|
|
#1 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
اپنی سالانہ چھٹی پر جاتے ہوئے دل کی عجیب حالت ہوتی ہے۔ اپنے وطن کا کیا حال ہوگا؟ بہت کچھ تبدیل ہوگیا ہوگا۔ خبروں میں تو دیکھتے ہی رہتے ہیں لیکن آنکھوں دیکھے حال کی طرح نہیں ہوتا۔ کچھ اس طرح کے خیالات دل میں لئے، میں پشاور ائیرپورٹ پر اترا۔
ائرپورٹ پر ہی باہر کے حالات کا اندازہ ہورہا تھا۔ ائرپورٹ کے اندر آنے کے لئے گاڑیوں کی لمبی قطار کھڑی ہوئی تھی۔ پولیس کی اضافی نفری تعینات تھی۔ باہر نکل کر شہر کی مختلف شاہراہوں پر سیکیورٹی اہلکار بنکر بنا کر کھڑے تھے۔ مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے پہلے کے حالات کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ کس کی نظر لگ گئی پشاور کو؟ جو روزانہ دھماکوں کی زد میں ہے۔ وہ شہر جو اپنی مہمان نوازی کے لئے مشہور تھا، آج مہمانوں کے لئے ترستا ہے۔ ڈیڑھ سال میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ جن سڑکوں پر گاڑی میں بیٹھ کر UAE گیا تھا، وہ سڑکیں آج کھنڈر بنے ہوئے تھے۔ بہت ترقی ہوئی ہے۔ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے سے ہی ظاہر ہے۔ کچھ دوست جو صوابی میں گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں کام کرتے ہیں، ان کے مطابق ان کی آدھی تنخواہ تو کرایوں کی نذر ہوجاتی ہے۔ اور بھی بہت فیلڈز میں ترقی ہوئی ہے۔ روٹی مہنگی اور ایس ایم ایس سستے ہوگئے ہیں۔ اس سے زیادہ کیا امید کرسکتے ہیں بہتری کی؟ آئے دن کے دھماکوں نے کاروبار کو بہت متاثر کیا ہے۔ لیکن یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ عام آدمی مایوس نہیں ہے۔ حالات خراب ضرور ہیں لیکن ہر رات کے بعد صبح ضرور طلوع ہوتی ہے۔ انشاء اللٰہ جلد ہی یہ آزمائشیں ختم ہوںگی۔ اور ملک میں امن وامان کی فضاء پھر سے بحال ہوگی۔ |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا | نیلم خان (06-02-10), محمدعدنان (06-02-10), ابو عمار (06-02-10), راجہ اکرام (06-02-10), رضی (06-02-10) |
|
|
#2 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 557,406
شکریہ: 25,087
10,217 مراسلہ میں 38,074 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
انشاءاللہ ۔۔۔۔۔۔۔ بہت جلد تبدیل آئے گی
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
انشاءاللہ ۔۔۔۔۔۔۔ بہت جلد تبدیلی آئے گی
|
|
|
|
| محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا | راجہ اکرام (06-02-10) |
![]() |
| Tags |
| ہے۔, کرتے, کس, گئی, پہلے, پولیس, پاکستان, پشاور, نظر, ملک, متاثر, مطابق, آج, آدمی, ایس ایم ایس, بدل, جلد, دوست, دل, رات, سوچ, شہر, عجیب, صوابی, صبح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پاکستان میں گرمی، اہم رہنما لندن کے موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں | گلاب خان | خبریں | 3 | 14-07-10 04:27 PM |
| بلوچستان کے متعدد علاقوں میںروز گزرنے کے باوجود حکومتی سطح پر امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہوسکیں | ابن جلال | خبریں | 7 | 12-11-08 03:36 PM |
| ریاستی آپریشن کے باوجود مہاجر حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئے، فیروز | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 16-04-08 08:08 AM |
| چند روز میں نوز شر یف کے پاکستان آنے امکان ،سعودی عر ب فر یقین میں کم از کم مفاہمت کرا نے میں کامیاب | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 22-11-07 09:05 AM |
| افغانستان میں تین روز کا سوگ | چیف | سیاست | 2 | 10-11-07 01:20 PM |