![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 442
کمائي: 13,814
شکریہ: 339
362 مراسلہ میں 1,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جنگ نیوز کا ایک متن:
پاکستان اور بھارت کے درمیان ”امن کی آشا‘ جنگ گروپ اور ٹائمز آف انڈیا گروپ امن عمل کو متحرک کریں گے "کراچی (رپورٹ: … جبران پیش امام) بظاہر ناکام اور غیر موثر پاک بھارت امن عمل کے دوران نئی دہائی کے شروع ہوتے ہی ہمیں ایک اہم ترین موقع مل رہا ہے جس میں سرحد کے دونوں جانب اشتراک کے ساتھ ایک بہت بڑا امن منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ”امن کی آشا“ کے نام سے اٹھایا جانے والا یہ اقدام پاکستان کے جنگ گروپ اور بھارت کے ٹائمز آف انڈیا گروپ کی مشترکہ کاوش ہے۔ یہ دونوں میڈیا گروپس پاکستان اور بھارت کے سب سے بڑے صحافتی گروپس ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے دونوں گروپس پاک بھارت مذاکرات کو لاثانی اور بے مثال انداز سے متحرک کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد متلون مزاج پاک بھارت امن مذاکرات میں شامل بڑے ایشوز پر بحث کیلئے مشترکہ اور باہمی پلیٹ فارم فراہم کیا جائے؛ چاہے وہ مسئلہ کشمیر ہو، پانی کا مسئلہ ہو یا سیکورٹی کا۔ اس پروجیکٹ کا وضاحتی بیان بالکل واضح ہے۔ اس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ دونوں گروپس نے خود کو ایک ایسی تحریک کیلئے وقف کردیا ہے جو دونوں ملکوں کے قابل احترام، حقیقی اور پائیدار امن کو جنم دینے کی خاطر سویلین اداروں اور عوام کو ایک دوسرے کے قریب لائے گی۔ ”امن کی آشا“ کی بنیادی خواہشات انتہائی بلند ہیں، جس میں وہ تمام تصفیہ طلب معاملات شامل ہیں جو امن اور میڈیا کی زیر قیادت سول سوسائٹی کی تحریک میں اقتصادی و ثقافتی ایشوز پر مہم چلانے کی راہ میں رکاوٹ ہیں، اس کوشش کو شروع کرنے اور اسے پائیدار بنانے کیلئے کیلئے حقائق پر مبنی اور محتاط انداز سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ یہ کوشش ایک منظم انداز سے شروع کی گئی ہے۔ اس کے ذریعے کوشش کی جائے گی کہ امن عمل آگے بڑھے اور ٹھوس نتائج فراہم کرے اور ہم آہنگی، تعاون اور اعتماد کے وہ نتائج سامنے لائے جو برصغیر کے عوام سخت ویزا پالیسیوں اور متصادم سیاست کی وجہ سے گزشتہ 6 دہائیوں میں حاصل نہیں کرپائے۔ یہ مشترکہ کوشش، جس میں ثقافتی تبادلوں سے لے کر پالیسی امور پر مباحثے شامل ہیں، دونوں میڈیا گروپس کی جانب سے تفصیلی مذاکرات اور بے حد محتاط انداز سے کی گئی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ ”امن کی آشا“ کی میڈیا مہم میں بھارتی شاعر گلزار کی جانب سے ترتیب دیئے گئے امن کے ترانے کی شکل میں ایک ولولہ انگیز خاصیت شامل ہے۔ یہ ترانہ کسی اور نے نہیں بلکہ بالی ووڈ کے امیتابھ بچن نے پڑھا ہے جو دونوں ملکوں کے عوام میں مقبول شخصیت ہیں۔ پاکستان کے راحت فتح علی اور بھارت کے شنکر مہادیون، جو برصغیر کے مقبول ترین گائیگ ہیں، نے اس ترانے کو گیت کی شکل میں گایا ہے۔ ثقافتی اور عوام کے مابین تعلقات کو تفریح (اینٹرٹینمنٹ) کے مختلف پروگرامز کی مدد سے مضبوط بنایا جائے گا۔ ان پروگرامز میں میوزک کانسرٹ سے لے کر فیشن شو تک ہر پروگرام شامل ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے بہترین آرٹسٹ شرکت کریں گے۔ دانشورانہ سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تعلیمی اور ادبی وفود کے تبادلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں مادی تعاون کو فروغ دینے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں کی تاجر برادری کو تبادلہ خیال اور صنعت و تجارت کے اقدامات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس مقصد کیلئے بھارت اور پاکستان میں باری کے ساتھ منفرد اقتصادی کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس اہم ترین اقتصادی شعبوں میں واضح اور ٹھوس تعاون کی یقین دہانی کرائے گی۔ بات صرف یہیں ختم نہیں ہوتی۔ امن کی آشا کے تحت پاکستان اور بھارت میں سروے منعقد کرانے کی ذمہ داری بھی سنبھالی گئی ہے؛ یہ سروے تواتر کے ساتھ شایع ہوتے رہیں گے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ، آزاد تحقیقاتی ایجنسیوں نے سرحد کی دونوں جانب شفاف سروے کئے ہیں اور اہم ترین ایشوز پر لوگوں کی رائے لی ہے، اور یہ ایجنسیاں لوگوں کی رائے معلوم کرنے کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گی۔ حیران کن نتائج فراہم کرنے والی یہ ریسرچ نہ صرف پالیسی کی تشکیل میں مدد دے گی بلکہ امن کیلئے اٹھائے گئے قدم کے اثرات معلوم کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گی۔ میڈیا گروپس نے یہ مہم ہر محاذ پر آگے لے جانے کا عہد کیا ہے۔ دونوں گروپس نے مستقل بنیادوں پر سیکریٹریٹ قائم کیا ہے تاکہ کامیابی کیلئے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔ سرحد کے دونوں جانب تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے؛ ان میں حکومت سے لے کر تاجروں تک اور دانشوروں سے لے کر ادبی شخصیات تک سب شامل ہیں۔ اس مقصد کیلئے واضح اہداف کی نشاندہی کی جا چکی ہے اور مشن اسٹیٹمنٹ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ مہم شروع کی جا چکی ہے۔ نئی دہائی کے پہلے دن امن کی آشا کا کام شروع ہوجائے گا اور اس کی منزل امن ہے۔ " دوسری خبر کا متن: " 72 فیصد پاکستانی اور66 فیصد بھارتی پرُامن تعلقات چاہتے ہیں،دونوں ملکوں میں سروے Last edited by گوہر; 16-01-10 at 09:48 PM. |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا | فاروق سرورخان (07-01-10), یاسر عمران مرزا (02-01-10), بزم خیال (01-01-10), حیدر (02-01-10), عروج (23-12-10) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,962
کمائي: 276,601
شکریہ: 33,183
12,655 مراسلہ میں 36,975 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دنیا بھر کے ممالک کی "عوام" امن ہی چاہتی ہے
یہ تو حکومت کی اپنی پالیسیاں ہوتی ہیں کے امن میں کیا مفاد ہے اور جنگ میں کیا کیا فائدے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,221
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,160 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
امن کی اس آشا کے ساتھ ساتھ کل کے اخبارات کا بھی مطالعہ اہم ہے
عوام امن چاہتے ہیں میں کوئی شک نہیں لیکن بھارت پاکستان اور چائنا سے بیک وقت جنگ کرنے کے لئے تیار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔تفصیلات کے لئے اخبارات بنئیے کا ایک علاج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
ان دونوں ملکوں کے درمیان امن یقینن سارے علاقے کے لیے مفید ہو گا، لیکن امن کو پائیدار ہونا چاہیے، یہ نہ ہو کہ امن کا یہ عمل کچھ عرصہ چل کر پھر سست روی کا شکار ہو جائے۔
میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ ہندو قابل اعتبار نہیں، بھارت کبھی پاکستان کا دوست نہیں ہو سکتا، بھارت اگر خاموش ہے تو صرف اس وجہ سے کہ وہ ایک وقت کا انتظار کر رہا ہے جب وہ مالی طور پر جنگی طور پر پاکستان سے مضبوط ہو جائے، پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی بھارت سے بہت آگے ہے جب کہ بھارت کے اپنے ٹی وی چینلز کے مطابق بھارتی میزائلوں میں سے صرف ایک اگنی چھوڑ کر باقی سب ناقابل اعتبار ہیں۔ ہم ہندو کے لیے چاہے جو بھی کر لیں وہ اندر سے کبھی ہمارے لیے اچھا نہیں ہو سکتا اور اسے جب بھی وار کرنے کا موقع ملا وہ ضرور کرے گا۔ موجودہ حالات میں بھی بھارت پس پردہ پاکستان کے اندر بہت سارے تخریب کاری کے منصوبوں میں ملوث ہے اور وہ وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان کو کمزور سے کمزور تر اور خود کو مضبوط سے مضبوط تر بنا رہا ہے۔ ان سبھی حقائق کی روشنی میں بھارت کے ساتھ امن کا عمل ایک ناممکن سی بات لگتی ہے، تاہم اگر ہمارے سیاست دان سیاسی میدان میں بھارت کو چت کر کے پر امن رہنے کے لیے مجبور کر سکیں تو یہ امن کا یہ عمل ممکن ہو سکتا ہے۔ ایسا تبھی ہو سکتا ہے جب پاکستان اپنے پڑوسیوں اور خطہ کے دیگر ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کر کے ان کو اپنے ساتھ ملا لے، یوں دیگر ممالک کا اخلاقی طور پرپاکستان کے ساتھ ہونا بھارت کو مستقل پر امن رہنے پر مجبور رکھ سکتا ہے۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 13,999
کمائي: 74,153
شکریہ: 49,877
10,059 مراسلہ میں 31,801 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
امن سے کس کو انکار ہو سکتا ہے۔ مگر کس قیمت پر۔۔۔؟ شاید ہر قیمت پر
|
|
|
|
| حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا | راجہ اکرام (04-01-10) |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 442
کمائي: 13,814
شکریہ: 339
362 مراسلہ میں 1,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
__چند ایک قرآنی آیات ______________________________________________
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى أَوْلِيَاءَ ۘ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ (5:51) اے ایمان والو! یہود اور نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ یہ ایک دوسرے کے دوست ہیں اور جو شخص تم میں سے ان کو دوست بنائے گا وہ بھی انہیں میں سے ہوگا بیشک خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا (5:51) O ye who believe! take not the Jews and the Christians for your friends and protectors: They are but friends and protectors to each other. And he amongst you that turns to them (for friendship) is of them. Verily Allah guideth not a people unjust. (5:51) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِينَ اتَّخَذُوا دِينَكُمْ هُزُوًا وَلَعِبًا مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَالْكُفَّارَ أَوْلِيَاءَ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ (5:57) اے ایمان والوں! جن لوگوں کو تم سے پہلے کتابیں دی گئی تھیں ان کو اور کافروں کو جنہوں نے تمہارے دین کو ہنسی اور کھیل بنا رکھا ہے دوست نہ بناؤ اور مومن ہو تو خدا سے ڈرتے رہو (5:57) O ye who believe! take not for friends and protectors those who take your religion for a mockery or sport,- whether among those who received the Scripture before you, or among those who reject Faith; but fear ye Allah, if ye have faith (indeed). (5:57) عَسَى اللَّهُ أَنْ يَجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الَّذِينَ عَادَيْتُمْ مِنْهُمْ مَوَدَّةً ۚ وَاللَّهُ قَدِيرٌ ۚ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ (60: 7 عجب نہیں کہ خدا تم میں اور ان لوگوں میں جن سے تم دشمنی رکھتے ہو دوستی پیدا کردے۔ اور خدا قادر ہے اور خدا بخشنے والا مہربان ہے (60: 7 It may be that Allah will grant love (and friendship) between you and those whom ye (now) hold as enemies. For Allah has power (over all things); And Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful. (60: 7 ________________________________________________ لَا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ 60: 8 جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ نہیں کی اور نہ تم کو تمہارے گھروں سے نکالا ان کے ساتھ بھلائی اور انصاف کا سلوک کرنے سے خدا تم کو منع نہیں کرتا۔ خدا تو انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے 60: 8 Allah forbids you not, with regard to those who fight you not for (your) Faith nor drive you out of your homes, from dealing kindly and justly with them: for Allah loveth those who are just. ( 60: 8 ________________________________________________ إِنَّمَا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمْ أَنْ تَوَلَّوْهُمْ ۚ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ (60:9) خدا ان ہی لوگوں کے ساتھ تم کو دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں اوروں کی مدد کی۔ تو جو لوگ ایسوں سے دوستی کریں گے وہی ظالم ہیں (60:9) Allah only forbids you, with regard to those who fight you for (your) Faith, and drive you out of your homes, and support (others) in driving you out, from turning to them (for friendship and protection). It is such as turn to them (in these circumstances), that do wrong Last edited by گوہر; 03-01-10 at 02:11 PM. |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا | یاسر عمران مرزا (03-01-10), عبداللہ آدم (20-02-10) |
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,221
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,160 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
گوہر بھائی
ان آیات سے جو مجموعی پیغام نکلتا ہے اس کو بھی اگر اختصار کے ساتھ عرض کر دیں تو سب کے لئے مفید ہوگا ۔ و السلام |
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 442
کمائي: 13,814
شکریہ: 339
362 مراسلہ میں 1,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہاں کسی عالم سے مذید وضاحت کی ضرورت ہے تاکہ اپنا موقف بیان کرنا آسان ہو
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,221
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,160 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
گوہر بھائی
آیات آپ نے ذکر کی ہیں، تو آپ نے جو پیغام اخذکیا ہے وہ ذکر کریں گے تو پھر دیگر اپنی آراء آسانی سے دے سکیں گے۔کیا خیال ہے؟ |
|
|
|
|
|
#10 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,221
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,160 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
امن کی آشا کو حکمران کس حد تک سنجیدگی سے لے رہے ہیں؟
امن کشمیر تنازع سے مشروط ہے: زرداری |
|
|
|
|
|
#11 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,267
کمائي: 152,271
شکریہ: 4,790
4,339 مراسلہ میں 10,879 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
وقت ضایع کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
یہ بھی مجھے پرانی چالیں ہی لگتی ہیں۔ بلکہ مشرف دور میں جو آزاد خیالی اور بھارت کی طرف روابط بڑھانے کی کوششیں ہوئی تھیں یہ انہی کا اگلا قدم ہے۔ ابھی تک کی جتنی بھی کوششیں ہوئی ہیں ان سے دونوں ممالک میں کس حد تک امن ہوا ہے۔ اتنے لاکھوں کروڑوں خرچ کرنے کے بعد کیا پاکستان اور بھارت میں عام شہری آرام سے آ جا سکتا ہے۔ کیا ابھی تک کی امن کوششوں سے پاکستان کی اکانومی میں کوئی اضافہ ہوا ہے۔ کیا یہ دونوں ملک اتنے پرامن ہوچکے ہیں کہ انہوں نے اپنے دفاعی بجٹ میں کمی کر کے پیسے اپنی عوام پر لگانا شروع کردیے ہیں۔
ہاں ہوا ہے تو یہ ہوا ہے کہ پاکستان میں ہندی میڈیا کا راج ہوگیا ہے۔ ہر جگہ آپ کو ہندی اداکاروں کی غیر اخلاقی تصاویر نظر آئیں گی۔ ہر سینما میں ہندی فلمیں لگنا شروع ہوگئی ہیں۔ ہندوستان کے ناچنے گانے والے یہاں آتے ہیں اور لاکھوں کما کر لے جاتے ہیں اور یہاں کے ناچنے گانے والے وہاں جاتے ہیں اور ان کو کچھ بھیک مل جاتی ہے بلکہ کئی کے تو پیسے ہی پھنس جاتے ہیں اور ملتے ہی نہیں ہیں۔ ان کے اداکار یہاں آتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ کوئی آسمانی مخلوق زمین پر اتر آئی ہے اور یہاں کے اداکار وہاں جاتے ہیں تو الٹا انہیں دھمکایا جاتا ہے۔ ہاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم غیور پاکستانی، ہندوستان میڈیا کے لیے اور ان کے کلچرکو اپنانے کے لیے بہت پرامن ہوچکے ہیں۔ مجھے تو یہ سب کاروباری ذہنوں کی کاروباری چالوں کے سوا کچھ نہیں لگتا۔ جنگ گروپ کو اپنا کاروبار چلانے کے لیے کچھ چاہئیے، اگلے امن معاہدے تک بہت سارے ناچ گانے چلانے کو مل جائیں گے، کچھ عرصے اور کاروبار اچھا چلنے لگے گا۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
--------------------
Last edited by ابو عمار; 07-01-10 at 10:49 AM. وجہ: duplicate post |
|
|
|
|
|
#14 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,382
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بات ساری نیت کی ہے، اگر انڈیا کی نیت پاکستان کے ساتھ پر امن تعلقات کی ہوتی تو کسی پل کی ضرورت نہ پڑتی ۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین |
|
|
|
|
|
#15 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
اقتباس:
|
|
|
|
|
| یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا | ابو عمار (07-01-10) |
![]() |
| Tags |
| فارم, کوئٹہ, کراچی, پاکستان, پاکستانی, قدم, نیوز, مکمل, موقع, موجودہ, منصوبہ, ممکن, متوقع, معلوم, اسلام, بہترین, جواب, خواتین, خبر, زندگی, سیاست, سال, عہد, علی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| بلیک بیری پر فروخت ہونے والا پاکستانی سافٹ ویئر پہلے نمبر پر آگیا | گلاب خان | خبریں | 3 | 23-12-10 12:37 PM |
| افغانستان: بھارتی اثر پر پاکستانی تشویش | عدنان دانی | خبریں | 2 | 09-02-10 09:13 PM |
| پاکستان جل رہا ہے اور رحمان ملک کو انڈیا کی فکر ہے | جلالپوری | اپکے کالم | 12 | 01-06-09 08:40 AM |
| پاکستان کواقتصادی ترقی اور استحکام سمیت کئی چیلنجز کاسامنا ہے،نوید قمر تہر | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 02-07-08 08:42 AM |
| نواز ، بے نظیر کے دھاندلی کے بیانات شکست کی تیاریاں ہیں،پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا تو امر یکا کو بعد میں پشیمانی ہو گی،صد ر پر وی | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 10-12-07 09:36 AM |