![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,494
شکریہ: 25,324
4,018 مراسلہ میں 10,766 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
“ایک طرف تو نمرودی لشکر آگ دہکا رہے تھے اور دوسری طرف ایک چڑیا اس آلاؤ کے اوپر سے پرواز کرتی چکر لگارہی تھی، اس نے نار نمرود کے اوپر کئی چکر لگائے تو کسی صاحب حال نے اس سے سوال کیا کہ” اے ننھی چڑیا تو یہاں کیسے آئی ہے، اور کیا کرنے چلی جاتی ہے؟چڑیا نے زبان حال سے جواب دیا، کہ میں جب بھی آتی ہوں تو میری چونچ میں پانی کا قطرہ ہوتا ہے… وہ قطرہ میں نار نمرود پرڈال کر دوبارہ پانی اپنی چونچ میں بھرنے کیلئے چلی جاتی ہوں اورپھرواپس آکر نمرودی آگ کو بجھانے کی کوشش کرتی ہوں… چڑیا سے سوال کرنے والے نے اس سے مخاطب ہو کر کہا کہ” اے چڑیا تو بھی کیسی سادہ اور بھلی مانس ہے جس آگ نے میلوں علاقے کو جہنم زار بنا رکھا ہے… جس آگ کے شعلے آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں، جس آگ کو دہکانے اور بھڑکانے کیلئے نمرود نے اپنے سارے لشکر وقف کر رکھے ہیں تو اپنی ننھی سی جان سے اس آگ کو کیسے بجھا سکتی ہے…؟ جاچلی جا اپنے بچوں کیلئے دانا دنکا اکٹھا کر یہ نہ ہو کہ آگ کہیں تیرے پروں کو جلا کر ہی خاکستر نہ کر دے… صاحب دل بزرگ کی یہ باتیں سن کر چڑیا بولی گو کہ میں بہت نحیف اور کمزور ہوں اور میں یہ بھی جانتی ہوں کہ میری چونچ میں لایاگیا یہ قطرہ قطرہ پانی اس بھڑکتی آگ کو نہیں بجھا سکتا، مگر یہ میرا عمل قیامت تک آنے والی نسلوں کیلئے سبق آموز بن جائے گا کہ جب نمرود کے لشکروں کے لشکر اور نمرودی سلطنت کا ہر ہرفرد اس آگ کوبھڑکا نے میں مصروف تھا تو ایک ننھی سی چڑیا آگ بجھانے کی کوششیں کرتی رہی… سو میں خود کوآگ بھڑکانے والوں میں نہیں بلکہ آگ بجھانے والوں میں شامل رکھنا چاہتی ہوں”
میں بھی جانتا ہوں کے اس دنیا میں اتنی مشکلیں اور پرشانیاں ہیں، غربت ہے، حادثات ہو رہے ہیں، دہشت گردی ہو رہی ہے اور ان حادثات اور دہشت گردے کے واقعیات کے بعد بہت سے بے گناہ، بے قصور لوگ مارے جا رہے ہیں۔ لیکن ان سب کی مدد کرنا میرے یا آپ کے بس میں نہیں ہے لیکن کیا ہم اس چڑیا کی طرح اپنا نام مدد کرنے والوں میں شامل نہیں کروا سکتے۔ دکھ اور تکلیف کا تب ہی پتہ چلتا ہے جب انسان اس سے گزرتا ہے۔ کچھ لوگوں کے دل بہت نازک ہوتے ہیں اور وہ کسی کو دکھی دیکھ نہیں سکتے وہ یہی چاہتے ہیں کہ ان کے دکھ کو کم کیا جائے کہا جاتا ہے کسی کے دکھ میں شریک ہونے سے دکھ کم ہوجاتا ہے۔ لیکن میری یہ سوچ ہے دکھ کم ہونے کے ساتھ نقصان پورا کرنے کی بھی کوشش کی جائے تاکہ آئندہ کی زندگی انسان کا دکھ کم ہو۔ یہ سچ ہے کہ جانی نقصان کبھی پورا نہیں ہو سکتا لیکن زیادہ جانی نقصان ہونے سے بچایا تو جا سکتا ہے۔ ا۔ ایک اکیلا انسان اپنی ہمت اور طاقت کے مطابق کام کرتا ہے لیکن ایک ٹیم ایک تنظیم اور ایک ادارہ اپنی ہمت اور طاقت کےمطابق کام کرتا ہے۔ میرے نزدیک کسی بھی کام کرنے کے لیے ایک مخلص ٹیم ہونا ضروری ہے جو اس پر کام کرسکے۔ بڑے پیمانے پر کام کرنے کے لیے تو ٹیم کا ہونا فرض ہو جاتا ہے۔ اور ٹیم بھی وہ جو دل سے اور خوشی سے کام کرے یا یوں کہیں کے دوسروں کی مدد کرنا اس کا مقصد ہو۔ یہاں ہم بہت بڑے پیمانے پر کام نہیں کرنا چاہ رہے یہاں ہم بس ان لوگوں کی مدد کرنا چاہ رہے ہیں جو کسی نا کسی حادثے میں متاثر ہوتے ہیں۔ کہیں دفعہ ایسا ہوتا ہے ایک گھر کو چلانے والا ایک ہی شخص ہوتا ہے لیکن وہ کسی حادثے میں مارا جاتا ہے اور اس کے گھر کو چلاے والا کوئی نہیں ہوتا۔ میں جانتا ہوں ہم اس پیمانے پر کام نہیں کرسکتے لیکن ہم س چڑیا کی طرح تو سوچ سکتے ہیں۔ تین وقت کے کھانے میں سے ایک وقت کا کھانا کسی کو تو دے سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں آپ کی تجاویز اور مشوروں کی ضرورت ہے ۔ اسی حوالے سے پاک نیٹ پر فروری کے مہینے میں دہشت گردی کے خلاف اور متاثرین کی مدد کے سلسلے میں مہم کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ تمام پاک نیٹ ممبران سے گذارش ہے اس موضوع پر لکھیں ۔ اور خود بھی ان متاثرین کی مدد کریں اور دوسروں میں جذبہ پیدا کرنے کی کوشش کریں ۔ بشکریہ خرم ابن شبیر اور سحر آپی پاک نیٹ دہشت گردی کے خلاف مہم
__________________
![]() اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
Last edited by رضی; 03-02-10 at 01:29 PM. |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا | shafresha (03-02-10), جاویداقبال (03-02-10), راجہ اکرام (03-02-10), سحر (03-02-10), عدنان دانی (03-02-10) |
|
|
#2 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,265
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
ماہ فروری کے لئے طے پایا کہ یہ مہینہ ”دہشت گردی کے خلاف مہم“ کے طور پر منایا جائے گا۔ ہمارے ہر دلعزیز رضی بھائی نے یہ تھریڈ لگا کر اس مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پورے ماہ میں مختلف طرح کی ایسی سرگرمیاں کی جائیں گی جن سے ایک طرف دہشت گردی می مذمت، اس کی روک تھام کے لئے تجاویز اور اس کے ساتھ ساتھ یہ سوچ و بچار کہ ہم اپنے طور پر اس میں کیا اور کتنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک اہم پہلو اس مہم کا اس پر غور کرنا اور کوئی فیصلہ کرنا ہے کہ اس دہشت گردی سے متاثرین کے لئے ہم اپنے طور پر کیا کر سکتے ہیں؟ ویسے تو پورا ملک ہی اس کی لپیٹ میں ہے، لیکن کچھ لوگ براہ راست اور زیادہ متاثر ہیں، ان کے ساتھ ہم اپنی سطح پر کیا تعاون کر سکتے ہیں۔ ان دو حوالوں سے اس مہینے کے دوران مختلف سرگرمیاں ہوں گی جن کے بارے میں رضی بھائی ہی آپ کو تفصیل سے بتائیں گے۔ ان شاء اللہ تمام ساتھی اس اہم مہم میں بھرپور حصہ لیں اور رائے دیں کہ اس مہم کو کس طرح زیادہ سے زیادہ کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Tags |
| color, com, gmail, ہے۔, فرض, کوشش, کوششیں, گھر, وقت, لوگ, مقصد, مسائل, انسان, بے, بچوں, تلاش, جواب, حال, خرم, دل, دنیا, زندگی, شخص, علاقے, غربت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| fring.com کی مدد سے ساری دنیامیں 3G اور WiFi نیٹ ورک پر فلیٹ ریٹ فون کالز | فاروق سرورخان | موبائلز معلومات اور جائزہ | 19 | 08-09-11 12:04 AM |
| پاک نیٹ کی نئی سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ کے لئے بیٹا ٹیسٹرز کی ضورت ہے | زبیر | خاص آفرز اور اعلانات | 20 | 06-05-11 11:12 AM |
| انٹرنیٹ پر لوٹ سیل صرف 100 روپے میں جیپ لایٹ گھڑی اور بہت کچھ | محمد کاشف حبیب | ویب سائٹس کا جائزہ | 10 | 25-08-10 05:04 AM |
| انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں | پیاسا | خبریں | 7 | 02-07-08 04:43 PM |
| انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ایڈریس بار میں سے مخصوص یو آر ایل کو ڈیلیٹ کرنا! | راجہ صاحب | کمپیوٹر کی باتیں | 1 | 18-04-08 04:03 AM |