واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > نماز



نماز نماز


مسئلہ رفع الیدین

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-06-10, 03:50 AM  
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,680
شکریہ: 8,784
2,965 مراسلہ میں 10,818 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default مسئلہ رفع الیدین

رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے کھڑا ہوتے وقت ہاتھوں کو کندھوں یا کانوں تک اٹھانا سنت ہے۔ اسے رفع الیدین کہتے ہیں۔ اس کا ثبوت بکثرت اور تواتر کی حد کو پہنچی ہوئی احادیث سے ملتا ہے جنہیں صحابہ کی ایک بڑی جماعت نے روایت کیا ہے۔ ہم پہلے اس بارے میں صحیح احادیث بیان کرتے ہیں، اس کے بعد فقہاء کے اختلاف کا سبب اور دوسرے ضروری امور کی وضاحت شامل کی جائے گی ان شاء اللہ۔
پہلی حدیث:
عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ وَإِذَا كَبَّرَ لِلرُّكُوعِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ رَفَعَهُمَا كَذَلِكَ أَيْضًا
صحیح البخاری کتاب الاذان باب رفع الیدین فی التکبیرۃ الاولی مع الافتتاح سواء،
“عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نماز شروع کرتے وقت اپنے دونوں ہاتھ کندھوں تک بلند کیا کرتے تھے، اور جب رکوع کے لیے تکبیر کہتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تب بھی انہیں اسی طرح اٹھاتے تھے"
دوسری حدیث:
عَنْ أَبِي قِلَابَةَ أَنَّهُ رَأَى مَالِكَ بْنَ الْحُوَيْرِثِ إِذَا صَلَّى كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ رَفَعَ يَدَيْهِ وَحَدَّثَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ هَكَذَا
(صحیح البخاری کتاب الاذان باب رفع الیدین اذا کبر و اذا رکع و اذا رفع، صحیح مسلم کتاب الصلاۃ باب استحباب رفع الیدین حذو المنکبین مع تکبیرۃ الاحرام)
ابو قلابہ کہتے ہیں کہ میں نے مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے نماز پڑھتے وقت تکبیر کہی اور ہاتھ اٹھائے، پھر رکوع کرتے وقت اور رکوع سے اٹھتے وقت بھی ہاتھ اٹھائے اور بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے بھی (نماز میں) ایسا ہی کیا تھا"۔
تیسری حدیث:
وَائِلِ بْنِ حُجْرٍأَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَفَعَ يَدَيْهِ حِينَ دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ كَبَّرَ وَصَفَ هَمَّامٌ حِيَالَ أُذُنَيْهِ ثُمَّ الْتَحَفَ بِثَوْبِهِ ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ أَخْرَجَ يَدَيْهِ مِنْ الثَّوْبِ ثُمَّ رَفَعَهُمَا ثُمَّ كَبَّرَ فَرَكَعَ فَلَمَّا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَفَعَ يَدَيْهِ
صحیح مسلم کتاب الصلاۃ باب وضع یدہ الیمنٰی علی الیسرٰی بعد تکبیرۃ الاحرام)
“وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو دیکھا کہ انہوں نے نماز شروع کرتے وقت ہاتھ اٹھائے اور تکبیر کہی، ۔ ۔ ۔ ۔پھر رکوع کرنے کا ارادہ کیا تو اپنے ہاتھ چادر سے نکالے اور انہیں بلند کیا اور تکبیر کہی اور رکوع کیا، پھر سمع اللہ لمن حمدہ کہتے وقت بھی دونوں ہاتھ اٹھائے"۔
چوتھی حدیث:
ابو حمید الساعدی رضی اللہ عنہ نے دس صحابہ کے سامنے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم رکوع میں جاتے اور کھڑے ہوتے وقت رفع الیدین کرتے تھے اور ان سب نے اس بات کی تصدیق کی۔
(سنن ابی داؤد کتاب الصلاۃ باب افتتاح الصلاۃ، صحیح و ضعیف سنن ابی داؤد حدیث نمبر 730)
پانچویں حدیث:
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ وَيَصْنَعُ مِثْلَ ذَلِكَ إِذَا قَضَى قِرَاءَتَهُ وَأَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَيَصْنَعُهُ إِذَا رَفَعَ مِنْ الرُّكُوعِ
(سنن ابی داؤد کتاب الصلاۃ باب من ذکر انہ یرفع یدیہ اذا قام من الثنتین، صحیح و ضعیف سنن ابی داؤد حدیث نمبر 744)
“علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم جب فرض نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے اور اپنے ہاتھوں کو کندھوں تک بلند کرتے، اور جب قراءت سے فارغ ہو کر رکوع کرنے کا ارادہ کرتے تب اور رکوع سے اٹھتے وقت بھی اسی طرح ہاتھ اٹھاتے تھے"
چھٹی حدیث:
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ وَإِذَا رَكَعَ
سنن ابن ماجہ اقامۃ الصلاۃ و السنۃ فیھا باب رفع الیدین اذا رکع و اذا رفع راسہ من الرکوع، صحیح و ضعیف سنن ابن ماجہ حدیث نمبر 866)
“انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نمازشروع کرتے وقت اور رکوع میں جاتے وقت ہاتھ اٹھایا کرتے تھے"۔
ساتویں حدیث:
عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ وَيَقُولُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ
سنن ابن ماجہ اقامۃ الصلاۃ و السنۃ فیھا باب رفع الیدین اذا رکع و اذا رفع راسہ من الرکوع، صحیح و ضعیف سنن ابن ماجہ حدیث نمبر 868
“جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نماز شروع کرتے وقت، رکوع میں جاتے اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت ہاتھ اٹھاتے تھے اور کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے"۔
آٹھویں حدیث:
عَنْ أَبِى مُوسَى الأَشْعَرِىِّ قَالَ هَلْ أُرِيكُمْ صَلاَةَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ ثُمَّ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ لِلرُّكُوعِ ثُمَّ قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ ثُمَّ قَالَ هَكَذَا فَاصْنَعُوا وَلاَ يَرْفَعُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ.
سنن الدار قطنی کتاب الصلاۃ باب ذکر التکبیر و رفع الیدین عند الافتتاح و الرکوع، اصل صفۃ صلاۃ جلد 2 ص 609
“ابو موسٰی الاشعری رضی اللہ عنہ نے (ایک دن) کہا "کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی نماز (جیسی نماز پڑھ کر) نہ دکھاؤں؟ پھر انہوں نے تکبیر کہی اور ہاتھ اٹھائے، پھر رکوع میں جاتے وقت ہاتھ اٹھائے، پھر سمع اللہ لمن حمدہ کہا اور ہاتھ اٹھائے۔ پھر کہنے لگے "تم بھی اسی طرح کیا کرو"۔ اور دو سجدوں کےد رمیان انہوں نے ہاتھ نہیں اٹھائے تھے"۔
نویں حدیث:
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ حِينَ يُكَبِّرُ وَيَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ وَحِينَ يَرْكَعُ وَحِينَ يَسْجُدُ
مسند احمد مسند المکثرین من الصحابہ مسند عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ، اصل صفۃ صلاۃ جلد 1 ص 193
“ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نماز شروع کرتے وقت جب تکبیر کہتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھاتے اور رکوع اور سجدے میں بھی ایسا کرتے"
دسویں حدیث:
عن أبي بكر الصديق رضي الله عنه قال :صليت خلف رسول الله صلى الله عليه وسلم فكان يرفع يديه إذا افتتح الصلوة وإذا ركع وإذا رفع رأسه من الركوع
السنن الکبریٰ للبیہقی جلد 2 ص 73۔ اصل صفۃ صلاۃ جلد 2 ص 610
ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، وہ نماز شروع کرتے وقت، رکوع کرتے وقت، اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت ہاتھ اٹھایا کرتےتھے"
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
18 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (23-06-10), bashirahmed98 (20-06-10), rabab (21-06-10), sahj (17-06-10), shafresha (17-06-10), پاکستانی (18-06-10), ھارون اعظم (17-06-10), محمد عاصم (17-06-10), محمدمبشرعلی (21-06-10), مرزا عامر (30-06-10), مسلم بھائی (24-06-10), حیدر (17-06-10), حیدر Rehan (20-06-10), راجہ اکرام (22-06-10), طلحہ (18-06-10), عباد (07-11-10), عبداللہ آدم (17-06-10), عروج (18-02-11)
پرانا 25-06-10, 07:31 PM   #46
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,036
کمائي: 75,038
شکریہ: 49,970
10,101 مراسلہ میں 31,918 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تمام تعریفیں اس ذات پاک کے لیے ہیں جس نے اس کائینات کو بنایا اور ہم کو شرف بخشا کہ ہم اس کائینات کی افضل ترین مخلوق میں سے افضل ترین امت میں پیدا ہوئےاور انشا اللہ بروز آخرت ہم کو اپنا دیدار بھی نصیب فرمائے گا۔۔ انشا اللہ

اسی طرح درود و سلام اس بابرکت ہستی پر کہ جسکی امت میں ہم پیدا ہوئے یہ ہماری خوش قسمتی ہے۔

الحمد للہ ثم الحمد للہ ۔ ۔ ۔ یہ گفتگو ایک بہت ہی اہم نتیجہ پر پہچ گئی کہ امت کے تمام تر اختلافات اسی قسم کی گفتگو کر کے جیسا اس ٹْاپک میں ہوئی ،ختم نہیں تو کم ضرور کیے جا سکتے ہیں جس کے نتیجے اس امت پر اللہ کی طرف سے برکات کا نزول یقینی ہے۔

ماشا اللہ عبد اللہ حیدر بھائی، ساہج بھائی، عادل بھائی و دیگر نے انتہائی خوبصورت انداز میں گفتگو کر کے رفع الدین سے متعلق بہت سے ابہامات اور اختلافات کو ختم کر دیا۔ اللہ ان سب کو جزائے خیر دے اور ان کے درجات بلند کرے۔
آمین
ثم آمین۔
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (28-06-10), sahj (29-06-10), shafresha (28-06-10), مرزا عامر (30-06-10), عبداللہ حیدر (26-06-10)
پرانا 28-06-10, 12:57 PM   #47
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,483
کمائي: 25,619
شکریہ: 1,232
937 مراسلہ میں 2,828 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
تمام تعریفیں اس ذات پاک کے لیے ہیں جس نے اس کائینات کو بنایا اور ہم کو شرف بخشا کہ ہم اس کائینات کی افضل ترین مخلوق میں سے افضل ترین امت میں پیدا ہوئےاور انشا اللہ بروز آخرت ہم کو اپنا دیدار بھی نصیب فرمائے گا۔۔ انشا اللہ

اسی طرح درود و سلام اس بابرکت ہستی پر کہ جسکی امت میں ہم پیدا ہوئے یہ ہماری خوش قسمتی ہے۔

الحمد للہ ثم الحمد للہ ۔ ۔ ۔ یہ گفتگو ایک بہت ہی اہم نتیجہ پر پہچ گئی کہ امت کے تمام تر اختلافات اسی قسم کی گفتگو کر کے جیسا اس ٹْاپک میں ہوئی ،ختم نہیں تو کم ضرور کیے جا سکتے ہیں جس کے نتیجے اس امت پر اللہ کی طرف سے برکات کا نزول یقینی ہے۔

ماشا اللہ عبد اللہ حیدر بھائی، ساہج بھائی، عادل بھائی و دیگر نے انتہائی خوبصورت انداز میں گفتگو کر کے رفع الدین سے متعلق بہت سے ابہامات اور اختلافات کو ختم کر دیا۔ اللہ ان سب کو جزائے خیر دے اور ان کے درجات بلند کرے۔
آمین
ثم آمین۔
جزاک اللہ ،
ALI-OAD آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
sahj (29-06-10), shafresha (28-06-10), مرزا عامر (30-06-10)
پرانا 29-06-10, 01:20 AM   #48
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,119
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 942 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عبداللہ صاحب، میرے سوالوں کے جواب؟؟؟؟؟
طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے طلحہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (29-06-10), shafresha (29-06-10), مرزا عامر (30-06-10), حیدر (29-06-10)
پرانا 30-06-10, 03:43 PM   #49
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 3,900
کمائي: 73,015
شکریہ: 26,773
3,498 مراسلہ میں 11,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماشاءاللہ آپ حضرات کے دلائل پڑھ کر بہت لطف آیا۔ آپ سب کے علم میں یہ بات واضع ہے کہ آج امت مسلمہ کی حالت ابتر ہے اور اس کی حالت دن بہ دن ابتری کی جانب گامزن ہے۔ اس کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن اس کی وجہ رفع الیدین کا کرنا یا نا کرنا ہرگز نہیں۔ کروڑوں مسلمان رفع الیدین کرتے ہیں اور کروڑوں نہیں کرتے۔ کون ٹھیک ہیں؟ صرف اتنی سی بات ہمیں تفرقے میں ڈال دیتی ہے۔ اور میں نے جو آپ حضرات کے بیانات سے نتیجا نکالا ہے وہ یہ کہ جو مومن بھائی رفع الیدین کرے یا نہ کرے دونوں صورتوں میں قابل احترام ہے۔ میں حدیث کا عالم نہیں ہوں اور مجھے کوئی حق بھی نہیں پہنچتا کہ کسی کی نماز کو افضل یا کم تر ثابت کرنے کی کوشش کروں۔ بلکہ اکثر لوگ مجھے حیرت سے دیکھتے ہیں جب میں یہ کہتا ہوں کہ میں کسی مخصوص امام کی تقلید نہیں کرتا۔ بات سیدھی سی ہے۔ امام ابو حنیفہ سے تعلق رکھنے والی مسجد میں نماز پڑھنے کا موقع ملے تو رفع الیدین ترک کر یتا ہوں۔ جب امام شافعی سے تعلق رکھنے والی مسجد میں نماز پڑھنے کا موقع ملے تو رفع الیدین کرلیتا ہوں۔ ایسا کرنے سے نہ تو آج تک مجھ پر اللہ کا عذاب آیا اور اس رب العزت سے یہ امید کرتا ہوں کہ وہ مجھے آخرت میں بھی رسوا نہ کرے گا۔ بلکہ میرا ایسا کرنا تفرقہ ختم کرنے کی نیت سے ہے۔ ہم سب ایک ہی جماعت ہیں اور انشاءاللہ ہمارا آخری ٹھکانا جنت ہے۔اگر ہم اپنی نماز کو ظاہری طریقوں سے زیادہ روحانی طریقوں سے پرکھیں تو ممکن ہے ہم اپنی اصلاح بہتر طور پر کر سکیں۔ مثال کے طور پر۔ نماز بے حیائی اور برے کاموں سے روکتی ہے۔ (سورۃ العنکبوت آیت 45) اب اگر تمام ظاہریی لوازمات کو برقرار رکھ کر ہم نماز پڑھیں اور رہیں وہی رشوت خور، بد کردار، دغا باز، غصیل، ماں باپ کو ستانے والے وغیرہ۔ تو پھر ہمیں سمجھ لینا چاہیے کے باوجود سنت طریقے سے نماز پڑھنے سے ہمیں کچھ حاصل نہیں ہو رہا۔ اگر واقعتاً ہماری زندگی میں نمایاں مثبت تبدیلی رو نما ہو رہی ہے تو ہماری نماز یقینا مقبول ہو رہی ہے۔ جیسا کہ اوپر دی گی آیت سے واضع ہے۔

اگر ہم سورۃ المومنون کی شروع کی آیات کو غور سے پڑھیں تو یہ بات واضع ہو جاتی ہے کہ کامیاب مومن وہ ہیں جو اپنی نمازوں میں خشوع و خضوع کرتے ہیں۔ اس سے میں یہ سمجھا ہوں کہ نماز پڑھتے وقت دکان کا حساب نہ کیا جاے بلکہ دھیان مکمل اللہ کی ذات کی طرف لگا کر قیام ، رکوع اور سجود (رفع الیدین یا بغیر رفع الیدین کے) بہت عقیدت اور محبت سے کیے جاییں۔ تو انشاءاللہ نماز مقبول ہوگی۔ اور ہم زندگی کے ہر شعبے میں بحیثت ایک قوم کامیاب اور کامران ہونگے

اگر ہم واقعی اپنی نماز سے کچھ سیکھ لیں جو کہ ایک مکمل نظم و ضبط اور صبر و تحمل سکھاتی ہے تو نہ ہی ہماری ٹریفک جام ہو اور نا ہی شادیوں میں ہم کھانے پر ایسے ٹوٹ کے گریں جیسے برسوں سے فاقے کے ستاے ہوے ہوں۔
میں نے حتی الامکان کوشش کی ہے کہ میرے اس پیغام سے کسی کی دل آزاری نہ ہو۔ اور میں اپنا موقف آپ سے بیان کر دوں۔
__________________
اگر اللہ تمھاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب نہیں آ سکتا اور اگر وہ تمھیں چھوڑ دے توکون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کر سکے اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسا رکھنا چاہیئے

اٰل عمران 160

Last edited by مرزا عامر; 30-06-10 at 04:11 PM.
مرزا عامر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-07-10), فیصل ناصر (31-10-10), ابرارحسین (31-10-10), حیدر (30-06-10)
پرانا 30-06-10, 11:06 PM   #50
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,680
شکریہ: 8,784
2,965 مراسلہ میں 10,818 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طلحہ مراسلہ دیکھیں
عبداللہ صاحب، میرے سوالوں کے جواب؟؟؟؟؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
طلحہ بھائی، کچھ ذاتی نوعیت کے مسائل کی وجہ سے فرصت نہیں مل رہی۔ آپ کے سوالوں کے جواب ادھار رہے۔ امید ہے ناراض نہیں ہوں گے۔
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-07-10), مرزا عامر (04-07-10), حیدر (30-06-10)
پرانا 30-06-10, 11:14 PM   #51
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,680
شکریہ: 8,784
2,965 مراسلہ میں 10,818 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Mirza Amir مراسلہ دیکھیں
اب اگر تمام ظاہریی لوازمات کو برقرار رکھ کر ہم نماز پڑھیں اور رہیں وہی رشوت خور، بد کردار، دغا باز، غصیل، ماں باپ کو ستانے والے وغیرہ۔ تو پھر ہمیں سمجھ لینا چاہیے کے باوجود سنت طریقے سے نماز پڑھنے سے ہمیں کچھ حاصل نہیں ہو رہا۔ اگر واقعتاً ہماری زندگی میں نمایاں مثبت تبدیلی رو نما ہو رہی ہے تو ہماری نماز یقینا مقبول ہو رہی ہے۔ جیسا کہ اوپر دی گی آیت سے واضع ہے۔
السلام علیکم،
اس بات کو زیادہ درست انداز میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ عبادات کی ظاہری اور باطنی دونوں قسم کی کیفیات ٹھیک ہونی چاہئیں۔ جس طرح صرف جسمانی حرکات قبول نہیں اسی طرح محض "دل کی نماز" بھی شریعت مطہرہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ دونوں مطلوب ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا حکم ہے:
صلوا کما رایتمونی اصلی
"اس طرح نماز پڑھو جس طرح تم مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو"
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-07-10), مرزا عامر (01-07-10), حیدر (30-06-10)
پرانا 31-10-10, 10:35 AM   #52
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,619
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
امام شافعی اور امام احمد بن حنبل رحمہا اللہ رفع الیدین کرنے کے قائل ہیں ۔ ابن عساکر کے بیان کے مطابق امام مالک بن انس رحمۃ اللہ علیہ نے بھی آخر میں رفع الیدین کرنے کو اختیار کر لیا تھا۔ جبکہ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے اصحاب عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ والی حدیث کو دلیل بناتے ہوئے رفع الیدین نہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ [/B]

میں‌اس مسٗلے میں میانہ روی کا قائل ہوں رفع یدین کرنے والوں کی بھی نماز ہوجاتی ہے کہ وہ بھی نبی کریم ﷺ سے ثابت ہے اور ترک رفع یدین سے بھی نماز صحیح ہوتی ہے کہ وہ بھی سنت نبوی ﷺ سے ثابت ہے۔ اب اگر ہم فقط "فضیلت" کے معاملات پر الجھنا شروع ہوجائیں تو پھر سمجھ کر لو متھے کنال دے کے لیکن۔ ۔ ۔ ۔

اس بارے میں ایک نقطۂ نظر کو صحیح کہ کر دوسرے کو غلظ یا ناجائز کہنا میرے خیال سے مناسب نہیں ہے، زور آزمائی کرنے کے لئے اور بہت سے معاملات ہیں‌۔

اللہ پاک ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق دے آمین
__________________
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا
sahj (31-10-10), مرزا عامر (31-10-10), ابرارحسین (31-10-10), عبداللہ آدم (02-11-10)
پرانا 31-10-10, 11:32 AM   #53
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,514
کمائي: 95,886
شکریہ: 8,877
3,846 مراسلہ میں 12,777 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : میاں شاہد مراسلہ دیکھیں
میں‌اس مسٗلے میں میانہ روی کا قائل ہوں رفع یدین کرنے والوں کی بھی نماز ہوجاتی ہے کہ وہ بھی نبی کریم ﷺ سے ثابت ہے اور ترک رفع یدین سے بھی نماز صحیح ہوتی ہے کہ وہ بھی سنت نبوی ﷺ سے ثابت ہے۔ اب اگر ہم فقط "فضیلت" کے معاملات پر الجھنا شروع ہوجائیں تو پھر سمجھ کر لو متھے کنال دے کے لیکن۔ ۔ ۔ ۔

اس بارے میں ایک نقطۂ نظر کو صحیح کہ کر دوسرے کو غلظ یا ناجائز کہنا میرے خیال سے مناسب نہیں ہے، زور آزمائی کرنے کے لئے اور بہت سے معاملات ہیں‌۔

اللہ پاک ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق دے آمین
شمشاد احمد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد (31-10-10)
پرانا 31-10-10, 11:28 PM   #54
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 400
کمائي: 13,231
شکریہ: 74
297 مراسلہ میں 808 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
بلکہ اکثر لوگ مجھے حیرت سے دیکھتے ہیں جب میں یہ کہتا ہوں کہ میں کسی مخصوص امام کی تقلید نہیں کرتا۔ بات سیدھی سی ہے۔ امام ابو حنیفہ سے تعلق رکھنے والی مسجد میں نماز پڑھنے کا موقع ملے تو رفع الیدین ترک کر یتا ہوں۔ جب امام شافعی سے تعلق رکھنے والی مسجد میں نماز پڑھنے کا موقع ملے تو رفع الیدین کرلیتا ہوں۔ ایسا کرنے سے نہ تو آج تک مجھ پر اللہ کا عذاب آیا اور اس رب العزت سے یہ امید کرتا ہوں کہ وہ مجھے آخرت میں بھی رسوا نہ کرے گا۔
میں نے حتی الامکان کوشش کی ہے کہ میرے اس پیغام سے کسی کی دل آزاری نہ ہو۔ اور میں اپنا موقف آپ سے بیان کر دوں۔
مرزا عامر صاحب مجھے نہیں معلوم آپ اس وقت کہاں رہتے ہیں ۔آپ نے فرمایا کہ میں حنفیوں کی مسجد میں ترک رفع یدین کرتا ہوں اور شافعیوں کی مسجد میں رفع یدین کرتا ہوں ۔اگر یہ پاکستان سے باہر کی بات ہے تو ہوسکتا ہے اور اگر پاکستان میں ایسا کرتے ہیں تو مجھے یہ بتائیں کہ پاکستان میں کون سی مسجدہے جو شافعیوں کی ہے؟ ۔
دوسری بات ۔ میرا آپ سے سوال ہے ؟ یہ کہ جو نماز آپ نے عدم رفع یدین کے ساتھ پڑھی کیا پتہ ہمارے نبی نے رفع یدین کے ساتھ پڑھی ہو اور جو رفع یدین کے ساتھ پڑھی کیا پتہ وہ عدم رفع کے ساتھ پڑھی گئی ہو ۔؟
چنانچہ آپ کے من میں آیا تو رفع یدین کے ساتھ پڑھ لی اور جی نے چاہا تو عدم رفع یدین کے ساتھ پڑھ لی ۔
دین من چاہی کا نام نہیں رب چاہی کا نام ہے '
اسکی مثال یوں ہے کہ ظہر کی چار رکعات ہیں اگر کوئی پانچ پڑھ لے تو ہر آدمی اسکو غلط کہے گا کیوں؟ حالانکہ اس نے ایک بار سورہ فاتحہ زیادہ پڑھی ایک رکوع زیادہ کیا دو سجدے اللہ کے حضور زیادہ کئے ۔جی ہاں میں بھی کہوں گا اس نے غلط کیا ۔ کیوں کے اس نے وہ نماز نہیں پڑھی جو نبی نے بتائی ۔
لہذا من چاہی کو چھوڑنا پڑے گا
اب جو احادیث متواترہ ہیں اور صحیح ہیں ان میں مسائل اس انداز سے نکالنا کہ احادیث کا آپس میں تعارض بھی نہ رہے جو بھی مسئلہ ہو حل ہو جائے ۔اور یہ کام فقیہ کا ہے اسی کوفقاہت کہتے ہیں
اب یہ الگ بحث ہے کہ کس فقیہ کی بات پر عمل کیا جائے وہ پھر کسی موقع پر ان شاءاللہ
__________________
ہم ہار کے بھی جیت گئے۔ اور وہ جیت کے بھی ہار گئے۔

Last edited by قاسم شاہ; 01-11-10 at 12:01 AM.
قاسم شاہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 31-10-10, 11:48 PM   #55
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 3,900
کمائي: 73,015
شکریہ: 26,773
3,498 مراسلہ میں 11,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ صاحب آپ کی ایک بھی بات میری سمجھ میں نہیں آئی - معذرت
مرزا عامر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (31-10-10)
پرانا 31-10-10, 11:55 PM   #56
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 400
کمائي: 13,231
شکریہ: 74
297 مراسلہ میں 808 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
شاہ صاحب آپ کی ایک بھی بات میری سمجھ میں نہیں آئی - معذرت
ظاہر ہے ہماری بات آپ کی سمجھ میں کہاں آئے گی ۔ افلایتدبرون ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ام علی قلوب اقفالہا
محترم آپ کو میری کیا بات سمجھ نہیں آئی؟ اردو ہی تو لکھی ہے۔
قاسم شاہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-11-10, 12:03 AM   #57
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 956
کمائي: 31,088
شکریہ: 1,294
713 مراسلہ میں 2,273 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے ذہن میں ایک سوال ہے انتشار پیدا نہیں‌کرنا چاہتا صرف علم کیلئے پوچھ رہا ہوں۔
کیا کسی صحابی سے کوئی ایسی صیح حدیث مروی ہے کہ اس نے یہ کہا ہو کہ شروع اسلام میں‌ہم نماز ایسے پڑھتے تھے ،بعد میں‌ایسے پڑھنے لگے ۔یا جب مدینے میں ہجرت کی تو نماز پڑھنے کا یہ طریقہ تھا بعد میں اس میں‌یہ یہ تبدیلی آگئی۔
مختلف صحابہ کی احادیث نہیں‌کہ ایک کہ رہا ہے کہ ایسے پڑھو دوسرا کہ رہا ہے کہ ایسے پڑھو ، بلکہ صحابی خود بتا رہا ہوکہ وقت کے ساتھ ساتھ نماز میں تبدیلی آئی تھی،یا نبی ﷺ نے ایسے بھی نماز پڑھی اور کبھی کبھی ایسے (مختلف ) انداز میں بھی پڑھ لیتے تھے یا پڑھا دیتے تھے وغیرہ وغیرہ
ابرارحسین آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-11-10, 12:04 AM   #58
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 400
کمائي: 13,231
شکریہ: 74
297 مراسلہ میں 808 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میری پوسٹ میں فیصل بھائی اور مرزا صاحب کو کیا سمجھ نہیں آیا؟ اسکو انڈر لائن کردیں ہم دوبارہ لکھ دیں گے
ہم اس کی وضاحت کے لئے بٍفضلہ تعالیٰ تیار ہیں۔
قاسم شاہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
قاسم شاہ کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (01-11-10)
پرانا 01-11-10, 12:19 AM   #59
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 3,900
کمائي: 73,015
شکریہ: 26,773
3,498 مراسلہ میں 11,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ظاہر ہے ہماری بات آپ کی سمجھ میں کہاں آئے گی ۔ افلایتدبرون ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ام علی قلوب اقفالہا
محترم آپ کو میری کیا بات سمجھ نہیں آئی؟ اردو ہی تو لکھی ہے۔
اقتباس:
میری پوسٹ میں فیصل بھائی اور مرزا صاحب کو کیا سمجھ نہیں آیا؟ اسکو انڈر لائن کردیں ہم دوبارہ لکھ دیں گے
ہم اس کی وضاحت کے لئے بٍفضلہ تعالیٰ تیار ہیں۔
جب آپ کی علم و حکمت سے بھر پور باتیں میری سمجھ سے ہی باہر ہیں تو بھائی پوچھنے کا فائدہ ۔ میرا تعلق صرف اسلام سے ہے۔ ان مسلکوں کے چکر میں گھسنے کا میرے پاس فالتو وقت نہیں ہے ۔ لگتا ہے آپ نے میرا مراسلہ غور سے نہیں پڑھا جذبات میں آکر بیان داغ دیا ۔ اور مزید یہ کہ میرے پاس فالتو بحث کے لیئے بھی وقت نہیں ہوتا ۔ اللہ حافظ
مرزا عامر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (01-11-10)
پرانا 01-11-10, 12:26 AM   #60
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,966
کمائي: 276,699
شکریہ: 33,203
12,655 مراسلہ میں 36,987 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ صاحب پچاس سے زائد مراسلوں پر مبنی اس تھریڈ میں آپ نے کیا سمجھا ؟
پہلے وہ بتادیں
پھر میں آپ کو بتاتا ہوں میری سمجھ میں کیا نہیں آیا !
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (01-11-10), حیدر (01-11-10), عبداللہ آدم (02-11-10), عبداللہ حیدر (01-11-10)
جواب

Tags
color, ہیں،, ہوتے, ہے۔, فرض, کتاب, کرتے, پہلی, پہلے, یا, وقت, وسلم, وضاحت, نماز, احمد, تب, ثبوت, جیسی, جلد, جائے, حدیث, دیکھا, شروع, صحیح, صحابہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger