واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > میرا پاکستان

برانڈنگ پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک اپیل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-06-09, 12:42 AM  
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,496
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default برانڈنگ پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک اپیل

اسلام علیکم
میرے تمام پاکستانی بھائیو آپ سب جانتے ہو دنیا میں پاکستان کو ایک دہشت گرد سٹیٹ ثابت کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور پاکستان کو ناکا م ترین ریاست قرار دیا جا رہا دنیا میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پاکستانی انتہا پسند ہیں اور اس عمل میں بین الاقوامی میڈیا بہت پراپیگنڈہ کر رہا ہے اور ہمارا پرائیویٹ میڈیا بھی جانے انجانے کچھ ایسا ہی تاثر پیدا کر رہا ہے ۔ آپ سب سے درخواست ہے کے پاکستان کی بڑانڈنگ کریں اور دنیا کو بتائیں کہ ہم وہ نہیں ہیں جو وہ ہمیں سمجھ رہے ہیں ہم تو اپنے قائد کے ایمان، یقین، اتحاد جیسے فلسفے پر یقین کرنے والے ہیں۔

آج ہماری یونیورسٹی میں ایک ورکشاپ تھی انفارمیشن سیکیورٹی پر۔ میں وہ ورکشاپ اٹینڈ کرنے گیا تو وہاں پاکستان کی بہت سے مایا ناز شخصیات موجود تھیں اور میں نے دیکھا کہ ہر پاکستانی کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے ہر پاکستانی محب وطن ہے مگر چند عناصر ہمیں خراب کر رہے ہیں ۔وہاں‌ ایف آئی اے سے تعلق رکھنے والے ایک اعلٰی عہدیدار عمار جعفری صاحب کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ سے زیادہ توقعات نہ رکھی جائیں ہمیں جو کرنا ہے خود کرنا ہے ۔ میجر نعیم اختر صاحب نے بہت اچھی مثال دی کہ پاکستان کا نام لیا جائے تو آج کل کیا ذہن میں آتا ہے کسی نے کہا دہشت گرد، کسی نے کہا انتہا پسند کسی نے کہا بے ایمان پھر میجر صاحب نے کہا کے ہم میں سے کتنے ایسے ہیں تو سب کے ہاتھ نیچے تھے میجر صاحب نے کہا چلو میں کہتا ہوں کہ میں ایسا ہو ں‌اور اگر اس ہال کے باہر سے آکر کوئی کہے کہ تم دہشت گرد ہو بے ایمان ہو تو کیا تم سب لوگ اس کے تھپڑ نہیں مارو گے کے ایک شخص‌کی وجہ سے تم ہم سب کو کہہ رہے ہو تو یہی آج پاکستان کے ساتھ ہو رہا ہے خدارا ان کو جواب دو کے ہم ایسے نہیں ہیں۔
اسی سلسلہ میں نسٹ یونیورسٹی نے ایک پروگرام شروع کیا ہے جس کا نام ہے برانڈنگ پاکستان ۔ ان کا آئیڈیا بہت اچھا ہے ان کا کہنا ہے کہ چودہ اگست سے 27 رمضان تک ہم سب مل کر ایک تحریک چلائیں گے کہ ہر بندا اپنی فیملی کے ساتھ مل کر ہر اتوار کو شام کے وقت باہر آئے اور صرف پانچ منٹ کے لیئے خدا سے دعا کرے کے یا اللہ ہمیں معاف فرما اور دنیا کو بتایا جائے کے پاکستانی امن پسند ہیں اور جیسا تم لوگ سمجھتے ہو ہم وہ نہیں ہیں‌یہ ایک اجتماعی دعا کا بہت اچھا سلسلہ ہے اور ہمیں اس کو اتنا پھیلانا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا اسکا نوٹس لے ۔ اس سلسلہ میں مزید انفارمیشن میں آپ کو اسی تھریڈ میں مہیا کروں گا۔

اگست کی 14،16،23،30 ستمبر کی 6،13،اور 18 تاریخ کو شام 7 بجے صرف 5 منٹ کے لیئے اپنے ملک کی خاطر اپنے گھروں سے باہر آئیں۔ان دنوں کو اس طرح ترتیب دیا گیا کہ ان میں تین دن 14 اگست 6 ستمبر اور 18 ستمبر یعنی 27 رمضان یہ دن ہماری تاریخ کے بہت اہم دن ہیں اپنے محلے میں سے ہر گھر کے افراد کو باہر لائیے آپ دیکھیئے گا اس سے وطن کے ساتھ محبت کا جذبہ بھی بیدار ھو گا محلہ والوں سے واقفیت بھی بڑھے گی اور سب یک جا ہو کر جب قومی ترانہ پڑھیں گے تو یہ آواز دنیا سنے گی۔اور دیکھے گی کہ ہم ایک ہیں۔

پاکستانکو با وقار پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کیجیئے۔

مزید معلومات کے لیئے اس پریزینٹیشن کو بھی دیکھیں
http://rapidshare.com/files/25157836...-urdu.zip.html
__________________

اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی

Last edited by رضی; 08-07-09 at 12:53 AM.
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
20 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
Arabian (06-07-09), shafresha (07-06-09), فیصل ناصر (07-06-09), نیلم خان (08-10-09), موجو (08-06-09), محمدمبشرعلی (06-11-10), محمدخلیل (07-06-09), محمدعدنان (04-07-09), مسافر (13-08-09), ایم آصف (16-06-10), ایس اے نقوی (07-06-09), ام غزل (07-06-09), ابو عمار (02-07-09), ابن آدم (07-06-09), تانیہ رحمان ستارہ (03-07-09), خرم شہزاد خرم (07-06-09), راجہ اکرام (08-06-09), راشد احمد (15-06-09), سحر (08-07-09), طارق راحیل (09-06-09)
پرانا 06-07-09, 04:08 AM   #31
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,759
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 36,998 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پھر ان شاہيں بچوں کو بال و پر دے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-07-09), رضی (06-07-09)
پرانا 06-07-09, 11:16 AM   #32
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : تانیہ رحمان ستارہ مراسلہ دیکھیں
راضی ایک بات کرنا چاہوں گی میں نے ساری تفصیل پڑھی اور جہاں تک مجھے سمجھ آئی اس کے مطابق جواب لکھ رہی ہوں ، اصل بات یہ ہے کوئی کام بھی ناممکن نہیں ہے بس ہمت نیت اور اسکے پیچھے جزبہ کافرما ہونا چاہے آپ نے ایک بہت ہی اچھے پروگرام کی جانب قدم اٹھایا ہے ، باوقار پاکستان بنانے کے لیے باوقار ہونا ضروری ہے ۔ سب سے اہم اپنی زمداری کو خلوص نیت سے انجام دینا اہم ہے ۔ پاکستان ایک نام ہے ،جو ہم سب کی پہچان ہے ۔ یہ ہم سب جانتے ہیں ۔ اس نام کو بدنام کرنے والے کون ہیں ؟
جی یہی تو ہم کہتے ہیں‌کہ ہماری 90 فی صد آبادی ایسی ہے جو کہ پاکستان کی نیک نامی کا باعث بن سکتی ہے ۔ اور اسی کو بیدار کرنا ہے ہمیں
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (06-07-09)
پرانا 07-07-09, 01:27 AM   #33
Senior Member
 
تانیہ رحمان ستارہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,701
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ جی اللہ کرئے یہ 90 فیصد جاگ جائے ۔ اپنے حق کے لیے ہی سہی ۔ سب سے اہم بات ملک کا سسٹم ہے ۔ بڑے عہدےدار سے لے کر چوکیدار تک سب کے سب چور ہیں ۔بےحسی منافقیت ۔ آگے نکلنے کی دوڑ ۔ حسد کس کس بات پر سوچا جائے ۔ راضی نے لکھنے کو کہا ہر روز میں سوچتی ہوں ۔ لیکن کچھ سمجھ نہیں آتا ۔ راضی یہ سمجھتا ہو گا کہ میں جان بوجھ کر ایسا کر رہی ہوں لیکن میرے بھائی سچی بات یہ ہے ۔ کہ ایسا بالکل نہیں ہے ۔میں آپ سب کی طرح اپنے ملک کو باوقار دیکھنا چاہتی ہوں ۔ میں ملک سے باہر ہوں میرے سارے اپنے پاکستان میں ہیں ۔ اس کی آزادی میں ہمارے بزرگوں کا لہو شامل ہے ۔ ہماری ماوں کی قربانیاں ہم کیسے بھول سکتے ہیں ۔ بس جب یہ سنتے ہیں کہ اس پرچم کے سایےتلےہم ایک ہیں ۔ کاش یہ کہنے کی حد تک نا ہو ہم حقیقیت میں ایک ہو جاہیں ، ہر طرح کی سرحدوں چاہے وہ مذہب کی ہوں کہ چاہے وہ رواج کی ہوں چاہے وہ سرحد کی ہوں یا زبان کی سب کچھ بھول کر سب کچھ بھلا کر ہیمں صرف اور صرف پاکستان کو سوچنا ہے
تانیہ رحمان ستارہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے تانیہ رحمان ستارہ کا شکریہ ادا کیا
رضی (08-07-09), شاہ جی 90 (08-07-09)
پرانا 07-07-09, 11:40 AM   #34
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,045
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی گفتگو ہورہی ہے۔
یقینا ہم سب مل کر پا کستان کے امیج کو بہتر بنا نے میں اپنا کر دار ادا کر سکتے ہیں۔

اس کیلئے میں نے بہت پہلے ایک اور جگہ ایک بحث میں حصہ لیتے ہو ئے تجویز دی ۔ جس کو بہت پسند کیا گیا تھا۔
وہی تجویز یہا ں دہرا دیتا ہوں۔

آجکل انٹر نیٹ کا دور ہے۔ اور دنیا کی ایک بہت بڑی آبادی اب معلومات ، خبروں، کاروبار اور خریداری کیلئے انٹر نیٹ کو استعما ل کر تی ہے۔
اسی طرح دنیا بھر میں ہزاروں سا ئٹس ایسی ہیں جہاں پر مختلف ملکوں کے لو گ ممبر ہیں اور بحث مباحثہ میں حصہ لیتے ہیں۔ یوں وہ بہت غیر محسو س طریقے اپنے ملک کیلئے بد نا می یا نیک نا می کا با عث بنتے ہیں۔

ہم میں جو لو گ زیا دہ انٹر نیٹ استعمال کر تے ہیں وہ آج سے مند رجہ ذیل اقدا م شروع کریں اور اپنے ملک کے امیج کو بہتر بنا نے میں بھر پو ر کردار ادا کریں
1۔ گوگل اور یا ہو پر ہزاروں گروپس موجو د ہیں۔ ایسے گروپ کے ممبر بنیں جہان زیا دہ مما لک خصو صا یورپی مما لک کے لوگ ممبر ہیں۔ وہا ں ڈسکشن میں حصہ لیں اور مثبت کمنٹس سے ممبر کی داد وصول کر یں ۔ اپنے پروفا ئل میں
پا کستان کے حوالے سے پہچان کروائیں

2۔انگلش زبان میں بلاگ بنا ئیں اور ایسی معلو ما ت دیں جو دیگر مما لک کے لوگو ں کیلئے دلچسپی کا با عث ہوں۔

3۔ ٹوئٹر پر اپنا اکا ونٹ کھولیں۔ اور پا کستان سے میعلقہ ویب سا ئٹس کو پروموٹ کر یں۔

4۔ انٹر نیشنل لیول پر موجود پروفیشنل تنظمیوں کے ممبر بننیں اور اپنی صلا حیتوں کے مطا بق اپنا کر دار ادا کریں۔

5۔ کبھی اپنے بلاگ، ویب سا ئٹس وغیرہ پر کا پی کیا گیا موا د شا مل نہ کریں۔

6۔ اپنے ملک کے تفریحی مقاما ت کی تصاویر کو انٹر نیٹ پر پھیلائیں۔

7۔ یو ٹیوب پر پاکستان سے متعلقہ مثبت مواد پر مبنی وڈیوز ڈاون لوڈ کر یں۔ ان وڈیوز پر کمنٹس دیں۔ ان وڈیوز کو بار بار دیکھیں جو پا کستان سے متعلقہ ہیں اور انکو ہا ئی ریٹننگ دیں۔ اسطرح یہ وڈیوز یو ٹیوب پر مقبو ل وڈیوز کا سٹیٹس حا صل کر لیں گی اور انہیں زیا دہ لوگ دیکھیں گے۔ انڈیا والے ایسا ہی کر تے ہیں۔ اور یہ با ت مجھے بر طا نیہ سے ایک معروف ہومیو ڈاکٹر نے کہی تھی ۔ اس نے کہا تھا ۔ آپ لوگ پا کستان کو انٹر نیٹ پر بھر طریقے سے ما رکیٹ نہیں کر رہے جبکہ انڈیا والے اس گر سے واقف ہیں۔
ڈاکٹرنور آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (08-07-09), رضی (08-07-09), شاہ جی 90 (08-07-09)
پرانا 07-07-09, 11:57 AM   #35
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,045
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں الحمد للہ اس سلسلے میں اپنا کر دار ادا کر رہا ہوں اور میرا بلاگ اس وقت د نیا کے 50 سے زائد مما لک کے لوگ ڈیلی وزٹ کر تے ہیں ۔ یہ میں کو ئی بڑ نہیں ما رہا ۔ بخدا میر ا میر ا مقصد آپ لوگو ں کو ترغیب دلانا ہے۔
میں اپنے بلاگ کو پر ا پر ما ر کیٹ کر تا ہوں اور اس پر بہت ریسرچ کے بعد آر ٹیکل شا ئع کر تا ہوں۔ یہی وجہ کہ دنیا بھر کے لوگ اسے وزٹ کرتے ہیں۔
میں ٹوئٹر پر ہومیو پیتھی، پاکستان کی ثقافت سے متعلقہ ویب سئٹس کو پروموٹ کر تا ہوں اور وہا ں میرے فا لورز زیا دہ
مغربی مما لک کے لوگ ہیں۔
میں برطا نیہ اور امریکہ کی ٹاپ آرگنا ئزیشن کا ممبر ہوں اور وہاں مجھے الحمد للہ عزت کی نگا ہ سے دیکھا جا تا ہے۔
بلکہ ہومیوپیتھی ورلڈ کمونیٹی جو کہ امریکہ کی ٹا پ آرگنا ئزیشن ہے۔ اور اسکا اشتہا اور لنک میرے بلاگ پر موجود ہے۔
اس نے مجھے فیچرڈ ممبر کا سٹیٹس دیا ہے۔ یہ سٹیٹس دنیا بھر سے 80 ممالک کے ہزاروں ممبر میں سے صر ف 22 ممبر ز کو دیا گیا ہے۔ الحمد للہ یر میر ی نہیں ۔ میرے ملک پا کستان کی عزت ہے۔
ڈاکٹرنور آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (08-07-09), رضی (08-07-09), شاہ جی 90 (08-07-09)
پرانا 08-07-09, 12:30 AM   #36
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,496
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ڈاکٹر نور صاحب اللہ آپ کو اور کامیابی اور ترقی عطا فرمائے اور ملک کی خدمات کے لیئے آپ پر اپنا خاص کرم فرمائے ۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ اس پیغام کو بھی پھیلائیں مجھے امید ہے ایک مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ انشاءاللہ
پاکستان زندہ باد
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (08-07-09), شاہ جی 90 (08-07-09)
پرانا 08-07-09, 12:34 AM   #37
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,496
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ اس پیغام کو پھیلائیں نا صرف پھیلائیں بلکہ عملی طور پر بھی اس میں حصہ لیں صرف اپنے گھر سے باہر کھڑے ھوکر پاکستان کے لیئے دعا کرنی ہے اور یکجا ھو کر قومی ترانہ پڑھنا ہے اس کام میں صرف 5 منٹ درکار ہیں اور 7 ضرب 5 برابر 35 منٹ ۔ کیا ہم اس ملک کے لیئے ڈیڑھ ماہ میں 35 منٹ نہیں دے سکتے ۔ اس میں کسی کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ھوگا۔
اور تہیہ کریں کہ ہم اپنے طور پر اس ملک کے ساتھ مخلص رہیں گے آئیندہ کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جو اس ملک کی مفاد کے خلاف ھو۔
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (08-07-09), شاہ جی 90 (08-07-09)
پرانا 08-07-09, 12:46 AM   #38
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,496
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
شاہ جی اللہ کرئے یہ 90 فیصد جاگ جائے ۔ اپنے حق کے لیے ہی سہی ۔ سب سے اہم بات ملک کا سسٹم ہے ۔ بڑے عہدےدار سے لے کر چوکیدار تک سب کے سب چور ہیں ۔بےحسی منافقیت ۔ آگے نکلنے کی دوڑ ۔ حسد کس کس بات پر سوچا جائے ۔ راضی نے لکھنے کو کہا ہر روز میں سوچتی ہوں ۔ لیکن کچھ سمجھ نہیں آتا ۔ راضی یہ سمجھتا ہو گا کہ میں جان بوجھ کر ایسا کر رہی ہوں لیکن میرے بھائی سچی بات یہ ہے ۔ کہ ایسا بالکل نہیں ہے ۔میں آپ سب کی طرح اپنے ملک کو باوقار دیکھنا چاہتی ہوں ۔ میں ملک سے باہر ہوں میرے سارے اپنے پاکستان میں ہیں ۔ اس کی آزادی میں ہمارے بزرگوں کا لہو شامل ہے ۔ ہماری ماوں کی قربانیاں ہم کیسے بھول سکتے ہیں ۔ بس جب یہ سنتے ہیں کہ اس پرچم کے سایےتلےہم ایک ہیں ۔ کاش یہ کہنے کی حد تک نا ہو ہم حقیقیت میں ایک ہو جاہیں ، ہر طرح کی سرحدوں چاہے وہ مذہب کی ہوں کہ چاہے وہ رواج کی ہوں چاہے وہ سرحد کی ہوں یا زبان کی سب کچھ بھول کر سب کچھ بھلا کر ہیمں صرف اور صرف پاکستان کو سوچنا ہے
اور ستارہ بہن میں جانتا ہوں آپکا ذہن کافی کچھ سوچ رہی ہوں گی کے کیا لکھوں اور کہاں سے شروع کریں۔ ایسے الفاظ کو لکھنے کے لیئے سو بار سوچنا ہی پڑتا ہے ایسے الفاظ جو قوم کے اندر ایک نئی روح پھونک دیں اور سوئی ھوئی قوم کو جگانے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں جو لوگوں کو یکجا کر دیںاور مجھے امید ہے آپ ایسے الفاظ تحریر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

میری تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ اپنی اپنی تحاریر لکھ کر مختلف بلاگز پر لگائیے جن سے کہ آپ اس پیغام کو تمام دوستوں تک پہنچا سکیں۔

ستارہ بہن جب نمرود نے آگ جلا کر حضرت ابراہیم کو اس آگ میں پھیکنے کا فیصلہ کیا تھا تو اس آگ کے قریب جانے کی بھی کسی کی حمت نہیں ھو رہی تھی حضرت ابراہیم کو دور سے منجنیک کے ذریعے اس آگ میں ڈالا گیا۔ اس آگ کو بجھانے کے لیئے ایک چڑیا نے اپنی چونچ میں پانی کا قطرہ لے کر پھیکنا شروع کر دیا ۔ اب بھلا کوئی یہ سوچے کہ اس ایک قطرے سے اتنی زیادہ آگ کو کیا فرق پڑے گا۔ جانتی ہیں اس چڑیا کی کیا سوچ ھو گی اس کی سوچ ھوگی کہ جب اللہ کے ہاں اس کے متعلق بات ہو تو کم از کم اس آگ کو بجھانے کی کوشش کرنے والوں میں تو میرا نام آجائے اور پھر پہلا قطرہ پھیکنے والوں میں ۔ میں اسی جذبے کے ساتھ آپ لوگوں سے درخواست کر رہا ہوں ۔ مجھے معلوم ہے میرے کردار سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن اگر جس مشعل کو جلانے کی میں کوشش کر رہا ہوں اس کو جلانے میں آپ لوگ میرا ساتھ دیں اور پھر اس مشعل کو لے کر آگے بڑھیں تو ہم سب کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Last edited by رضی; 08-07-09 at 01:11 AM.
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (08-07-09), شاہ جی 90 (08-07-09)
پرانا 08-07-09, 03:23 AM   #39
Senior Member
 
تانیہ رحمان ستارہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,701
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے ۔ ہم سمندر بنانے والے لوگ ہیں ۔ اور انشاء اللہ یہ ضرور ہو گا ۔ یہ شمح سے شمح ضرور روشن ہو گی ۔ ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ ہیں پھر یہاں تو ڈاکٹر صاحب بھی ہیں جوکے 50 ممالک میں پہچانے جاتے ہیں ، اس سے بڑی خوشی کی اور کیا بات ہو سکتی ہے دیکھو راضی بھائی بس دیکھتے جاو ۔ آپ کی یہ محنت اور محبت ضرور رنگ لائے گی ۔ بس تھوڑا وقت لگے گا ۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائےآمین
تانیہ رحمان ستارہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے تانیہ رحمان ستارہ کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (08-07-09), رضی (09-07-09), شاہ جی 90 (08-07-09)
پرانا 08-07-09, 03:29 AM   #40
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,759
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 36,998 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جسے نان جویں بخشی ہے تو نے : اسے بازوئے حیدر بھی عطا کر
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
تانیہ رحمان ستارہ (08-07-09), رضی (09-07-09), سحر (08-07-09), شاہ جی 90 (08-07-09)
پرانا 08-07-09, 07:24 AM   #41
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,587
کمائي: 157,658
شکریہ: 8,069
5,020 مراسلہ میں 19,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسی بازوئے حیدر کی بات کرتی ہوں ۔ میں صرف یہ کہتی ہوں کہ یہ وقت صرف دعا کا نہیں ہے عمل کا ہے
رضی آپ کا کیا خیال ہے گھر سے باہر نکل کر دعا کرنے سے اور ترانہ پڑھنے سے سب ٹھیک ہو جائے گا
میں قوم کی تربیت کی بات کرتی ہوں ۔ ہم اپنے بچیں اور نئی نسل تیار کرنی ہے ۔ ایسی نسل جو مانگ کر کھانے یا حرام کھانے پر بھو کے رہنے کو ترجیح دیں ۔
جو اسلام کے حرام کردا احکامات پر عمل سے بہتر موت کو سمجھیں ۔
جو اسلام اور پاکستان پر جانیں قربان کریں صرف ترانے نہ پڑھیں ۔
اور میں نے تو یہ کام شروع کردیا ہے ۔ میں اس قوم کو تین سپوت دینے کا وعدہ کرچکی ہوں
اس سے بہتر برانڈنگ پاکستان اور نہیں ہوسکتی ہے
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (08-07-09), احمد بلال (12-08-09), راجہ اکرام (03-08-09), رضی (09-07-09), شاہ جی 90 (08-07-09)
پرانا 08-07-09, 10:06 AM   #42
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
اپ کا کیا خیال ہے کہ پاک۔نیٹ ایک میڈیا نہیں ہے۔ بلاشبہ ہم بھی ایک میڈیا ہیں اور فورمز بہت طاقتور میڈیا ہوتے ہیں کیونکہ ان سے اپ اپنی رائے کا اظہار براہ راست بھی کر سکتے ہیں۔ جو کہ دوسرے میڈیاز میں ممکن نہیں ہوتا ہے۔ اگرچہ پاک۔نیٹ‌کے اراکین کی تعداد دوسرے میڈیاز کی بانسبت قلیل ہے لیکن امید تو کی جا سکتی ہے کہ ایک دن یہ بھی ان کے مقابلے میں کھڑا ہو گا اور پاکستان کی خدمت کر رہا ہو گا۔

والسلام
میں اور اتنے عرصے سے کیا رو رہی تھی کہ یہ پاک نیٹ ہمارا میڈیا ہے۔ اس سے بھی اسلام اور پاکستان کا ایک تاثر باہر جا رہا ہے۔ہم کیوں یہ ثابت کرنے والوں کے ساتھ ہوں کہ شدت پسند اسی ملک کے اور مسلمان ہیں۔ ہمارا قومی میڈیا خاصکر جیو روز پیغامات دکھا رہا ہے کہ" بیقصور لوگوں کی جان لینا اسلام نہیں اور اسلام ہمیں پیار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے"۔اس طریقے سے یہ ثابت کر رہے ہیں کہ یہ انتہا پسند اور سو کالڈ طالبان مسلمان ہیں اور وہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستانیوں کی اکثریت ان "مسلمانوں" سے تنگ ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ یہ اسلام کے مبلغ ہیں اور زبردستی اسلام پھیلا رہے ہیں۔ میں نے جب کہنا چاہا کہ اصل دشمنوں کو پہچانیں۔ یہ انتہا پسند مسلمان اور طالبان وغیرہ کے لیبل ہمارے دشمنوں انڈیا اور امریکہ کی سازش ہیں۔ یہ مسلمان نہیں ہیں کوئی مسلمان کسی مسجد کو شہید کرنے کا تصور ہی نہیں کر سکتا۔ وہ خودکش مسلمان نہیں ہیں یا کم ازکم مسلمان گروپس کے آلہ کار نہیں ہیں۔اصل ہاتھ تو کوئی اور ہی ہے۔ مگر میری کوئی سنتا ہی نہیں تھا اور مجھ پر طالبان کی حمایتی ہونے کا الزام لگا دیا جاتا تھا۔ سو میں چیخ چیخ کر خاموش ہو گئی۔
آج میں پھر کہتی ہوں۔ خدارا اپنے اصل دشمن کو پہچانیں۔یہ انڈیا امریکہ اور اسرائیل ہے۔ مسلم خان، صوفی اور محسود سب اسی کے نام ہیں۔ وہ جب چاہتے ہیں محسود کا جنازہ دکھا دیتے ہیں اور جب چاہیں اس کا اعتراف نشر کردیتے ہیں۔ہمیں اپنے اسلام اور پاکستان کی جنگ خود لڑنی ہو گی۔ پلیز اس معاملے میں سب یک زبان ہو جائیں اور اصل دشمن کے خلاف لڑیں، اسلام کے خلاف پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (08-07-09), رضی (09-07-09), شاہ جی 90 (08-07-09)
پرانا 08-07-09, 10:22 AM   #43
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,045
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک تو ہم میں خرابی یہ ہے کہ با تو ں کی باری آجا ئے تو ہم کسی کو بو لنے نہیں دیتے مگر عمل کے وقت پہلے تو، پہلے تو کر نے لگتےہیں۔

با ت یہ ہے۔ ہم اپنے آپ کو اچھا کہیں گے تو کو ئی ہمیں اچھا نہیں سمجھنے لگے گا۔ ہم دلائل سے کسی کو وقتی طور پر تو چپ کرا سکتے ہیں مگر اسکا موقف نہیں تبدیل کر سکتے ۔

ہمیں اپنے آپ کو اچھا کہنے کے بجا ئے اچھا بننا ہے۔
میں کہیں پڑھ رہا تھا ۔ کہ اپنے آپ کو درست کر لیں اور۔ یقین کر لیں دنیا سے ایک غلط آدمی کم ہوگیا ہے۔
ڈاکٹرنور آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (09-07-09)
پرانا 08-07-09, 01:55 PM   #44
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : تانیہ رحمان ستارہ مراسلہ دیکھیں
شاہ جی اللہ کرئے یہ 90 فیصد جاگ جائے ۔ اپنے حق کے لیے ہی سہی ۔ سب سے اہم بات ملک کا سسٹم ہے ۔ بڑے عہدےدار سے لے کر چوکیدار تک سب کے سب چور ہیں ۔بےحسی منافقیت ۔ آگے نکلنے کی دوڑ ۔ حسد کس کس بات پر سوچا جائے ۔ راضی نے لکھنے کو کہا ہر روز میں سوچتی ہوں ۔ لیکن کچھ سمجھ نہیں آتا ۔ راضی یہ سمجھتا ہو گا کہ میں جان بوجھ کر ایسا کر رہی ہوں لیکن میرے بھائی سچی بات یہ ہے ۔ کہ ایسا بالکل نہیں ہے ۔میں آپ سب کی طرح اپنے ملک کو باوقار دیکھنا چاہتی ہوں ۔ میں ملک سے باہر ہوں میرے سارے اپنے پاکستان میں ہیں ۔ اس کی آزادی میں ہمارے بزرگوں کا لہو شامل ہے ۔ ہماری ماوں کی قربانیاں ہم کیسے بھول سکتے ہیں ۔ بس جب یہ سنتے ہیں کہ اس پرچم کے سایےتلےہم ایک ہیں ۔ کاش یہ کہنے کی حد تک نا ہو ہم حقیقیت میں ایک ہو جاہیں ، ہر طرح کی سرحدوں چاہے وہ مذہب کی ہوں کہ چاہے وہ رواج کی ہوں چاہے وہ سرحد کی ہوں یا زبان کی سب کچھ بھول کر سب کچھ بھلا کر ہیمں صرف اور صرف پاکستان کو سوچنا ہے
انشا اللہ ، یہ یقیناً اسی طرح ہو گا ۔ لیکن جب ہم کرپشن کی بات کرتے ہیں تو ہمارے سامنے صرف ایک راستہ نظر آتا ہے اور وہ یہ کہ ہمیں اپنی گلی اور پھر علاقے کی سطح پر اپنے عوام کو یہ احساس دلانا چاہئیے کہ کرپشن سو بیماریوں کی ایک بیماری ہے اور ہمیں اس کے خلاف جہاد کرنا چاہئیے ۔ اگر گلی میں دو گھر راشی افراد کے ہیں اور اس گلی کے دیگر مکین اپنے روئیے سے انہیں یہ احساس دلائیں کہ تم رشوت خوری کی وجہ سے ہمیں برے لگتے ہو اور ہم تم سے کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے تو آہستہ آہستہ اسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔ اوروہ دن دور نہیں رہ جاتا جب ہم اپنے پیارے پاکستان کا تاثر پوری دنیا کے سامنے اچھے انداز میں پیش کر سکیں ، کیا خیال ہے آپ کا ؟ کیا یہ قابل عمل نہیں ہے ۔ میرے خیال میں تو تھوڑی سی ہمت کی ضرورت ہے اور رازی کا پلان ٹیسٹ کیس ہو گا ۔ اگر ہم اپنے گلی کے لوگوں کو لے کر ایک وقت میں گھر سے باہر کھڑے ہو سکتے ہیں تو ہم یہ بھی کر سکتے ہیں‌۔
خدا کی قسم ان سب سرحدوں سے ماورا پاکستان میرا خواب ہے اور کوشش انشا اللہ یہی ہے کہ ہم نہیں تو کم از کم ہمارے بچے اسی پاکستان میں سانس لیں جیسا کہ ہم نے سوچا ہے
آپ تو اتنا اچھا لکھتی ہیں ، ابھی موڈ نہ ہوتے ہوے بھی اگر ایسی تحریر لکھی جا سکتی ہے تو میرے خیال میں اس بارے میں موڈ بنا کر لکھیں ، ہم آپ کی تحریر کے منتظر رہیں گے ،

Last edited by شاہ جی 90; 08-07-09 at 01:59 PM.
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (09-07-09)
پرانا 08-07-09, 04:21 PM   #45
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
میں اور اتنے عرصے سے کیا رو رہی تھی کہ یہ پاک نیٹ ہمارا میڈیا ہے۔ اس سے بھی اسلام اور پاکستان کا ایک تاثر باہر جا رہا ہے۔ہم کیوں یہ ثابت کرنے والوں کے ساتھ ہوں کہ شدت پسند اسی ملک کے اور مسلمان ہیں۔ ہمارا قومی میڈیا خاصکر جیو روز پیغامات دکھا رہا ہے کہ" بیقصور لوگوں کی جان لینا اسلام نہیں اور اسلام ہمیں پیار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے"۔اس طریقے سے یہ ثابت کر رہے ہیں کہ یہ انتہا پسند اور سو کالڈ طالبان مسلمان ہیں اور وہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستانیوں کی اکثریت ان "مسلمانوں" سے تنگ ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ یہ اسلام کے مبلغ ہیں اور زبردستی اسلام پھیلا رہے ہیں۔ میں نے جب کہنا چاہا کہ اصل دشمنوں کو پہچانیں۔ یہ انتہا پسند مسلمان اور طالبان وغیرہ کے لیبل ہمارے دشمنوں انڈیا اور امریکہ کی سازش ہیں۔ یہ مسلمان نہیں ہیں کوئی مسلمان کسی مسجد کو شہید کرنے کا تصور ہی نہیں کر سکتا۔ وہ خودکش مسلمان نہیں ہیں یا کم ازکم مسلمان گروپس کے آلہ کار نہیں ہیں۔اصل ہاتھ تو کوئی اور ہی ہے۔ مگر میری کوئی سنتا ہی نہیں تھا اور مجھ پر طالبان کی حمایتی ہونے کا الزام لگا دیا جاتا تھا۔ سو میں چیخ چیخ کر خاموش ہو گئی۔
آج میں پھر کہتی ہوں۔ خدارا اپنے اصل دشمن کو پہچانیں۔یہ انڈیا امریکہ اور اسرائیل ہے۔ مسلم خان، صوفی اور محسود سب اسی کے نام ہیں۔ وہ جب چاہتے ہیں محسود کا جنازہ دکھا دیتے ہیں اور جب چاہیں اس کا اعتراف نشر کردیتے ہیں۔ہمیں اپنے اسلام اور پاکستان کی جنگ خود لڑنی ہو گی۔ پلیز اس معاملے میں سب یک زبان ہو جائیں اور اصل دشمن کے خلاف لڑیں، اسلام کے خلاف پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔
بہنا ، اتنے عرصے سے میں بھی یہی بات کر رہا ہوں کہ اس دہشت گردی کے پیچھے را ، موساد اور افغان انٹیلی جنس کا ہاتھ ہے ، لیکن یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ اس آگ کا ایندھن ہمارے پاکستانی بھائی ہی بن رہے ہیں‌، ایک سازش کے زریعے ان کی برین واشنگ کے بعد انہیں اس قبیح فعل کے لئیے تیار کیا جاتا ہے ، اور طالبان اصل کون ہیں اور نقل کون یہ تو ابھی واضح طور پر سامنے نہیں آ رہا کیونکہ کچھہ عرصہ پہلے مولوی فضل اللہ اور اس کے ساتھیوں کو طا لبان کہا جا رہا تھا اور فخر سے بتایا جا رہا تھا کہ یہ اصل طالبان ہیں اور یہ امن چاہتے ہیں اور بعد میں ہمارے میڈیا کے مطابق وہی اصل طالبان پاکستان کی سالمیت کے دشمن قرار پائے ۔
اس کے لئیے ہمیں اس کی تاریخ‌میں جانا پڑے گا ، پاکستان کی مدد سے روس کو ختم کرنے کے لئیے امریکہ نے طالبان بنائے اور انہیں افغانستان میں استعمال کے لئیے پالتا بھی رہا ، جب افغان جنگ ختم ہو گئی تو لاکھوں کی تعداد میں یہ بے قاعدہ فوج یکسر بے کار ہو گئی ، اور اس بےکاری کا مصرف افغانستان کی خانہ جنگی میں ڈھونڈا گیا جس کے نتیجہ میں طالبان افغانستان میں برسر اقتدار آ گئے اوراپنی اپنی سطح اور حیثیت کے مطابق امور مملکت میں مشغول ہو گئے ۔ لیکن امریکہ کے ہاتھوں طالبان حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد یہ فوج پھر سے بیکاری کا عزاب برداشت کرنے کو تیار نہ تھی اور چونکہ مشرف حکومت نے ان کے خلاف امریکہ کا ساتھہ دیا تھا اس لئیے وہ انتقامی طور پر مشرف کے خلاف ہوئے اور انہیں اس راستے پر لانے والے را کے ٹرینڈ لوگ تھے جس کا منصوبہ انڈیا میں موساد کے یہودیوں اور ہندوئوں نے مل کر بہت پہلے تیار کر لیا تھا ۔ اسرائیل کس کا بیٹا ہے اور کون اپنے اس لاڈلے کے جملہ ناز نخرے اٹھاتا ہے ، یہ ساری دنیا کو پتا ہے ، اب پاکستان کی سرزمین پر جو امریکی مفاد ہیں ان کے لئیے پاکستان کی Strong آرمی کسی صورت قابل قبول نہیں اور نہ ہی یہ اسرائیل اور انڈیا کو ایک آنکھہ بھاتی ہے ،تو انہیں سب سے بہتر ھل یہی ملا کہ پاک فوج کو طالبان کی سرکوبی پر لگا کر اسے کمزور کر دو ، اس سارے تناظر میں دیکھیں تو تمام گیم کھل کر سامنے آتی ہے ۔ طالبان ایک تحریک تھی جو کہ روس کے گھٹنے ٹیکنے کے لئیے چلائی گئی تھی ۔ لیکن افسوس کہ پاکستان کے سابقہ حکمران کی نااہلی کی وجہ سے اسے انڈیا ، افغانستان اور اسرائیل نے مل کر ہائی جیک کر لیا، آخر افغانستان جیسے چحوٹے ملک میں انڈیا کو 11 کونسل خانے کھولنے کی ضرورت کیوں پیش آئی ۔ اللہ ہمارے مسلمان بھائیوں‌کو سمجھہ دے اور انہیں اپنا پرایا پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

Last edited by شاہ جی 90; 08-07-09 at 04:27 PM.
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (08-07-09), رضی (09-07-09)
جواب

Tags
banner, color, com, final, فورمز, پہچان, پیارے, پاکستان, پاکستانی, پسند, قدم, چور, نماز, نظر, ممکن, مسائل, اللہ, بھائی, بچوں, جواب, دُعا, دیکھو, طاقتور, طالبان, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عافیہ صدیقی اپیل کے حق سے دستبردار، امریکی عدالت کو خط گلاب خان خبریں 7 10-12-10 06:31 AM
بلوچستان پیکج احمدنواز خبریں 7 01-12-09 02:36 PM
پینٹاگولر کپ: بلوچستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تفسیر حیدر کرکٹ 0 22-11-08 08:51 PM
اقوام متحدہ کی پاکستان کیلئے 17ملین ڈالر امداد کی اپیل ابن جلال خبریں 0 24-09-08 01:23 AM
کوئٹہ اور بلوچستان کی خاص خاص خبریں۔۔۔ضرور دیکھیے ابن جلال خبریں 0 15-04-08 02:08 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:28 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger