| ملٹری سائنس ملٹری سائنس |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چاند پر مشن کے سلسلے میں تجربات بہت کامیاب ہو گئے ہیں۔
تجربے کے دوران ویلز میں ریت کے ڈھیروں میں تین میزائل داغے گئے اور اس کے نتائج بہت حوصلہ افزاء ہیں۔ ریت کے ڈھیروں کو چاند کی سطح کےطور پر استعمال کیا گیا۔ مولارڈ سپیس سائنس لیباریٹری کے پروفیسر ایلن سمتھ مون لائٹ مشن کے سربراہ ہیں۔ یہ مشن سنہ دو ہزار تیرہ میں آلات چاند پر بھیجےگا۔ یہ میزائل ٹکرانے پر پھٹتے نہیں ہیں اور ان کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ٹکرانے پر اس میں آلات محفوظ رہیں۔ مون لائٹ مشن چار ایسے میزائل داغے گا جو کہ چاند کی سطح کے دس فٹ نیچے دھنس جائیں گے۔ ان ’میزائیلوں‘ میں رکھے ہوئے آلات چاند کی زیر زمین دھاتوں کے بارے میں اور دیگر معلومات زمین پر پہنچائے گا۔ تجربے کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ آیا یہ ’میزائل‘ چاند کی سطح سے ٹکر کو برداشت کر سکے گا اور آیا اس کے اندر آلات محفوظ رہیں گے۔ پیٹر ٹرس کا کہنا ہے کہ ان تجربات میں ٹکر کے بعد میزائلوں کے اندر آلات محفوظ رہے اس لیے یہ تجربے کامیاب رہے۔ چاند کے بعد ایسی ہی تحقیقی مِشن مشتری کے چاند یورپا، زحل کے چاند ٹائٹن اور اینسلیڈس پر بھیجے جائیں گے۔
__________________
![]() |
|
|
|
![]() |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| فیفا ورلڈ کپ:قطر کی میزبانی پراوباما ناراض | جاویداسد | خبریں | 1 | 03-12-10 10:18 PM |
| مونا لیزا کی مسکراہٹ کا راز فاش | جاویداسد | خبریں | 4 | 24-08-10 11:25 PM |
| میزبان | The Great | شعر و شاعری | 0 | 08-08-08 04:07 PM |
| میزبان | راجہ صاحب | قہقہے ہی قہقے | 0 | 25-07-08 01:28 PM |
| چاند مِشن کے لیے میزائل پریکٹس | Real_Light | کائنات کے راز | 4 | 14-06-08 02:24 PM |