|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,366
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,845 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
زیادہ عرصہ نہیں گذرا مجھے اس صحرا میں (یعنی یو اے ای میں) ، گیارہ سال ہو گئے ہیں ، یعنی وطن سے بچھڑے گیارہ برس ہو چکے ہیں ، درمیان میں ہاتھ لگانے کے لئے جاتا رہا ہوں ، وہ بھی شاید اس لئے کہ میری فیملی ابھی ادھر ہی ہے ، ورنہ شاید وہ بھی نہ جاتا ، برسوں گذر جاتے ، میرا پاکستان سے تعلق صرف اتنا ہوتا کہ میرا پاسپورٹ پاکستانی ہے (یہاں ایسے بہت سارے لوگوں کو جانتا ہوں)، مگر پھر بھی آج میرے دوستوں میں یعنی قریبی دوستوں میں صرف پاکستانی ہی ہیں ، میرے لباس میں شلوار قمیض لازمی ہے ، میں کھانے پینے کے معمالے میں پاکستانی کھانے پسند کرتا ہوں ، میں اردو بولنا اچھا سمجھتا ہوں ، یعنی میں اندر اور باہر سے پاکستانی ہوں ، وہ ٢٣ مارچ ہو ١٤ اگست ہو یا پھر ٢٥ دسمبر ، میں آفس میں فخر سے اپنے سینے پر پاکستان کا پرچم سجاتا ہوں ، یہ چھوٹا سا دھاتی پرچم ہے ، جو آج سے ١٢ سال پہلے میں نے کراچی سے لیا تھا ، اور پھر جب میں ادھر آیا تو میں اپنے ڈیپارٹمنٹ کا دوسرا پاکستانی اور جس جگہ بیٹھ رہا تھا وہاں کا اکلوتا پاکستانی تھا ، پھر کچھ عرصے بعد ١٤ اگست آیا ، میں نے اور عمران نے فیصلہ کیا کہ اس بار ہم سارے اسٹاف کو مٹھائی بانٹیں گے ، اور پھر پاک غازی کے گلاب جامن ہم نے سارے اسٹاف کو کھلائے ، جن میں انڈین ، فلپینو، لبنانی اور لوکل سب کو حیرت ہوئی کہ ایسا کبھی نہ ہوا تھا ، خاصکر انڈینز کو ، اور پھر ١٥ اگست کو جب انڈیا کا یوم آزادی تھا تو انڈین دوستوں کو بھی ایسا ہی کرنا پڑا ، مگر کیا کرتے انڈیا کا جھنڈا نہ مل سکا سینے پر سجانے کے لئے تو میں نے انٹرنیٹ سے جھنڈے کو پرنٹ کیا اور انڈینز میں بانٹ دیا ۔ ۔ ۔ ۔ ہماری پہچان پاکستان ہوئی ، پہلے شاید کوئی اپنی پہچان نہ کروا سکا تھا ، پھر یہ سلسلہ چل نکلا ، حتہ کہ اب جب ہمارے ڈیپارٹمنٹ میں سب پاکستانی ہیں ، تو بہت اچھا لگتا ہے ، کہ ہماری پہچان ہمارا وطن ہے ۔
مگر ۔۔۔۔۔ اب ہم سبکو ڈر لگتا ہے ، کیوں ۔ ۔ ۔ ہم دھشت گرد ہو چکے ہیں ، بیرون ملک ہماری پہچان اب دھشت گرد کے نام سے ہوتی ہے ، مجھے آج بھی ایک انڈینز دوست کی بات یاد آتی ہے کہ اظہر تم لوگوں کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ پاکستانی دھشت گرد بھی ہو سکتے ہیں ، مگر اب میں کیا جواب دوں کسی کو ، ساری دنیا ہمیں دھشت گرد کہ رہی ہے ، میں لاکھ کہوں کہ یہ ہمارے خلاف سازش ہے ، مگر کون مانے گا ، جب میرے اپنے ہم وطن ہی نہیں مانتے ، جی ہاں کچھ اپنے ہی لوگ یہ کہتے ہیں کہ پاکستان ہی غلط ہے ، کچھ نے تو یہاں تک کہ دیا کہ اب جب پاکستانی پاکستان نہیں جانا چاہتے تو دوسرا کیوں کوئی جائے گا ، وہ پہچان کو چھپانے لگے ہیں ، انہیں پاکستان کے نام سے شرمندگی ہوتی ہے ، مگر کیا واقعٰی ہی ایسا ہی ہے ، قصور پاکستان کا ہے یا چند ناعاقبت اندیش حکمرانوں کا ۔ ۔ ۔ خدا رہ پاکستانی رہیے پاکستان کی نمائندگی کیجیے پاکستان سے آپ ہیں پاکستان آپ سے ہے ، پاکستان آپکی پہچان ہے اور یہ بات بھی یاد رکھیے کہ آج جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ صرف اسلئے ہو رہا ہے کہ ہم اپنی پہچان کھو رہے ہیں ، ہم بھول چکے ہیں کہ یہ وطن کیوں حاصل کیا گیا تھا ، خاصکر ہم لوگ جو بیرون وطن اپنے وطن کے سفیر ہیں ، ہمارے اوپر دھری ذمہ داری ہے ، کہ ہم اپنے وطن کا مقدمہ لڑیں ۔۔۔ اور ثابت کریں کہ ہم وہ نہیں ہیں جو ہمیں پیش کیا جا رہا ہے ، شتر مرغ کی طرح ریت میں منہ دینے سے کچھ نہیں ہو گا ، ہمیں بولنا پڑے گا ، اپنے اردگرد کے لوگوں سے ، اپنے آپ سے ۔ ۔ ۔ اور اپنے ہم وطنوں سے ۔ ۔ ۔ سیماب اکبرآبادی کہ یہ قطعہ جو انہوں نے ١٩٤٧ میں کہا تھا ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کیوں بنا کارواں ملت کا ، آ پہنچا زمین پاک پر چاند تارہ جگمگایا پرچم اسلام کا بٹ گیا ہندوستاں ، کعبہ وفا کا بن گیا اور آخر پھر گیا ، رُخ گردش ایام کا خدارہ جو گردش ایام کا رخ اس وقت تک بدل چکا ہے ، اسے سمجھیے اور اقبال کی زباں میں بات یاد رکھیں اے ارض پاک تیری حرمت پہ کٹ مرے ہم ہے خوں تیری رگوں میں اب تک رواں ہمارا اور یہ بھی حقیقت ہے نا ۔ ۔ ۔ سالار کارواں ہے، میرِ حجاز اپنا اس نام سے باقی آرام جاں ہمارا اظہر الحق۔ |
|
|
|
| کمائي نے ام غزل کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 06-05-09 | سعود | میرے جذبات کی ترجمانی کے لیے | 60 |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 992
کمائي: 14,121
شکریہ: 1,850
737 مراسلہ میں 1,854 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کل میرے بارہ سالہ بیٹے نےپوچھا،کیا آپ کو نہیں لگتاکہ پاکستان بنانے کافیصلہ غلط تھاہم اس وقت خبریں سن رہے تھے میں نے جواب دیاکہ اس وقت اس سے اچھافیصلہ کوئ کرہی نہیں سکتا تھا -ہمارے قائدنے مسلمانوں کامستقبل محفوظ بنانے کے لئے اپنی صحت کی پرواہ نہ کرتے ہوے انتھک محنت کی چند بے ضمیر حکمرانوں نے اس نعمتِ خداوندی کوچند ٹکوں کےعوض بیچ ڈالا کچھ پاکستانیوں کو بھارت کی ترقی پررشک آتاہے بے شک اسنے حالیہ سالوں میں کافی ترقی کی ہے لیکن مسلمان تووہاں پروہی کامیاب ہے جو ہندو سے شادی کر لے جو گیتاپریقین رکھتا ہو اپنےبچوں سے پوجاکراتاہو ہم اس ملغوبے سے توپاک ہیں لیکن پتہ نہیں کیوں، دوگھر چھوڑکرجو بھارتی میری ہمسائیگی میں رہتےہین ان سے ملتے ہؤئے جو کم مائیگی محسوس ہوتی ہے وہ پہلے تو
|
|
|
|
| سام کا شکریہ ادا کیا گیا | ام غزل (17-04-09) |
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,962
کمائي: 276,585
شکریہ: 33,183
12,655 مراسلہ میں 36,972 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہترین تحریر ہے
اور حقیقت یہی ہے کم از کم عوام کو اس بات کا شعور ہونا چاہئے ہم پاکستانی ہیں اور حالات سے منہ چھپانے کے بجائے ان کی بہتری کی کوشش اپنی دسترس میں رہتے ہوئے کرتے رہنی چاہئے خاص طور پر غیر ممالک میں مقیم پاکستانی کم از کم اپنے حلقہ احباب میں اس بات کی کوشش کرسکتے ہیں پاکستان اور یہاں کے لوگ دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہیں اور بیرونی طاقتیں اپنے مفاد کے خاطر یہاں گھناونا کھیل کھیل رہی ہیں اور انہی طاقتوں کے مسلط کردہ حکمران ان کے اس کھیل کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں ان کے مددگار ہیں سرورق کے لئے تجویز کرتا ہوں |
|
|
|
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,962
کمائي: 276,585
شکریہ: 33,183
12,655 مراسلہ میں 36,972 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہترین تحریر ہے
اور حقیقت یہی ہے کم از کم عوام کو اس بات کا شعور ہونا چاہئے ہم پاکستانی ہیں اور حالات سے منہ چھپانے کے بجائے ان کی بہتری کی کوشش اپنی دسترس میں رہتے ہوئے کرتے رہنی چاہئے خاص طور پر غیر ممالک میں مقیم پاکستانی کم از کم اپنے حلقہ احباب میں اس بات کی کوشش کرسکتے ہیں پاکستان اور یہاں کے لوگ دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہیں اور بیرونی طاقتیں اپنے مفاد کے خاطر یہاں گھناونا کھیل کھیل رہی ہیں اور انہی طاقتوں کے مسلط کردہ حکمران ان کے اس کھیل کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں ان کے مددگار ہیں سرورق کے لئے تجویز کرتا ہوں |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,366
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,845 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ سب حضرات کا بہت بہت شکریہ ۔فیصل بھائی کی نظر سے اگر یہ تحریر گزرے تو براہٍ کرم اس کو سرورق کیلئے اپلائی کردیں مجھ سے ہو نہیں رہی ۔
|
|
|
|
| ام غزل کا شکریہ ادا کیا گیا | فیصل ناصر (18-04-09) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Germany
مراسلات: 244
کمائي: 5,308
شکریہ: 243
175 مراسلہ میں 383 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پہلے جب بھی کسی غیر پاکستانی سے ذکر ہوتا تھا کہ میرا تعلق پاکستان سے ہے تو اس سے پاکستان پر ایک دلچسپ گفتگو شروع ہو جاتی تھی ۔ مگر اب تو ساتھ ہی دہشت گردی کا ذکر شروع ہو جاتا ہے - اور تمام وقت اپنی صفایاں پیش کرنے میں ہی گزر جاتا ہے - جس سے صرف کوفت ہی ہوتی ہے -
|
|
|
|
| ماسٹر مقسود کا شکریہ ادا کیا گیا | سعود (06-05-09) |
![]() |
| Tags |
| ہندو, کراچی, پہچان, پاکستان, پاکستانی, پسند, وفا, لوگ, نظر, آج, انٹرنیٹ, اردو, اسلام, بہترین, بھائی, تحریر, جواب, حکم, خلاف, خدا, سال, عمران, صحت, صحرا, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد | کنعان | دیس ہوئے پردیس | 4 | 13-12-09 12:55 AM |
| جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو | ابن جلال | خبریں | 0 | 12-10-08 12:03 AM |
| بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا | شیخ ہمدان | سیاست | 1 | 19-01-08 09:45 PM |
| ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: | پاکستانی | خبریں | 0 | 19-08-07 02:17 PM |
| السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے | Zullu230 | تعارف | 9 | 21-07-07 10:59 PM |