|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
صوبہء سرحد کا نام 'سرحد' انگریزوں کا رکھا ایک بے معنی نام ہے اسکو تبدیل کیا جانا درست ہے۔ صوبہء سرحد کا نام افغانیہ، مشرقی افغانستان،کوہستان، مشرقی خراسان ہوسکتا ہے مگر کسی صورت پختونخواہ نہیں ہو سکتا۔ یہ ایک مصنوعی نام ہے جسکا وجود تاریخ میں کہیں نہیں ملتا ۔ ایک خاندان کی ایماء پر ملکی معاملات انکے سانچے میں ڈھالے نہیں جا سکتے۔ اگر کوئی جاگیردار چاہے تو اپنے کھیتوں اور زمینوںکے حدود یا قومیّت کے احاطے کا اپنی مرضی سے نام پختونخواہ رکھ سکتا ہے مگر ایک بڑے علاقے میںجہاں مختلف قومیّتوںکے لوگ آباد ہیں ایک سیاسی تنظیم کی اجارہ داری نہیں ہو سکتی۔
اگر اس صوبے کا یہ نام رکھا جاتا ہے تو اس علاقے میں کئی نسل پرست تحریکیں جنم لیں گی اور کئی نئے جھگڑے پیدا ہوں گے۔ اسوقت جو لوگ پاکستان میں حکمران بنے بیٹھے ہیں انکے اپنے گھر باہر ملکوں میں ہیں اور وہ یہاں ایک گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں۔ بُرا وقت آنے پر یہ لوگ باہر بھاگ جائیں گے اور انکے کئے کی سزا اس ملک والوںکو ہمیشہ کی طرح بھگتنا پڑے گی۔ Last edited by محمد الیاس; 31-01-09 at 03:35 PM. |
|
|
|
| 12 قاری/قارئین نے محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا | ھارون اعظم (30-08-10), محمد عاصم (30-08-10), محمدعدنان (04-06-08), مرزا عامر (30-08-10), مزمل فاروق (05-06-08), معظم (23-01-09), ابو عمار (23-01-09), ابن جلال (08-06-08), شریف (30-08-10), عمیر نعیم (28-05-08), عبدالقدوس (28-05-08), عرفان حیدر (02-06-08) |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() |
میرے خیا ل سے اگر نام میں تبدیلی کی گئی تو امن و امان بہت خراب ہو گا سرحد میں
__________________
[SIGPIC][/SIGPIC] |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
پہلے کون سا امن بحال ہے ان حکومرانوں کی بدولت؟
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 19
مراسلات: 5,770
کمائي: 82,444
شکریہ: 2
2,016 مراسلہ میں 3,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھا لکھا ھے اپ نے جناب جاری رکھیں۔
|
|
|
|
| The Great کا شکریہ ادا کیا گیا | محمد الیاس (30-05-08) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سلام،
میں تو یہی کہوں گا کہ نام سے کچھ نہیں ہوتا کام کرنے سے بہت کچھ ہوتا ۔ چلیں نام بدل دیا تو کیا ہوگا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ افغانیہ کا نام تو کسی صورت نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ ہم افغانستان کا حصہ نہیں، پختون خواہ بھی نہیں، پختونستان پھر بھی بہتر ہے، مگر کیا یہ ہمارے مسائل کا حل ہے؟؟؟؟ وسلام |
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() |
پختونخواہ یہ سب سے اچھا ہے
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() |
وعلیکم سلام عرفان حیدر! آپ کمزوری اور احساس کمتری کی طرف کیوں جاتے ہیں کہ افغانیہ سے ہم ان کا حصہ بن جائیںگے۔ افغانوں یا پٹھانوں کے چند تعداد میں مخصوص قبیلے ہیں جو زیادہ یہاں ہمارے ملک میں ہیں ۔ اسطرح ہم انکا حصہ نہیں بلکہ وہ ہمارا حصہ ہو سکتے ہیں۔
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سلام،
الیاس بھائی کیا آپکو پٹھان اور افغان کا فرق پتہ ہے؟ اگر کسی کو پتہ ہوتو بتلائے، تاکہ پتہ چلے۔ اور افغانستان کا نام افغانستان کیوں پڑا اسکے بارے میں بھی بتلائے۔ وسلام |
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
شاید سرحد میں یا پشاور میں رہائش پذیر لوگوں پٹھان کہا جاتاہے۔۔۔باقی افغانستان کی وجہ تسمیہ کے بار ے علم نہیں،اگر کوئی جانتا ہو تو ضرور بتائے
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() |
اچھّا موضوع ہے ۔
تاریخ میں اس کے بارے میں کافی معلومات ہیں اور ان معلومات میں کچھ مخالفت اور کچھ دعوے بھی شامل ہیں۔ یہ علاقہ افغانستان کسی مخصوص ملک کا نام نہیں تھا بلکہ اس کے قیام پر اس کا نام بھی باقاعدہ پڑا ہے۔ یہ علاقہ فارس کے سطح مرتفع کا حصہ ہے جو پورا کردستان تک پھیلا ہوا ہے۔ اس طرف کے عظیم ایرانی سلطنت کا نام خراسان تھا اور یہاں ان کے تاریخی مقامات بھی تھے مثلا" آجکل کا مزار شریف جو کہ بلخ میں ہے وہاں ایرانیوں کا بڑا آتشکدہ تھا کیونکہ یہ آگ کو پوجتے تھے۔ بلوچستان بھی شیرین فرہاد کا علاقہ اور اس سطح مرتفع کا حصہ ہے ۔ ہندوستان کی سرحد کے ساتھ جہاں ایران(خراسان) کی سرحد ملتی تھی وہاں ایک ایرانیوں، ترکوں اور ہندوستانیوں کی آمیزش سے ایک نئی قومیّت ابھری جسکو افغان کا نام دیا گیا۔ اس قوم کی وجہ تسمیہ ایک روایت کے مطابق یہ ہے کہ نوشیروان عادل کے دور میں ان لوگوں نے بغاوت کی تو اس نے ان لوگوںکو زیر کر کے قید خانوں میں ڈالا تھا جس میں یہ ' آہ و فغاں' کرتے تھے۔ یہ علاقہ بودھ مذہب کے ہندوستان میں عروج کے دور میں ھندوستان کا حصّہ رہا ہے اور بعد میں اسلام کے زمانے میں ایرانیوں کی عربوں سے تاریخی دشمنی اور ضد تھی اسوجہ سے انہوں نے شیعی مسلک کو ترجیح دی جبکہ خراسان کے لوگ اسلام کی بنیادی سادہ تعلیمات سے فطری طور پر لگاؤ کی بنیاد پر سنّی رہے اور انہوں نے ہندوستان کی اسلامی حکومت کے ساتھ الحاق رکھا۔ کابل، بلخ، ھرات اور قندھار مغلوں کی حکومت کے صوبے تھے۔ پشتو یہاں کی بڑی زبان ہے جو مشکل بھی ہے جسکی وجہ یہ ہے کہ انگریزی کی طرح اس کی اپنی باقاعدہ بنیاد نہیں ہے اور یہ مختلف زبانوں خصوی طور پر فارسی، ترکی اور ہندی کا آمیزہ ہے۔ اسکے علاوہ اس کی اپنی بھی خصوصیات ہیں۔ پشتو کے علاوہ ان علاقوں میں کئی اور زبانیں ہیں اور مختلف نسلوں کے لوگ آباد ہیں۔ Last edited by محمد الیاس; 08-06-08 at 02:18 AM. |
|
|
|
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() |
ہندی میں افغان کو پٹھان کہا جاتا ہے۔ خصوصی طور پر پنجاب کے علاقے میں ان کی سادہ مزاجی پر کافی قصّے گڑھے جاتے ہیں اور لطیفے سنائے جاتے ہیں۔ یہاں کی زمین نے کئی نامور لوگ پیدا کئے جیسے شیر شاہ سوری (رح)، صوفی بزرگ رحمان بابا، جمال الدین افغانی اور فقیر ایپی وغیرہ۔ فرنگیوں کے خلاف ان کے اس زمین سے بھاگنے کے دن تک پٹھان نچلے نہیں بیٹھے۔ فرنگیوں کے خلاف وہ عام بغاوت جو پھر نہ تھم سکی پشاور سے 1931 ع کو اسوقت شروع ہوئی جب قصّہ خوانی بازار میں عوامی احتجاجی جلوس پر پہلی دفعہ گولیاں چلیں جنکے نشان اب تک وہاں موجود ہیں ۔
ایک مرتبہ پروفیسر اسرار احمد جو کہ اسلامی تحریکوں کے سرگرم رکن ہیں اور اسلام کے مفہوم پر مختلف منصوبوں اور جلسوں میں ان دنوں بحث کرتے ہیں کہنے لگے کہ تبدیلیاں آکر رہتی ہیں چاہے ہم کوشش زیادہ کریں یا نہ کریں بس ہم لوگوں کو ارادے میں مخلص رہنا چاہئے۔ پھر کہنے لگے " دیکھو ہندوستان سے انگریز ایسے گیا کہ بغیر کسی کے مرنے اور بغیر لڑائی اور خون کے، کوئی ایک شخص نہ مرا " ۔ پھر اس حکمت کے بیان کے بعد انہوں نے بار بار سوال کیا کہ کیوں میں سچ کہ رہا ہوں تو سب نے تائید کی تو وہ آگے بولنے لگے ۔ |
|
|
|
| محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا گیا | ابن جلال (08-06-08) |
|
|
#12 | |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اقتباس:
شیعی مسلک کو اختیار کرنے کی ایک وجہ تھی تو تاریخ میں موجود ہے ڈھونڈنے پر مل جائے گی۔ وسلام |
|
|
|
|
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میرے خیال میں 'سرحد' کا نام افغانیہ یا پشتونستان ہونا چاہیے۔
|
|
|
|
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() |
موضوع ذرا پٹڑی سے ہٹ گیا ہے بہر حال کھلے دل سے سنئے۔ ایران ایک عالمی قوّت تھی اور عربوں سے ان کا پرانا عناد نسلی بنیاد پر تھا۔ وہ عربوں کو خود سے غریب، چرواہے اور کمزور سمجھتے تھے جبکہ عرب ان کو عجمی کے تاریخی نام سے یاد کرتے تھے جو خصوصی طور پر ایرانیوں کے لئے اور عام طور پر دوسرے غیر عرب کے لئے استعمال ہوتا تھا۔ اسلام کا پیغام جب خسرو پرویز کے پاس پہنچا تو اس نے پیغمبر ص کا مکتوب پھاڑدیا تھا۔ پیغمبر ص نے فرمایا تھا کہ اس کی سلطنت کو بھی خدا ایسے ہی ٹکڑے کرے گا۔ ایرانیوں کے شیعہ ہونے کی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں۔
1- عربوں سے نسلی عناد۔ 2- عربوں کی اسلامی حکومت کے تحت ایرانیوں کا انکے ماتحت ہونا، وہ ایسا راستہ خوشی سے اختیار کر سکتے تھے جس سے وہ کم از کم عربوں کے مقابل آجائیں۔ 3- ایرانیوں کی شخصیّت پرستی اور توہم پرستی کہ ایک خاندان کو مقدّس جاننا اور شرعی احکامات کو سیّد نسل کے فرمان کے مقابلے میںثانوی حیثیّت دینا۔ بڑی اہم بات ہے کہ جن لوگوں نے امام حسین رض کو کوفہ بلاتے یہ عہد کیا تھا کہ ہم آپکے وفادار ہیں اور اکّیس ہزار لڑاکا لوگ رکھتے ہیں وہ شیعہ کا دعوا کرتے تھے- شیعہ جنکی عبادات اور طریقے باقی مسلمانوں سے اس وقت جدا نہ تھے رفتہ رفتہ انہوں نے ان تمام بنیادی عبادات میں الگ راستہ اپنانا شروع کر دیا۔ نمازیں پانچ سے تین ہوگئیں، آذان کا وقت چند لمحے پہلے ہو گیا۔ یہاں تک کہ تقریبا" اڑھائی صدی کے بعد کربلا کےواقعے کا غم یاد کرانے کے لئے باقاعدہ ماتم کااہتمام کر کےاپنی ذات کو پیٹنے کی رسم چل نکلی اور اس نے ایک عبادت کی حیثیّت حاصل کر لی۔ یہ ایک ایسا کام ہے کہ اسلام میں اس کی قطعی نفی اس حکم کے ساتھ ہے کہ مسلمان جان بوجھ کر خود کو خود کو ہلاکت میں نہ ڈالے. اس کے ساتھ عارضی شادی یعنی طے شدہ وقت کی شادی بھی جائز قرار دی گئی۔ ان تمام امور میں ایران کی حیثیّت سرکردہ کی سی ہے اور ایران شیعہ مذہب کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ Last edited by محمد الیاس; 08-06-08 at 03:11 AM. |
|
|
|
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() |
پشتوں نستان تو درست نہیں البتہ افغانیہ اچھا نام ہے۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| Afghania, East Khurasan, Eastern Afghanistan, Kohistan, کربلا, پاکستان, قرآن, لوگ, نماز, مسائل, اہل بیت, اللہ, امیر, اسلام, اسلامی, بھائی, جواب, حکم, حل, حال, راستہ, زندگی, زمانہ, سیاست, سال, عہد, عبادت, غم, صوبے |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| جعلی پیر کا خاتون پر تشدد،کپڑے پھاڑ دیے‘متاثرہ خاتون کا خود سوزی کا اعلان | ابن جلال | خبریں | 21 | 06-06-11 08:45 PM |
| جن باٹوں سے تول كر دوگے، تمہيں بھی تو اُن ہی باٹوں سے تول كر ملے گا ناں! | ابو عمار | گپ شپ | 3 | 13-01-11 09:31 AM |
| wajee ذیلی ناظم کی ملک توڑنے کی بات "ہندوستان کو توڑ دیا یہ کیا چیز ہے" | اویسی | تھانہ | 27 | 23-04-10 04:41 PM |
| پشتونستان سے خیبر پختونخواہ تک | ھارون اعظم | سیاست | 15 | 12-04-10 01:34 PM |
| تعلق توڑتا ہوں تو مکمل توڑ دیتا ہوں | The Great | شعر و شاعری | 0 | 26-08-09 12:20 PM |