|
|
#1 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مراسلات: 104
کمائي: 3,299
شکریہ: 305
83 مراسلہ میں 313 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کراچی ميں ٹارگٹ کلنگ!چوبيس گھنٹے ميں ہلاکتوں کی تعداد پچاس--- صوبائ وزير داخلہ نے کميٹی تشکيل ديدي---
بلوچستان ميں گيس کی لائن دہماکے سے تباہ کردی گئ -- صوبے ميں ہونے والے واقعات کا نوٹس لے ليا ہے بيرونی ہاتھ ملوث ہے--- وفاقی وزير داخلہ- ايک اور دہماکہ درجنوں افراد ہلاک، بيسيوں زخمی - فلاں کی جانب سے مزمت ، فلاں کی طرف سے افسوس - ہلاک ہونے والوں کيلۓ پانچ لاکھ زخميوں کيلۓ پچاس ہزار اور پھر--! --اور پھر اگلے دہما کے کا انتظار--- کيا ہم نے کبھی يہ سوچا ہے کہ آخر يہ سلسلہ کب تک چلے گا؟ کيا کسي نے کبھي غور کيا کہ آخر کيوں ايک چودہ سال کا لڑکا بيچ بازار ميں آکر پھٹ جاتا ہے اتني کم عمر ميں آخر وہ کتني عقل رکھتا ہوگا - اگر وہ ہماري طرح علم حاصل کرتا تو کيا وہ ايسا کرتا؟ مانا کہ موجودہ خدکش اسٹائل دہشت گردی نے ہمارے ملک کو بے شمار مسائل کا شکار کرديا ہے ليکن اس دہشتگردی کا کيا کريں کہ جس کی وجہ سے ہمارا ملک ہی دولخت ہوگيا ---جوکبھی لسانيت کے بھيس ميں تو کبھی فرقاواريت کے روپ ميں معصوم جانوں کو نگلتی رہتی ہے-يہ سلسلہ برسوں سے جارہی ہے بلکہ بڑھتا ہی چلاجارہا ہے- ہمارے حکمران ہر واقعے کے بعد يہ گھسا پٹہ جملہ کہ ديتے ہيں کہ بيرونی ہاتھ ملوث ہے اور ہم بھی اسے قبول کرکے دل کو تسکين پہنچاتے ہيں، پر کوئ مجھے يہ بتاۓ کہ کيا معصوم پاکستانيوں کو لسانيت کے نام پہ قتل کرنے والے ، مزہب کے نام پر موت کے گھاٹ اتارنے والے بھارتی ہيں ، اسرائيلی ہيں يا کوئ اور غير ملکي--- حقيقت دراصل يہ ہے کہ ورغلانےوالا چاہے کوئ بھی ہو پر آگ لگانے والے پاکستانی ہی ہيں--- پر يہ لوگ اپنے گھر کوخد ہی اپنے ہاتھوں سے کيوں آگ لگا رہے ہيں کيا کبھی کسی نے سوچا ہے----؟ دوستوں يہ تحرير ميں فورم کے ايک مقابلے” دہشتگردی اور ہمارا کردار” کيلۓ لکھ رہا ہوں پر ”ہمارے کردار” پہ آکر ذہن منتشر سا ہوگيا ہے- دراصل فول پروف سکورٹي، ارد گرد نظر جيسے معملات کے ذريعے امريکا اور برطانيہ جيسے ممالک ميں تو دہشتگردی ختم کی جاسکتی ہے کہ جہاں بڑا چاقو خريدنا بھی معرکہ سے کم نہيں - پر پاکستان جيسے ملک ميں جہاں بندوق اور بارود بچے بچے کی پہنچ ميں ہو غربت اور محرومی کا مارا بے علم انسان جس کا ذہن لسانی اور فرقاورانہ فتور سے پر ہو کچھ بھی کرسکتا ہے - ميرے خيال ميں فول پروف سکورٹی سے دہشگردی کو کم تو کيا جاسکتا ہے پر ختم نہيں - دہشتگردی کا خاتمہ اسی وقت ممکن ہے کہ جب اس کی وجوہات کو ختم کيا جاۓ- ہمارا اصل کردار تو شايد يہی بنتا ہے ہم اپنے ملک کي سلامتی کی دعا کے ساتھ خد سے يہ وعدہ کريں کہ کم از کم اپنی ذات سے ملک اور دين کو کوئ نقصان نہيں پہنچائيں گے- |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے فیضان صديقی ,سندھ کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا | shafresha (24-02-10), فیضان صديقی ,سندھ (24-02-10) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مراسلات: 104
کمائي: 3,299
شکریہ: 305
83 مراسلہ میں 313 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فورم, کلنگ, کراچی, گھر, پاکستانی, وقت, واقعات, لوگ, لڑکا, نام, نظر, موت, موجودہ, ملک, ممکن, مسائل, انسان, دل, دعا, سال, عقل, علم, غور, غربت, صوبے |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|