واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > مزاحیہ ادب



مزاحیہ ادب مزاحیہ ادب


پولیٹشن سے پولی ٹینشن تک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-01-10, 11:11 PM   #1
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,343
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,886 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پولیٹشن سے پولی ٹینشن تک

پولیٹشن سے پولی ٹینشن تک

سیاست دان کہتے ہیں کہ سیاست میں سب کچھ جائز ہے، عاشق مزاج لوگ کہتے ہیں کہ محبت میں سب کچھ جائز ہے ، عسکریت پسند کہتے ہیں کہ جنگ میں سب کچھ جائز ہے، تاجر یا بزنس میں کہتے ہیں کہ بزنس میں سب کچھ چلتا ہے۔

لیکن سیاست کا دور ہے ڈکٹیٹر کی نہ سہی ڈکٹیٹرز ذہن کے لوگوں کی حکومت ہے ، کل کے سارے جمہوری آمر آج کی جہوریت ( اگر کوئی محسوس کرتا ہے تو ) کے چمپیئن بنے بیٹھے ہیں اور بے چارے آمر ایک کونے میں بیٹھے ہیں یہ اور بات ہے کہ یہ کونا آرمی ہاؤس کا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم نے جب آمر صاحب کی اس بے بسی کا ذکر اپنے دوست عابد خان سے کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ کونے میں بیٹھے ہوئے نہیں ہیں بلکہ اس گھر میں موجود اس کھڑکی سے جہاں سے انہیں جہموریت کی ہلکی سی بو آرہی ہے، سے اکثر جھانکتے ہوئے بھی نظر آئے ہیں۔۔۔۔۔۔

ہم نے اس انکشاف پر سوالیہ انداز میں عابد میاں کو دیکھا تو انہوں نے کہا کہ ارے بھائی سمجھا کرو ان کو کسی نے آسرا دیا ہوا ہے کہ سر! ابھی بھی حالات آپ کے حق میں ہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔ بس آپ دیکھتے رہیں ۔ سو وہ بے چارے صرف دیکھ رہے ہیں۔۔

عابد کا کہنا ہے کہ ہمارے پولیٹشن دراصل پولی ٹینشن ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ان سے ٹینشن کی ہی توقع رکھی جاسکتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ ان کا بس چلے تو یہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن بھی دبا جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔

بہرحال بات ہورہی تھی کہ سیاست دانوں کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج کل ہمارے سیاست دان زندوں سے زیادہ مردوں کی بھی فکر کرنے لگے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پچھلے دنوں ایک پارٹی باقاعدہ اہم ترین ساست دانوں کے مرحوم رشتے داروں اور پارٹی کے ان لیڈروں کی لسٹ تیار کرنے لگی جو اب اس دنیا میں نہیں رہے اس بات پر متعلقین کو حیرت بھی ہوئی اور پوچھا کہ اس کی کیا ضرورت پڑ گئی تو جواب ملا کہ فاتحہ اور تعزیت کے لئے جانا ہے، دریافت کیا گیا کہ اتنے سالوں بعد؟ تو کہا کہ ارے سیاست میں تعزیت کسی بھی وقت کی جاسکتی ہے ۔

ہمت کر کے انہوں نے کہا کہ لیکن حیرت اس بات پر ہو رہی ہے کہ آپ تو تازہ فاتحہ پر یقین رکھنے والے ہیں اور ہمیشہ زندہ جاویداں افراد کی فہرست پر کام کیا جاتا تھا۔

ہمارے ملک کے ساست دانوں کا کچھ عرصے پہلے تک عجیب حال تھا۔۔۔۔۔ اگر وہ اقتدار میں نہیں ہوتے تو باہر یا اندر ہوا کرتے تھے لیکن اب حالات بدل رہے ہیں اب اندر والے باہر آرہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ہاں البتہ اقتدار میں رہتے ہوئے باہر جانے کا سلسلہ جس طرح زور پکڑ گیا ہے خصوصا دبئی اور لندن جانے کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دبئی میں تو سیاسی سرگرمیوں پر پابندی بھی ہے۔۔۔۔۔۔ مگر ہمارے حکمران آج کل دبئی جا کر ہی زیادہ سرگرم نظر آتے ہیں اور وطن واپس آکر صرف گرم نظر آتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمیں حیرت ہے اس بات پر کہ ہمارے سیاست دانوں کی سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں دبئی کے شیخ نہ جانے کیا سمجھتے ہیں؟ ہم نے یہ ہی سوال جب اپنے صحافی دوست مسعود انور سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یار وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے ملک کے سیاست دان دبئی میں سیاسی نہیں بلکہ ذاتی باتیں کرنے آتے ہیں جیسے ماضی میں مشرف صاحب نے پیپلزپارٹی کی شہید چیئرمین سے ذاتی ڈیل کی بات کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ جیسے چند روز قبل آصف زرداری اور نواز شریف نے اپنی اپنی باتیں کی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب پاکستانی کسی بھی لیڈر سے آپ کوئی بھی سوال کریں تو وہ جواب میں یہ ضرور کہے گا کہ میری ذاتی رائے یا ذاتی خواہش تو یہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ اب اس بات کو ہم کیا کہیں کہ ذاتی خواہش کچھ اور سیاسی کچھ اور یہ ہی ہے ہماری سیاست ۔ تجارت سے ملتی جلتی۔۔۔۔۔۔۔
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
wajee (23-01-10)
جواب

Tags
پاکستانی, پسند, لوگ, لندن, نواز شریف, نظر, محبت, آج, آصف زرداری, بھائی, جواب, خان, دوست, دنیا, دبئی, دریافت, رشتے, زرداری, سیاست, عابد, عاشق, عجیب, عسکریت, صحافی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
رات گئے نہر وں کے ٹینڈر کھول دیے گے جاویداسد خبریں 0 11-11-10 02:28 PM
بھولا مکینک اورجدید ٹیکنالوجی گوہر اپکے کالم 2 04-11-09 08:04 PM
ٹیچر نے ننھے سردار سے پوچھا The Great قہقہے ہی قہقے 0 30-08-09 04:17 PM
عدالت نے برطرف ٹیچر کو70ہزار پونڈہرجانے کا حقدار قرار دیدیا عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 08:24 AM
:::‌بینظیر کا قتل ، کراچی سے پولیس ٹیم اسلام آباد جائے گی::: ابو کاشان خبریں 0 02-01-08 11:40 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger