واپس چلیں   پاکستان کی آواز > آغاز > معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس

معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس اگر آپکو "پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز" پر لکھنے، پڑھنے یا فورمز کے استعمال میں کوئی مشکل کا سامنا ہو یا‌ پھر آپ "پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز " کے استعمال کے بارے میں کچھ سیکھنا / سکھانا چاہ رہے ہوں‌تو برائے کرم یہاں پر لکھیں۔

اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھنے پڑھنے قابل بنایئے۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-09-07, 05:57 AM   #1
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,131
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھنے پڑھنے قابل بنایئے۔

اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھنے پڑھنے قابل بنایئے۔

اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھنے پڑھنے قابل بنایئے۔

دنیا کی سب سے بڑی کمپیوٹرساز کمپنی مائیکروسافٹ نے درجنوں زبانوں میں کمپیوٹر کا خدمتگار نظام (ونڈوز) متعارف کروا رکھا ہے، مگر بوجوہ اُردو اُن زبانوں میں شامل نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اُردو دان طبقہ کو انگریزی ونڈوز پر اِنحصار کرنا پڑتا ہے۔ تاہم انگریزی ونڈوز کو مکمل طور پر اُردو لکھنے اور پڑھنے قابل بنانا ممکن ہے۔

مائیکروسافٹ کے خدمتگار نظام ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز 2000 میں اُردو سپورٹ موجود ہے، مگر وہ اپنے آپ (بائی ڈیفالٹ) نصب نہیں ہوتی۔ اس کے لئے ذیل میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

تنصیبِ اُردو

1. ونڈوز ایکس پی پروفیشنل یا ہوم ایڈیشن کی صورت میں ونڈوز کی سی ڈی کمپیوٹر میں ڈالیں۔ (ونڈوز98 یا 2000 کی صورت میں نیچے متعلقہ جگہ ملاحظہ کریں۔)
2. کنٹرول پینل میں جا کر Date, Time, Language, and Regional Options پر کلک کریں۔
3. ظاہر ہونے والی کھڑکی میں Pick a task میں سے Add other languages کو منتخب کریں۔
4. اب پہلے ڈبے Install files for Complex Script and right-to-left languages (Including Thai) پر چیک لگا کر OK کا بٹن دبا دیں۔
5. چند لمحوں میں اُردو انسٹال ہو جائے گی۔ اِحتیاطاً کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کر دیں۔

اِختیارِ اُردو

1. کنٹرول پینل میں جا کر Date, Time, Language, and Regional Options پر کلک کریں۔
2. ظاہر ہونے والی کھڑکی میں Pick a task میں سے Add other languages کو منتخب کریں۔
3. بالائی حصے میں واقع detail کا بٹن دبائیں۔
4. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں دائیں طرف واقع Add کا بٹن دبائیں اور زبانوں کی فہرست میں سے اُردو کو منتخب کر کے OK کا بٹن دبائیں۔

نیچے کلاک کے پاس ایک نیا مینو نمودار ہو چکا ہے، دورانِ تحریر وہاں کلک کرنے سے آپ حسبِ ضرورت اُردو اور انگریزی تحریر کا اِنتخاب کر سکتے ہیں۔

صوتی کی بورڈ کی تنصیب
مذکورہ بالا طریقے سے اُردو نصب کرنے پر کی بورڈ بٹنوں میں حرفوں کی ترتیب مائیکروسافٹ کے معیار کے مطابق ہوتی ہے، جسے اِستعمال کرنے سے عوام الناس ہچکچاتے ہیں۔ چنانچہ مرکز تحقیقاتِ اُردو ، لاہور نے ایک صوتی (Phonetic) کی بورڈ لے آؤٹ تشکیل دیا تاکہ عام کمپیوٹر صارفین کے لئے اُردو کمپیوٹر کا اِستعمال مزید آسان بنایا جا سکے۔ صوتی کی بورڈ لے آؤٹ میں اُردو حروف آوازوں کے اعتبار سے انگریزی حروف کے نیچے کی بورڈ پر واقع ہوتے ہیں۔ مثلاً الف a میں، ب b میں اور پ p میں، الخ۔

* صوتی کی بورڈ نصب کرنے کے لئے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
ڈانلوڈ کریں

صوتی کی بورڈ کا اِنتخاب

1. صوتی کی بورڈ لے آؤٹ کی تنصیب کے بعد اُسے منتخب کرنے سے قبل مائیکروسافٹ کا مہیا کردہ کی بورڈ لے آؤٹ حذف کرنا بہتر ہو گا۔ اِس مقصد کے لئے مذکورہ بالا تنصیبِ اُردو کے دوسرے مرحلے کے بعد ظاہر ہونے والی کھڑکی کے بالائی حصے میں واقع detail کا بٹن دبائیں۔
2. ظاہر ہونے والی کھڑکی میں اُردو زبان کے نیچے Urdu کے نام سے ایک کی بورڈ لے آؤٹ موجود ہو گا۔ اسے منتخب کر کے دائیں طرف موجود Remove کا بٹن دبا کر OK دبائیں۔ ایسا کرنے سے مائیکروسافٹ کا مہیا کردہ کی بورڈ لے آؤٹ آپ کے کمپیوٹر سے حذف ہو جائے گا۔
3. صوتی کی بورڈ کو منتخب کرنے کے لئے اِسی کھڑکی میں دائیں طرف واقع Add کا بٹن دبائیں۔
4. ظاہر ہونے والی چھوٹی کھڑکی میں زبانوں کی فہرست کے نیچے واقع کی بورڈ لے آؤٹس کی فہرست میں سے Phonetic کو منتخب کر کے OK کا بٹن دبائیں۔

شارٹ کٹس کی تشکیل
اِنتخابِ زبان کے شارٹ کٹس

بیک وقت اُردو اور انگریزی 2 زبانوں میں کام کرتے ہوئے ایک سے دوسری زبان میں منتقلی کے لئے بار بار چوہا چھونے سے بچنے کے لئے شارٹ کٹس کا تعین خاصا مفید ہو گا۔

1. کنٹرول پینل میں جا کر Date, Time, Language, and Regional Options پر کلک کریں۔
2. ظاہر ہونے والی کھڑکی میں Pick a task میں سے Add other languages کو منتخب کریں۔
3. بالائی حصے میں واقع detail کا بٹن دبائیں۔
4. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی سے Key Settings کا بٹن دبائیں۔
5. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں لسٹ میں موجود تینوں اِختیارات کو باری باری منتخب کرتے ہوئے Change Key Sequence کا بٹن دبائیں۔
6. پہلا عام شارٹ کٹ Ctrl + Shift منتخب کریں۔
7. دوسرا شارٹ کٹ، جو انگریزی زبان کے لئے ہے اُسے Ctrl + Shift + 1 کے طور پر منتخب کریں۔
8. تیسرا شارٹ کٹ، جو اُردو زبان کے لئے ہے اُسے Ctrl + Shift + 2 کے طور پر منتخب کریں۔

تحریر کی سمت کے شارٹ کٹس

تحریر کی سمت میں تبدیلی کے لئے 2 شارٹ کٹس مائیکروسافٹ کی طرف سے بنیادی طور پر طے ہیں:

1. تحریر کی سمت اُردو کی مناسبت سے دائیں سے بائیں کرنے لئے دائيں کنٹرول اور شفٹ بٹنوں (Right Ctrl + Right Shift) کو اکٹھا دبائيں۔
2. تحریر کی سمت انگریزی کی مناسب سے بائیں سے دائیں کرنے کے لئے بائیں کنٹرول اور شفٹ بٹنوں (Left Ctrl + Left Shift) کو اکٹھا دبائیں۔

اُردو فونٹس کی تنصیب
مائیکروسوفٹ کے 2 فونٹس Tahoma اور Sans Serif اُردو کا لحاظ کرتے ہیں۔ اُردو کے دوسرے معیاری فونٹس کی بآسانی تنصیب کے لئےآصف کی تیار کردہ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ اِس فائل کی تنصیب سے آپ کے کمپیوٹر میں درجنوں اُردو فونٹ نصب ہو جائیں گے، جن کی مدد سے آپ تمام اُردو ویب سائٹس پڑھ سکیں گے اور ونڈوز کے مختلف پروگراموں میں اُردو لکھ بھی سکیں گے۔

* اگر آپ اُردو کے علاوہ پاکستان کی دیگر علاقائی زبانوں کے یونیکوڈ اِستعمال میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ آرٹیکل ملاحظہ ہو۔

ونڈوز 2000 میں اُردو تنصیب
اگر آپ ونڈوز ایکس پی کی بجائے ونڈوز 2000 پروفیشنل، ونڈوز 2000 سرور اور ونڈوز 2000 ایڈوانس سرور میں سے کوئی خدمتگار نظام اِستعمال کرتے ہیں تو اُردو تنصیب کے دوران میں آپ کے کمپیوٹر کی رجسٹری میں تبدیلی کی جائے گی۔ اِس لئے آپ کو تاکید کی جاتی ہے کہ ونڈوز 2000 میں اُردو کی تنصیب سے پہلے اِحتیاطاً اپنے کمپیوٹر کی رجسٹری کا بیک اپ محفوظ کر لیں۔ رجسٹری کے بیک اپ بارے معلومات کے لئے مائیکروسوفٹ کو وِزٹ کیجئے۔

ونڈوز 2000 میں اُردو تنصیب 3 مراحل میں مکمل ہو گی۔

پہلا مرحلہ: اُردو زبان کی تنصیب

1. نیچے دی گئی دونوں فائلوں کو اپنے کمپیوٹر میں %Windir%\system32 ڈائریکٹری میں محفوظ کرلیں۔

* پہلی فائل: kbdurdu.dll
* دوسری فائل: urdu.reg

2. اب urdu.reg پر ڈبل کلک کریں، ایسا کرنے سے ونڈوز رجسٹری میں ضروری رد و بل ہو جائے گا۔
3. احتیاطا اب آپ اپنا کمپیوٹر ری اسٹارٹ کرلیں۔

دوسرا مرحلہ: عربی زبان کا اِضافہ

1. کنٹرول پینل میں جا کر Regional and Language Options پر کلک کریں۔
2. وہاں موجود Language Settings for the System میں عربی کو منتخب کر کے OK کا بٹن دبا دیں۔
3. اِحتیاطاً کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کر دیں۔

تیسرا مرحلہ: اُردو زبان کا اِضافہ

1. کنٹرول پینل میں جا کر Regional and Language Options پر کلک کریں۔
2. وہاں موجود Locale کے خانے سے اُردو کو منتخب کریں۔
3. اب Set Default کے بٹن سے Select System Locale میں مینو سے اُردو منتخب کر کے OK کا بٹن دبا دیں۔
4. اِحتیاطاً کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کر دیں۔

ونڈوز 98 میں اُردو کی تنصیب
اگر آپ اپنے کمپیوٹر میں ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز 2000 کی بجائے ونڈوز 98 خدمتگار نظام اِستعمال کرتے ہیں تو سب سے پہلے واضح ہو کہ آپ کے کمپیوٹر میں مکمل اُردو تنصیب ممکن نہیں۔ تاہم ونڈوز 98 کے حامل کمپیوٹرز میں جزوی طور پر اُردو کی تنصیب عمل میں لائی جا سکتی ہے، جس کی مدد سے آپ یونیکوڈ اُردو میں بنی تمام ویب سائٹس کو ملاحظہ کر سکیں گے۔ ونڈوز 98 میں اُردو کی جزوی تنصیب کے لئے آپ کو درج ذیل دو اشیاء کی ضرورت ہو گی:

1. تاہوما (فونٹ)
2. فائر فوکس (براؤزر)

اُردو ویب سائٹس ملاحظہ کرنے کے لئے آپ کو مائیکروسافٹ کے براؤزر اِنٹرنیٹ ایکسپلورر کی بجائے موزیلا کے براؤزر فائر فوکس اِستعمال کرنا ہو گا، جو تاہوما فونٹ کی مدد سے آپ کو اُردو ویب سائٹس میں لکھی تحریریں پڑھ سکنے قابل کرے گا۔
پہلا مرحلہ

1. فائر فوکس کی فائل مینیو سے Tools میں سے Options کو منتخب کریں۔
2. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں بائیں طرف سے General میں سے Fonts & Colors کو منتخب کریں۔
3. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں موجود Font for کے سامنے سے Unicode کو منتخب کریں اور نیچے فراہم کردہ فونٹس کی تینوں لسٹوں میں سے Tahoma کو منتخب کر لیں۔
4. اب اِسی کھڑکی کے نیچے بائیں جانب Alway use my کے سامنے موجود Fonts کو منتخب کرتے ہوئے OK کا بٹن دبا دیں۔

دوسرا مرحلہ

1. فائر فوکس کی فائل مینیو سے Tools میں سے Options کو منتخب کریں۔
2. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں بائیں طرف سے General میں سے Languages کو منتخب کریں۔
3. نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں نیچے موجود Default Character Encoding کے سامنے سے Unicode UTF-8 کو منتخب کرتے ہوئے OK کا بٹن دبا دیں۔

بشکریہ ۔
عبد الستار منہاجین ۔۔۔۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
30 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
arslansun (07-02-09), Farrukh (10-10-08), GSM MAMA (28-10-10), proiub (04-11-10), shafresha (29-03-09), فیصل ناصر (23-03-09), ھارون اعظم (25-10-10), یاسر عمران مرزا (05-01-12), ڈفر (22-05-11), وجدان (17-12-07), وسیم (20-09-08), چیتا چالباز (07-02-09), مون لائیٹ آفریدی (18-09-08), منتظمین (20-12-07), محمد عاصم (17-10-10), مسٹر رائٹ (17-12-07), Zullu230 (17-12-07), ابوسعد (03-02-11), ابن جلال (19-09-08), احمد بلال (07-02-09), ارشد کمبوہ (26-10-10), اسد لطیف (07-03-09), خالد احمد صدیقی (26-05-08), خرم شہزاد خرم (18-04-09), رفیع انجم (20-11-11), رانا امر (24-02-09), رضی (04-04-09), طارق اقبال (15-09-09), عبید اللہ (18-09-08), عروج (15-10-10)
کمائي نے عبدالقدوس کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
20-12-07 منتظمین valuable post 23
پرانا 19-09-07, 06:02 AM   #2
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,131
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اگر کسی کو اوپر دیئے گئے ربط سے ڈوانلوڈ کرنے میں مسئلہ پیش آرہا ہو تو وہ ان رونط کا آزما سکتا ہے
http://meltingpot.fortunecity.com/mlk/470/download.htm
http://www.urdulife.com/font/download/
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
arslansun (07-02-09), proiub (04-11-10), ابوسعد (22-05-11), رفیع انجم (20-11-11), رانا امر (24-02-09), عروج (15-10-10)
پرانا 19-09-07, 12:30 PM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب قدوس بھائی اپ نے بہت ہی اچھی معلومات فراہم کی ہیں اور جناب منہاجین نے بھی بہت ہی اچھا لکھا ہے۔ اس سے ان اراکین کو جن کے پاس ونڈوز میں اردو کی تشکیل نہیں ہے کافی مدد مل سکے گی۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (05-01-12), رفیع انجم (20-11-11), عروج (15-10-10)
پرانا 19-09-07, 06:45 PM   #4
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,131
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت شکریہ منتظمین صاحب
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
رفیع انجم (20-11-11), عروج (15-10-10)
پرانا 19-09-07, 10:28 PM   #5
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ماشا اللہ بہت اچھے عبدالقدوس بھائی
بہت اچھا کام کیا ہے منہاجین صاحب نے
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
رفیع انجم (20-11-11)
پرانا 12-11-07, 09:59 PM   #6
Senior Member
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,017
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھنے پڑھنے قابل بنایئے۔

GOOD TIPs.........................
champion_pakistani آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
champion_pakistani کا شکریہ ادا کیا گیا
رفیع انجم (20-11-11)
پرانا 17-12-07, 02:28 PM   #7
ناظم اعلی

Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,988
کمائي: 56,156
شکریہ: 3,011
1,428 مراسلہ میں 3,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھنے پڑھنے قابل بنایئے۔

بہت مفید معلومات ہیں ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!
Zullu230 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 17-12-07, 02:58 PM   #8
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 24,959
شکریہ: 919
590 مراسلہ میں 1,504 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھنے پڑھنے قابل بنایئے۔

بہت زبردست۔
کمال کردیا جناب آپ نے۔
وجدان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 17-12-07, 03:14 PM   #9
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,131
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھنے پڑھنے قابل بنایئے۔

تمام صاحبان کے پسند کرنے کا شکریہ
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 21-12-07, 12:58 AM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 268
کمائي: 266
شکریہ: 1
68 مراسلہ میں 89 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھنے پڑھنے قابل بنایئے۔

عبد القدوس بھائی بہت زبردست ۔بہت اچھا کام کیا ہے آپ نے
عذیر سلیم
نوائے سحر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 24-05-08, 10:11 AM   #11
Senior Member
 
پیاسا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2008
مقام: IN THE SHADOW OF SWORD
عمر: 29
مراسلات: 1,824
کمائي: 3,760
شکریہ: 1,712
863 مراسلہ میں 1,788 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھنے پڑھنے قابل بنایئے۔

لیکن ایڈوب فوٹو شاپ میں اردو کیوں نہیں لکھی جا رہی
پیاسا آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 25-05-08, 06:16 AM   #12
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,131
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھنے پڑھنے قابل بنایئے۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : پیاسا مراسلہ دیکھیں
لیکن ایڈوب فوٹو شاپ میں اردو کیوں نہیں لکھی جا رہی
اس کے لیے آپ کو عدنان بھائی سے پوچھنا پڑے گا۔ ویسے یونی کوڈ اردو Corel 9,10,11 میں‌بھی نہیں لکھی جاتی جبکہ 12،13،14 میں لکھی جاتی ہے۔ اس لیے ممکن ہے فوٹو شاپ والے آپ کے وزژن میں‌یونی کوڈ ڈالنا بھول گئے ہوں
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 26-05-08, 02:40 PM   #13
Senior Member
مقبول
 
خالد احمد صدیقی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 174
کمائي: 803
شکریہ: 664
50 مراسلہ میں 112 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھنے پڑھنے قابل بنایئے۔

Very nice sharing
خالد احمد صدیقی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-05-08, 07:44 PM   #14
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,131
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھنے پڑھنے قابل بنایئے۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خالد احمد صدیقی مراسلہ دیکھیں
Very nice sharing
شکریہ بھائی
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-05-08, 11:51 AM   #15
Senior Member
 
پیاسا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2008
مقام: IN THE SHADOW OF SWORD
عمر: 29
مراسلات: 1,824
کمائي: 3,760
شکریہ: 1,712
863 مراسلہ میں 1,788 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: اپنے کمپیوٹر کو کسی بھی سافٹ ویئر میں اُردو لکھنے پڑھنے قابل بن

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
اس کے لیے آپ کو عدنان بھائی سے پوچھنا پڑے گا۔ ویسے یونی کوڈ اردو Corel 9,10,11 میں‌بھی نہیں لکھی جاتی جبکہ 12،13،14 میں لکھی جاتی ہے۔ اس لیے ممکن ہے فوٹو شاپ والے آپ کے وزژن میں‌یونی کوڈ ڈالنا بھول گئے ہوں
فوٹو شاپ والوں سے کہیں آءیندہ خیال رکھیں ورنہ

میں کیا کر سکتا ہوں
پیاسا آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پیاسا کا شکریہ ادا کیا گیا
proiub (04-11-10)
جواب

Tags
com, download, downloads, fonts, general, system, unicode, فوٹو, کمپیوٹر, پیاسا, پاکستان, پسند, ویب, ونڈوز, لمحوں, مکمل, منتقلی, ممکن, متعارف, انگریزی زبان, اردو, بھائی, تحریر, سافٹ, صارفین

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کمپیوٹر سیکھنے کی اچھی ویب سائٹ حسنین ایوب آئیں کمپیوٹر سیکھیں 8 28-04-11 11:08 PM
اردو ویب پیج ریڈر - کوئی بھی اردو بلاگ یا فورم کمپیوٹر سے سنیں یاسر عمران مرزا سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 15 06-07-10 10:53 PM
اپنے کمپیوٹر پر کسی ویب سائٹ کو بلاک کرنا۔۔۔۔۔؟ شیرازی Ask Experts ماہرین کی رائے 2 21-06-10 06:47 AM
دھماکہ؛اب آپ کے کمپیوٹر میں کبھی وایرس نہیں آے گا ایک عجیب سافٹ ویر حصہ 2 پیاسا کمپیوٹر سیکورٹی 28 26-02-09 01:16 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger