| میرے ہوکے رہو وصی شاہ کی نئی آنے والی کتاب "میرے ہوکے رہو" سے خاص انتخاب |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
یہیں پہ تھا مرا بچپن یہیں کہیں پر تھا
یہیں ہنسا تھا یہیں پر کہیں پہ رویا تھا یہیں درختوں کے سائے میں تھک کے سویا تھا یہیں عشق کے موسم تھے یار بیلی تھے یہیں پہ کھیل تھے،میرے یہیں گھروندے تھے یہیں پہ چوڑیوں سے نام کاڑھ لیتے تھے یہیں پہ تتلیوں سے رنگ چھان لیتے تھے یہیں پہ جگنوﺅں سے اپنی بات چلتی تھی کوئی ہنسی تھی جو ہروقت ساتھ چلتی تھی یہیں پہ تھا وہ لڑکپن، یہیں کہیں پر تھا یہیں پہ ماں مجھے سینے لگائے رکھتی تھی یہیں پہ پاپا نے ایک بار کان کھینچے تھے یہیں بنایا تھا اُستاد نے مجھے مُرغا شرارت کسی اور نے کی تھی سزا مجھے تھی ملی میں کتنی دیر کھڑا دھوپ میں رہا تنہا تمام یار مرے، خوش مری سزا پر تھے مرا وجود تھے کمبخت، کتنے پاجی تھے یہیں پہ تھا وہ لڑکپن یہیں کہیں پر تھا یہیں کہیں پہ ریخیں ابھر رہی تھیں مری انہی جھروکوں سے کچھ چاند جھانکتے تھے مجھے یہیں کہیں پہ وصی خواب دیکھنا سیکھا اور اپنے لوگوں کے بارے میں سوچنا سیکھا میں جو بھی کچھ ہوں، یہیں ہوں اسی جگہ سے ہوں یہیں پہ تھا مرا بچپن، یہیں کہیں پر تھا وصی شاہ
__________________
![]() |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا | محمد عدنان (07-04-09), سیپ (10-01-09) |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 8,547
کمائي: 934,139
شکریہ: 4,411
5,329 مراسلہ میں 13,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
![]() ؤاہ ؤاہ بہت اچھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
آپ سب کا بہت بہت شکریہ
|
|
|
|