واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > نماز



نماز نماز


نماز وتر کے بارے میں سوال ?

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-03-10, 04:23 AM   #1
نماز وتر کے بارے میں سوال ?
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 20-03-10, 04:23 AM

وتر کی نماز کے بارے میں کچھ معلومات درکار ہیں
کیا وتر کی نماز کی ایک رکعت پڑھی جاسکتی ہے ؟
کیا وتر ایک اضافی تکبیر اور دعائے قنوت پڑھنا ضروری ہے اور اگر بھول گئے یعنی تکبیر و دعائے قنوت دونوں یا علیحدہ علیحدہ تو کیا ہوگا ؟
کچھ لوگ ( خود میرے بڑے بھائی ) وتر میں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے ہیں کیا اس میں کوئی قباحت ہے ؟
ایک رکعت کی رد میں کیا دلیل دی جاتی ہے ؟

صاحب علم افراد کچھ روشنی ڈال سکیں عنایت ہوگی
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
ناظم اعلی

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,530
شکریہ: 36,136
13,829 مراسلہ میں 40,304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1106
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-03-10), ھارون اعظم (26-03-10), احمد بلال (29-05-10), راجہ اکرام (23-03-10), عادل سہیل (23-03-10), عبداللہ حیدر (22-03-10)
پرانا 22-03-10, 10:20 PM   #2
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,493
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
چچا جی، آپ کے سوالوں کی طرف آنے سے پہلے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ نماز وتر کے متعلق کچھ ضروری تفصل بیان کر دی جائے۔ لغت میں وتر کا مطلب طاق ہے جو جفت کے مقابلے پر بولا جاتا ہے۔ یعنی ایسا عدد جو دو پر تقسیم نہ ہو سکے مثلا ایک، تین ، پانچ، سات، نو وغیرہ جبکہ اصطلاحًا وتر اس نماز کو کہا جاتا ہے جو رات کے نوافل یعنی تہجد کے آخر پر پڑھی جاتی ہے(لیکن جو رات کو نہ اٹھ سکتا ہو وہ عشاء کے بعد بھی پڑھ سکتا ہے)۔اسے وتر اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس کی رکعات کی تعداد طاق ہوتی ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے امت کو نماز وتر پڑھنے کا حکم یوں فرمایا ہے:
إِنَّ اللَّهَ زَادَكُمْ صَلَاةً وَهِيَ الْوِتْرُ فَصَلُّوهَا بَيْنَ صَلَاةِ الْعِشَاءِ إِلَى صَلَاةِ الْفَجْرِ
(سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ حدیث نمبر 108، مسند احمد)
"بے شک اللہ نے تمہارے لیے ایک نماز کو زیادہ کر دیا ہے اور وہ (نماز) وتر ہے ۔ تم اسے نمازَ عشاء اور نمازَ فجر کے درمیان پڑھا کرو"
اس حدیث سے بعض فقہاء مثلًا امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے وتر کے وجوب کی دلیل پکڑی ہے ۔ان کے نزدیک واجب کا مطلب وہ عبادت ہے جس کا درجہ فرض سے کم اور سنت سے زیادہ ہوتا ہے اور جس کے ترک پر عذاب کا ڈر ہے (سلف صالحین اور دوسرے ائمہ واجب کو فرض کے معنوں میں استعمال کرتے ہیں) لیکن دوسری احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ وتر کے وجوب کا موقف درست نہیں ہے کیوں کہ صحیحین میں ایک اعرابی صحابی کا قصہ مذکور ہے جس نے نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے سوال کیا تھا کہ کیا میرے لیے پانچ نمازوں کے (فرائض) کے علاوہ بھی کوئی نماز پڑھنا لازم ہے تو فرمایا:
لَا إِلَّا أَنْ تَطَوَّعَ
"نہیں، سوائے اس کے کہ تو (اپنی مرضی سے ) زیادہ ادا کرے"
پھر اس نے کچھ دوسری عبادات کے بارے میں سوال کیا اور یہ کہتا ہوا واپس چلا گیا کہ "اللہ کی قسم! میں اس میں نہ کمی کروں گا نہ اس سے زیادہ کروں گا"
تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا:
أَفْلَحَ إِنْ صَدَقَ
"اگر یہ سچ کہہ رہا ہے تو کامیاب ہو گیا"
(صحیح بخاری کتاب الایمان باب الزکاۃ من الاسلام)
اگر وتر کی نماز واجب ہوتی اور اس کے ترک پر عذاب کا ڈر ہوتا تو نبی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اس صحابی کو صرف پانچ نمازوں کے(فرائض) ادا کرنے پر کامیابی کی خوشخبری نہ سناتے۔ چنانچہ ائمہ اربعہ میں سے امام احمد بن حنبل اور امام شافعی رحمہما اللہ نے وتر کے سنت موکدہ ہونے کا موقف اختیار کیا ہے، امام ابوحنیفہؒ کے شاگردوں امام محمد اور ابویوسف نے بھی اسی کو ترجیح دی ہے(فتح القدیر کتاب الصلاۃ باب صلاۃ الوتر)۔ اور یہی موقف درست معلوم ہوتا ہے۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 23-03-10 at 01:19 AM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (23-03-10), کنعان (05-04-10), مون لائیٹ آفریدی (10-04-10), احمد بلال (29-05-10), راجہ اکرام (23-03-10), عادل سہیل (23-03-10), عبداللہ آدم (23-03-10)
پرانا 23-03-10, 12:48 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,864
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا، فیصل بھائی ، بہت اچھا سوال کیا ہے ،
اور ، جزاک اللہ خیرا ، بھتیجے ، اچھا جواب دیا ہے ، اب اس کو مکمل بھی کرنا ورنہ و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (23-03-10), راجہ اکرام (23-03-10), عبداللہ حیدر (23-03-10)
پرانا 23-03-10, 12:56 AM   #4
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,493
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا، فیصل بھائی ، بہت اچھا سوال کیا ہے ،
اور ، جزاک اللہ خیرا ، بھتیجے ، اچھا جواب دیا ہے ، اب اس کو مکمل بھی کرنا ورنہ و السلام علیکم۔
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
چچا جان! یعنی کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (23-03-10), راجہ اکرام (23-03-10), عبداللہ آدم (23-03-10)
پرانا 23-03-10, 01:03 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,864
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
چچا جان! یعنی کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
والسلام علیکم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بچے ، چچا بوڑھا تو ہے لیکن الحمد للہ تمہیں سنبھال سکتا ہے ، لہذا حواس بحال کرو اور میدان علم میں ڈنٹر پیلو ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (23-03-10), احمد بلال (29-05-10), راجہ اکرام (23-03-10), عبداللہ حیدر (23-03-10)
پرانا 23-03-10, 01:12 AM   #6
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,493
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

وتر کی رکعتوں کے بارے میں امام ابن ماجہ اور امام ابو داؤد نے ایک صحیح حدیث الفاظ کے کچھ فرق کے ساتھ روایت کی ہے لیکن دونوں کا مطلب ایک ہی ہے۔ سنن ابی داؤد کے الفاظ یہ ہیں:
الْوِتْرُ حَقٌّ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِخَمْسٍ فَلْيَفْعَلْ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِثَلَاثٍ فَلْيَفْعَلْ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِوَاحِدَةٍ فَلْيَفْعَلْ
(سنن ابی داؤد کتاب الصلاۃ باب کم الوتر، صحیح و ضعیف سنن سنن ابی داؤد حدیث نمبر 1422، سنن ابن ماجہ اقامۃ الصلاۃ و السنۃ فیھا باب ما جاء فی الوتر بثلاث و خمس و سبع و تسع، صحیح و ضعیف سنن ابن ماجہ حدیث نمبر 1190)
"وتر (پڑھنا) ہر مسلمان پر حق ہے، تو جو چاہے پانچ (رکعت) وتر پڑھے اور جو چاہے تین پڑھے اور جو چاہے ایک پڑھے"
ایک رکعت وتر کے بارے میں امام مسلم نے بھی اپنی صحیح میں یہ حدیث بیان کی ہے:
عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوِتْرُ رَكْعَةٌ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ
(صحیح مسلم صلاۃ المسافرین و قصرھا باب صلاۃ اللیل مثنی مثنی و الوتر رکعۃ من آخر اللیل)
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا:
"وتر رات کے آخری حصے میں (پڑھے جانے والی) ایک رکعت ہے۔

ان دونوں صحیح احادیث کی روشنی میں آپ کے پہلے سوال کا جواب یہ ہے کہ "جی ہاں، وتر تین رکعت بھی پڑھے جا سکتے ہیں اور ایک رکعت بھی"
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (23-03-10), عادل سہیل (23-03-10)
پرانا 23-03-10, 03:02 AM   #7
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,493
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ کا پہلا اور آخری سوال ایک دوسرے سے کچھ تعلق رکھتے ہیں اس لیے باقی جوابات سے پہلے اس کی تفصیل پیش خدمت ہے کہ "ایک رکعت کی رد میں کیا دلیل دی جاتی ہے ؟
ائمہ اربعہ میں سے امام احمد، امام شافعی اور امام مالک رحمہم اللہ تھوڑے بہت اختلاف کے ساتھ ایک رکعت وتر کے درست ہونے کو تسلیم کرتے ہیں جبکہ احناف کے ہاں تین سے کم جائز نہیں ہیں۔ چنانچہ ایک رکعت کا تقریبًا تمام تر رد فقہ حنفی کے پیروکاروں نے کیا ہے جن کے دلائل کا خلاصہ فقہ حنفی کی معتبر کتاب "فتح القدیر" میں ابن ھمام رحمہ اللہ نے بیان کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں علامہ انور شاہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ نے صحیح بخاری کی شرح فیض الباری میں اس موضوع پر بڑی تفصیل سے گفتگو کی ہے۔ ان کے دلائل اور دوسرے علماء کی طرف سے انکے جواب کا خلاصہ ذیل میں‌پیش کیا جاتا ہے
حنفی علماءنے اپنے دعوے کے ثبوت میں سب سے پہلے وہ احادیث پیش کی ہیں جن میں تین رکعت وتر کا بیان ہے۔ اس کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ دوسرے علماء کے نزدیک تین رکعت کا اثبات ایک رکعت کا ابطال نہیں کرتا، وہ سنن ابی داؤد کی اس حدیث کو دلیل بناتے ہیں جو اوپر گزر چکی ہے جس میں بڑے واضح انداز میں بتایا گیا ہے کہ وتر کی رکعات ایک، تین اور پانچ تک ہو سکتی ہیں۔
دوسری دلیل : جن احادیث میں ایک رکعت کا ذکر ہے اس سےکوئی الگ رکعت مراد نہیں بلکہ تین وتر کی آخری رکعت مراد ہے ۔
جواب:حدیث کے الفاظ میں اس تاویل کی گنجائش نظر نہیں آتی۔ مثلًا:
صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى فَإِذَا خَشِيَ أَحَدُكُمْ الصُّبْحَ صَلَّى رَكْعَةً وَاحِدَةً تُوتِرُ لَهُ مَا قَدْ صَلَّى
(صحیح البخاری کتاب الجمعۃ باب ما جاء فی الوتر)
"رات کی نماز (تہجد) دو دو رکعت (کر کے پڑھنی) ہے، پھر جب تم میں سے کسی (نمازی) کو صبح (کے طلوع ہونے) کا ڈر پیدا ہو جائے تو ایک رکعت (وتر) پڑھے جو اس کی پہلی پڑھی ہوئی نماز کو طاق بنا دے گی"
تیسری دلیل: ایک رکعت نماز کو عقل تسلیم نہیں کرتی۔
جواب: عبادات کا دارومدار عقل پر نہیں نقل (یعنی قرآن و حدیث کے نصوص) پر ہوتا ہے۔
چوتھی دلیل:نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے ایک رکعت پڑھنا ثابت نہیں۔
جواب: اگر یہ بات درست ہے تو اس کے جواب میں اتنا ہی کافی ہے کہ سنت جس طرح فعل سے ثابت ہوتی ہے اسی طرح قول سے بھی ثابت ہوتی ہے۔ ایک رکعت کے ثبوت میں بہت سی قولی احادیث صحیح سند کے ساتھ موجود ہیں تو اسے سنت نہ ماننے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 23-03-10 at 12:41 PM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (23-03-10), مون لائیٹ آفریدی (10-04-10), احمد بلال (29-05-10), راجہ اکرام (23-03-10), عادل سہیل (23-03-10)
پرانا 23-03-10, 03:27 AM   #8
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,530
کمائي: 298,224
شکریہ: 36,136
13,829 مراسلہ میں 40,304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ بھتیجے
بہت سے شکوک و شبہات دور ہوئے
اللہ آپ کے علم میں مزید وسعت پیدا کرے اور آپ کو علم بانٹنے والا بنائے رکھے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (29-05-10), راجہ اکرام (23-03-10), عادل سہیل (23-03-10), عبداللہ حیدر (23-03-10)
پرانا 23-03-10, 03:56 AM   #9
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,493
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
جزاک اللہ بھتیجے
و ایاک یا عمی!
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
بہت سے شکوک و شبہات دور ہوئے
اللہ آپ کے علم میں مزید وسعت پیدا کرے اور آپ کو علم بانٹنے والا بنائے رکھے
یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے اپنے دین کی ایک بات سمجھنے اور سمجھانے کا موقع دیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی دعا قبول فرمائے اور مجھ سمیت ہم سب کو علم نافع اور عمل صالح کی توفیق دے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (23-03-10), راجہ اکرام (23-03-10), عادل سہیل (23-03-10)
پرانا 23-03-10, 04:03 AM   #10
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,493
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بچے ، چچا بوڑھا تو ہے لیکن الحمد للہ تمہیں سنبھال سکتا ہے ، لہذا حواس بحال کرو اور میدان علم میں ڈنٹر پیلو ، و السلام علیکم۔
یعنی دوسرے الفاظ میں مجھے بھی آپ باڈی بلڈنگ کی دعوت دے رہے ہیں۔
جزاک اللہ خیرا۔ آپ کے علمی ڈنٹر پیلنے والے مشورے سے بہت کچھ حاصل ہوا ہے۔
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (23-03-10), راجہ اکرام (23-03-10), عادل سہیل (23-03-10)
پرانا 23-03-10, 10:55 AM   #11
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,655
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا یہ مناسب نہ ہوتا کہ اپ تین رکعت کی تائید میں پیش کی جانے والی احادیث بھی شامل کر دیتے اور فیصلہ قاری پر چھوڑ دیتے۔ بجائے کسی ایک فریق کی حمائت کرنے کے؟
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (23-03-10), عبداللہ حیدر (23-03-10)
پرانا 23-03-10, 01:36 PM   #12
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,530
کمائي: 298,224
شکریہ: 36,136
13,829 مراسلہ میں 40,304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جہاں تک میں سمجھا ہوں 3 رکعت کی مخالفت نہیں کی گئی بلکہ یہ کہا ہے کے 3 بھی پڑھی جاسکتی ہیں اور 1 بھی
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-03-10), عادل سہیل (23-03-10), عبداللہ حیدر (23-03-10)
پرانا 23-03-10, 02:18 PM   #13
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,655
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ائمہ اربعہ میں سے امام احمد، امام شافعی اور امام مالک رحمہم اللہ تھوڑے بہت اختلاف کے ساتھ ایک رکعت وتر کے درست ہونے کو تسلیم کرتے ہیں جبکہ احناف کے ہاں تین سے کم جائز نہیں۔چنانچہ ایک رکعت کا تقریبًا تمام تر رد فقہ حنفی کے پیروکاروں نے کیا ہے
اس سے، تین سے کم پڑھنے پر اپ کے وتر پڑھے ہی نہیں گئے۔
اقتباس:
حنفی علماءنے اپنے دعوے کے ثبوت میں سب سے پہلے وہ احادیث پیش کی ہیں جن میں تین رکعت وتر کا بیان ہے۔ اس کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ دوسرے علماء کے نزدیک تین رکعت کا اثبات ایک رکعت کا ابطال نہیں کرتا
اگر اس کے ساتھ احادیث بھی لکھ دی جاتیں تو زیادہ مناسب رہتا۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (23-03-10), عبداللہ حیدر (23-03-10)
پرانا 23-03-10, 02:35 PM   #14
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,493
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
جہاں تک میں سمجھا ہوں 3 رکعت کی مخالفت نہیں کی گئی بلکہ یہ کہا ہے کے 3 بھی پڑھی جاسکتی ہیں اور 1 بھی
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
آپ کی بات درست ہے۔ تین رکعت کے بارے میں امام نسائی نے یہ حدیث بیان کی ہے:
عن أبي بن كعب أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يوتر بثلاث ركعات كان يقرأ في الأولى بسبح اسم ربك الأعلى وفي الثانية بقل يا أيها الكافرون وفي الثالثة بقل هو الله أحد ويقنت قبل الركوع
(صحیح و ضعیف سنن نسائی 1699)
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں‌کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی‌آلہ وسلم تین رکعت وتر پڑھتے تھے۔ پہلی رکعت میں‌سبح اسم ربک الاعلی، دوسری میں قل یا ایہا الکافرون اور تیسری میں‌قل ھو اللہ احد پڑھتے اور رکوع سے قبل قنوت کرتے"
عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ يُسَلِّمُ بَيْنَ الرَّكْعَةِ وَالرَّكْعَتَيْنِ فِي الْوِتْرِ حَتَّى يَأْمُرَ بِبَعْضِ حَاجَتِهِ

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ وتر کی دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیرتے پھر تیسری رکعت پڑھتے اور بعض دفعہ ان دونوں کے درمیان بات بھی کر لیتے تھے"

کل سے میرا تبادلہ ایک دوسرے شہر میں‌ہو رہا ہے جس کی تیاری میں‌ مشغولیت کی وجہ سے تفصیل ابھی عرض نہیں کر سکتا اور ممکن ہے کہ اگلے کچھ دن حاضر نہ ہو سکوں۔
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-03-10), فیصل ناصر (23-03-10), مون لائیٹ آفریدی (10-04-10), ابو ضیاء (28-10-10), احمد بلال (29-05-10), عادل سہیل (23-03-10)
پرانا 23-03-10, 11:50 PM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,864
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
یعنی دوسرے الفاظ میں مجھے بھی آپ باڈی بلڈنگ کی دعوت دے رہے ہیں۔
جزاک اللہ خیرا۔ آپ کے علمی ڈنٹر پیلنے والے مشورے سے بہت کچھ حاصل ہوا ہے۔
والسلام علیکم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بھتیجے یہ سرخا سرخ """ بھی """ سے کون سا مسٕئلہ اخذ کرنے کی تیاری ہے
الحمد للہ ، اللہ تعالیٰ نے تمہیں علمء نافع میں سے کچھ عطاء فرمایا اور اس کے اسباب میں مجھے بھی شامل فرمایا ، بس اب تُم سفر کی تیاری کرو ، پھر کچھ آرام کرو اتنے میں ان شاء اللہ ایگزاسٹڈ سیلز ریلکس ہو جائیں گے پھر دوبارہ سے ڈنٹر پیلنا ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (24-03-10), راجہ اکرام (24-03-10), عبداللہ آدم (26-03-10), عبداللہ حیدر (24-03-10)
جواب

Tags
ہوگا, ہاتھ, کوئی, وتر, لوگ, نماز, معلومات, افراد, بھول, بھائی, بڑے, تکبیر, جاتی, خود, دی, دلیل, درکار, دعائے, روشنی, رد, سوال, ضروری, علیحدہ, علم, عنایت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اُدھر سے وار ہوتا تو اِدھر سے پیار ہوتا میاں شاہد امیر مینائی 1 17-10-10 10:05 AM
نیشنل کمانڈ اتھارٹی میں غیر ملکی کی شمولیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،دفتر عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 08:19 AM
ق لیگ کے سینیٹرز کی وفاداریاں تبدیل ہونیکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،شجاعت عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:33 AM
اسلام آباد +سوات(مانیٹرنگ ڈیسک ) سوات میں پاکستانی فوج نے مقامی طالبان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے علاقے میں آپریشن شروع کر خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 09:06 AM
مارشل لاء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ججوں کو شیر بننا ہوگا،اعتزاز احسن خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 11:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:41 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger