| نئے تخلیق کار نئے تخلیق کار - لکھاری یہ سیکشن ادب کے حوالے سے کہانی اور افسانہ نگاری کے لیے ہے۔ شاعری کے لیے شاعروںکی بیٹھک میںلکھیں۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دوستو حیرت ہوئی نا عنوان پڑھ کر
جب یہ الفاظ میرے دل پر وارد ہوے تو میرا بھی یہی حال تھا ، اور میں مسلسل سوچے چلا جا رہا تھا کہ جیسے شاعری دل و دماغ کو جکڑ کر ان کی سرحدوں پر اتر آتی ہے ویسے ہی یہ الفاظ مجھے مجبور کر رہے ہیں کہ ہمیں لکھہ لو ، ہم بہت قیمتی ہیں ، آخر ان کا مفہوم کیا ہے ، پھر جیسے جیسے یہ الفاظ اپنے معانی کے در مجھہ پر وا کرتے گئے میری حیرت دوچند ہوتی گئی ، کیا ایک ویب سائٹ وہ کام کر سکتی ہے جو ٹی وی چینل ، بڑے بڑے نیوز پیپر گروپس ، حتیٰ کہ بڑے سے بڑا سیاست دان بھی سرانجام نہ دے پا رہا ہو؟ مشکل سوال نہیں ہے۔ بات سامنے کی ہوتی ہے اور ہم سوچتے چلے جاتے ہیں ۔ کوئی بھی قوم اس وقت تک قوم کہلانے کی مستحق نہیں ہوتی جب تک کہ وہ اپنی تہزیب ، اپنی ثقافت اگلی نسل کو منتقل نہ کر رہی ہو ، کیوں کہ ایسی قوموں کو تاریخ طاقتور قوموں میں زم کر کے ان کا نام و نشان تک مٹا دیتی ہے، کیا ہمارے پیارے وطن میں ایسا نہیں ہو رہا ، کیا ہمارے رسوم و رواج بدل نہیں رہے ، کیا ہم میں جو بزرگوں کے احترام اور چھوٹوں سے محبت کی روایت تھی وہ ختم نہیں ہوتی جا رہی، ان سب چیزوں کو مادیت پرستی کھاتی چلی جا رہی ہے اور ہم بے بس بیٹھے دیکھتے رہتے ہیں، یہ مادیت پرستی ہم پر طاری کیسے ہوئی ، آخر ہمارے بھی کچھہ رسوم و رواج تو ہیں ، لیکن دوسروں سے ادھار لئیے ہوئے۔ ہمارا ازلی دشمن ہمیں یہاں بھی مات دے رہا تھا ، وہ ہمارے جسموں سے ہماری تہزیب و ثقافت کی روح نکال کر اس کی جگہ اپنی بناوٹی اور جھوٹی ثقافت بھر رہا تھا ۔ ایسی صورت حال میں ایک امید کی کرن پھوٹی ایک شخص کی وطن پرستی اور اس کے دل میں اس کے اپنوں کی محبت نےجوش مارا ، وہ شخص جو کہ سچا پاکستانی تھا ، وہ پاکستان کی ہار برداشت نہیں کر سکتا تھا۔ وہ بھلا کیسے برداشت کرتا کہ اس کے بہن بھائی اخلاقی ، تہزیبی اور ثقافتی حوالے سے کنگال ہو جائیں۔ اس نے ایک خواب دیکھا اور اس کی تعبیر کے لئیے کوشاں ہو گیا۔ یقیناً اسے منزل سے بھٹکانے والے بہت ملے ہوں گے ، بہت سوں نے اس کے ارادوں کو دیوانے کا خواب کہا ہو گا ، لیکن وہ دیوانہ دھن کا پکا تھا ، وہ جانتا تھا کہ ایک بار سفر آغاز کیا جائے تو مخلص ہم سفر بھی مل جاتے ہیں اور مسافر نواز بھی ، اس نے قدم آگے بڑھایا اور دوسرے قدم میں گویا اپنی منزل کو پا لیا ۔ پاک ۔ نیٹ نے روز اول سے جن خطوط پر اپنے وجود کو استوار کیا آج تک اس پر قائم ہے اور الحمدللہ کامیاب بھی ہے ، اس کا بین ثبوت جس نے دیکھنا ہو وہ یہاں آکر خود دیکھہ سکتا ہے کہ نئی نسل کو کیسے ان سے بڑے سکھا رہے ہوتے ہیں کہ ہماری روایات کا تقاضہ یہ ہے اور ہمیں ایسا برتائو کرنا چاہئیے ۔ یہ پہلا محاذ تھا جو کہ پاک ۔ نیٹ نے فتح کیا اور ہمارے کمینے دشمن کا راستہ روک دیا جو ہمارے گھروں میں نقب لگا رہا تھا ۔ وطن پرستی نسل انسانی کی قدیم تر روایات میں شامل رہی ہے اور اس کو بڑی آسانی سے ایک جملے میں نبٹا دیا جاتا ہے کہ اپنا گھر تو سبھی کو پیارا ہوتا ہے ، لیکن نہیں جناب کچھہ ایسے احمق بھی ہوتے ہیں جن کو اپنا گھر نہ صرف یہ کہ عزیز نہیں ہوتا بلکہ وہ اسے برباد کرنے کے درپے ہوتے ہیں۔ ایسے ہی لوگوں کے لئیے تو کہا گیا ہے کہ ’’اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے ‘‘تو گویا اصول یہ سامنے آیا کہ گھر کی سلامتی کے لئیے اس میں رہنے والوں کی اس سے محبت ضروری ہے ، یہی وہ اصول ہے جو سمجھدار قوموں کو اپنے وطن سے محبت پر مجبور کرتا ہے، لیکن کیا ہم اس اصول پر پورا اتر رہے ہیں ، یہ کہنے کی نہیں محسوس کرنے کی بات ہے اور اگر غیر جانب داری سے سوچیں تو آپ کو محسوس ہو گا کہ رفتہ رفتہ ہمارے لوگوں میں پاکستان سے محبت ختم ہوتی جا رہی تھی ، ہم زبان سے تو شاید کہتے تھے لیکن دل سے اسے اپنا وطن سمجھنا ہم نے چھوڑ دیا تھا اور پھر ایسا وقت بھی اس ملک نے دیکھا کہ یہاں کے نوجوان اسے بے وقت کی راگنی گردان کر سننا بھی گوارہ نہیں کرتے، یہ سب ایک دن میں تو نہیں ہو گیا ہمارے ازلی دشمن نے سازشوں کے جال در جال بنے تو ایسا منحوس دن بھی ہمارے نصیب میں لکھا گیا کہ ایک بساند چھوڑتی بے تحزیب قوم کے ایک نمائندے کو یہ کہنے کی جرات ہوئی کہ پاکستانی تو پیسے کے لئیے اپنی ماں تک کو بیچ سکتے ہیں، لیکن ایسے ماحول میں وطن پرستی اور پیارے پاکستان سے محبت کی شمع جلائی تو صرف اور صرف پاک ۔ نیٹ نے، اس فورم نے ہمیں شعور دیا کہ ہم کون ہیں اور اس وطن کا ہمارے اوپر قرض کتنا ہے ، جو ہم اپنی جان دے کر بھی نہیں اتار سکتے، اللہ کا لاکھہ لاکھہ شکر ہے کہ آج اس وطن کی نوجوان نسل اپنے بازوئوں میں اس کے دفاع کا دم خم ایک بار پھر محسوس کر سکتی ہے ، ورنہ وہ سب تو بھانڈوں کو اپنا آئڈیل بنا کر ان جیسا بننے کی کوشش کر رہے تھے۔ کسی بھی گھر کو قائم و دائم رکھنے میں محبت اور خلوص بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ یہی سب کچھہ کسی ملک کی بقا کے لئیے بھی ضروری ہوتا ہے ۔ کسی بھی ملک کو اگر دنیا کے نقشے سے مٹانا ہو تو اس کے رہنے والوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لئیے نفرت بھر دو وہ خود آپس میں لڑ کر مر جائیں گے اور وسائل سے بھری سرزمین آپ کو گویا گفٹ پیک کی صورت میں مل جائے گی ۔ سامراجیت کا عظیم نمائندہ اپنے چیلوں چانٹوں کے ساتھہ اپنے بہت سے مقاصد کے حصول کے لئیے وطن عزیز میں کانٹوں کی یہ فصل مختلف انداز میں بو رہا تھا کبھی صوبائیت کے رنگ میں تو کبھی فرقہ وارانہ کشیدگی کی صورت ، کبھی دہشت گردی اور تخریب کاری کے ذریعے اور کبھی سیاست دانوں کو قتل کر کے ۔ مقصد اس کا ایک ہی تھا ، ان کے دلوں میں ایک دوسرے کے خلاف اتنی نفرت بھر دو کہ یہ اپنا وجود قائم نہ رکھہ سکیں ۔ ایسے میں ایک پاک ۔ نیٹ تھا جس نے اپنے چھوٹے سے پلیٹ فارم سے محبت کا پیغام دیا ، اس نے سکھایا کہ پنجابی کا دل بھی اپنے پٹھا بھائی کے دکھہ پر ایسے ہی رو سکتا ہے جیسے کہ اس کے اپنے ماں جائے کا دل روتا ہو گا ۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی تھی ۔ میں یقین کے ساتھہ کہتا ہوں کہ کالی دیوی جو اپنی لال زبان سے اس جنت ارضی کو ہڑپ کرنے کے درپے تھی اپنی مایوسی پر آج روتی ہو گی جب وہ ایک پاکستانی کی دوسرے پاکستانی سے ایسی محبت کا مظاہرہ دیکھتی ہو گی ۔ میں نے ملک کے اندر میدان جنگ کو بہت قریب سے دیکھا ہے ، کیسے دشمن چالیں چلتے ہیں اور کیسے ہمارے گھر میں آگ بھڑکا کر تماشا دیکھتے ہیں ، اور کیسے ان کی چالوں کا توڑ کیا جاتا ہے یہ سب میں نے دیکھا اور برتا ہوا ہے ۔ کبھی کبھی تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ جیسے پاک ۔ نیٹ بھی ہمارے ساتھہ شانہ بشانہ اس پاک وطن کی سالمیت کے تحفظ کے لئیے لڑنے والا ایک دلیر سپاہی ہے ۔ کہتے ہیں کہ مٹی ماں کی طرح ہوتی ہے ، اسی سے ہمارا خمیر اٹھتا ہے ، یہی ہمیں بھوکا نہیں سونے دیتی ، ہم جب تھک جاتے ہیں تو یہی مٹی ہمیں اپنے سینے پر سلا لیتی ہے اور جب روح جسم کا ساتھہ چھوڑ جاتی ہے تو یہی مٹی ایک ماں کی طرح ہمیں اپنے سینے میں چھپا بھی لیتی ہے جب بیٹے جوان ہو جاتے ہیں تو اپنی مائوں کے سر کی چادر بن جاتے ہیں ، کوئی کسی جوان غیرت مند بیٹے کی ماں پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔ دشمن ہمارے پیارے وطن کی عزت دنیا میں ختم کرنے کے درپے تھا ، اس بیٹے نے اپنی ماں کے سر پر چادر بن کر اس کا تحفظ کیا ۔ اسی لئیے میں نے پاک ۔ نیٹ کو ماں کے سر کی چادرکہا تھا۔ اپنے سبز رنگ میں میرا یار صرف دو سال میں گبھرو جوان بن گیا ۔ آج یہ اپنی ماں کے تحفظ کے قابل ہے اور کسی کو جرات نہیں کہ اس بیٹے کی موجودگی میں اس کی ماں پر طعنہ مار سکے ۔ پاک ۔ نیٹ کی آج دوسری سالگرہ تھی لیکن جوبن کے اعتبار سے لگتا ہے کہ یہ اس کی پچیسویں سالگرہ ہے ۔ اللہ میرے یار کا یہ بانکپن اور جوبن سلامت رکھے ، اللہ اسے مزید ہمت عطا فرمائے اور یہ اسی طرح دشمن کے سامنے سینہ سپر ہو کر اپنی ماں کی حفاظت کرتا رہے ، دعائیں تو بہت ساری ہیں لیکن الفاظ میرا ساتھہ چھوڑ رہے ہیں ۔ آج پاک ۔ نیٹ کی سالگرہ پر اس قدر عظیم تحفہ پاکستانی قوم کو دینے والے کا شکریہ ادا نہ کرنا زیادتی ہو گی ۔ زندہ باد پاک ۔ نیٹ شکریہ منتظمین بھائی |
|
|
|
| 11 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا | منتظمین (04-12-09), محمدعدنان (17-10-09), ایس اے نقوی (24-10-09), ام طلحہ (16-10-09), بزم خیال (03-12-09), دین محمد وطن پال (04-12-09), راجہ اکرام (16-10-09), سائرہ علی (17-10-09), سحر (03-12-09), طاھر (16-10-09), علی شاہ 7 (26-02-10) |
| کمائي نے شاہ جی 90 کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 03-12-09 | ایس اے نقوی | ماں کے سر کی چادر ۔ میرا یار دلدار پاک ۔ نیٹ | 150 |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,251
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم،
شاہ جی بہت ہی عمدہ اتنی بہترین تحریر پر آپ کو شاباش -------------- اسی طرح زور قلم دکھاتے رہا کریں۔ والسلام طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,251
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم،
شاہ جی بہت ہی عمدہ اتنی بہترین تحریر پر آپ کو شاباش -------------- اسی طرح زور قلم دکھاتے رہا کریں۔ والسلام طاہر |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
زبردست شاہ جی
کیا کہنے ۔۔۔ آپ کے بہت شاندار تحریر ہے |
|
|
|
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,386
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
الفاظ ہی کھو گئے شاہ جی!
آپ تو چھا گئے۔کمال کر دیا آپ نے۔ اس بار بھی بازی آپ کی ہے۔میں بخوشی شکست تسلیم کرتی ہوں۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#8 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
ہمیں تو آپ کی تحریر بہت اچھی لگی اور آپ ابھی سے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ابھی تو ووٹنگ ہو گی مقابلے کا فیصلہ ہو گا اور ہمارا تو دل کہتا ہے کہ آپ ہی جیتیں گی |
|
|
|
|
|
|
#9 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
جذبات کو الفاظ دینا انتہائی مشکل کام ہے لیکن۔۔ آپ کی تحریر پڑھ کر لگتا ہے کہ شاید جذبات کم پڑ گئے ہوں اور الفاظ دست بستہ ہاتھ باندھے کھڑے ہوں کہ ہمیں اس تحریر میں جگہ مل جائے۔ بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔میری طرف ےس شکریہ قبول کیجئے اور مبارک باد بھی اللہ کرے زور قلم اور زیادہ پاک نیٹ زندہ باد پاک نیٹ اور ممبران کے بارے میں آپ کے جذبات (سالگرہ کے موقع پر)
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: خوابوں کی سرزمین
مراسلات: 262
کمائي: 6,383
شکریہ: 366
216 مراسلہ میں 640 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھائی بہت اچھا لکھا ہے آپ نے
بہت مزا آیا پڑھ کر اور جب اور پڑھنے کو من کررہا تھا تو تحریر ہی ختم ہوگئی۔ بہت اچھے طریقے سے آپ نے اپنے احساسات کو لفظوں کا پیراہن اوڑاھیا ہے ۔ ویسے اس فورم کے بارے میں آپ نے جوبھی لکھا ہے بہت صحیح لکھا ہے ۔ حالانکہ مجھے یہاں آئے ابھی کچھ ہی دن ہوئے ہیںمگر میںجب تک دن میںایک بار یہاں کا چکر نہ لگالوں تب تک نیٹ آف نہیںکرتی۔ اتنی اچھی تحریر پہ آپ کو میری طرف سے مبارکباد ہو
__________________
مجھے تم سے محبت ہے ! |
|
|
|
|
|
#11 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین دراصل موضوع ایسا تھا کہ اس پر مزید اتنا ہی آرام سے لکھا جا سکتا تھا لیکن ہمارے اس لوڈ شیڈنگ کی پرابلم ہے اور اقساط میں لکھہ نہیں سکتے تھے ، اور ہم تو انٹر نیٹ پر دیگر سائٹس پر جاتے ہی اس وقت ہیں جب سٹڈیز کے لیئے نوٹس یا ہیلپ چاہئیے ہوتی ہے ، یہ فورم جوائن کرنے سے پہلے نیٹ پر کلاسک فلمیں دیکھنا اور پرانے گانے ہی میری مصروفیت تھی یا پھر مجھے سوفٹ وئیر کلیکشن کا شوق تھا نئے سے نئے سافٹ وئیر ڈھونڈتا رہتا تھا ، لیکن جب سے یہ فورم جوائن کیا ہے میری دیگر ایکٹویٹیز ختم ہو گئی ہیں |
|
|
|
|
|
|
#12 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() |
بہت ہی کمال کا لکھا ہے آپ نے جناب
بہت شکریہ آپ کا اور اسے کو سرورق کےلئے تجویز کرتا ہوں فیصلہ انتظامیہ کا حتمی ہو گا |
|
|
|
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,577
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام و علیکم
معظم بھائی دل خوش کر دیا آپ نے لفظ تو ایسے تھے جیسے مالا میں موتی خود کو پرونے کے لئے بیتاب ہوں ایسی زبردست تحریر ابھی تک میری نظروں سے اوجھل رہی بھلا ہو نقوی بھائی کا کہ اسے سامنے لے آئے آپ کے جزبات کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور کیا خوبصورت پیرائے میں نقشہ کھینچ کرآئینہ حقیقت کو تصویر بنا دیا اب تو مجھے شدت سے انتظار رہے گا آپ کی طرف سے نئے کالم کا ! |
|
|
|
|
|
#15 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
انجم جی - یہ اپکی زمہ داری ہے کہ سرورق کے لے اپلائی کرتے جائیں کریں۔ اپ کافی سست ہو چکے ہیں اس معاملے میں۔ والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فورم, فارم, کرن, پیارے, پاک, پاکستانی, ویب, قدم, نفرت, نیوز, چینل, منتقل, ماں, محبت, آج, اللہ, بھائی, حال, خلاف, دل, راستہ, سیاست, سالگرہ, شاعری, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| fring.com کی مدد سے ساری دنیامیں 3G اور WiFi نیٹ ورک پر فلیٹ ریٹ فون کالز | فاروق سرورخان | موبائلز معلومات اور جائزہ | 19 | 08-09-11 12:04 AM |
| پاک نیٹ کی نئی سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ کے لئے بیٹا ٹیسٹرز کی ضورت ہے | زبیر | خاص آفرز اور اعلانات | 20 | 06-05-11 11:12 AM |
| انٹرنیٹ پر لوٹ سیل صرف 100 روپے میں جیپ لایٹ گھڑی اور بہت کچھ | محمد کاشف حبیب | ویب سائٹس کا جائزہ | 10 | 25-08-10 05:04 AM |
| انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں | پیاسا | خبریں | 7 | 02-07-08 04:43 PM |
| انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ایڈریس بار میں سے مخصوص یو آر ایل کو ڈیلیٹ کرنا! | راجہ صاحب | کمپیوٹر کی باتیں | 1 | 18-04-08 04:03 AM |