|
|
#1 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
لڑکیاں بڑی عجیب ہوتی ہیں ان کے ہنسنے اور رونے کا کوئی وقت مقرر نہیں ہوتاجی چاہے تو جنازے پر کھی کھی کرنے لگیں اور جی چاہے تو عید کے دن موٹے موٹے آنسو بہانے لگیں ۔عمر کے معاملے میں اتنی محتاط ہوتی ہیں کہ جو پچیس سال کی ہو جاتی ہے آگے ہی نہیں بڑھتی ۔ میاں صاحب کہتے ہاں عورت کی عمر کا صحیح پتا چلانا ہو تو اسے بولتے ہوئے غور سے دیکھنا چاہیئےجو عورت بات کرتے وقت زیادہ منہ کھولے اس کی عمر بھی زیادہ ہو گی اور جو کم کھولے اس کی عمر بھی کم ہو گی ۔ میں نے تجرباتی طور پر 84 سالہ اماں جیراں سے پوچھا کہا ماں تم بڑی جہاندیدہ ہویہ بتاو کیا واقعی یہ سچ ہے کہ جو عورت بات کرتے وقت کم منہ کھولے اس کی عمر بھی کم ہوتی ہے۔
اماں جیراں نے چونک کر میری طرف دیکھا پھر ذرا سا منہ کھول کر بمشکل بولی "پت مینوں کی پتہ " ![]() پیار محبت کے معاملے میں بھی لڑکیاں ہمیشہ شاکی نظر آتی ہیں ۔ایک لڑکی نے مجھے لکھا کہ شادی کے بعد مرد بالکل ہی مختلف ہو جاتے ہیں ۔ میں نے کہا کوئی مثال؟ کہنے لگی آپ دیکھیں نا شادی سے پہلے میرے شوہر مجھے بہت اچھے لگتے تھے لیکن اب ایک آنکھ نہیں بھاتے۔ اف یہ مرد بھی کتنی جلدی بدل جاتے ہیں ۔ ![]() سیانے کہتے ہیں کہ لڑکیاں اپنی تعریف بہت پسند کرتی ہیں سیانے غلط کہتے ہیں لڑکیاں صرف دوسری لڑکیوں کی بد تعریفی پسند کرتی ہیں اگر آپ ان کے سامنے کسی خوبصورت لڑکی کی تعریف شروع کر دیں تو فورا ہی کوئی ایسا جملہ کہہ دیتی ہیں کہ تعریف کو بریک لگانا پڑ جاتی ہےمیں نے اپنی کلاس فیلو سے کہا ریما بہت خوبصورت ہےمنہ بنا کر بولی ۔ کون گدھے کا بچہ اسے خوبصورت کہتا ہے ۔ میں نے سر کھجا کر کہا میڈونا تو بہر حال خوبصورت ہے۔ لاپرواہی سے بولی ہاں گھٹیا درجے کے تماش بین اسے پسند کرتے ہیں ۔ میں نے کھسیانا ہو کر کہا......صائمہ تو خوبصوتی کی انتہا ہے.......ناخنوں پر نیل پالش لگا کر پھونک مارتے ہوئے بولی.......ہمارا “چوکیدار“ اس کی فلمیں بڑے شوق سے دیکھتا ہے۔ ![]() لڑکیاں شادی کے معاملے میں بھی نرالی ہوتی ہیں ۔ رشتہ آنے پر ایسے ایسے سوال کرتی ہیں جیسے خاوند نہیں مینجر بنا رہی ہوں لیکن جوں جوں عمر گزرتی ہے سوالات میںتبدیلی آتی جاتی ہے20سال کی عمر میں لڑکی کا پہلا سوال یہی ہوتا ہے لڑکا کیسا ہے؟ 25سال کی عمر میں جب رشتہ آتا ہے تو پہلا سوال یہی ہوتالڑکا کیا کرتا ہے؟ اور جب لڑکی کی عمر 30سال سے تجاوز کر جاتی ہے تو کوئی بھی رشتہ آنے پر پہلا سوال یہی ہوتا ہے "کہاں ہے " ![]() لڑکیوں کو اپنی قابلیت جمانے کا بھی بہت شوق ہوتا ہےکسی بات کا نہ بھی پتہ ہو پھر بھی اپنی ٹانگ ضرور اڑاتی ہیں ۔ میں نے اپنے ایک کولیگ سے پوچھاکبھی نیو جرسی دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے؟ جلدی سے بولی ۔آئے ہائے نوخیزمیں تو ہر سیزن میں نیو جرسی خریدتی ہوں۔ ![]() ہماری ایک کلاس فیلو کا رولنمبر 2 (two)تھا ۔ لہذا جب بھی ہم کنٹین میں بیٹھ کر گانے بجانے کا اہتمام کرتے تو اونچی آواز میں گاتے "ٹو" میری زندگی ہے‘ ایک دن غصے میں آکر اس نے پرنسپل کو شکایت کر دی میں نے کہاہم تو عام سا گانا گا رہے تھے ۔ غصے میں آ کر بولی "تو" کو "ٹو" کہہ رہے تھے۔ میں نے کہا اب معاف کر دیجیئے آئندہ کبھی "ٹو" نہیں کہیں گے، نرمی سے بولی ، ہاں ،،،بالکل ٹھیک آئندہ ٹو نہیں کہنا بلکہ تھری کہنا کیونکہ اب میرا رولنمبر تھری ہے۔ ![]() لڑکیا ں بدلہ بھی بہت برا لیتی ہیں ۔ کالج کے زمانے میں ایک دفعہ الیکشن میں کھڑا ہوا تھامیرے مقابلے میں ایک لڑکی کھڑی تھی ۔ میں نے دوستوں کے ساتھ مل کر اس کے پرس میں ایک چھپکلی رکھ دی جب وہ تقریر کرنے ڈائس پر آئی اور تقریر والا کاغذ نکالنے کے لیئے پرس مٰں ہاتھ ڈالاتو ٹھیک ساڑھے چار سیکنڈ اس کی انکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ۔ پھر اچانک پوری ذمہ ڈاری سے غش کھا کر گر گئی ۔ اس بات کا بدلہ اس ظالم نے یوں لیا کہ میرے الیکشن والے پوسٹروں پر راتوں رات جہاں جہاں بھی “نامزد امیدوار“ لکھا تھاوہاں وہاں سے “نامزد“میں “ز“ سے نقطہ اڑا دیابس آج تک اس کی سیاسی بصیرت پر حیران ہوں‘‘‘ ![]() لڑکیاں بعض اوقات ایسی بات کر جاتی ہیں کہ دوسرے کے وہم گمان میں بھی نہیں ہوتامیرا ایک دوست ایک لڑکی کے ساتھ نئی گاڑی میں لانگ ڈرائیو پر جا رہا تھا کہ اچانک لڑکی کہنے لگی ۔سنوکیا تم ایک ہاتھ سے گاڑی چلا سکتے ہو؟ کیوں نہیں ‘‘‘ لڑکے نے بڑے فخر سے جواب دیا لڑکی آہستہ سے بولی ۔ تو پھر دوسرے ہاتھ سے اپنی ناک صاف کر لو‘‘‘‘ ![]() لڑکیاں دلیل کی بڑی قائل ہوتی ہیں ۔ اتنی زیادہ کہ اگر انہیں لطیفہ سنایا جائے توسب سے پہلے دلیل کی رو سے پرکھتی ہیں میں نے اپنی ایک کزن سے کہا ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک مسلمان تھا اور، اس نے وہیں ٹوک دیا َ،مسلمان بھی کبھی ایک ہوا ہے؟؟؟؟؟ میں نے سر ہلا کر کہا بات تو ٹھیک ہےچلو دوسرا لطیفہ سنوایک دفعہ امریکہ میں بلیوں کی ریس ہوئی ،جس میں پاکستان سے بھی ایک بلی شریک ہوئی، بات کاٹ کر بولی ۔ یہ ریس کب ہوئی؟اور پاکستان کے کون سے شہر سے بلی شریک ہوئیمیں نے تو کبھی سنا نہیں، میں نے سر پیٹ کر کہا بی بی یہ صرف لطیفہ ہےلطیفہ ۔ اسے سنو اور انجوائے کرو، سختی سے بولی مگر یہ لطیفہ نہیں جھوٹ ہےاور میں جھوٹ برداشت نہیں کر سکتی““ ![]() کالج اور یونیورسٹی کی لڑکیوں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ اکثر کالج کی لڑکیاں“فرشتے“ ڈھونڈتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اور یونیورسٹی کی “رشتے“۔۔۔۔۔۔۔لڑکیوں کی پسند بڑی عجیب ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔جو جتنی خوبصورت ہواس پسند اتنی ہی احمقانہ ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔آپ تجربہ کر کے دیکھ لیجیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کسی خوبصور ت لڑکی سے پوچھیئے تمہیں بش اور مشرف میں سے کون پسند ہے۔۔۔۔۔۔۔۔؟ وہ کہے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔دونوں ہی ناپسند ہیں۔۔۔۔۔میں تو کولن پاول کی دیوانی ہوں۔۔۔۔۔، گُل نوخیز اَختر کی تحریر - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - اگر چہ پاکستان کے حالات ایسے نہیں کہ ہم بہت زیادہ مزاح میں شامل ہوں ۔ پھر بھی آپکا موڈ کچھ فریش کرنے کے لیے یہ پوسٹ سبھی فورم ممبران کی نظر اسلام آباد میں جہاز کے کریش ہونے کے بعد جو پاکستانی بھائی اللہ کو پیار ے ہو گئے ان کے لیے اور ان کے گھر والوں کے لیے دعا کر دیجیے اور پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے لیے اللہ پاک سے رحم کی دعا کیجیے۔ بلکہ سبھی پاکستانیوں کے لیے شاید اللہ پاک ہم پاکستانیوں سے ناراض ہو رہے ہیں اس لیے وہ ہم پر کبھی ڈرون حملوں کبھی خود کش بمباروں اور کبھی نااہل حکمرانوں کی صورت میں عذاب لا رہے ہیں۔ محترم طاہر القادری صاحب فرماتے ہیں کہ امت محمدیہ پر اللہ تعالی ، پتھروں کی بارش برسانے، بھیانک آواز سے پردوں کے پھٹ جانے یا دھرتی کو اٹھا کر پلٹ دینے والا عذاب نہیں لائیں گے بلکہ چھوٹے چھوٹے عذابات سے انہیں سلجھنے کے مواقع فراہم کریں گے ۔ انہیں تنبیہ کریں گہ کہ وہ سیدھے رستے پر آ جائیں۔ یہ زلزلے، سیلاب، نالائق حکمران، دہشتگردی کرنے والے، دنیا بھر سے میڈیا پروپیگینڈا کے ذریعے بدنامی کا سبب بننے والے عناصر سب ہی شاید عذابات کی ہی ایک شکل ہیں۔ اپنے عمل کو سدھاریے، اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لیے دعا کیجیے۔ اللہ تعالی ہمیں معاف کرے اور سیدھی راہ دکھائے۔ آمین
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com |
|
|
|
| 18 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا | proiub (25-08-10), فیصل ناصر (31-07-10), فریدون (27-01-11), کنعان (31-07-10), پاکستانی (31-07-10), ھارون اعظم (31-07-10), محمدمبشرعلی (31-07-10), مرزا عامر (01-08-10), معظم (01-08-10), wajee (25-08-10), ام حازم (05-01-11), ابرارحسین (31-07-10), احمد بلال (01-08-10), احمدنواز (02-08-10), بلال اویسی (01-08-10), راجہ اکرام (31-07-10), عارف اقبال (25-08-10), عبدالقدوس (31-07-10) |
|
|
#2 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
اس تھریڈ میںجواب دینے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,171
کمائي: 167,165
شکریہ: 9,674
7,366 مراسلہ میں 22,057 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لیے پیش کریں
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (31-07-10), یاسر عمران مرزا (31-07-10), مرزا عامر (25-08-10), ام حازم (05-01-11), احمد بلال (01-08-10) |
|
|
#4 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
ہا ہا ہا
کون جواب دے کر اپنی شامت لائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ![]() کم از کم میں تو نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:r olleyes: |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#6 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
مطلب مجھے اگر جان پیاری ہے تونس جاؤں ؟
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,246
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا | ھارون اعظم (31-07-10), یاسر عمران مرزا (31-07-10), مرزا عامر (25-08-10), ام حازم (05-01-11), احمد بلال (01-08-10), عبداللہ آدم (03-08-10) |
|
|
#8 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا | مرزا عامر (25-08-10), ام حازم (05-01-11), احمد بلال (01-08-10), راجہ اکرام (31-07-10), عبداللہ آدم (03-08-10) |
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,790
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,004 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ویسے جس نے بھی لکھا ہے حقیقت بیان کی ہے
بہت اچھی تحریر ہے یاسر بھائی شئرنگ کا شکریہ |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا | یاسر عمران مرزا (01-08-10), مرزا عامر (25-08-10), ام حازم (05-01-11), احمد بلال (01-08-10), راجہ اکرام (31-07-10) |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,627
کمائي: 30,463
شکریہ: 10,464
1,168 مراسلہ میں 3,099 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یار ایسی تحاریر پڑھ کے اندازہ ہوتا ہے کہ مزاح کسے کہتے ہیں۔ واقعی ہر کسی کے بس کی بات نہیں مزاح لکھنا۔
لکھاری کا مشاہدہ ، اس کا انداز ، تسلسل سب ہی بہت پیارا تھا ۔بہت مزہ آیا۔ ویسے ایک بات ہے مَردوں کو زیادہ خوش ہونے کی جرورت نہیں ۔تحریر کے بیچ بیچ میں مردوں کی بھی صحیح ٹانگ کھینچی ہے۔ جیسے جیسے "ایک ہاتھ سے ناک صاف کر لو" ![]() بڑی ہی بد تمیز لڑکی تھی۔(ہم تو یہی کہیں گے )
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,627
کمائي: 30,463
شکریہ: 10,464
1,168 مراسلہ میں 3,099 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یارو ڈرو نہیں یہ لڑکیوں پہ لکھا گیا ہے اور ہمارے فورم پہ تو لڑکیاں ہیں نہیں۔۔۔۔
"خواتین" ہیں۔ کوئی پتا نہیں کب خاتون ، لڑکی بن جائے اس لئے کوئی ایک آدھ د دوازے پہ کھڑا ہو جائے۔ان کے آتے ہی کھسک جائیں گے۔۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا | یاسر عمران مرزا (01-08-10), ام حازم (05-01-11) |
|
|
#12 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
اقتباس:
|
|
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (01-08-10), منتظمین (01-08-10), ام حازم (05-01-11), راجہ اکرام (25-08-10), عبدالقدوس (11-09-10), عبداللہ آدم (03-08-10) |
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() |
ایک دوست نے ایک ایس ایم ایس بھیجا، لطیفہ ہے یا حقیقت یہ فیصلہ آپ کا
شادی کے پانچ سال محبوبہ شوہرکوٹوک ٹوک کررویہ بدلنے کی بات کرتی ہے بالاخر پانچ سال بعد کہتی نظر آتی ہے، ""اف تم کتنے بدل گئے ہو۔""
__________________
اور ہم نے کوئی رسول نہ بھیجا مگر اس لئے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے اور اگر جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اے محبوب! تمہارے حضور حاضر ہوں اور پھر اللہ سے معافی چاہیں اور رسول ان کی شفاعت فرمائے تو ضرور اللہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں۔النساء:64 ترجمعہ:امام احمدرضابریلوی |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے بلال اویسی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() |
یہاں کوئی لڑکی نہیں ہے
|
|
|
|
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() |
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فورم, کالج, گمان, گانے, پاکستان, پاکستانی, پسند, ڈرائیو, لطیفہ, نظر, محبت, مزاح, آج, اللہ, امریکہ, بھائی, جھوٹ, جواب, حال, دعا, زندگی, شہر, ظالم, عورت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|