واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > میری ڈائری



میری ڈائری میری ڈائری


ضد ۔۔۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-10-08, 05:39 PM   #1
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 8,547
کمائي: 934,140
شکریہ: 4,411
5,329 مراسلہ میں 13,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ضد ۔۔۔

ضد ۔۔۔


ضد ۔۔۔

ضد کا لفظی مطلب کسی بات کا مخالف پہلو ہے ، ضد کرنے سے مراد کسی کی رائے کے خلاف

رائے رکھتے ہوئے اس پر ڈٹے رہنا ہے ، اگر ہم یہ سوچیں کہ یہ صرف بچوں کی خاصیت ہے تو

یہ ہماری غلط فہمی ہو گی ، کیو نکہ بڑ ے بڑے معتبر ، معزز اور سمجھدار لوگ اس مرض

کا شکار ہوتے نظر آتے ہیں ۔سو ہم کہہ سکتے ہیں کہ ضد کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی یا

پھر ہر کوئی اپنے اندر ایک ضدی بچے کا عنصر ظاہراً یا پوشیدہ ، ضرور رکھتا ہے ۔

یہ ممکن ہے کی ضد ، تکبر ، انا اور غرور جیسی “ مہلک “ باطنی بیماریوں کی وجہ سے

اپنی انتہا کو پہنچ جائے ، ایسی صورت میں ضد میں کیا گیا صرف ایک فیصلہ ،

زندگی بھر کا پچھتاوہ بن جاتا ہے ، جس سے صرف ایک انسان کی زندگی نہیں بلکہ اس

کے ارد گرد لوگوں کی زندگیاں بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں ‌رہتیں ۔

انسانوں کی طرح ۔ ضدّیں بھی اچھی بُری ہوتی ہیں ۔اور یہ بات یقینی ہے کہ اگر کوئی

ضد پر ہے تو یا وہ “ اچھا “ ہے یا “ بُرا“ ۔۔۔اکثر و بیشتر بُرا بھی خود کو اچھا ہی سمجھتا

ہے ۔اور بعض اوقات دو مخالف لوگ واقعتاً اپنی اپنی جگہ صحیح بھی ہوتے ہیں ۔

والدین اور بچے کے درمیاں ضد کا کبھی نہ کبھی کوئی لمحہ ضرور ہر کسی کی زندگی کا

حصہ بنتا ہے ۔بچپن میں ، لڑکپن میں ، نو جوانی میں یا آگے کبھی بھی ۔۔۔اب یہ بھی اکثر

ہی دیکھنے میں آتا ہے کہ کچھ بچے پیدائیشی طور پہ اپنے والدین کی “ ضد“ ہوتے ہیں۔

ایسے بچوں کی زندگیاں خود سے ، گھر والوں سے ، ذہنی اور حقیقی جنگوں کا نمونہ

بن جاتی ہیں ، ایسے بچے اکثر اپنی اور والدین کی سوچ میں کشمکش کی وجہ سے ،

صحیح اور غلط کی پہچان نہیں کر پاتے ، اور ایسے بچوں کے والدین ، اپنے بچے کو

سمجھاتے سمجھاتے ، اپنے غلط رویے کو نظر انداز کر دیتے ہیں ۔اور نتیجہ ۔۔۔

ایک خوبصورت رشتے کی ڈور میں پیدا ہونے والا “ تناؤ“۔۔۔جس کے اثرات سے دونوں کو

برابر کی تکلیف اور دکھ ۔۔۔اب یہ رشتہ والدین اور بچے کا ہو ، یا بڑے چھوٹے کا

۔ بہن بھائی کا ، ساس بہو کا ، نند بھاوج کا ، میاں بیوی کا ، استاد شاگرد کا ،

، دوست دشمن کا یا پھر نگراں حکومت اور مخالف پارٹی کا وغیرہ وغیرہ ضد کے

بعد صرف “ دشمن ، دشمن “ کا رشتہ بن کے رہ جاتا ہے ۔

یہ ہے ضد کا حاصل ، دونوں اطراف کا کہیں نہ کہیں غلط انداز، ہزار غلط فہمیاں

پیدا کرتا چلا جاتا ہے ، اور دونوں کی ضد ، دونوں کو سوائے نقصان کے کچھ نہیں

دیتی ۔ نقصان جو سالوں پہ محیط ہو جاتا ہے ، یادوں کو عزاب میں بدل دیتا ہے ، سانسوں

پہ بھاری ہو جاتا ہے ،زندگی جب شرمندگی بن جاتی ہے ، حسرت مزاج کا حصہ ہو جاتی ہے اور

ایک انمٹ تکلیف دہ تاریخ کے اس ایک لمحے کا ایسا زہر وجود میں سرایت کر جاتا ہے ،

جس کا تریاک صرف تبھی ملتا ہے جب کوئی خود کا “ احتساب“ کرے ، اب یہ اللہ کے کرم

پہ ہے کہ وہ کب کرے اور کیسے کرے ، یا پھر اس کو اس کی مہلت ملے بھی کہ نہیں !


ہم سب انسان ہیں‌، اور مادوں کی طرح ضد بھی ہماری ایک خاصیت ہے۔کم از کم ہم

اگر ضد کرنا جانیں تو ضروری ہے کہ “ درگزر “ کرنا بھی سیکھیں ، آخر وہ بھی تو ہماری

فطرت میں شامل ہے ۔۔۔اگر ساری عمر ضدوں میں ہی گزر گئی تو پھر اس کی باری کب آئے

گی ؟؟؟ آخر کب ہم اپنی ضد کی “ ضد“ کو اجاگر کریں گے ؟؟؟ کم از کم ہم یہ تو دیکھ سکتے

ہیں کہ ہم اپنی ضدوں میں صحیح کتنے فیصد ہیں ؟؟؟ کہیں ایسا نہ ہوکہ آنے والے کل میں

ہم خود کو “غلط غلط“ کہہ کہہ کر دم توڑ دیں ، کہیں ایسا نہ ہو ہم ماضی کے اس ایک پل

کو دوبارہ ڈھونڈ نے نکلیں تو مٹھی میں سرکتی ریت کے زرات کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے ۔۔۔

خود پہ آنسو بہانہ بھی تب بے کار لگے ۔۔۔کہیں ایسا نہ ہو ۔۔۔ بہت دیر ہو جائے !!!!

بہت دیر ۔۔۔
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
سیپ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
Real_Light (20-10-08), Shani (07-11-08), فیاض انصاری (25-11-11), وجدان (07-11-08), محمدعدنان (07-11-08), آنی (27-01-12), ابو عمار (07-11-08), ابن جلال (07-11-08), بنت حوا (26-11-11), شیس (22-01-12), عروج (26-11-11)
پرانا 20-10-08, 06:05 PM   #2
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ضد ۔۔۔

بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واقعی آپ کی ڈائری بہت خوبصورت ہے
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
بنت حوا (26-11-11)
پرانا 31-10-08, 02:06 AM   #3
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,477
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ضد ۔۔۔

بہت ہی اچھا لکھا ہے آپ نے پڑھ کے بہت مزا آیا
محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
بنت حوا (26-11-11)
پرانا 07-11-08, 04:51 PM   #4
Member
اجنبی
 
Shani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: K S A
مراسلات: 61
کمائي: 1,291
شکریہ: 167
29 مراسلہ میں 46 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ضد ۔۔۔

بہت ہی زبردست اور حقیقت لکھی ہے آپ نے جاری رکھیں
Shani آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
Shani کا شکریہ ادا کیا گیا
بنت حوا (26-11-11)
پرانا 07-11-08, 04:55 PM   #5
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 24,958
شکریہ: 919
590 مراسلہ میں 1,504 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ضد ۔۔۔

بہت ضدی لکھا آپ نے، اور ہو!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!! بہت اچھا لکھا آپ نے۔
وجدان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
وجدان کا شکریہ ادا کیا گیا
بنت حوا (26-11-11)
پرانا 07-11-08, 05:42 PM   #6
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,149
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ضد ۔۔۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زین الدین زیڈ ایف مراسلہ دیکھیں
بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واقعی آپ کی ڈائری بہت خوبصورت ہے
بہت اچھا لکھا ہے آپ نے پڑھ کے سواد آگیا
اور اپنی ڈائری زین سے بچا کہ رکھنا
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
بنت حوا (26-11-11)
پرانا 07-11-08, 06:54 PM   #7
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ضد ۔۔۔

اقتباس:
بہت اچھا لکھا ہے آپ نے پڑھ کے سواد آگیا
اور اپنی ڈائری زین سے بچا کہ رکھنا
کیوں‌ بھائی ؟؟؟ میں کوئی خوبصورتی کا دشمن یا کوئی چور ہوں جو مجھ سے ڈائری چھپا کے رکھے
خیر پرسنل ڈائری تو سب سے چپھائی جاتی ہے
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
بنت حوا (26-11-11)
پرانا 07-11-08, 06:58 PM   #8
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,149
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ضد ۔۔۔

وہ جس طرح آپ نے کہا تھا کہ آپ کی ڈائری بہت خوبصورت ہے تو مجھے لگا جیسے آپ کے چرانے ارادہ ہے
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
بنت حوا (26-11-11)
پرانا 07-11-08, 08:30 PM   #9
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,775
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ضد ۔۔۔

بہت اچھا لکھا ہے آپ نے۔ آپ کو تو سائیکالوجی میں کچھ کرنا چاہئیے۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
بنت حوا (26-11-11), سیپ (26-11-11)
پرانا 07-11-08, 11:53 PM   #10
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ضد ۔۔۔

اقتباس:
وہ جس طرح آپ نے کہا تھا کہ آپ کی ڈائری بہت خوبصورت ہے تو مجھے لگا جیسے آپ کے چرانے ارادہ ہے
آپ کے ارادے بھی مجھے خطرناک لگ رہے ہیں۔
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
بنت حوا (26-11-11)
پرانا 25-11-11, 11:16 PM   #11
Senior Member
مقبول
 
فیاض انصاری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 137
کمائي: 1,383
شکریہ: 326
53 مراسلہ میں 81 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت عمدہ شئیرنگ۔ شکریہ
فیاض انصاری آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیاض انصاری کا شکریہ ادا کیا گیا
بنت حوا (26-11-11)
پرانا 26-11-11, 11:34 AM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2011
مراسلات: 1,058
کمائي: 11,057
شکریہ: 3,145
633 مراسلہ میں 1,434 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی زبردست عمدہ شئیرنگ ہے
بنت حوا آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
بنت حوا کا شکریہ ادا کیا گیا
آنی (27-01-12)
جواب

Tags
پہچان, لوگ, چور, نظر, ممکن, اللہ, انسان, استاد, بھائی, بچوں, جواب, دوست, رشتے, زبردست, شکریہ, شئیرنگ, شاگرد, عمدہ, غرور, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:16 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger