واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > پاکستان میں دہشت گردی




پاکستان میں دہشت گردی اور ہمارا کردار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-02-10, 04:02 PM   #1
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,429
شکریہ: 14,670
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default پاکستان میں دہشت گردی اور ہمارا کردار

پاکستان میں دہشت گردی اور ہمارا کردار

بچپن میں دہشت گردی سے زیادہ تخریب کاری کا لفظ سنتے آئے تھے۔ کہیں پر بم دھماکہ ہوتا، تو ذہن میں سوال پیدا ہوتا کہ یہ کیسے لوگ ہیں جو اپنے ہاتھوں سے دوسرے انسانوں کی جان لیتے ہیں، اور وہ بھی بغیر کسی ظاہری وجہ کے؟ اکثر یہ سوال ذہن میں کھلبلاتا رہتا تھا۔ ایک بار اپنے اسکول ٹیچر سے پوچھا تھا، انہوں نے کہا تھا، کچھ لوگ صرف پیسے کی خاطر جیتے ہیں اور پیسے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ بہرحال میرا ذہن اس بات کو قبول ہی نہیں کرتا تھا کہ ایسے بھی لوگ ہوسکتے ہیں۔

اِکا دُکا واقعات تو ہوتے رہتے تھے دہشتگردی کے۔ ان واقعات کی ذمہ داری عموماً بھارتی ایجنسی را پر لگادی جاتی تھی، یا پھر نامعلوم دہشتگردوں کے کھاتے میں ڈال دی جاتی تھی جو کہ کسی نامعلوم وقت میں نامعلوم مقام سے آکر اپنی کارروائی کرکے پھر نامعلوم مقام کو واپس چلے جاتے تھے۔ پولیس کی ایف آئی آر بھی فائلوں میں گل سڑ کر قصہ پارینہ بن جاتی تھی۔

پھر جب نائن الیون 9/11 کا واقعہ ہوا، تو اس کا نزلہ پاکستان پر ہی گرا۔ اس حقیقت کے باوجود کہ حملہ آوروں میں سے کوئی پاکستانی نہیں تھا، نہ ہی پاکستان کی سرزمین اس حملے کے لئے استعمال کی گئی تھی۔ اس واقعے سے پاکستان میں دہشت گردی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔افغان طالبان کے بعد پاکستانی طالبان کی اصطلاح سامنے آگئی۔ جیسے جیسے افغانستان میں امریکی لڑائی شدت اختیار کررہی ہے، اس کا ردعمل پاکستان میں دہشتگردی کی صورت میں سامنے آرہا ہے۔ پاکستان نے جس طرح امریکہ کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کی ، اس کی قیمت پاکستانی عوام اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں۔ دہشت گردی کی وجوہات پر پاکستانی معاشرے میں بہت اختلاف ہے، اور یہ اس وقت موضوع بحث بھی نہیں ہے۔ اس لئے ہم موضوع پر رہتے ہوئے دہشت گردی کے ان واقعات کے سدباب میں ہمارے کردار پر ہی بحث کریں گے۔

وجوہات پر کتنا بھی اختلاف ہو، یہ امر طے شدہ ہے کہ کسی بھی ردعمل میں معصوم انسانوں کی زندگی چھیننا ایک نہایت ہی غیر انسانی فعل ہے۔ 2004 کے بعد سے پاکستان میں خودکش حملوں کی صورت میں دہشت گردی کے واقعات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ پہلے ان حملوں کا نشانہ پاکستانی افواج اور پولیس کے اہلکار ہوتے تھے۔ پھر دھیرے دھیرے عام آدمی بھی ان حملوں کی زد میں آنے لگا، کیونکہ ان نام نہاد طالبان کی نظروں میں عام پاکستانی بھی اتنا ہی گناہ گار ہے جتنا کہ امریکی اور پاکستانی افواج۔ ٹی وی پر روزانہ خودکش حملوں کی خبریں دیکھ کر کسی بھی پاکستانی کا دل روتا ہے۔ دکھ میں اس وقت اضافہ ہوتا ہے جب بندہ ملک سے باہر ہو، اور دوسرے لوگوں کے تبصرے سن کر زخموں پر نمک چھڑکتا ہے۔

ان حالات میں ہم لوگوں کو کیا کرنا چاہیئے؟ پاکستانی عوام کا کیا کردار ہونا چاہئیے؟ بولنا اور لکھنا تو آسان ہوتا ہے لیکن عمل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ سب سے پہلے تو ہمیں ایک معاشرے کے طور پر رہنے کی عادت ڈالنی ہوگی۔ آج کل تو شہروں میں یہ حالت ہے کہ ہر آدمی نفسانفسی میں مبتلا ہے۔ پڑوس میں اور محلے میں کیا ہورہا ہے، کسی کو کوئی سروکار نہیں ہے۔ اس کمزوری کا دہشت گردوں نے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔ اس کے سدباب کے لئے ہمیں اپنے آس پاس مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنی ہوگی۔ اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ہم کسی پر بلا وجہ شک کریں-البتہ بالکل آنکھیں بند کرنا بھی حالات خراب کرنے کے مترادف ہے۔

دوسرا کام یہ کرنا ہوگا کہ ہم سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔ اگر چیک پوسٹوں پر ہمیں دس، پندرہ منٹ رکنا پڑے تو مشتعل ہونے کی بجائے یہ سوچنا چاہیئے کہ یہ سب کچھ ہماری حفاظت کی خاطر ہو رہا ہے اور اس کام کے لئے دس، پندرہ منٹ دینا کوئی بری بات نہیں۔ میں نے پشاور اور راولپنڈی میں اس طرح کے ناکے اور چیک پوسٹس دیکھی، اور عموماً لوگ اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ ان کا وقت ان ناکوں پر ضائع ہو۔ تعجب تو اس بات پہ ہے کہ اگر پولیس چیکنگ کرے تو بھی لوگ ناراض ہوتے ہیں اور اگر دھماکہ ہوجائے تو کہا جاتا ہے جی، پولیس کیا کررہی تھی؟ چیک کیوں نہیں کیا؟

تیسرا کام جو کہ حکومت کے کرنے کا ہے، یہ ہے کہ پولیس کی تربیت اور ان کی تنخواہوں پر نظر ثانی کی جائے۔ ہمارے جوان جس طرح اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر عوام کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں، وہ یقیناً قابل فخر ہے۔ (کچھ واقعات ایسے بھی ہیں کہ پولیس نے ٹھیک کردار ادا نہیں کیا، لیکن ان کی وجہ سے پولیس کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

چوتھا کام، جو کہ میری نظر میں دہشت گردی کے خاتمے میں بہت اہم ہے، یہ ہے کہ پاکستان اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرے۔ اگر بھارت سے اتنی جنگوں کے بعد مذاکرات ہوسکتے ہیں تو شدت پسندوں کو بھی قومی دھارے میں لایا جاسکتا ہے۔ بشرطیکہ نیت درست ہو۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنے گھر میں لےآئے ہیں۔ اس کا ہمیں جو صلہ مل رہا ہے، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اتنی قربانیوں کے بعد بھی ہم امریکہ کی نظروں میں مشکوک ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی پالیسیاں ترتیب دیں۔ ہم اس معاملے میں حکومت پر دباؤ ڈال کر اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

آخر میں سب سے اہم کام، جو کہ سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ وہ یہ ہے کہ ہم سب اللٰہ سے اپنی گناہوں کی معافی مانگیں۔ یقیناً یہ ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے کہ ہم پر روز نت نئے عذاب مسلط کئے جاتے ہیں۔ ہم اگر سچے دل سے توبہ کرکے اپنے ملک کے حالات کے ٹھیک ہونے کے لئے دعا کریں تو اللٰہ کی رحمت ضرور ہم پر مہربان ہوگی۔

پھر دلوں کو یاد آجائے گا پیغامِ سجود
پھر جبیں خاکِ حرم سے آشنا ہوجائے گی
شب گریزاں ہوگی آخر جلوہ خورشید سے
یہ چمن معمور ہوگا نغمہ توحید سے
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
فیضان صديقی ,سندھ (13-02-10), منتظمین (12-02-10), ام طلحہ (15-02-10), راجہ اکرام (12-02-10), رضی (22-02-10), سحر (12-02-10), عارف اقبال (12-02-10)
پرانا 12-02-10, 08:13 PM   #2
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,136
شکریہ: 1,882
725 مراسلہ میں 1,798 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نہایت اچھی تحریر ہے۔
آپ کا شکریہ۔
عارف اقبال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا
پرانا 12-02-10, 08:34 PM   #3
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 2
کمائي: 188
شکریہ: 0
2 مراسلہ میں 9 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم:
فورم پر یہ میرا پہلا ریسپانس ہے،کویئ غلطی ہو تو ظرور مطلع فرمائیں۔
میرے خیال میں توبہ کرنی چاہیے لیکن یہ زبانی نہیں عملی ہونی چاہے،
اور حکومت کی توبی کم از کم یہ ہونی چاہیے کہ وہ اپنے ھی مسلمان بھائیوں کے قتل عام کے لیے جانے والی نیٹو کی سپلائی بند کرے،جو آج ھمارے ساتہ ہو رہا ہے وہ ہماری ہی وجہ سے 10 سال سے افغانی بھاییوں کے ساتہ بھی تو ہو رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ھم خاموش رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زرا سوچیں کہیں یہ اسی کی سزا نہ ہو۔۔۔۔
وقارایوبی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے وقارایوبی کا شکریہ ادا کیا
فیضان صديقی ,سندھ (26-02-10), ھارون اعظم (12-02-10), راجہ اکرام (12-02-10), سحر (12-02-10)
پرانا 12-02-10, 08:38 PM   #4
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,429
شکریہ: 14,670
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

وقار بھائی ٹھیک کہا آپ نے۔ توبہ زبانی نہیں عملی ہوتو تب ہی اچھا ہوگا۔ یہ تو ہمارے لئے شرم کا مقام ہے کہ ہمارے ملک سے ہو کر نیٹو کے لئے تیل سپلائی ہوتا ہے، جو پھر ہمارے مسلمان بھائیوں کے خلاف استعمال ہوتا ہے۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 12-02-10, 08:50 PM   #5
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,294
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک خبر پڑھی تھی کہ ۔۔۔۔
سوات سے پاکستان کے دوسرے شہروں میں جانے والوں کو ہراساں کیا جاتا ہے اور گرفتار کر کے یا تو دہشت گرد طاہر کیا جاتا ہے یا بھاری رشوت کے عوض چھوڑ دیا جاتا ہے ۔۔۔ جس کی وجہ سے وہاں کے لوگ کافی پریشان ہیں
اور یہ کام سیکیورٹی ادارے ہی کرتے ہیں ۔۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
دوسرا کام یہ کرنا ہوگا کہ ہم سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔ اگر چیک پوسٹوں پر ہمیں دس، پندرہ منٹ رکنا پڑے تو مشتعل ہونے کی بجائے یہ سوچنا چاہیئے کہ یہ سب کچھ ہماری حفاظت کی خاطر ہو رہا ہے اور اس کام کے لئے دس، پندرہ منٹ دینا کوئی بری بات نہیں۔ میں نے پشاور اور راولپنڈی میں اس طرح کے ناکے اور چیک پوسٹس دیکھی، اور عموماً لوگ اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ ان کا وقت ان ناکوں پر ضائع ہو۔ تعجب تو اس بات پہ ہے کہ اگر پولیس چیکنگ کرے تو بھی لوگ ناراض ہوتے ہیں اور اگر دھماکہ ہوجائے تو کہا جاتا ہے جی، پولیس کیا کررہی تھی؟ چیک کیوں نہیں کیا؟
[/COLOR]
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (12-02-10), راجہ اکرام (12-02-10)
پرانا 12-02-10, 09:03 PM   #6
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,429
شکریہ: 14,670
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ارحم بہن یہ ضرور ہے کہ سیکیورٹی اداروں میں کچھ عناصر ایسے ہیں جو کہ جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کر رہے ہیں۔ سوات کے حوالے سے تو ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، جس میں فوج کے اہلکار ایک مقامی فرد کو بری طرح مار رہے تھے۔ میں نے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کی بات اس لئے کی کہ یہ لوگ پالیسی نہیں بناتے۔ ان کو جو حکم ملتا ہے اس کی پابندی کرتے ہیں۔ ہم اگر ان سے نفرت کریںگے تو معاشرے میں مزید افراتفری پھیلے گی۔ ہمیں مسئلے کے حل کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔ غلط پالیسیوں کی سزا ہم اپنے فوجی جوانوں کو نہیں دے سکتے۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 12-02-10, 11:21 PM   #7
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (13-02-10)
پرانا 15-02-10, 10:33 AM   #8
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,386
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت بہترین تحریر ہے بھائی!! اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
اللہ ہمارے ملپک پر اپنا خاص کرم کر دے۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (15-02-10)
پرانا 15-02-10, 10:33 AM   #9
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,386
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت بہترین تحریر ہے بھائی!! اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
اللہ ہمارے ملک پر اپنا خاص کرم کر دے۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 18-02-10, 12:28 PM   #10
Senior Member
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,769
کمائي: 95,741
شکریہ: 22,625
4,761 مراسلہ میں 13,857 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہر طرف شور ہے دہشت گردی کا،لیکن صاحبو اس کی تعریف پر تو متفق ہو جائو ۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلے تعریف متعین فرما لیں۔پھر اظھار خیال بھی کریں گے تو ((ہر کسی کے اپنے ذہن کے مطابق))والا معاملہ ختم ہو جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا کوئی مجھے بتائے گا کہ دھشت گردی کی کیا تعریف ہے۔۔۔۔۔اور ہاں پھر اس تعریف پر جو بھی پورا اترے گا وہ دہشت گرد ہو گا۔۔۔۔۔
بسم اللہ
عبداللہ آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
فیضان صديقی ,سندھ (26-02-10), رضی (22-02-10)
جواب

Tags
9/11, color, کوشش, پولیس, پاکستان, پاکستانی, پسند, واقعات, قصہ, لوگ, آج, آدمی, امریکہ, بچپن, توحید, خودکش, خلاف, دھماکہ, دل, دعا, روتا, زندگی, طالبان, عذاب, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
القاعدہ افغانستان میں نہیں ، امریکی فوج پھنسی ہوئی ہے، پاکستان سب سے اہم ہے:امریکی تجزیہ کار جاویداسد خبریں 1 24-10-10 06:52 AM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 19-09-08 12:51 AM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 09:45 PM
نواز ، بے نظیر کے دھاندلی کے بیانات شکست کی تیاریاں ہیں،پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا تو امر یکا کو بعد میں پشیمانی ہو گی،صد ر پر وی خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 09:36 AM
بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے: صوبائی پولیس پاکستانی خبریں 0 15-09-07 03:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger