واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > نئے تخلیق کار



نئے تخلیق کار نئے تخلیق کار - لکھاری یہ سیکشن ادب کے حوالے سے کہانی اور افسانہ نگاری کے لیے ہے۔ شاعری کے لیے شاعروں‌کی بیٹھک میں‌لکھیں۔


کامیاب لوگ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-02-10, 09:09 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,565
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default کامیاب لوگ

کامیاب لوگ

یوں تو بہت سے لوگ کامیاب زندگی گزار رہے ہیں لیکن ان کی کامیاب زندگی کے پیچھے سالوں کی محنت ہے لیکن کچھ لوگ راتوں رات کامیاب ہوتے ہیں اور کچھ لوگ ہر روز کامیاب ہوتے ہیں۔ ہر روز کامیاب ہونے والوں میں سے ایک کامیاب شخص کی کہانی سناتا ہوں۔ ابوظہبی آنے سے پہلے جہاں میں کام کرتا تھا وہاں جو ہمارے بوس تھے سسُپرِنٹنڈینٹ صاحب ان کا تقریر کرنے میں مہارت حاصل تھی ان کی کچھ تقریریں پیش کرتا ہوں جو ان کو روز کامیاب ناتی تھیں آج بھی وہ روز کامیاب ہی ہوتے ہیں گے ہم ان کو میٹھی چھڑی کہا کرتے تھے۔

ایک دن ان کے پاس ایک شخص آیا وہ پی پی پی کا بندہ تھا بلدیاتی الیکشن لڑا کرتا تھا ان سے گفتگو کے دوران ان کی تقریر کچھ یوں ہوتی تھی۔

” سیاست دان تھا تو بھٹو، کیا کمال کا سیاست دان تھا۔ بے نظیر بھی اس کے ہی نقشِ قدم پر چل رہی ہے میں تو کہتا ہوں مشرف کی حکومت کو بے نظیر ہی الٹ سکتی ہے وہ جب بھی پاکستان آئے گی تو مشرف کی چھٹی ہو جائے گی یہ شریف برادر تو کچھ نہیں کر سکتے بس باتیں ہی کر سکتے ہیں۔ مجھے تو پی پی پی کی پر پورا یقین ہے اگر پاکستان میں انقلاب آیا تو پی پی پی ہی لائے گی ” جناب بہت خوشی سے سنتے رہے اور اپنے کارنامے سناتے رہے اور یہ جناب بھی ان کی ہاں میں ہاں ملاتے رہے”


یہ ایک محتصر سی تقریر تھی اس کے بعد ایک دن دعوتِ اسلامی کا کوئی رکن یونیورسٹی میں آگیا تو جناب کی تقریر کچھ یوں تھی

” جب تک ہم اسلامی نظام نہیں لاتے تب تک ہم کچھ نہیں کر سکتے مسلم لیکن اور پیپل پارٹی بے شک بڑی جماعتیں ہیں لیکن جو کام جماعتِ اسلامی کر سکتی ہے وہ کام ان دونوں میں سے کوئی نہیں کر سکتا اب دیکھو نا بےنظیر کو تو اردو میں بات کرنی ہی نہیں آتی اور نواز شریف کیا بولے گا وہ تو پنجاب کے پیچھے ہی پڑھا ہوا ہے جماعتِ اسلامی تو اب پورے پاکستان میں موجود ہے اب تو اقتدار جماعت اسلامی کے ہاتھ ہی آن چاہے”


سیاسی تقریروں کے علاوہ جناب مذہبی تقریریں بھی کرتے تھے کچھ اس طرح۔

عید میلادالنبی سے ایک دن پہلے ہمارے کرنل صاحب جو ڈی ڈی ایڈم تھے نے ایک دن کہہ دیا یار یہ لوگ بھی کیا ڈرامے کرتے ہیں۔ تو جناب کی تقریر شروع ہو گی۔

سر ان لوگوں نے کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے ربی الاول کے میہنے میں تو یہ بہت پیسے کماتے ہیں۔ ایک محفل میں نعت پڑھے کے 30، 30 ، 40 ، 40 ہزار لیتے ہیں ساونڈ والوں کی تو الگ سے عید ہوتی ہے ربی الاول میں یہ اور محرم میں شعیہٰ حضرات چین نہیں لینے دیتے۔

13 ربی الاول کو ہمارے آفس کے ایک سینئیر رکن نے 12 ربی الاول کو میلاد کی محفل کروائی تھی تو صبح چاول سب کے کھانے کے لیے لیے آئے تو جناب نے پہلے پوچھا یہ کس بات کے ہیں ان کو بتایا گیا کہ یہ میلاد کے جاول ہیں تو پھر جناب کی تقریر شروع ہو گئی۔

یہی تو ایک وسیلہ ہے ہمارے پاس اگر ہم ان کی پیدائش کا دن عید کی طرح نہیں منائے گے تو اور کس طرح منانے گے اور اس کے ساتھ ہی چاول کھانے شروع کر دیے

اس کی باتیں چار سال تک میں سنتا رہا میں کیا آفس کے سب لوگ جب بھی وہ کوئی تقریر کرتے تو مجھے ایک واقعہ یاد آ جاتا۔


“ایک دن بادشاہ اپنے وزیر کے ساتھ باغ کی سیر کر رہا ہوتا ہے کہ بادشاہ کی نظر باغ میں لگے ہوئے بیگن کے پودوں پر پڑتی ہے بیگن کے پودے جب چھوٹے ہوتے ہیں اور ان پر پھول لگ رہے ہوتے ہیں تو بہت خوبصورت نظر آتے ہیں۔ یہ دیکھ کر بادشاہ نے کہا کتنے خوبصورت پودے ہیں۔ تو اس پر وزیر بولتا ہے کہ حضور ہمیں معلوم ہے آپ کو کیا چیز پسند ہے اور کیا نا پسند اس لیے ہم نے باغ میں آپ کے لیے یہ پودے لگوائیں ہیں آپ ان کو دیکھ کر خوش ہوئے ہمارے دل کو تسلی ہوگئی۔

پھر کچھ عرصے بعد پھر بادشاہ اور وزیر باغ سے گزرے تو بیگن کے پودوں پر بینگن لگ چکے تھے جب بینگن کے پودے پر بینگن لگتے ہیں تو اس وقت پودوں سے بدبو آتی ہے اور کیڑے وغیرہ بھی ہوتے ہیں بادشاہ نے یہ دیکھا تو وزیر کو کہا یہ کیا چیز ہے کتنی بدبو آ رہی ہے اور یہ کیڑے پودوں کے اوپر گوم رہے ہیں کتنا بُرا لگ رہا ہے۔ تو وزیر نے کہا حضور مجھے پتہ تھا یہ آپ کو اچھے نہیں لگے گے اس لیے میں نے پہلے ہی مالی کو کہا تھا کہ ان کو کل تک اتار دے لیکن اس نے ابھی تک نہیں اتارے میں اس کو سیدھا کرتا ہوں۔ باد شاہ کو یاد آیا کہ کچھ عرصہ پہلے یہ انہیں پودوں کی تعریف کر رہا تھا تو باد شاہ نے وزیر سے کہا تم تو پہلے ان پودوں کی تعریف کر رہے تھے اور اب ان کی بُرای کر رہے ہو تو وزیر نے جواب دیا

حضور ہم وزیر آپ کے ہیں ان پودوں کے نہیں
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
13 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-02-10), پاکستانی (30-05-10), ھارون اعظم (12-02-10), یاسر عمران مرزا (29-05-10), منتظمین (12-02-10), ام طلحہ (12-03-10), ام غزل (30-05-10), ابو عمار (08-02-10), احمد بلال (29-05-10), راجہ اکرام (07-02-10), رضی (12-02-10), سحر (07-02-10), عبداللہ حیدر (12-02-10)
پرانا 07-02-10, 11:01 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,246
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں
انور مسعود کی نظم “اج کی پکائیے” بھی اس رویے کی بہترین مثال ہے۔

بہت خوب خرم بھائی، اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-02-10), یاسر عمران مرزا (29-05-10), ام غزل (30-05-10), رضی (12-02-10)
پرانا 12-02-10, 02:44 AM   #3
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اج کی پکائیے !


چوہدری: اَج کیہِ پکائیے دس تیرا کیہِ خیال اے
رحماں: میں کیہِ خیال دساں میری کیہِ مجال اے

چوہدری: رحمیاں چل اَج فیر چسکے ای لا لئیے
لبَھ جان چنگیاں تے بھنڈیاں پکا لئیے

رحماں: واہ واتُساں بُجھیاں نیں دلا دیاں چوریاں
میرا وی ایہہ دل سی پکائیے اج توریاں

لُونواں والی بھِنڈی ہووے پوٹا پوٹا لمی ہووے
ہولی تو کچُور ہووے سوہنی ہووے کولی ہووے

وچ ہووے بکرے دے پُٹھ دیاں بوٹیاں
نال ہون چھنڈیاں تندورر دیاں روٹیاں

مکھنے دا پیڑا ہووے لسی دا پیالہ
بھِنڈیاں دے نخرے تے گرم مصالحہ ہووے

بھنڈیاں بنانا وی تو کوئی کوئی جاندا
رنھناں پکانا وی تےکوئی کوئی جاندا

اُٹھاں فیر چوہدری پھڑاں میں تیاریاں
بھنڈیاں بناواں اج رج کے کراریاں

چوہدری: رحمیاں ہزار ہون مزیدار بھنڈیاں
ہوندیاں نے کُجھ ذرا لیس دار بھِنڈیاں

رحماں: دفع کرو چوہدری جی سبزیاں دی تھوڑ اے
سانوں ایہہ لسُوڑیاں پکان دی کی لوڑ اے

بندہ کاہنوں بھنِڈیاں دی لیس دی ہواڑ لَئے
ایہدے نالوں پَولی دی سریش بھانویں چاہڑلَئے

چوہدری : فیر کیہ خیال اے تیرا جھڑی نہ منا لَئیے
جے تو آکھیں رحمیاں کریلے نہ پکا لئَیے

رحماں: ریس اے کوئی چوہدری جی آپ دے خیال دی
جمی اے کوئی سبزی کریلیاں دے نال دی

ڈِ ھڈ وچ اِنج جویں لو لگ پئی اے
تساں گل کیتی اے تے رال واگ پئی اے

سچ پچھو چوہدری جی ایہو میری را اے
مینوں وی چروکناں کریلیاں دا چاء اے

چوہدری جی ہووے جے کریلا چنگا پلیاں
وچ ہووے قیمہ اُتے دھاگہ ہووے ولیا

گنڈھیاں ٹماٹراں دے نال ہووے تُنیاں
فیر ہووے گھر دے گھہیو وچ بھُنیا

فیر کوئی چوہدری جی اُوس دا سواد اے
پُر وی پکایا سی تُساں نوں یاد اے

چوہدری : ہوربیبا مینوں ایہدی مینوں ہر گل بھاؤندی
رحمیاں کریلیاں وچ کوڑ ذرا ہوندی اے

رحماں: دفع کرو زہر تے چریتا مینوں لگدا ئے
نِم تے دھریک دا بھراں مینوں لگدائے

پلے پلے دنداں جیِبھ پئی سکدی
کھا مر لئی تے تریہہ نیں مکدی

تُمے دیاں گولیا کریلیاں تو پھکیاں
اینہاں نالوں چاہڑ لو کونین دیاں ٹکیاں

چوہدری: رحمیاں فیر انج کر تُوں کوئی راء دے
پُچھیں تے بتاؤنواں دا وی اپنا سواد اے

رحماں: رب تہاڈا بھلا کرے کِڈی سوہنی گل اے
ایہو جیئے ذائقے والا ہور کہیڑا پھل اے

کالے کالے لشکدے تے گول مول چاہڑ لو
چوہدری جی لون تے وتاؤں چًول چاہڑ لوں

چوہدری: رحمیاں پکانے نوں تے جی بڑ کردائے
بُھٹیاں دی گرمی تو جی ذرا ڈر دائے

رحماں: سچ اے جی چوہدری جی ڈھڈ کاہنوں بالنا
کھان والی چیز اے کوئی وینگناں دا سالنا

بھٹھیاں دے ڈک وچ سُٹنے ضرور نے
کاہنوں پَے بھخائے ، ساڈے ڈھڈ کوئی تندور نیں

دفع کروبھٹھیاں نوں بَھٹھے کاہنوں ساڑیئے
حبشیاں نوں چوہدری جی گھر کاہنوں واڑئیے

کالیاں دے نال کاہنوں مارئیے اُڈاریاں
ساڈیاں تےہیں امریکہ نال یاریاں

چوھدری : وَدھ وَدھ بولناایں ایویں بڑبولیا
سبزیاں توں جا تُوں سیاستاں نوں پھولیا

دوجے دی وی سُن کجھ دوجے نوں وی کہن دے
حکومتاں دی گل توں حکومتاں تے رہن دے

چنگا فیر بُجھ میرا کی خیال اے ؟
رحماں: بُجھ لئی چوہدری جی چھولیاں دی دال ایں
(انور مسعود)
__________________

اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (18-02-10), فیصل ناصر (20-02-10), یاسر عمران مرزا (29-05-10), ام غزل (30-05-10), راجہ اکرام (12-02-10)
پرانا 12-02-10, 04:10 AM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,184
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خرم سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-02-10), ام غزل (30-05-10)
پرانا 12-02-10, 01:38 PM   #5
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 35
مراسلات: 1,460
کمائي: 10,378
شکریہ: 278
472 مراسلہ میں 1,010 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ کے باس تو بادشاہ والی کہانی کے بینگن ہیں وہ بھی تھالی کے۔

جدید منافقت کی جدید مثال ہے۔
__________________
خوشخبری!
تفسیر ابن کثیر کی سی ڈی کو بالکل مفت حاصل کیجئے،
http://pak.net/%D8%AA%D8%B1%D8%AC%D9%85%DB%81-%D9%88-%D8%AA%D9%81%D8%B3%DB%8C%D8%B1-6-7253/
مسٹر رائٹ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 12-02-10, 01:39 PM   #6
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 35
مراسلات: 1,460
کمائي: 10,378
شکریہ: 278
472 مراسلہ میں 1,010 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ کے باس تو بادشاہ والی کہانی کے بینگن ہیں وہ بھی تھالی کے۔

جدید منافقت کی جدید مثال ہے۔
مسٹر رائٹ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 18-02-10, 12:16 PM   #7
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زبردست تحریر ہے خرم بھائی!!
یہ معاشرہ ایسے ہی بینگنوں سے بھرا پڑا ہے۔

رضی اس نظم کا ترجمہ کردو تو کیا بات ہو۔ ہم جیسوں کو ٹوٹی پھوٹی سمجھ آتی ہے اور آدھے پر ہی ہمت جواب دے جاتی ہے۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (18-02-10), ام غزل (30-05-10), راجہ اکرام (18-02-10), رضی (22-02-10)
پرانا 20-02-10, 02:18 AM   #8
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,565
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اج کی پکائیے !

آج کیا پکائیں!

چوہدری: اَج کیہِ پکائیے دس تیرا کیہِ خیال اے
رحماں: میں کیہِ خیال دساں میری کیہِ مجال اے

چوہدری: آج کیا پکائیں بتاؤ تمہارا کیا خیال ہے
رحماں (رحیم): میں کیا خیال بتاؤں میری کیا مجال ہے


چوہدری: رحمیاں چل اَج فیر چسکے ای لا لئیے
لبَھ جان چنگیاں تے بھنڈیاں پکا لئیے


چوہدری: رحمیاں چلو آج پھر چسکے ہی لگا لیں
مل جائیں اگر اچھی تو بھنڈیاں ہی پکا لیں


رحماں: واہ واتُساں بُجھیاں نیں دلا دیاں چوریاں
میرا وی ایہہ دل سی پکائیے اج توریاں

رحماں: واہ آپ نے تو میرے دل کی چوری پکڑ لی
میرا بھی یہ دل کہہ رہا تھا کہ آج توریاں پکا لیں


لُونواں والی بھِنڈی ہووے پوٹا پوٹا لمی ہووے
ہولی تو کچُور ہووے سوہنی ہووے کولی ہووے


لُونواں کا مطلب نہیں پتہ۔ پوٹا پوٹا سے مراد انگلیاں ہیں کہ انگلوں سے لمبی ہو
کچھور سے ہلکی ہو نرم اور خوبصورت ہو


وچ ہووے بکرے دے پُٹھ دیاں بوٹیاں
نال ہون چھنڈیاں تندورر دیاں روٹیاں

یعنی بھنڈیوں کے سالن میں بکرے کے گوشٹ کی بوٹیاں ہو
اور ان کے ساتھ تندور میں لگی ہوئی روٹیاں ہو


مکھنے دا پیڑا ہووے لسی دا پیالہ
بھِنڈیاں دے نخرے تے گرم مصالحہ ہووے


مکھن کا پیڑا ہو اور لسی کا پیالہ یعنی گلاس ہو
بھنڈیاں کے نخرے کے ساتھ گرم مصالحہ بھی ہو

بھنڈیاں بنانا وی تو کوئی کوئی جاندا
رنھناں پکانا وی تےکوئی کوئی جاندا

بھنڈیاں بنانا بھی تو کوئی کوئی جانتا ہے
رنھناں کا مطلب نہیں پتہ

اُٹھاں فیر چوہدری پھڑاں میں تیاریاں
بھنڈیاں بناواں اج رج کے کراریاں

اٹھوں پھر میں چوہدری کرلوں تیاریاں
بھنڈیاں بناؤں آج خوب کراریاں


چوہدری: رحمیاں ہزار ہون مزیدار بھنڈیاں
ہوندیاں نے کُجھ ذرا لیس دار بھِنڈیاں

چوہدری: رحمیاں ہزار مزیدار بھنڈیاں ہوں
لیکن ان بھنڈیوں میں لیس (بھنڈیاں کاٹے تو جو چکنائی نکلتی ہے اس کو لیس کہتے ہیں(

رحماں: دفع کرو چوہدری جی سبزیاں دی تھوڑ اے
سانوں ایہہ لسُوڑیاں پکان دی کی لوڑ اے

رحماں پھر کہتاہے دفعہ کریں چوہدری جی ہمیں کوئی سبزیوں کی کمی ہے
ہمیں یہ چکنائی والی بھنڈیاں پکانے کی کیا ضرورت ہے


بندہ کاہنوں بھنِڈیاں دی لیس دی ہواڑ لَئے
ایہدے نالوں پَولی دی سریش بھانویں چاہڑلَئے


انسان کس لیے بھنڈیاں کی چکنائی کی ہوا لے
اس سے تو بہتر ہے تھوڑی سی سریش کا مطلب چپکانے کے لیے جو گلو ہوتا ہے اس کو کہتے ہیں

اتنا کافی ہے باقی بعد میں
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (20-02-10), ام طلحہ (12-03-10), ام غزل (30-05-10), رضی (30-05-10)
پرانا 20-02-10, 04:04 AM   #9
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لونواں کا مطلب ہے توری کے اوپر جو ہلکے ہلکے بال ھوتے ہیں انکو لوں بولتے ہیں اور لوں کی جمع لونواں ھو گئی ۔ اور رنھناں بھی پکانے کو کہتے ہیں۔
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (13-03-10), ام طلحہ (12-03-10), ام غزل (30-05-10), خرم شہزاد خرم (13-03-10)
پرانا 20-02-10, 04:11 AM   #10
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
زبردست تحریر ہے خرم بھائی!!
یہ معاشرہ ایسے ہی بینگنوں سے بھرا پڑا ہے۔

رضی اس نظم کا ترجمہ کردو تو کیا بات ہو۔ ہم جیسوں کو ٹوٹی پھوٹی سمجھ آتی ہے اور آدھے پر ہی ہمت جواب دے جاتی ہے۔
آدھی کا تو ترجمہ خرم بھائی نے کر دیا ہے ۔لیکن ترجمے سے وہ مزہ نہیں آتا۔ پھر بھی میں کردوں گا لیکن ابھی نہیں کل پیپر ہے ۔ میں تو پانچ منٹ ٹھونگا مارنے آیا ہے۔
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (12-03-10), ام غزل (30-05-10), خرم شہزاد خرم (13-03-10)
پرانا 20-02-10, 04:49 AM   #11
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,801
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,006 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default live

.
.
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (12-03-10), ام غزل (30-05-10), خرم شہزاد خرم (13-03-10), رضی (22-02-10)
پرانا 12-03-10, 03:23 PM   #12
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جتنا بھی ترجمہ ہو گیا مزا بڑا آیا۔ شکریہ خرم بھائی!!
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-03-10), ام غزل (30-05-10), خرم شہزاد خرم (13-03-10)
پرانا 29-05-10, 08:27 PM   #13
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,565
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ کا بھی شکریہ
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 30-05-10, 01:40 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,378
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی تیکھی تحریر تھی ، بہت سے بینگن اس تحریر سے بہت کچھ سیکھیں گے ،
بھائی بہت شکریہ۔
ام غزل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-05-10), خرم شہزاد خرم (30-05-10)
پرانا 30-05-10, 02:03 AM   #15
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لیں جی بقیہ حصہ
چوہدری : فیر کیہ خیال اے تیرا جھڑی نہ منا لَئیے
جے تو آکھیں رحمیاں کریلے نہ پکا لئَیے
چوہدری: کیا خیال ہے جھڑی نہ منالیں۔ (جب ہلکی ہلکی بارش میں جو خوشگوار موسم ھوتا ہے جس میں خاص کر پکوڑے وغیرہ یا کوئی سپیشل ڈش بنا ئی جائے اسکو جھڑی منانا کہا جاتا ہے۔(
اگر تم کہو رحمیاں تو کریلے نا پکالیں

رحماں: ریس اے کوئی چوہدری جی آپ دے خیال دی
جمی اے کوئی سبزی کریلیاں دے نال دی
چوہدری جی آپ کے خیال کی کیا بات ہے
کریلے کے ساتھ کی بھی کوئی سبزی بھلا پیدا ہوئی ہے کوئی۔

ڈِ ھڈ وچ اِنج جویں لو لگ پئی اے
تساں گل کیتی اے تے رال واگ پئی اے
پیٹ میں تو اب ایسے ہے جیسے شدید بھوک لگ گئی ہے
آپ نے جو بات کی ہے منہ میں پانی آگیا ہے

سچ پچھو چوہدری جی ایہو میری را اے
مینوں وی چروکناں کریلیاں دا چاء اے
سچ پوچھیں تو میرا بھی یہی خیال ہے
مجھے بھی کریلے بہت پسند ہیں ۔چروکناں کی ٹھیک سے معلوم نہیں کسے کہتے ہیں

چوہدری جی ہووے جے کریلا چنگا پلیاں
وچ ہووے قیمہ اُتے دھاگہ ہووے ولیا
چوہدری جی اگر ٹھیک ٹھاک پلا ہوا کریلا ہو
اس میں قیمہ بھرا ہو اور اوپر دھاگہ لپیٹا ہوا

گنڈھیاں ٹماٹراں دے نال ہووے تُنیاں
فیر ہووے گھر دے گھہیو وچ بھُنیا
ٹماٹروں اور پیاز کے ساتھ بھرا ہوا ہو
پھر گھر کے گھی مراد دیسی گھی سے بھنا ہوا ہو

فیر کوئی چوہدری جی اُوس دا سواد اے
پُر وی پکایا سی تُساں نوں یاد اے
پھر چوہدری جی اسکا کوئی مزہ ہے
پچھلی دفعہ بھی تو بنایا تھا آپکو یاد ہے

چوہدری : ہوربیبا مینوں ایہدی مینوں ہر گل بھاؤندی
رحمیاں کریلیاں وچ کوڑ ذرا ہوندی اے
چوہدری: اور پیارے اسکی گھر بات دل کو لگتی ہے
رحمیاں مگر اس میں ذرا کڑواہٹ ہوتی ہے

رحماں: دفع کرو زہر تے چریتا مینوں لگدا ئے
نِم تے دھریک دا بھراں مینوں لگدائے
رحماں: دفع کریں زہر مجھے لگتا ہے چریتا بھی کسی کڑوی چیز کا نام ہے
نیم اور دھریک کا بھائی لگتا ہے ۔ دھریک بھی ایک کڑوی بوٹی ہے شاید

پلے پلے دنداں جیِبھ پئی سکدی
کھا مر لئی تے تریہہ نیں مکدی
دانتوں کے نیچے اس طرح جس طرح زبان خشک ھوئی ہو
کھالیں تو پانی کی طلب ہی نہیں ختم ہوتی۔ (کڑواہٹ کی وجہ سے

تُمے دیاں گولیا کریلیاں تو پھکیاں
اینہاں نالوں چاہڑ لو کونین دیاں ٹکیاں
تماں ایک نہایت کڑا پھل ہے یا سبزی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے اگر پاوں کے نیچے رکھ لیں زبان میں کڑواہٹ محسوس ھونا شروع ہوجاتی ہے اس قدر کڑوا ہوتا ہے ۔ یہ پھکی وغیرہ میں بھی استعمال ہوتا ہے اب رحماں کریلے کا اس سے موازنہ کر رہا ہے۔
تمے کی گولیاں کریلے سے پیکھی ہوتی ہے ۔ مبالغہ آرائی سے کام لے رہا ہے رحماں
اس سے تو بہترہے کونین کی ٹکیاں پکا لی جائیں۔ کونین بھی کافی کڑوی ہوتی ہے

چوہدری: رحمیاں فیر انج کر تُوں کوئی راء دے
پُچھیں تے بتاؤنواں دا وی اپنا سواد اے
چوہدری: رحمیاں پھر تم کچھ بتاو
پوچھو تو بینگن کا بھی اپنا ہی مزہ ہے

رحماں: رب تہاڈا بھلا کرے کِڈی سوہنی گل اے
ایہو جیئے ذائقے والا ہور کہیڑا پھل اے
رحماں: رب آپکا بھلا کرے کتنی اچھی بات کی ہے
اس طرح کے ذائقے والا اور کونسا پھل ہے

کالے کالے لشکدے تے گول مول چاہڑ لو
چوہدری جی لون تے وتاؤں چًول چاہڑ لوں
کالے کالے چھمکتے ھوئے گول مول پکالیں
چوہدری جی نمکین چاول اور بینگن پکالیتے ہیں

چوہدری: رحمیاں پکانے نوں تے جی بڑ کردائے
بُھٹیاں دی گرمی تو جی ذرا ڈر دائے
چوہدری: رحمیاں پکانے کو دل تو بڑا کرتا ہے
مگر بھٹی کی گرمی سے ڈر لگتا ہے

رحماں: سچ اے جی چوہدری جی ڈھڈ کاہنوں بالنا
کھان والی چیز اے کوئی وینگناں دا سالنا
ڑھماں: سچ ہے چوہدری جی پیٹ کیوں جلانا ہے
بینگن کا سالن بھی کوئی کھانے والی چیز ہے

بھٹھیاں دے ڈک وچ سُٹنے ضرور نے
کاہنوں پَے بھخائے ، ساڈے ڈھڈ کوئی تندور نیں
بھٹی میں ضرور انکو پھینکنا ہے ۔
ہمارے پیٹ کوئی تندور ہیں کیا۔

دفع کروبھٹھیاں نوں بَھٹھے کاہنوں ساڑیئے
حبشیاں نوں چوہدری جی گھر کاہنوں واڑئیے
دفع کریں اسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حبشیوں کو گھر میں لانے کی کیا ضرورت ہے

کالیاں دے نال کاہنوں مارئیے اُڈاریاں
ساڈیاں تےہیں امریکہ نال یاریاں
کالوں کے ساتھ کیوں دوستی لگائیں
ہماری دوستی تو امریکہ کے ساتھ ہے

چوھدری : وَدھ وَدھ بولناایں ایویں بڑبولیا
سبزیاں توں جا تُوں سیاستاں نوں پھولیا
چوھدری: اوئے باتونی بھڑ بھڑ کے باتیں کر رہے ہو
سبزیوں سے جاکر تم نے سیاست کو چھیڑنا شروع کر دیا ہے

دوجے دی وی سُن کجھ دوجے نوں وی کہن دے
حکومتاں دی گل توں حکومتاں تے رہن دے
دوسروں کی بھی بات سنو انکو بھی کچھ کہنے دو
حکومتوں کی باتیں حکومتوں تک رہنے دو

چنگا فیر بُجھ میرا کی خیال اے ؟
رحماں: بُجھ لئی چوہدری جی چھولیاں دی دال ایں
اچھا پھر بوجھو بھلا میرا کیا خیال ہے
رحماں: بوچھ لیا چوھدری جی چنوں کی دال ہے
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
کمال, کارنامے, پھول, پاکستان, پسند, وزیر, قدم, لوگ, چین, نواز شریف, نظر, معلوم, آج, اردو, اسلامی, بے نظیر, جواب, حضرات, دیکھو, دل, زندگی, سیاست, سیر, شخص, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:20 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger