|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,590
کمائي: 157,734
شکریہ: 8,078
5,023 مراسلہ میں 19,306 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پاکستان میں دہشت گردی قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے ۔ قتل غارت گری میں اضافہ ہوگا ۔ قاتل کو معلوم نا ہوگا کہ وہ کیوں قتل کررہا ہے اور مقتول کو علم نا ہوگا کہ اسے کیوں قتل کیا گیا ۔
دہشت گردی دراصل ہمارے اوپر اللہ کا عذاب ہے وجہ ہماری بے حسی ہے کہ مسلمانوں کے قتل عام کے باوجود ہمارے روزمرہ معمولات میں فرق نہیں پڑتا ، اگر ہم نے اب بھی اپنی بے حسی کی روش نہ بدلی تو ہم کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا ، انفرادی طور پر بھی اور اجتماعی طور پر بھی ۔ اللہ کے عذاب سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اللہ کے سامنے اپنے گناہوں سے توبہ کریں اور اللہ کی رحمت کے طلبگار ہوں اور اپنے اعمال ایسے کرلیں کہ ہم پر اللہ کی رحمت نازل ہو ۔ اپنے آپ کو مصیبتوں سے بچانے کے لیے دوسروں کی مصیبتوں میں مدد کرنا پڑتی ہے ، آج ہم مصیبت ذدہ کی مدد کریں گے کل اللہ ہماری مصیبتیں ہم سے دور کرے گا ۔ انشاءاللہ یہ دور بینک بیلنس بنانے کا نہیں ہے اور نا ہی سونا چاندی جمع کرنے کا ہے ۔ کیونکہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں رہا ، ایک بم دھماکہ ہوتا ہے اور پورا کا پورا خاندان ختم ہوجاتا ہے ۔ نا بینک بیلنس کام آتا ہے اور نا یہ سونا چاندی ، ایسی مشکل گھڑی میں اللہ کی رحمت ہی کام آتی ہے ،اللہ ہی ہم کو ان مشکلات سے بچاسکتا ہے ۔ کیوں نا ہم اپنی سیونگس اللہ کے پاس جمع کرادیں تاکہ اللہ ہم کو ہماری مشکل کے وقت ان سیونگس کو دوگنا کرکے واپس لوٹائے ۔ ہم اپنی ضرورت سے ذیادہ پیسوں کو اللہ کی راہ میں خرچ کرکے ، اور اللہ کے بندوں پر جو آج مصیبت میں مبتلا ہیں ان پر خرچ کرکے اللہ کے پاس اپنی انوسٹمنٹ کریں ۔ اللہ اس دنیا میں بھی مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیگا اور آخرت میں بھی ہماری مغفرت فرمائے گا انشاءاللہ اگر ہمارے پاس روپے پیسے نہیں ہیں تو ہم مشکل میں گھرے ہوئے لوگوں کی مدد کے لیے دوڑ بھاگ کریں ، ان کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے اپنی توانائی خرچ کریں ، ان کی دل جوئی کریں ، ایک مسلمان بھائی کو مسکرا کر دیکھنا بھی صدقہ ہے ،ہم دکھی لوگوں سے اخلاق سے بات کرکے ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کی کوشش تو کرسکتے ہیں ، ان کی دکھ بھری داستان سن کر ان کے ساتھ بیٹھ کر رو تو سکتے ہیں کہ ان کو اکیلاپن محسوس نا ہو ، ان کو لگے کہ وہ ابھی بھی اپنوں میں ہیں ،اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ہم اپنی توانائی ، اپنا وقت تو ان لوگوں کو دے سکتے ہیں جن کے چاہنے والے دہشت گردی کا شکار ہوگئے۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
__________________
اے اللہ میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا | ھارون اعظم (10-02-10), منتظمین (10-02-10), محمدعدنان (10-02-10), خرم شہزاد خرم (10-02-10), راجہ اکرام (10-02-10), رضی (10-02-10), عبداللہ حیدر (10-02-10) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ماشاء اللہ
مختصر مگر جامع انداز میں دہشت گردی کی بنیادی وجہ، اور ان حالات میں ہمارا مطلوبہ رویہ بیان کیا ہے آپ نے۔ اس میں کوئی دو آراء نہیں کہ دہشت گردی ہماری بے حسی کا نتیجہ ہے۔ ہم دنیا داری میں اس قدر مست ہو گئے ہیں کہ اپنے رب کو بھلا بیٹھے ہیں۔ پیسوں اور ڈالروں کی خاطر سب کچھ تیاگ دینے کو تیار ہیں، وطن اور ہم وطن، اسلام اور مسلمان ہمارے لئے کچھ قیمت نہیں رکھتے۔ اس کا رد عمل ہے جس کا آج پورا پاکستان شکار ہے۔ خیبر سے لے کر کراچی تک کوئی محفوظ نہیں۔ اور یہ حقیقت ہے کہ بینک بیلنس اور سونا چاندی اب بے معنی سا لگتا ہے، کیوں کہ ان کی بہاریں تو زندگی اور امن کے ساتھ ہوتی ہیں، جب جان ایک پاؤ چینی سے بھی زیادہ ارزاں ہو جائے، امن نام کی کوئی چیز نہ ہو تو سونا چاندی اور بینک بیلنس سوائے چاٹنے کے اور کسی کام نہیں آتا۔ ایسے حالات میں سب سے اہم کام رجوع الی اللہ ہے۔ اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، اعمال میں تبدیلی لائیں ۔۔ اور دوسرا اہم کام جس کی جانب سحر بہنا نے توجہ دلائی وہ ہے متاثرین دہشت گردی کی داد رسی، ان کی مالی اعانت حسب توفیق، اگر نہیں تو کم از کم ان کا حوصلہ بڑھانا، خندہ پیشانی سے پیش آنا یہ بھی صدقہ ہے۔ کیوں کہ جس حالت سے متاثرین دو چار ہیں یہ بہت خطرناک حالت ہوتی ہے، ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کے لئے ایسے لوگ ترنوالہ ہوتے ہیں۔ غم اور غصے سے بھرے ہوئے ایسے افراد کو انتقام کے نام پر طیش دلانا اور اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا انتہائی آسان ہوتا ہے۔ اور کئی جگہوں پر ایسا ہو بھی رہا ہے۔ ایسے میں ہر محب وطن پاکستانی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے، انہیں حوصلہ دے اور ان کا احساس تنہائی اور احساس محرومی جس قدر ہو سکے کم کرے۔ اللہ وطن عزیز پاکستان اور پوری دنیا کو دہشت گردی کی لعنت سے محفوظ رکھے ۔۔ آمین سحر بہنا کو اس کاوش پر اللہ تبارک و تعالی اجر عظیم سے نوازے ۔۔ آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا | منتظمین (10-02-10), خرم شہزاد خرم (10-02-10), رضی (10-02-10), سحر (11-02-10), عبداللہ آدم (24-02-10) |
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Tags |
| color, ہوتا, ہماری, کوئی, کوشش, کرے, پیسے, پاکستان, وقت, مسلمانوں, معلوم, معمولات, آج, اللہ, بھائی, بے, دھماکہ, دے, دنیا, زندگی, ضرورت, طور, علم, عذاب, صدقہ |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| القاعدہ افغانستان میں نہیں ، امریکی فوج پھنسی ہوئی ہے، پاکستان سب سے اہم ہے:امریکی تجزیہ کار | جاویداسد | خبریں | 1 | 24-10-10 06:52 AM |
| وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان | ابن جلال | خبریں | 2 | 19-09-08 12:51 AM |
| بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا | شیخ ہمدان | سیاست | 1 | 19-01-08 09:45 PM |
| نواز ، بے نظیر کے دھاندلی کے بیانات شکست کی تیاریاں ہیں،پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا تو امر یکا کو بعد میں پشیمانی ہو گی،صد ر پر وی | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 10-12-07 09:36 AM |
| بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے: صوبائی پولیس | پاکستانی | خبریں | 0 | 15-09-07 03:57 PM |