واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > نئے تخلیق کار



نئے تخلیق کار نئے تخلیق کار - لکھاری یہ سیکشن ادب کے حوالے سے کہانی اور افسانہ نگاری کے لیے ہے۔ شاعری کے لیے شاعروں‌کی بیٹھک میں‌لکھیں۔


مکافات عمل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-02-10, 12:56 PM   #1
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default مکافات عمل

مکافات عمل

وہ ہمیشہ سے بہت لا ابالی تھا۔ ہر بات میں شغل کا کوئی پہلو نکال ہی لیتا تھا۔ کبھی کسی بات کو سنجیدہ ہی نہیں لیا۔کھیل،ٹی وی، ورزش دوستوں کے ساتھ تفریح اور موبائل پر ایس ایم ایس، یہ تھی اسکی زندگی۔جب دیکھو موبائل پر واہیات ایس ایم ایس ہوتے اور لڑکیوں کے نمبر۔اسکی بہن جو اسی کالج میں تھی، اسکے فون سے سارے نمبر چراتا رہتا تھا اور سارا دن اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر ان لڑکیوں کو تنگ کرتا رہتا تھا۔کبھی یہ خیال ہی نہیں آیا کہ وہ بھی تو کسی کی بہنیں ہیں۔ دوستوں کے ساتھ شرطیں لگاکر لڑکیوں کا جینا حرام کر دیتا کہ وہ کئی کئی دن گھر سے نکلنا ہی بند کر دیتیں۔جب بھی کسی نے سمجھانے کی کوشش کی تو ایک ہی جواب،"دو دن کی زندگی ہے، اسے بوریت میں گزار دوں کیا؟ ذرا سا انجوائے کرنے میں کیا جاتا ہے"

ایک دن اچانک بہن بیمار ہو گئی، اچانک ہی جانے کیا ہوا کہ بستر ہی پکڑ لیا
ایک ڈاکٹر سے دوسرا مگر کسی کو مرض سمجھ ہی نہ آیا۔اسے بہن بہت پیاری تھی۔ ایک ہی تو بہن تھی اسکی۔پہلی بار اسے پتہ چلا کہ پریشانی بھی کوئی شے ہے۔اسکے بغیر کالج جانا پڑتا تھا مگر وہاں دوست اسے پھر سے ہنسی مذاق میں مشغول کر دیتے۔گھر آتا تو سوچ میں پڑ جاتا کہ کیا مسئلہ ہے جو اسکی ہنستی کھیلتی بہن یوں بستر سے آلگی ہے۔وہ سوچتا ہی رہ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ ختم ہو گئی۔ اسکے دماغ کی رگ پھٹ گئی تھی۔ کوئی کچھ نہ کر سکا۔

بہن کے بعد وہ بجھ سا گیا۔ سارا دن کمرے میں بند نہ کالج نہ دوست۔بہن کے کمرے میں جاکر اسے یاد کرتا رہتا۔ ایک دن اسکا موبائل دیکھا تو یونہی میسیج باکس کھول کر دیکھنے لگا۔ ایک پیغام پر نظر رک گئی۔ ایک اجنبی نمبر سے کوئی واہیات عشقیہ پیغام تھا۔ تجسس میں اس نمبر سے آئے پیغام پڑھتا گیا جو سب ایک سے بڑھ کر ایک بیہودہ تھے اور ہر ایک میں ایک ہی گلہ کہ جواب کیوں نہیں دیتیں اور جگہ بتاؤں گا،آکر ملوورنہ تمھارے گھر آجاؤں گا۔بہن کے نام آنے والی دھمکیاں پڑھ کراسکی رگیں پھٹنے والی تھیں۔ اسکا خون کھول رہا تھا۔اب وہ سمجھا کہ اس ذہنی اذیت نے اسے بستر پر لا پھینکا تھا۔

اور پھر وہ آخری پیغام جو اسکی موت کے دن موصول ہوا تھا۔ "میں تمہارے بھائی کا دوست تھا۔اسکے فون سے تمہارا نمبر لیا تھا۔ وہ دوسروں کی بہنوں پر شرطیں لگاتا رہا ہے تو اسکی بہن پر بھی تو کسی کا حق ہونا چاہئے تھا۔میں نے حساب چکا دیا اس ذہنی اذیت کا جو اس نے میری بہن کو دی۔کیونکہ تم بیمار ہو اس لئے میں اب تمہیں آزاد کرتا ہوں"
اس نے ڈوبتے دل کے ساتھ وہ پیغام پڑھا اور اسکے ہاتھ سے فون چھوٹ گیا۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
20 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (19-02-10), shafresha (18-02-10), فیصل ناصر (18-02-10), ھارون اعظم (18-02-10), یاسر عمران مرزا (20-02-10), یحیٰی (18-02-10), ڈاکٹرنور (26-02-10), منتظمین (18-02-10), مسٹر رائٹ (21-02-10), ابو عمار (19-02-10), ابن جلال (18-02-10), اجنبی انسان (21-02-10), اخترحسین (20-02-10), بزم خیال (20-02-10), راجہ اکرام (18-02-10), رضی (18-02-10), شاہ جی 90 (26-02-10), عارف اقبال (20-02-10), عاشی (01-03-10), عبداللہ حیدر (18-02-10)
کمائي نے ام طلحہ کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
26-02-10 شاہ جی 90 شاباشی 150
19-02-10 sahj بہت بہت شکریہ اتنی عبرت آموز بات سمجھانے کا شاید کہ سب کی سمجھ میں آجائے آپ کی بات، جزاک اللہ 150
پرانا 18-02-10, 02:48 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,246
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت بہترین ام طلحہ بہن
اگر انسان پہلے سے ہی عقل استعمال کر لئے تو یہ دن ہی دیکھنے سے بچ جائے ۔۔۔

اللہ ہمیں ہدایت عطا فرمائے ۔۔ آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
sahj (19-02-10), ھارون اعظم (09-04-10), یحیٰی (18-02-10), ام طلحہ (18-02-10), اخترحسین (20-02-10), بزم خیال (20-02-10), رضی (18-02-10), شاہ جی 90 (26-02-10), عبداللہ حیدر (18-02-10)
پرانا 18-02-10, 02:51 PM   #3
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت شکریہ بھائی!!
یہ تو احساس جگانے کی ایک کوشش ہے۔ کاش ہماری نئی نسل سبق حاصل کر سکے کہ انجوائےمنٹ کے نام پر کیا کچھ کھو دیا ہے۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (19-02-10), shafresha (18-02-10), یحیٰی (18-02-10), اخترحسین (20-02-10), بزم خیال (20-02-10), راجہ اکرام (18-02-10), رضی (18-02-10), شاہ جی 90 (26-02-10), عبداللہ حیدر (18-02-10)
پرانا 18-02-10, 03:08 PM   #4
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
سبق آموز تحریر ہے ۔
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
sahj (19-02-10), یحیٰی (18-02-10), اخترحسین (20-02-10), بزم خیال (20-02-10), شاہ جی 90 (26-02-10), عبداللہ حیدر (18-02-10)
پرانا 18-02-10, 04:23 PM   #5
Senior Member
 
یحیٰی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 10,544
کمائي: 188,945
شکریہ: 9,539
7,566 مراسلہ میں 15,520 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپا اس موبائل ایس ایم ایس نے تو زندگی برباد کر رکہی ہے، دن بھر اتنے ایس ایم ایس آتے ہیں الٹے سیدھے اب تو بغیر پڑھے ہی ڈیلیٹ کر دیتا ہوں،میں کام والا آدمی نہ جانے ان لوگوں کو کیسے نمبر مل جاتا ہے دو بار نمبر بھی بدل دیا پھر بھی وہی حال ہے
ہے تو کوئی اپنا پیہچان والا ہی ایک بار مل جائے تو چھوڑوں گا نہیں
__________________
یحیٰی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے یحیٰی کا شکریہ ادا کیا
sahj (19-02-10), ام طلحہ (19-02-10), ابو عمار (19-02-10), ابن جلال (18-02-10), اخترحسین (20-02-10), بزم خیال (20-02-10), رضی (18-02-10), شاہ جی 90 (26-02-10), عبداللہ حیدر (18-02-10)
پرانا 18-02-10, 04:28 PM   #6
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,184
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
sahj (19-02-10), یحیٰی (19-02-10), ام طلحہ (19-02-10), اجنبی انسان (21-02-10), اخترحسین (20-02-10), بزم خیال (20-02-10), شاہ جی 90 (26-02-10)
پرانا 18-02-10, 10:59 PM   #7
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,801
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,006 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی سبق آموز تحریر ہے
ام طلحہ جی آپ بھی اب لکھاریوں کی صف میں آتی جارہی ہیں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
sahj (19-02-10), یحیٰی (19-02-10), ام طلحہ (19-02-10), اخترحسین (20-02-10), بزم خیال (20-02-10), شاہ جی 90 (26-02-10)
پرانا 19-02-10, 10:13 AM   #8
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
بہت ہی سبق آموز تحریر ہے
ام طلحہ جی آپ بھی اب لکھاریوں کی صف میں آتی جارہی ہیں
یعنی پہلے نہیں تھی؟؟؟
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (19-02-10), فیصل ناصر (19-02-10), یحیٰی (19-02-10), اخترحسین (20-02-10), بزم خیال (20-02-10), رضی (19-02-10), شاہ جی 90 (26-02-10)
پرانا 19-02-10, 10:58 AM   #9
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔
Attached Images
 
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (22-02-10), بزم خیال (20-02-10)
پرانا 19-02-10, 07:35 PM   #10
Senior Member
 
یحیٰی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 10,544
کمائي: 188,945
شکریہ: 9,539
7,566 مراسلہ میں 15,520 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
یعنی پہلے نہیں تھی؟؟؟
ماشاءاللہ
آپا آپ بہت اچھا لکھتی ہیں
یحیٰی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے یحیٰی کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (22-02-10), اخترحسین (20-02-10), بزم خیال (20-02-10), شاہ جی 90 (26-02-10)
پرانا 20-02-10, 01:08 AM   #11
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,536
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب بہن سبق آموز تحریر ہے ۔ اللہ زور قلم اور کرے زیادہ
بزم خیال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (22-02-10), اخترحسین (20-02-10), شاہ جی 90 (26-02-10)
پرانا 20-02-10, 03:04 AM   #12
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,428
شکریہ: 14,667
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ کی تحریر بہت اچھی ہے۔ اور جو پیغام دیا گیا ہے وہ واقعی ہمارے نوجوانوں کے لئے سبق آموز ہے۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (20-02-10), ام طلحہ (22-02-10), اخترحسین (20-02-10), شاہ جی 90 (26-02-10)
پرانا 20-02-10, 11:32 AM   #13
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,294
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم !
ام طلحہ۔۔۔
حقیقت سے اس قدر قریب ہے کہ اتنی جاندار اور معاشرے کی عکاس تحریر کی تعریف بھی نہیں کی جاسکتی
کیونکہ یہ ہم سب کے لیے ایک المیہ ہے اور المیے پر خوش نہیں ہوا جاتا ۔۔۔
صرف نوجوان نسل ہی نہیں پختہ عمر افراد مرد اور عورتوں کی بھی کوئی تخصیص نہیں ۔۔
ان سب کے ہاتھوں میں یہ کھلونا ہے اور وہ اس سے معاشرے کا ناسور بنے ہوئے ہیں ۔۔
واقعی واقعی دیکھ کر دل میں درد ہوتا ہے کہ ایک بہترین سرمایہ قوم کا ( وقت / مال / افراد ) برباد ہو رہا ہے اور لوگ خوشی خوشی اس بربادی کو گلے لگا رہے ہیں ۔۔
تاویل پیش کی جاتی ہے کہ پیکچ لیا ہوا ہے اس لیے کوئی مسئلہ نہیں ۔۔۔
ٹھیک ہے پیسہ خرچ نہیں ہوتا لیکن وقت ضائع ہونے کا کوئی احساس نہیں ہو رہا وقت کا حساب نہیں دینا پڑے گا کہ کن کاموں میں گزارا ۔۔؟

کتنے ہی بدنما پہلو ہمارے معاشرے کے ایسے ہیں جو پوشیدہ ہیں ۔۔ ان میں سے ایک یہ بھی ہے جس کی آپ نے قلم سے گرفت کی اور اس کی طرف توجہ مبذول کرائی ۔۔
اللہ تعالیٰ پم سب کی ہدایت کی طرف رہنمائی فرمائے آمین ۔۔
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (20-02-10), ام طلحہ (22-02-10), اجنبی انسان (21-02-10), اخترحسین (20-02-10), راجہ اکرام (22-02-10), رضی (21-02-10)
پرانا 20-02-10, 12:57 PM   #14
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,136
شکریہ: 1,882
725 مراسلہ میں 1,798 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
تحریر بہت اچھی ہے۔اللہ زور قلم اور زیادہ کرے
عارف اقبال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (20-02-10), ام طلحہ (22-02-10), اخترحسین (20-02-10), رضی (21-02-10)
پرانا 20-02-10, 02:41 PM   #15
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,195
کمائي: 80,048
شکریہ: 8,654
3,901 مراسلہ میں 11,174 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ ام طلحہ بہنا، اچھی کہانی ہے،۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (22-02-10), اخترحسین (20-02-10)
جواب

Tags
فون, ہوتے, ہے،, کوئی, کوشش, کالج, گھر, والی, ورزش, نام, نظر, موبائل, موت, آزاد, اجنبی, بھائی, بار, جانے, خون, دیکھو, دیکھا, دل, ذہنی, ذرا, سوچ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:22 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger