واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > پاکیزگی > وضوء اور غسل



وضوء اور غسل وضوء اور غسل


وضو کب ٹوٹتا ہے ؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-03-09, 05:11 PM   #1
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مراسلات: 1
کمائي: 230
شکریہ: 0
ایک مراسلہ میں 4 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default وضو کب ٹوٹتا ہے ؟

وضو کب ٹوٹتا ہے ؟

السلامُ‌علیکم
مجھے یہ پوچھنا ہے کہ وہ کونسی صورتیں‌ہیں‌جن میں‌وضو ٹوٹ جاتا ہے یا مکروہ ہوجاتا ہے؟

برائے مہربانی زرا تفصیل سے جواب دیجئے گا ۔

شکریہ
جزاک اللہ
معصومہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے معصومہ کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (29-12-11), TapalDanaDar (09-03-09), ثانیہ (09-03-09), رانا امر (01-05-09)
پرانا 09-03-09, 05:25 PM   #2
Senior Member
 
TapalDanaDar's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 583
کمائي: 3,606
شکریہ: 194
226 مراسلہ میں 384 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: وضو کب ٹوٹتا ہے ؟

وعلیکم السلام

کچھ باتیں‌ہمیں‌معلوم ہیں‌وہ ہم آپ کے ساتھ شیئر کرتے ہیں
1۔منہ بھر کر قہ کرنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے
2۔خون نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
3۔ہوا خارج ہونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے

باقی اور جن ساتھیوں‌کو معلوم ہے وہ بھی شیئر کریں تاکہ ہم سب کی معلومات میں‌
اضافہ ہو سکے۔
TapalDanaDar آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
TapalDanaDar کا شکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد (17-03-09)
پرانا 09-03-09, 05:42 PM   #3
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: کسی کی یادوں میں
مراسلات: 80
کمائي: 1,400
شکریہ: 128
38 مراسلہ میں 89 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: وضو کب ٹوٹتا ہے ؟

اچھی معلومات ہیں
مجھے بھی اس بارے میں‌جاننا تھا
کہ کیا ان صورتوں میں‌وضو ٹوٹ‌جاتا ہے کہ نہیں

سگریٹ‌پینے سے ؟
گالی دینے سے ؟

پلیز مجھے غلط مت لیجئے گا ۔ ایسا میرے ایک کزن کا کہنا ہے کہ ان صورتوں مٰیں‌وضو نہیں ٹوٹتا
ثانیہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 09-03-09, 05:57 PM   #4
Senior Member
 
TapalDanaDar's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 583
کمائي: 3,606
شکریہ: 194
226 مراسلہ میں 384 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: وضو کب ٹوٹتا ہے ؟

اتنا بڑا کوئی عالم تو ہوں‌نہی
لیکن جہاں‌تک میرا‌خیال ہے۔ کہ

سگریٹ‌پینے سے وضو مکروح ہو جاتا ہے اس لئے دوبارہ کر لینا چاہیئے
اور گالی دینے سے اس کے بارے میں‌نہی معلوم کیونکہ(برے) لوگ مساجد میں‌بیٹھ کر بھی گالی دے جاتے ہیں۔
TapalDanaDar آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 10-03-09, 12:36 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,300
کمائي: 86,524
شکریہ: 1,995
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: وضو کب ٹوٹتا ہے ؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : معصومہ مراسلہ دیکھیں
السلامُ‌علیکم
مجھے یہ پوچھنا ہے کہ وہ کونسی صورتیں‌ہیں‌جن میں‌وضو ٹوٹ جاتا ہے یا مکروہ ہوجاتا ہے؟

برائے مہربانی زرا تفصیل سے جواب دیجئے گا ۔

شکریہ
جزاک اللہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بہن معصومہ ، ماشا اللہ بہت اچھا سوال کیا ہے ، اس کا جواب تفصیل سے دینے کے لیے تو کافی وقت درکار ہے ، مختصرا یہ ہے کہ وضو ٹوٹنے کے اسباب میں مندرجہ‌ذیل کام بیان کیے جاتے ہیں۔ ان میں کون سے کام ہیں جن کے کرنے سے واقعی وضو ٹوٹ جاتا ہے، اس کی تفصیل آگے آئے گی۔
(1) خروج الشیء من أحد السبلین ::: پیشاب اور پاخانہ نکلنے والی دونوں جگہوں میں سے کسی ایک جگہ سے کچھ نکلنے کی صورت میں۔
(2) الجماع ::: ہم بستری
(3) النوم ::: سو جانا (کچھ لوگوں کا کہنا اور لکھنا ہے کہ صرف (کروٹ کے بل )لیٹ کر سونے کی صورت میں وضو ٹوٹتا ہے ، لیکن یہ شرط کوئی صحیح دلیل نہیں رکھتی )
(4) أکل اللحم الأبل ::: اونٹ کا گوشت کھانا
(5) القیء ::: قے (اُلٹی) آنا (پیٹ میں سے نکلنے والے مواد پر مشتمل ):::
(6) القلس ::: قے (اُلٹی) آنا ( حلق یا سینے میں سے نکلنے والے مواد پر مشتمل)
خروج الدم أو النجاسۃ من غیر السبلین ::: (مذکورہ بالا دو جگہوں کے علاوہ کہیں اور سے ) خون نکلنا یا کوئی پلید چیز نکلنا
(7) مَسُّ الذَکر ::: شرم گاہ کو چھونا
( 8 ) لمس المرأۃ ::: عورت کو چھونا
(9) ما مستہُ النّار ::: آگ پر بھنی ہوئی چیز کھانا
ان مندرجہ بالا نو کاموں کو عام طور پر نواقض الوضوء ( وضو توڑنے والے کام ) سمجھا جاتا ہے ،
جبکہ ان میں سے 5 , 6 , اور 9 کا نواقض الوضوء ہونے کے لیے کوئی صحیح دلیل میسر نہیں ، لہذا یہ کام وضو ٹوٹنے کے اسباب میں سے نہیں ،
اور 7 , اور 8 مشروط ہیں ، یوں مُطلقاً انہیں نواقض الوضوء میں شمار کرنے کی بھی کوئی صحیح دلیل نہیں ،
اسی طرح ، سگریٹ پینا ، یا کوئی بھی چیز کھانے یا پینے سے وضوء کے ٹوٹ جانے کی کوئی صحیح دلیل میسر نہیں ،
اسی طرح کسی بھی قسم کی بات کرنے یا کسی بھی قسم کی سوچ آنے یا خود سے کچھ بھی سوچنے سے بھی وضوء ٹوٹنے کی کوئی صحیح دلیل میسر نہیں ،
اور اسی طرح کسی کام یا چیز کے مکروہ ہونے کے لیے بھی کسی صحیح دلیل کی ضرورت ہوتی ہے،اور ان مندرجہ بالا آخری دو جملوں میں ذکر کردہ کاموں یا چیزوں کے مکروہ ہونے کی بھی کوئی صحیح دلیل میسر نہیں اور جب ان کے ہی مکروہ ہونے کا ثبوت نہیں تو ان کے سبب سے کسی اور کے مکروہ ہو جانے کا کوئی احتمال ہی نہیں رہتا،
وضوء کرنے کا طریقہ اور اس کے فرائض اور واجبات اور سنتوں کے بارے میں ایک تفصیلی مضمون """ یہاں """ میسر ہے ،
امید ہے یہ معلومات آپ کے سوال کے جواب میں کافی ہوں گی ، اگر ان سے تشفی محسوس نہ ہو تو ضرور سوال کیجیے ، اللہ ہم سب کو حق جاننے ماننے سمجھنے اپنانے اور اس پر عمل کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

Last edited by عبداللہ حیدر; 10-03-09 at 01:43 AM.
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (29-12-11), TapalDanaDar (11-03-09), فیصل ناصر (10-03-09), وسیم (12-03-09), چیتا چالباز (03-05-09), محمدمبشرعلی (09-06-10), ام طلحہ (11-03-09), ام غزل (02-05-09), تفسیر حیدر (10-03-09), سعود (23-03-09), عبداللہ حیدر (23-03-11)
پرانا 10-03-09, 07:13 PM   #6
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,483
شکریہ: 0
560 مراسلہ میں 1,026 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: وضو کب ٹوٹتا ہے ؟

بہت اچھی تحریر ہے عادل بھائی بھنی ہوئی چیز سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اس کے بارے میں پہلے نہیں پتا تھا
__________________
[SIGPIC][/SIGPIC]
زبیر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 10-03-09, 07:28 PM   #7
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,745
شکریہ: 1,293
978 مراسلہ میں 1,848 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: وضو کب ٹوٹتا ہے ؟

جزاک اللہ خیرا
چچا بہت خوب .
تفسیر حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 11-03-09, 12:34 AM   #8
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,164
کمائي: 74,705
شکریہ: 8,791
2,969 مراسلہ میں 10,824 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: وضو کب ٹوٹتا ہے ؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زبیر مراسلہ دیکھیں
بہت اچھی تحریر ہے عادل بھائی بھنی ہوئی چیز سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اس کے بارے میں پہلے نہیں پتا تھا
زبیر بھائی، مضمون میں یہ کہا گیا ہے کہ آگ پر بھنی ہوئی چیز کھانے سے وضو نہیں‌ٹوٹتا۔ شاید پڑھنے میں غلطی لگی آپ کو۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد (17-03-09)
پرانا 11-03-09, 01:29 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,300
کمائي: 86,524
شکریہ: 1,995
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: وضو کب ٹوٹتا ہے ؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، پسندیدگی کا شکریہ بھائیو ، اور بھتیجو ، اللہ ہمیں حق جاننے ماننے اپنانے اور اس پر عمل پیرا رہنے کی توفیق عطا فرمائے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 11-03-09, 10:18 AM   #10
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,483
شکریہ: 0
560 مراسلہ میں 1,026 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: وضو کب ٹوٹتا ہے ؟

سہی یہ ہوا ہے مجھے پڑھنے میں غلطی لگی ہے
زبیر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زبیر کا شکریہ ادا کیا
عادل سہیل (12-03-09), عبداللہ حیدر (11-03-09)
پرانا 11-03-09, 12:15 PM   #11
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: وضو کب ٹوٹتا ہے ؟

السلام علیکم
عادل انکل آپکا شکریہ۔ایک بات سمجھ نہیں آئی۔اونٹ کے گوشت سے کیوں جبکہ وہ حلال ہے۔ ویسے پہلے کبھی پڑھا نہیں اس بارے میں۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 11-03-09, 01:40 PM   #12
Senior Member
 
TapalDanaDar's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 583
کمائي: 3,606
شکریہ: 194
226 مراسلہ میں 384 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: وضو کب ٹوٹتا ہے ؟

بہت ذیادہ انفارمیشن میں‌اضافہ ہوا۔جزاک ء اللہ
TapalDanaDar آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 12-03-09, 12:27 AM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,300
کمائي: 86,524
شکریہ: 1,995
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: وضو کب ٹوٹتا ہے ؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زبیر مراسلہ دیکھیں
سہی یہ ہوا ہے مجھے پڑھنے میں غلطی لگی ہے

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا، بھائی زبیر اللہ ہم سب کو اس طرح اصلاح کی توفیق عطا فرمائے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 12-03-09, 01:15 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,300
کمائي: 86,524
شکریہ: 1,995
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: وضو کب ٹوٹتا ہے ؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم
عادل انکل آپکا شکریہ۔ایک بات سمجھ نہیں آئی۔اونٹ کے گوشت سے کیوں جبکہ وہ حلال ہے۔ ویسے پہلے کبھی پڑھا نہیں اس بارے میں۔
و علیکم و السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بہن ، ام طلحہ ، اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے احکامات کے معاملے میں ایمان والوں کی شان """سمعنا و اطاعنا::: نے سنا اور اطاعت کی """ ہوتی ہے ،
دیکھیے ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے پوچھا گیا """ کیا ہم بکری کا گوشت کھانے کے بعد وضوء کریں ؟""" تو ارشاد فرمایا ((((( اِن شئت فتوضاء و اِن شئت فلا توضاء ::: اگر تم چاہو تو وضوء کر لو اور اگر چاہو تو مت کرو ))))) پھر پوچھا """ اے اللہ کے رسول کیا ہم اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کریں ؟""" تو ارشاد فرمایا ((((( نعم فَتوضاء ::: جی ہاں (اگر اونٹ کا گوشت کھاو ) تو وضوء کرو ))))) پھر پوچھا """ کیا میں بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھوں ؟""" ارشاد فرمایا ((((( نعم ::: جی ہاں ))))) پھر پوچھا """ کیا میں اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑہوں ؟ """ ارشاد فرمایا ((((( لا ::: نہیں ))))) صحیح مسلم ، کتاب الحیض ، باب ۲۵ ،
اور سنن ابو داود کی ایک روایت میں فرمایا ((((( لا تصلوا فی مبارک الاِبل فانھا من الشّیاطین ::: تُم لوگ اونٹوں کے باڑوں میں نماز مت پڑھو کیونکہ وہ شیطانوں میں سے ہیں (یعنی وہ جگہیں شیاطن کی جگہوں میں سے ہیں ))))) اور بکریوں کے باڑے کے بارے میں فرمایا ((((( صلوا فیھا فاِنھا فیھا برکۃ ::: تم لوگ ان میں نماز پڑھو کیونکہ ان میں برکت ہے )))))
تو میری محترمہ بہن ، اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا حکم ملنے کے بعد اس کا سبب تلاش کرنا مناسب نہیں ،
جی اگر کسی حکم کا کوئی سبب اللہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی طرف سے بتا دیا گیا تو الحمد للہ ، یہ ایمان و یقین میں اضٓفے کے لیے اللہ کی طرف سے خصوصی رحمت ہے ، اور اگر نہیں بتایا گیا تو بھی """" سمعنا و اطاعنا """ پر عمل اللہ کو مطلوب ہے ،
اللہ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (29-12-11), وسیم (12-03-09), چیتا چالباز (03-05-09), محمدمبشرعلی (09-06-10), ام طلحہ (17-03-09), ام غزل (02-05-09), عبداللہ حیدر (13-03-09)
پرانا 17-03-09, 10:19 AM   #15
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: وضو کب ٹوٹتا ہے ؟

میں معذرت چاہتی ہوں۔ در اصل سوال کا مقصد وجہ تلاش کرنا نہیں بلکہ ناقص علم میں اضافہ کرنا تھا۔اور حوالہ کے بارے میں جاننا تھا۔میں اس طرح کی معلومات کی تفصیلات جاننے میں میں بیحد دلچسپی رکھتی ہوں تاکہ کسی علمی بحث میں جواب دینے کی طاقت ہو اور غلط معلومات نہ بیان کر جاؤں۔

Last edited by ام طلحہ; 17-03-09 at 05:02 PM.
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
میاں شاہد (17-03-09), ام غزل (02-05-09), رانا امر (03-05-09), سعود (23-03-09), عبداللہ حیدر (19-03-09)
جواب

Tags
color, php, کتابوں, گذارش, لوگ, نماز, نظر, مکمل, مسائل, معذرت, ایمان, اللہ, اسلام, بہترین, بھائی, تلاش, تحریر, جواب, حکم, خون, خصوصی, عورت, صحیح, صحابی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ٹوٹتا تارا!!! شیراز احمد شاعری اور مصوری 1 01-04-10 01:17 PM
جن چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا عبداللہ حیدر ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 3 19-08-09 03:04 AM
تاریخ سے ٹوٹتا رشتہ ابو عمار اپکے کالم 0 05-02-09 03:32 PM
مگر گریز کریں ہم تو مان ٹوٹتا ہے !! وجدان شعر و شاعری 0 15-07-08 01:14 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:46 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger