واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > پاکستان میں دہشت گردی




حضرت فتویٰ دیجئے!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-02-10, 12:44 AM   #1
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,768
کمائي: 95,699
شکریہ: 22,625
4,760 مراسلہ میں 13,854 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default حضرت فتویٰ دیجئے!

حضرت فتویٰ دیجئے!

حضرت فتویٰ دیجئے!
محمد اسلم احمدانی

ہفت روزہ القلم



ہمارے وطن پاکستان کے جو بھی حکمران آتے ہیں ان کا سب سے پہلے ہدفِ تنقید مدارس ، مساجد اور علماءکرام ہوتے ہیں۔اامریکی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے حدود اللہ تک توڑ بیٹھتے ہیں۔امدارس کو دہشت گردوں کی فیکٹریاں کہنے تک نہیں شرماتے لیکن اب انھیں غیروں کی جنگ لڑتے ہوئے جب پانی سر سے گزر جانے کے احساس نے آ لیا ہے تو اب ہمارے وفاقی وزیرِ داخلہ ہانپتے کانپتے بوریا اور چٹائی نشینوں کے قدموں میں آ کر بیٹھ گئے کہ ” حضرت آپ فتویٰ دیجئے ، حضرت آپ فتویٰ دیجئے کہ خود کش حملے حرام ہیں “۔ملک صاحب ! کاش یہ احساس آپ کو پہلے ہوتا اور فتویٰ مشرف پالیسیوں کو جاری رکھنے سے پہلے لیتے تو قوم و ملک کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ، ہمارے حکمرانوں کو یہ احساس تب ہوتا ہے جب چڑیاں کھیت چگ جاتی ہیں۔اکاش وہ اپنے افغانی مسلمان بھائیوں کے مقابلے میں امریکہ کی مدد کرنے سے پہلے فتویٰ لیتے۔اتم جامعہ حفصہ لال مسجد کے طلبہ و طالبات کا خون اپنے اوپر حلال کرنے سے پہلے فتویٰ مانگتے ، تم قبائیلیوں کے گھروں کو آگ لگانے سے پہلے دارالافتاءکا رخ کرتے ، تم صلیبیوں کی جنگ کو اپنی جنگ کہنے سے پہلے فتویٰ لیتے ، تم اپنے ہی بے گناہ لوگوں کو امریکہ کے ہاتھوں بھیڑ بکریوں کی طرح بیچنے سے پہلے کوئی فتویٰ لیتے ، تم نے بے گناہ لوگوں کو غائب کیا ، ٹارچر سیلوں میں تشدد کر کے قتل کیا اس وقت کاش تم فتویٰ کی اہمیت کو سمجھتے۔ااے کاش تم سوچتے سمجھتے علماءسے ، عوام سے رائے لیتے۔اتمھارے غلط فیصلوں اور غلط خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے جو خود کش حملوں کی شکل میں ظاہر ہو رہا ہے۔اتمھیں ڈرون حملوں کی اجازت دینے سے پہلے دارالافتاءکیوں نظر نہیں آئے۔اتم نے عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کرتے وقت کیوں نہ فتویٰ مانگا ، تم لوگوں نے اپنے بھائیوں کے گھروں کو اجاڑ دیا ، تم نے ڈرون حملے کروا کر اپنے ہی بھائیوں کے گھروں کو ملیا میٹ کر دیا ان کے اعضاءفضاؤں میں بکھر گئے۔اان کے معصوم بچے ، عورتیں ، مائیں ، بہنیں آگ میں جل گئیں۔اان کی چیخ پکار کو تم میڈیا تک نہیں آنے دیتے ، تم نے بڑا ظلم کیا ہے۔اجن کے گھر تباہ ہو گئے ، جن کے بچے یتیم ہو گئے ، جن کی بیویاں بیوہ ہو گئیں ، جن پر آج تک امریکہ ڈرون آگ برسا رہا ہے ، جن کو تم زمین پر گولیوں سے بھون رہے ہو ، جو وطن میں بے وطن ہو گئے ، جن کا کچھ نہ بچا۔ عزیزو اقارب صلیبی ڈرون حملوں اور تمھاری گولیوں کا شکار ہو گئے۔اذرا سوچو ، غور کرو ، وہ نہیں مانتے کسی فتویٰ کو ، ان پر دارالعلوم کا فتویٰ اثر نہیں کرے گا۔ وہ خیر المدارس کا فتویٰ نہیں مانتے ، وہ جامعہ بنوریہ یا کسی مفتیٔ دارالافتاءکے فتویٰ کے قائل نہیں ہو سکتے ، جو آگ تم لوگوں نے امریکی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے لگائی ہے وہ اب کسی مفتی یا دارالافتاءکے فتوی سے نہیں بجھ سکتی۔املک صاحب ! اب یہ آگ بجھانے کے لیے تمھیں اپنی پالیسی تبدیل کرنا پڑے گی۔ااب تمھیں اللہ کے حضور توبہ کرنی پڑے گی ، تمھیں عوام سے معافی مانگنی پڑے گی ، تمھیں اس صلیبی جنگ کو اپنی جنگ کہنے سے باز آنا پڑے گا ، تمھیں قبائیلیوں سے مذاکرات کر کے وہاں سے افواج کو واپس بلانا پڑے گا۔ تمھیں بلیک واٹر اور ان جیسی بدنامِ زمانہ تنظیموں کو ملک سے بھگانا پڑے گا ، اپنے ہوائی اڈے اور بحری سہولتیں امریکیوں سے واپس لینی پڑیں گی ، اپنے ملک سے صلیبیوں کو لاجسٹک سپورٹ ختم کرنی پڑے گی ، تب جا کر ملک میں امن قائم ہو گا اور فتوے اثر انداز ہوں گے۔اواپس لوٹ آؤ ، سوچو غور کرو اے میرے وطن کے وقتی حکمرانو! جب یہ سب کچھ کر لو گے تب تمھیں کسی فتویٰ کی ضرورت نہیں پڑے گی ، تب تمھیں کسی دارالافتاءمیں جا کر یہ نہیں کہنا پڑے گا کہ ” حضرت فتویٰ دیجئے “۔ا
(بشکریہ ہفت روزہ القلم)
عبداللہ آدم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
sahj (27-02-10), shafresha (28-02-10), کنعان (27-02-10), نورالدین (04-03-10), عامرشہزاد (27-02-10), عبداللہ حیدر (27-02-10)
پرانا 27-02-10, 12:48 AM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,429
شکریہ: 14,667
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ بات ٹھیک ہے کہ صرف فتویٰ سے کام نہیں چلے گا، لیکن کسی بھی ردعمل میں معصوم لوگوں کو مارنا اسلام کے خلاف ہے۔ اس کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔ حکومت اور علماء دونوں طبقات کو اس بارے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (04-03-10), عبداللہ حیدر (27-02-10), غیاث (12-12-10)
پرانا 27-02-10, 12:54 AM   #3
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,768
کمائي: 95,699
شکریہ: 22,625
4,760 مراسلہ میں 13,854 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جی بالکل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبداللہ آدم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (04-03-10), عبداللہ حیدر (27-02-10)
پرانا 27-02-10, 01:25 AM   #4
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,164
کمائي: 74,705
شکریہ: 8,791
2,969 مراسلہ میں 10,824 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے زمانے میں بھی منافقوں کا رویہ یہی تھا کہ اپنی بات درست ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے فیصلہ کرانے دوڑے چلے آتے تھے کیونکہ جانتے تھے کہ ہمارے حق میں ہو گا۔ اور جب معاملہ اس کے برعکس ہوتا تو کنی کترانے لگتے۔ ان منافق چہروں کی نشاندہی اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں کی ہے۔ شاید ان کی کچھ جھلک موجودہ کرداروں میں بھی نظر آ جائے:
وَيَقُولُونَ آمَنَّا بِاللَّهِ وَبِالرَّسُولِ وَأَطَعْنَا ثُمَّ يَتَوَلَّى فَرِيقٌ مِّنْهُم مِّن بَعْدِ ذَلِكَ وَمَا أُوْلَئِكَ بِالْمُؤْمِنِينَ وَإِذَا دُعُوا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِّنْهُم مُّعْرِضُونَ وَإِن يَكُن لَّهُمُ الْحَقُّ يَأْتُوا إِلَيْهِ مُذْعِنِينَ أَفِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ أَمِ ارْتَابُوا أَمْ يَخَافُونَ أَن يَحِيفَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَرَسُولُهُ بَلْ أُوْلَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ إِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِينَ إِذَا دُعُوا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ أَن يَقُولُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَخْشَ اللَّهَ وَيَتَّقْهِ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ (النور 47 تا 53)
اور کہتے ہیں ہم الله اور رسول پرایمان لائے اور ہم فرمانبردار ہو گئے پھر ایک گروہ ان میں سے اس کے بعد پھر جاتا ہے اور وہ لوگ مومن نہیں ہیں۔ اورجب انہیں الله اور اس کے رسول کی طرف بلایا جائے تاکہ ان میں فیصلہ کرے تب ہی ایک گروہ ان میں سے منہ موڑنے والے ہیں۔ اگر (معاملہ) حق (ہو اور) ان کو (پہنچتا) ہو تو ان کی طرف مطیع ہو کر چلے آتے ہیں۔ کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے یا (یہ) شک میں ہیں یا ان کو یہ خوف ہے کہ اللہ اور اس کا رسول ان کے حق میں ظلم کریں گے (نہیں) بلکہ یہ خود ظالم ہیں۔مومنوں کی تو یہ بات ہے کہ جب اللہ اور اس کے رسول کی طرف بلائے جائیں تاکہ وہ ان میں فیصلہ کریں تو کہیں کہ ہم نے (حکم) سن لیا اور مان لیا۔ اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔ اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے گا اور اس سے ڈرے گا تو ایسے لوگ مراد کو پہنچنے والے ہیں۔
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (27-02-10), کنعان (27-02-10), ھارون اعظم (27-02-10), نورالدین (04-03-10), عبداللہ آدم (27-02-10)
پرانا 27-02-10, 02:21 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,937
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لیکن کوئی ان حضرت سے بھی کہے کہ حکومت کے خلاف بھی فتویٰ دے کہ جو اپنے بھائیوں کو مار رہے ہو وہ بھی حرام ہیں
عامرشہزاد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا
sahj (27-02-10), نورالدین (04-03-10), عبداللہ آدم (27-02-10)
پرانا 27-02-10, 05:00 AM   #6
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,081
کمائي: 110,108
شکریہ: 12,555
4,514 مراسلہ میں 15,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

ایک طرف حکومت اپنے فائدے کے لئے علماء حضرات سے فتوے لگواتی ھے اور دوسری طرف بھی اپنے ہی فائدے کے لئے دینی مدارس پر کسی کے کہنے پر بلا وجہ چھاپے مارتی ھے۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
sahj (27-02-10), فیصل ناصر (27-02-10), نورالدین (04-03-10), عبداللہ حیدر (27-02-10)
پرانا 27-02-10, 12:43 PM   #7
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,429
شکریہ: 14,667
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرے خیال میں حکومت کی امریکہ نواز پالیسی حالات کو خراب کرنے کی اصل وجہ ہے۔ عوام کو حکومت پر دباؤ ڈال کر پالیسی میں تبدیلی کی کوشش کرنی چاہییے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپنے ان بھائیوں کو بھی شدت پسندی سے واپس لانے کی کوشش کرنی چاہییے جو حکومتی مظالم کی وجہ سے ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔ کسی بھی طرح ان کے غلط کاموں کی حمایت کرکے ان کو مزید گمراہ نہیں کرنا چاہیئے۔ مدارس اور علماء کرام اس میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (04-03-10), عبداللہ حیدر (27-02-10)
پرانا 27-02-10, 02:28 PM   #8
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,543
شکریہ: 50,033
10,122 مراسلہ میں 32,017 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی ہارون بھائی درست کہہ رہے ہیں۔ میرے نزدیک دونوں طبقوں یعنی حکومتی و مذہبی طبقہ جات کا ہی قصور ہے۔ ان دونوں نے یا تو اپنا کردار ادا نہیں کیا اور یا پھر منفی طریق پر ادا کیا ۔ ان ہر دو کا خمیازہ ہر دو کی صورت میں ہم عوام کو ہی بھگتنا پڑا۔
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (27-02-10), نورالدین (04-03-10), عامرشہزاد (28-02-10)
پرانا 27-02-10, 04:57 PM   #9
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,768
کمائي: 95,699
شکریہ: 22,625
4,760 مراسلہ میں 13,854 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مذھبی لوگوں کی اکثریت محب وطن ھی ھے،انتھا پسند لبرل لوگوں میں بھی ہیں اور مذہبی لوگوں کو تو یہ طعنہ خیر دیا ہی جاتا ہے۔
اب ہہی دیکھ لیں کہ مذہب کو ایک طرف رکھ بھی دیں تو جو جنگ امریکہ کو ساری دنیا مل کر نہیں جتوا سکی ہم اب بھی اس عزم کا اظھار کر رہے ہیں کہ ہم جتوا کے رہیں گے اور نتیجہ سامنے ہے کہ ((خدا ہی ملا نہ وصال صنم۔۔۔۔۔ادہر کے رہے نہ ادہر کے رہے))
عبداللہ آدم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (27-02-10), عامرشہزاد (28-02-10), عبداللہ حیدر (27-02-10)
پرانا 27-02-10, 10:21 PM   #10
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 41
کمائي: 1,215
شکریہ: 2
22 مراسلہ میں 40 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آج کل ہر شخص اپنا مقصد حاصل کرتا ہے ۔
مولنا رحمٰن ملک صاحب بھی مفتیوں سے جلدی فتوٰی لینے چلے جاتے ہیں ۔
جب کوئی امریکی پکڑا جائے تو فورا فون کردیتے ہیں کہ ان کو چھوڑ ۔ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو حملہ کرتے ہیبں ۔ بدنام داڑھی والوں کو کیا ہوا ہے ۔
عبداللطیف آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللطیف کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (27-02-10), عامرشہزاد (28-02-10), عبداللہ حیدر (28-02-10)
پرانا 28-02-10, 12:22 AM   #11
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,768
کمائي: 95,699
شکریہ: 22,625
4,760 مراسلہ میں 13,854 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مولنا رحمٰن ملک صاحب
عبداللہ آدم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (04-03-10)
پرانا 28-02-10, 02:58 AM   #12
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 1
کمائي: 142
شکریہ: 1
ایک مراسلہ میں 5 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللطیف مراسلہ دیکھیں
آج کل ہر شخص اپنا مقصد حاصل کرتا ہے ۔
مولنا رحمٰن ملک صاحب بھی مفتیوں سے جلدی فتوٰی لینے چلے جاتے ہیں ۔
جب کوئی امریکی پکڑا جائے تو فورا فون کردیتے ہیں کہ ان کو چھوڑ ۔ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو حملہ کرتے ہیبں ۔ بدنام داڑھی والوں کو کیا ہوا ہے ۔
آنحضرت (ص) نے فرمایا کہ دین کی آفتیں 3 ہیں۔ 1-وہ عوام جن میں جاہل زیادہ ہوں-2-وہ عالم جو بے عمل ہو3- وہ حاکم جو فاسق ہو
آپ کو پتہ ہی ہے کہ آفت کیا ہوتی ہے مثلاََ لکڑی کی آفت ہے دیمک ۔ جب لکڑی میں دیمک لگجاتی ہے تو بظاہر اچھی نظر آنے والی لکڑی اندر سے کھوکھلی ہوجاتی ہے اور ایک دن بکھر جاتی ہے۔ اور یہ فرمانِ رسول(ص) ہے جھوٹا ہو نہیں سکتا۔ جب عوام جاہل ہوتی ہے تو اندھوں میں کانا راجا کہ طرح کوئی بھی انکو کبھی اسلام کے نام پر اور کبھی جدید علوم سے وابستگی کا سہارا لے کر دھوکہ دیتا ہے جب عالم بے عمل ہوجاتا ہے تو اسکی نظر میں دنیا کی اہمیت بڑھ جاتی ہے اور جب دنیا کی اہمیت بڑھ جاتی ہے تو وہ مال کی محبت میں اپنے فتوے تک بیچنے لگتا ہے ۔ ہر فاسق حکمران کے پیچھے ایسے بہت سے عالم ہوتے ہیں جو وقت پڑے تو نواسہ رسول(ص) کے واجب القتل (نعوذو باللہ)ہونے تک کا فتوٰی دیدیتے ہیں۔ اور فاسق حکمران تو چاہتے ہی اپنے پسند کا دین ہیں لہٰذا جب چاہتے ہیں دین میں علماء سو کے ذریعے تبدیلی کرالیتے ہیں۔ لہٰذا ہمارے ملک میں بھی اگر آپ اسلام کی یہ حالت دیکھ رہے ہیں تو ان میں بجا طور پر یہ تینوں ہی آفتیں کار فرما ہیں ہم کسی ایک کو الزام نہیں دے سکتے
انیس جعفری آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے انیس جعفری کا شکریہ ادا کیا
کنعان (28-02-10), ھارون اعظم (28-02-10), نورالدین (04-03-10), عبداللہ آدم (28-02-10), عبداللطیف (28-02-10)
پرانا 28-02-10, 09:40 PM   #13
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 41
کمائي: 1,215
شکریہ: 2
22 مراسلہ میں 40 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انیس صاحب میری اصلاح پر آپ کا بہت بہت شکریا ۔
عبداللطیف آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللطیف کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (04-03-10), انیس جعفری (02-03-10)
جواب

Tags
color, کرنی, پاکستان, وقت, نظر, میڈیا, مسلمان, مسجد, آج, اہمیت, اللہ, انداز, امریکہ, بے, جیسی, خون, روزہ, زمانہ, عوام, عورتیں, عافیہ, غور, غلط, غائب, صدیقی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یہودی علماءکا فتویٰ فیصل ناصر خبریں 15 03-09-10 08:15 AM
کتے پالنا حرام ہے ایرانی عالم کا فتویٰ جاویداسد خبریں 13 30-06-10 01:23 PM
کیری لوگر بل کے مخالفین کے لئے ایک 'فتویٰ'!!! ھارون اعظم خبریں 0 03-11-09 09:58 PM
فتویٰ برائے فتویٰ!!! وجدان عمومی بحث 9 06-11-08 05:05 PM
خود کش حملہ حرام:فتویٰ تاخیر سے ابن جلال خبریں 0 17-10-08 07:07 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:44 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger