک ریاست کبھی تسلیم نہیں کیا اور ہمیشہ فلسطینیوں کا ساتھ دیا
کشمیر پالیسی ۔ پاکستان نے ہندستان کی کشمیر کے اوپر جارحانہ قبصہ کی مخالفت کی
پاکستان نے بوسنیہ ، چیچنیا اور کہیں بھی مسلمانوں پر ذیادتی کے خلاف آواذ اُ ٹھائی ہے

پاکستان واحد اسلامی نیکلر پاور ہونے کی وجہ سے پوری دنیا میں اہمیت کا حامل ملک ہے

افغانستان
افغانستان پر جب سووئیت یونین نے حملہ کیا ۔ اس وقت پاکستان کی پالیسی تھی کہ سووئیت یونین کو افغانستان میں ہی روکنا ہے اگر اس کو افغانستان میں نہیں روکا گیا تو وہ افغانستان کو
روندتا ہوا پاکستان میں داخل ہوجائے گا۔ پاکستان نے دوسال اکیلے افغان مجاہدین کے ساتھ مل کر سووئیت یونیں کو روکا ۔ پھر امریکہ اپنے مفاد کی خاطر اس جنگ میں کود پڑا اور پاکستان اور افغان مجاہدین کی مدد کی ۔پوری دنیا سے مسلمان جہاد کی نیت سے افغانستان آئے ۔ انہوں نے جہاد کیا اور افغانستان کو سووئیت یونین کا قبرستان بنادیا اور سووئیت یونین ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔
رشیا کے جانے کے بعد کچھ عرصے افغانستان میں افغان مجاہدین کی آپس میں لڑائی ہوئی اور آخر کار طالبان کی حکومت افغانستان میں قائم ہوگئی
طالبان نے پہلی بار آج کے دور میں ایک اسلامی ریاست کے قیام کو ممکن بنایا
طالبان کی حکومت پکستان کی حامی حکومت تھی ۔
امریکہ کے ساتھ طالبان کے تعلقات اچھے نہ تھے وجہ اسلامی ریاست کا قیام ہو یا گیس پائپ لائن منصوبہ ۔ یا نائن الیون
امریکہ نے طالبان کی حکومت کے خاتمہ کا فیصلہ لرلیا
اور پاکستان کو آپشن دیا کہ یا تو امریکہ کا ساتھ دو طالبان کو ختم کرنے میں یا نہیں


دہشت گردی کی وجوہات
پاکستان نے امریکہ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ۔ طالبان جو پاکستان کے حمایتی تھے ان کو ختم کرنے میں امریکہ کی مدد کی ۔ اپنی ذمیں مہیا کی۔ جس کے ذریعے امریکہ نے افغانستان میں رمضان کے مہینے میں اندھا دھند بمباری کی ۔ طالبان اور افغانیوں کا قتل عام کیا ۔
اور آخر میں طالبان کی حکومت ختم کرکے اپنی مرضی کی حکومت قائم کی جو آئے دن پاکستان کے خلاف بیانات دیتی رہتی ہے ۔ اور امریکہ نے اپنی افواج افغانستان میں داخل کردیں
جو اب تک موجود ہے
جب پاکستانی حکومت نے امریکہ کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اور امریکہ نے طالبان کا خاتمہ شروع کیا تو پاکستانی عوام میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ۔ لیکن تب بھی پاکستان کے اندر دہشت گردی کے واقعات نہیں ہوئے
جیسے جیسے امریکہ کی آمد پاکستان میں بڑھتی گئ اور پاکستان سے do more کی رٹ شروع ہوئی اور پاکستانی حکومت نے امریکہ کے کہنے پر چلنا شروع کیا ۔ پاکستان میں بم دھماکوں اور دہشت گردی شروع ہوگئی
اور اس میں تیزی لال مسجد واقعے کے بعد آئی
لال مسجد واقعہ ان دہشت گردی کے واقعات میں بہت اہمیت کا حامل ہے
اگر لال مسجد میں کچھ عناصر غیر قانونی باتوں میں ملوث تھے تو کیوں ان کو پکڑا نہیں جاسکتا تھا کہ وہ عین اسلام آباد کے وسط میں موجود رہے اور ان پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکا
اور جب ہاتھ ڈالا تو یہ امتیاز کیے بغیر کہ کون اسٹوڈنٹ ہے اور کون دہشت گرد سب کو فاسفورس ڈال کر جلادیا ۔ اس کا ایک ہی مقصد نظر آیا کہ عوام کے اندر اشتعال پیدا کیا جائے۔

لال مسجد واقع کے بعد ناصرف خودکش حملوں میں اضافہ ہوا بلکہ سوات میں تحریک طالبان پاکستان مولوی فضل اللہ نے جڑ پکڑ لی
اور اپنی دہشت گردی شروع کردی
یاد رہے یہ مولوی فضل اللہ لال مسجد میں استاد تھے۔ یہ بھی قابلِ غور بات ہے کہ لال مسجد میں اسٹیوڈنٹ تو مارے گئے لیکن ان کے جو قائد تھے جیسے مولوی فضل اللہ وہ بچ کر سوات چلے گئے اور جو گرفتار ہوئے تھے وہ رہا ہوگئے ۔

تحریک طالبان پاکستان مولوی فضل اللہ نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کی اور عام لوگوں جن کے دلوں میں پہلے ہی غم وغصہ تھا ۔ ان کے جذبات کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں استعمال کیا ۔


ان تمام معاملات سے یہ سمجھ آتا ہے کہ یہ سب سوچی سمجھی سازش سے ہورہا ہے

سی آئ اے ایک طرف مولوی فضل اللہ اور بیت اللہ محسود جیسے قائدین خریدتی ہے ۔ پاکستانی حکومت تو پہلے ہی امریکہ کے ہاتھوں بکی ہوئی ہے
پاکستانی حکومت کے ذریعے ملک میں ایسے اقدامات کرائے جاتے ہیں جن سے عوام میں غم وغصہ کی لہر دوڑے اور یہ بکے ہوئے قائدین عوام کے ان جذبات کو ملک کے خلاف دہشت گردی میں استعمال کرتے ہیں
ان دہشت گردیوں میں را کا ہاتھ بھی ہوتا ہے وہ خود دہشت گردی میں ملوث ہوتی ہے
اس سے مقصد امریکہ اور انڈیا کو یہ ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم ملک قرار دے کر اس سے نیکلر ہتھیار چھین لیا جائے

ان مسائل کا حل

پاکستان ایک اسلامی مملکت ہے اور ہم مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل قرآن و سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں ہے


ہمیں اپنی عوام میں اسلام کی اصل روح بیدار کرنی ہے

اپنی حکومت کو بدلنا ہوگا اور ایسی حکومت لانی ہوگی جو ملک وقوم کی غیرت کا سودا نہ کرے

ہم کو عام عوام کو مارنے کے بجائے ۔ ان بکے ہوئے قائدین کو گرفتار یا قتل کرنا چاہیے ۔
لیکن یاد رہے ملک کے اندر جنگ کرنے سے نقصان ملک کا ہوتا ہے

ہم کو افغانستان میں افغان مجاہدین کے ساتھ مل کر امریکہ اور نیٹو کی افواج سے جنگ کرنی چاہیے اور رشیا کی طرح امریکہ کا قبرستان بھی افغانستان کو بنانا ہوگا۔

اسرائیل کو دھمکی لگانی ہوگی کہ وہ انڈیا کی مدد نہ کرے

انڈیا امریکہ اور اسرائیل کے سہارے پاکستان کے خلاف بولنے کی ہمت کرتا ہے
اس کو ہمت ہی نہیں ہوگی ہمارے سامنے بولنے کی۔

ان عیسائیوں اور یہودیوں کے دل مسلمانوں کے خوف سے پھٹے ہوئے ہیں
ہمیں ان کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح صف بستہ کھڑا ہونا ہے
اور ہماری دھمکی ہی ان کی ہمت توڑنے کے لیے کافی ہے ۔ یہ ہم سے جنگ کر نہیں سکتے ہیں
اس لیے ہم کو ان سپر پاورز کے سامنے اپنے آپ کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے
ہمارے پاس ایمان کی دولت ہے اور ہم اللہ کی مدد سے کسی بھی دنیاوی سپر پاور کا مقابلہ کرسکتے ہیں

Last edited by سحر; 12-07-09 at 10:49 AM.
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
17 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-07-09), فیصل ناصر (12-07-09), ھارون اعظم (06-11-09), یاسر عمران مرزا (03-11-09), محمدعدنان (14-07-09), wajee (24-07-09), yousafdummar (14-07-09), ام طلحہ (13-07-09), احمدنواز (03-11-09), خرم شہزاد خرم (12-07-09), راجہ اکرام (03-11-09), رضی (12-07-09), شاہ جی 90 (14-07-09), شاہد جمیل حفیظ (15-07-09), طاھر (12-07-09), عبدالقدوس (12-07-09), عبداللہ حیدر (12-07-09)
کمائي نے سحر کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
13-07-09 رضی پاکستان میں دہشت گردی کی وجوہات اور ان کا حل 150
13-07-09 ام طلحہ Good 100
12-07-09 راشد احمد Good Topic 50
12-07-09 فیصل ناصر good 150
پرانا 12-07-09, 05:27 PM   #2
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,975
کمائي: 276,905
شکریہ: 33,226
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت بہترین مضمون ہے
ہر پہلو پر روشنی ڈالی گئی ہے

اقتباس:
ہمیں اپنی عوام میں اسلام کی اصل روح بیدار کرنی ہے
یہ موضوع کا لب لباب ہے
لیکن عوام کے ساتھ ساتھ حکمرانوں اور ارباب اختیار میں بھی یہ روح ہونی چاہئے بلکہ جن میں یہ روح موجود ہو ان کو ہی حکمران اور ارباب اختیار ہونا چاہئے

بہترین مضمون پر میری طرف سے شکریہ قبول کریں !
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
رضی (12-07-09), سحر (12-07-09)
پرانا 12-07-09, 06:06 PM   #3
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,224
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,730 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہن سحر سلام،
آپ کی تحریر کا شکریہ!
ناجانے کیوں مجھے اس تحریر کو پڑھ کر یہ احساس ہو رہا ہے کے آپ نے پہلے اس کا خاکہ اپنے ذہن میں بنایا اور پھر شاید ایک ہی نشت میں مکمل کردیا۔ مجھے اسے پڑھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کے آپ نے محض کچھ "فیکٹس اینڈ فیگرز" کو یکجا کردیا ہے (یہ آپ کا انداز تحریر تو نہیں)۔
دہشت گردی کی وجوہات میں نے آپ نے "طالبان" کا تذکرہ کیا تو مگر آپ کی تحریر کے مطابق "لال مسجد کا واقعہ" اس کا تمام قضیئہ کا سبب بنا، میری ناقص رائے میں محض یہ ایک وجہ ہی "دہشت گردی کی وجوہات" نہیں۔

القصۃ المختصر، اگر آپ کی یہ تحریر خلیل بھائی والے مقابلے کے لیئے تھی تو یقینا کم از کم مجھے تو مایوسی ہوئی کیوں مجھے آپ سے اس سے بہتر اور مبسوط تحریر کی توقع تھی۔
تنقید پر پیشگی معذرت، پلیز میری مخلصی پر شبہ نا کجیئے گا،

والسلام،
شاہد علی صدیقی
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
رضی (12-07-09), سحر (12-07-09), شاہ جی 90 (14-07-09)
پرانا 12-07-09, 06:16 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 606
کمائي: 10,933
شکریہ: 360
466 مراسلہ میں 1,306 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا لکھا ہے سحر بہنا
راشد احمد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
سحر (12-07-09), شاہ جی 90 (14-07-09)
پرانا 12-07-09, 06:32 PM   #5
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,590
کمائي: 157,749
شکریہ: 8,078
5,024 مراسلہ میں 19,309 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
بہن سحر سلام،
آپ کی تحریر کا شکریہ!
ناجانے کیوں مجھے اس تحریر کو پڑھ کر یہ احساس ہو رہا ہے کے آپ نے پہلے اس کا خاکہ اپنے ذہن میں بنایا اور پھر شاید ایک ہی نشت میں مکمل کردیا۔ مجھے اسے پڑھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کے آپ نے محض کچھ "فیکٹس اینڈ فیگرز" کو یکجا کردیا ہے (یہ آپ کا انداز تحریر تو نہیں)۔
دہشت گردی کی وجوہات میں نے آپ نے "طالبان" کا تذکرہ کیا تو مگر آپ کی تحریر کے مطابق "لال مسجد کا واقعہ" اس کا تمام قضیئہ کا سبب بنا، میری ناقص رائے میں محض یہ ایک وجہ ہی "دہشت گردی کی وجوہات" نہیں۔

القصۃ المختصر، اگر آپ کی یہ تحریر خلیل بھائی والے مقابلے کے لیئے تھی تو یقینا کم از کم مجھے تو مایوسی ہوئی کیوں مجھے آپ سے اس سے بہتر اور مبسوط تحریر کی توقع تھی۔
تنقید پر پیشگی معذرت، پلیز میری مخلصی پر شبہ نا کجیئے گا،

والسلام،
شاہد علی صدیقی
شاہد بھائی
میں نے اسمیں فیکس کو ہی سامنے لانے کی کوشش کی ہے ۔ اور اس میں کسی معاملے میں اپنا خیال ظاہر نہیں کیا
اور جہاں تک لال مسجد واقعہ کی بات ہے وہ بطور مثال پیش کی ہے ۔ اس طرح کے بے شمار واقعات ہمارے ملک میں ہوچکے ہیں
میں نے اس ٹرائیکا کو سامنے لانے کی کوشش کی ہے جو سی آئی اے ، ہماری حکومت اور لیڈرز
جو دہشت گردی کی تربیت کرتے ہیں کا ہے
ان تینون کا مقصد ایک ہے ۔ یعنی کہ پاکستان میں دہشت گردی کرائی جائے

مجھے افسوس ہے کہ میری تحریر آپ کے معیار کے مطابق نہیں ۔ لیکن یہ تحریر میری اپنی ہی ہے ۔
میں اپنی تحریر میں بہتری لانے کی کوشش کروں گی

آپ سب کی رہنمائی کی ضرورت رہے گی

شکریہ

Last edited by سحر; 12-07-09 at 09:10 PM.
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (03-11-09), محمدعدنان (14-07-09), ام طلحہ (14-07-09), رضی (12-07-09), شاہ جی 90 (14-07-09)
پرانا 12-07-09, 07:53 PM   #6
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,494
شکریہ: 25,324
4,018 مراسلہ میں 10,766 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
پاکستان پوری دنیا میں ایک نظریاتی اسلامی مملکت کے اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ملک ہے
جی سحر بہن آپکی تحریر بالکل درست ہے سب باتیں سچی ہیں مسائل کا حل بھی بتا دیا یقیناً یہی حل ہے کیونکہ دنیا میں صرف دو ہی نظریاتی ریاستیں ہیں اور انکی کو ہماری نظریات سے ہی تو تکلیف ہے۔ میرے خیال میں اسرائیل کو پاکستان کا اسلامی ریاست ہونے پر کوئی پریشانی نہیں ہے انہیں اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے کہ ہم نمازیں پڑھتے رہیں حج روزہ کرتے رہیں انہیں سب سے زیادہ تکلیف جہاد اور اسلام ایک بہترین مذہب کہلانے پر ہے اور اس ساری کاروائی میں وہ جہاد کو ہماری نظروں میں کوئی اور رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اور لال مسجد والے واقعے میں میڈیا کا کردار سب سے بہانک ہے انہوں نے برقعہ پہن کر بھاگنے والے مولوی صاحب کو عوام کی نظروں میں ہیرو بنا دیا ہے ۔ اس شخص پر آفرین ہے جو لڑکیوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتا رہا۔


آپ نے صرف لب لباب بتایا ہے اصل کہانی بڑی لمبی ہے۔ اور میں آپ سے متفق ہوں ان حقائق کے بارے میں۔
__________________

اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-07-09), محمدعدنان (14-07-09), ام طلحہ (14-07-09), سحر (12-07-09), شاہ جی 90 (14-07-09)
پرانا 12-07-09, 07:55 PM   #7
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,494
شکریہ: 25,324
4,018 مراسلہ میں 10,766 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے اس سارے ڈرامے میں وکلاء تحریک کا بھی بہت اہم کردار ہے جو تھی تو کسی اور مقصد کے لیئے مگر اسکا رخ اس طرح موڑا گیا کہ وہ بھی اس کہانی کی ایک اہم کڑی ہے۔ اس پر بھی ذرا تفصیل ہو جائے
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
خرم شہزاد خرم (12-07-09), شاہ جی 90 (14-07-09)
پرانا 13-07-09, 12:15 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,624
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہم سب لکھ لکھ کر تھک جائیں‌ گے لیکن ان غداروں کو کوئی اثر نہیں‌ ہونے والا اور نہ ہی عوام کو
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (03-11-09), محمدعدنان (14-07-09), شاہ جی 90 (14-07-09)
پرانا 13-07-09, 12:18 AM   #9
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,590
کمائي: 157,749
شکریہ: 8,078
5,024 مراسلہ میں 19,309 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : waqas ali مراسلہ دیکھیں
ہم سب لکھ لکھ کر تھک جائیں‌ گے لیکن ان غداروں کو کوئی اثر نہیں‌ ہونے والا اور نہ ہی عوام کو
نہیں وقاص ہمت نہیں ہارتے

ہمارے لکھنے سے بہت فرق پڑے گا انشاء اللہ ۔
آج نہیں بلکہ ہماری نئی نسل میں ہم یہ فرق دیکھے گے ۔
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (06-11-09), یاسر عمران مرزا (03-11-09), محمدعدنان (14-07-09), wajee (13-07-09), خرم شہزاد خرم (13-07-09), رضی (13-07-09), شاہ جی 90 (14-07-09)
پرانا 14-07-09, 02:29 AM   #10
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,158
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سحر بہنا بہت اچھا لکھا ہے آپ نے
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
سحر (14-07-09), شاہ جی 90 (14-07-09)
پرانا 14-07-09, 09:42 AM   #11
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,631
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,029 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھا لکھا ہے۔ جاری رکھیے۔اللہ کرے زور قلم زیادہ۔
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
سحر (14-07-09), شاہ جی 90 (14-07-09)
پرانا 14-07-09, 12:22 PM   #12
Senior Member
 
احمدنواز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 862
کمائي: 13,859
شکریہ: 1,235
602 مراسلہ میں 1,498 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دھشت گردی کا بنیادی سبب ناانصافی اور دوسرو ں کی حق تلفی ہے ؎ یہ جہاں اور جس معاشرے میں ہوگی وہی دھشتگردی کا مسکن ٹھرے گا ؎ میر ے خیال سے دہشتگردی اور ظلم کا چولی دامن کا ساتھ ہے ؎دوسرے کو ختم کیجٰے پہلا خودبخود ختم ہو جائے گا؎ [
احمدنواز آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے احمدنواز کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (03-11-09), رضی (14-07-09), سحر (14-07-09), شاہ جی 90 (14-07-09)
پرانا 14-07-09, 07:51 PM   #13
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سحر بہنا ،
سلام
میں شاہد علی صدیقی بھائی سے اختلاف کروں گا ۔ یہ ایک انتہائی اچھی اور حقائق پر مبنی تحریر ہے اور بقول شخصے دریا کو کوزے میں بند کرنے والی بات آپ نے کی ہے ۔ جب اتنے اہم موضوع پر بات کی جاتی ہے تو حقائق کو سامنے رکھہ کر ہی کی جاتی ہے ۔ لال مسجد پر اپنی رائے محفوظ رکھوں گا ۔ کیوں کہ کسی مقام پر محسوس ہوتا ہے کہ خاموشی بولنے سے ہزار درجے بہتر ہے ۔ اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور بہت سی خوشیاں عطا فرمائے ۔
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-07-09), یاسر عمران مرزا (03-11-09), رضی (14-07-09), سحر (14-07-09)
پرانا 14-07-09, 08:13 PM   #14
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,224
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,730 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
سحر بہنا ،
سلام
میں شاہد علی صدیقی بھائی سے اختلاف کروں گا ۔ یہ ایک انتہائی اچھی اور حقائق پر مبنی تحریر ہے اور بقول شخصے دریا کو کوزے میں بند کرنے والی بات آپ نے کی ہے ۔ جب اتنے اہم موضوع پر بات کی جاتی ہے تو حقائق کو سامنے رکھہ کر ہی کی جاتی ہے ۔ لال مسجد پر اپنی رائے محفوظ رکھوں گا ۔ کیوں کہ کسی مقام پر محسوس ہوتا ہے کہ خاموشی بولنے سے ہزار درجے بہتر ہے ۔ اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور بہت سی خوشیاں عطا فرمائے ۔
شاہ صاحب سلام،
میں نے سحر بہن سے اختلاف نہیں کیا، میرا اعتراض صرف انکی تحریر کی بےربطگی پر تھا (یہ چیز عموما اُن کی تحریر میں نہیں‌پائی جاتی)۔ بادی النظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اُنہوں نے چند حقائق کو اکھٹا کیا اور بس "جیسے تیسے"‌ اپنے مضمون کو مکمل کیا ہے اور بس!

نوٹ: اُن کی تحریر کے مندرجہ جات سے میں‌متفق ہوں۔
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (03-11-09), رضی (14-07-09), سحر (15-07-09), شاہ جی 90 (14-07-09)
پرانا 14-07-09, 09:38 PM   #15
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ٹھیک ہے بھائی جان ہم آپ کی بات مانتے ہیں
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-07-09), سحر (15-07-09)
جواب

Tags
color, پاکستان, پاکستانی, واقعات, قرآن, مکمل, منصوبہ, مسائل, مسجد, معلوم, آج, ایمان, اللہ, امریکہ, اسلام, بہترین, بھائی, تحریر, خودکش, رمضان, سودا, طالبان, علی, صدیقی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
القاعدہ افغانستان میں نہیں ، امریکی فوج پھنسی ہوئی ہے، پاکستان سب سے اہم ہے:امریکی تجزیہ کار جاویداسد خبریں 1 24-10-10 06:52 AM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 19-09-08 12:51 AM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 09:45 PM
نواز ، بے نظیر کے دھاندلی کے بیانات شکست کی تیاریاں ہیں،پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا تو امر یکا کو بعد میں پشیمانی ہو گی،صد ر پر وی خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 09:36 AM
بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے: صوبائی پولیس پاکستانی خبریں 0 15-09-07 03:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger