واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > مزاحیہ ادب



مزاحیہ ادب مزاحیہ ادب


دیار غیر میں شوھر کو بیوی کا خط

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-12-09, 09:22 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,568
کمائي: 47,011
شکریہ: 97
1,025 مراسلہ میں 2,320 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعمر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدعمر کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default دیار غیر میں شوھر کو بیوی کا خط

دیار غیر میں شوھر کو بیوی کا خط

ملا جب سے خط پیارےکہ چھٹی آ رھے ہو تم
میرے خوابوں پہ صبح و شام یکسر چھا رھے ہو تم

جب آؤ گے وہ دن میرے لئے دن عید کا ہو گا
عجب منظر میرے دلبر تیری دید کا ہو گا

بہت وزنی سے دو اک بیگ پیارے ہاتھ میں ہوں گے
اٹیچی کیس دس بارہ یقینا ساتھ میں ہوں گے

کلر ٹی وی تو ڈبے ہی سے میں پہچان جاؤں گی
فرج بھی ساتھ لاۓ تو میں تم کو مان جاؤں گی

میں ائرپورٹ پر آؤں گی اپنی جان کو لینے
سوزوکی وین بھی لاؤں گی سب سامان کو لینے

تمھارا ٹھاٹ دیکھوں گی تو یہ دل مسکراۓ گا
کھلیں گے بکس جب گھر میں تو یہ دل گنگناۓ گا

بہارو پھول برساؤ میرا محبوب آیا ھے
جاپانی ساڑھیاں میرے لیۓ کیا خوب لایا ہے

مجھے تو کچھ نہیں لینا مگر یہ دنیا بھی رکھنی ہے
پوزیشن کچھ تو اپنی اس موئی دنیا میں رکھنی ہے

مجھے کچھ چاھیۓ کپڑا یہی کرتے بنانے کو
کوئ چالیس گز کے ٹی دینے اور دلانے کو

دو درجن جانگیے، رومال اور بنیان کافی ہیں
دوپٹوں کے فقط اس مرتبہ دو تھان کافی ہیں

وہاں سے لکس صابن بھی کوئی دس بیس لے آنا
گرم سوٹوں کے کپڑے کے یہی چھ پیس لے آنا

میرے بھیا کی راڈو واچ اب کے بھول نہ جانا
میری تو خیر ہے ، باجی کی ساڑھی ساتھ ہی لانا

یہ کیا لکھا ھے کہ اب کے مستقلا آ رھے ہو تم
امیدیں پیارے مستقبل کی کیوں ٹھکرا رھے ہو تم

ابھی تو ہم کو رہنے کے لیۓ بنگلہ بھی لینا ھے
ایک ہونڈا کار اور جانے ابھی کیا کیا لینا ھے

میرے دلبر میری باتوں پہ تھوڑا غور کر لینا
بس ایگریمنٹ تم دو سال کا اک اور کر لینا

بسایا ھے سدا میں نے تمھیں اپنے خیالوں میں
دعا یہ ھے، رہو تم ہر کھیلتے ہر دم "ریالوں" میں

خدا حافظ میرے جانی جواب اب جلد لکھ دینا
کب آئیں گی میری چیزیں جناب اب جلد لکھ دینا
__________________
ناراضگی ظاہر کرنا دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے۔

Last edited by محمدعمر; 07-03-10 at 10:08 PM.
محمدعمر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمدعمر کا شکریہ ادا کیا
king nasir (23-03-10), نورالدین (08-04-10), ملک بھائی (07-03-10), عبداللہ حیدر (06-03-10)
پرانا 09-12-09, 09:23 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,568
کمائي: 47,011
شکریہ: 97
1,025 مراسلہ میں 2,320 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعمر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدعمر کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default سمندر پار سے شوہر کا جوابی خط

تمہارا نامہ الفت مجھے مل گیا پیاری
پڑھی جب لسٹ چیزوں کی کلیجہ ہل گیا پیار

وہی تکرار تحفوں کی وہی فرمائشیں سب کی
لکھی ہیں خط میں گویا صرف تم نے خواہشیں سب کی

سبھی کچھ لکھ دیا تم نے کسی نے جو لکھایا ہے
فلاں نے یہ منگایا ہے فلاں نے وہ منگایا ہے

کبھی سوچا بھی ہے تم نے روپے کیسے کماتا ہوں
کڑکتی دھوپ سہتا ہوں پسینے میں نہاتا ہوں

تمہیں شاید نہیں‌معلوم رہتا ہوں یہاں‌کیسے
میں میس سے آوٹ رہ رہ کے کماتا ہوں یہاں پیسے

مگر تم ہو کہ رشتے داریاں ملحوظ رکھتی ہو
لٹا کر اپنے ہی گھر کو انہیں محفوظ رکھتی ہو

جو پیسہ پاس ہو رشتے بھی سئے جاگ جاتے ہیں
برا جب وقت آتا ہے تو پھر سب بھاگ جاتے ہیں

میں پہنچوں گا تو پھر تم دیکھنا اصلی لٹیروں کو
گلے ملتے ہیں کیسے دیکھنا فصلی بٹیروں کو

پہنچ جائیں گے یہ سب لوگ جھوٹی چاہ میں ایسے
بھنڈارا بٹنے والا ہو کسی درگاہ میں جیسے

کوئ کیسے کہے یہ بات ان موقع پرستوں سے
روپے لگتے نہیں اس ملک میں قبلہ درختوں سے

تمہاری خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
مگر کہنا خدا لگتی کبھی ناکام ہم نکلے؟

کہا تم نے مجھے جو بھی وہی کچھ کر دیا میں نے
تمہارے اگلے پچھلوں کو بھی اب تو بھر دیا میں نے

مجھے سعودیہ آئے اب نو دسواں سال ہے پیاری
وطن سے دور ہوں کب سے شکستہ حال ہے پیاری

مگر تم ہو کہ بس پھر بھی یہی تکرار کرتی ہو
کرو اک اور ایگریمنٹ یہ اصرار کرتی ہو

ہوس زر کی خدا جانے کہاں لے جائے گی ہم کو
خوشی مل جل کے رہنے کی نہ ملنے پائ گی ہم کو

میرے بھی دل میں آتا ہے میری بھی عزت کریں بچے
تھکا ہارا جو گھر لوٹوں میری خدمت کریں بچے

میں ہوتا ہوں جو گھر پہ تو بہت ٹسوے بہاتے ہیں
میرے جاتے ہی وہ کمبخت گل چھڑے اڑاتے ہیں

جسے بزنس کرانا تھا "جواری" بنتا جاتا ہے!
بنانا تھا جسے "پائلٹ"شکاری بنتا جاتا ہے

میرے اپنے ہی بچے مجھ سے یوں انجان رہتے ہیں
بجائے مجھ کو وہ ابو کے وہ ماموں جان کہتے ہین

خدا کے واسطےپیاری یہاں سے جان چھڑوا دو
میری اولاد کو اللہ میری پہچان کرادو

تم اپنے آپ کو دیکھو جوانی ڈھلتی جاتی ہے
تمہاری کالی زلفوں میں سفیدی بڑھتی جاتی ہے

فراق و ہجر کے صدمےکو پتھر بن کے سہتی ہو
سہاگن ہو کے بھی تم حیف بیوہ بن کے رہتی ہو

ہُواچلنا بھی اب دشوار ڈھانچہ بن گیا ہوں میں
کبھی سونا تھا پانسر آج تانبہ بن گیا ہوں میں

یہی حالت رہی تو ایک دن ایسا بھی آئے گا
بجائے میرے سعودیہ سے میرا لاشہ ہی آئے گا

خدارا مجھ کو میرے گھر سے اب تم دور مت کرنا
مزید اب اور ایگریمنٹ پر مجبور مت کرنا

لٹانا چھوڑ کر دولت کفایت بھی ذرا سیکھو
بہت کچھ بن گیا گھر کا قناعت بھی ذرا سیکھو

دعا کرنا رِہا جلدی تمہارا خصم ہو جائے
سزا اب ملک بدری کی میری اب ختم ہو جائے !
محمدعمر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے محمدعمر کا شکریہ ادا کیا
king nasir (23-03-10), stranger007 (11-12-09), نورالدین (08-04-10), منتظمین (06-03-10), احمد بلال (02-08-10), راجہ اکرام (11-12-09), سحر (06-03-10), عبداللہ حیدر (06-03-10)
پرانا 10-12-09, 06:52 PM   #3
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 19
مراسلات: 5,770
کمائي: 82,444
شکریہ: 2
2,016 مراسلہ میں 3,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا پوسٹ کیا ھے آپ نے۔۔۔
The Great آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 10-12-09, 08:05 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,568
کمائي: 47,011
شکریہ: 97
1,025 مراسلہ میں 2,320 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعمر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدعمر کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پسند کرنے کے لئے بہت شکریہ آپ کا
محمدعمر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمدعمر کا شکریہ ادا کیا گیا
king nasir (23-03-10)
پرانا 10-12-09, 10:30 PM   #5
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 2,882
کمائي: 31,247
شکریہ: 3,975
1,161 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
طارق راحیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 11-12-09, 11:01 AM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,247
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کمال کیا ہے جس کسی نے بھی لکھا ہے

شئیر کرنے کا شکریہ عمر بھائی
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
king nasir (23-03-10)
پرانا 11-12-09, 11:26 AM   #7
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 51
کمائي: 629
شکریہ: 17
21 مراسلہ میں 40 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ عمر بھائی
نائس شیئرنگ
stranger007 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
stranger007 کا شکریہ ادا کیا گیا
king nasir (23-03-10)
پرانا 05-03-10, 01:24 AM   #8
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,429
شکریہ: 14,667
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عمر بھائی اچھی شئیرنگ ہے۔ شکریہ
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
king nasir (23-03-10)
پرانا 06-03-10, 12:41 AM   #9
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,194
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,062 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عمر اپنے دونوں مراسلے الگ الگ طور پر سرورق کے لیے پیش کریں۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعمر (07-03-10)
پرانا 07-03-10, 10:13 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,568
کمائي: 47,011
شکریہ: 97
1,025 مراسلہ میں 2,320 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعمر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدعمر کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جی کر دئیے
محمدعمر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمدعمر کا شکریہ ادا کیا گیا
king nasir (23-03-10)
پرانا 23-03-10, 01:57 PM   #11
Member
اجنبی
 
king nasir's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2010
مراسلات: 39
کمائي: 416
شکریہ: 108
11 مراسلہ میں 17 بارشکریہ ادا کیا گیا
king nasir کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی شیرنگ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
king nasir آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
کوئی, کار, کرتے, گھر, گے, پہ, پہچان, پھول, ھو, لے, منظر, آیا, اپنے, بیوی, بارہ, جواب, جلد, جانے, دنیا, سال, شام, عید, غور, صابن, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا شوہر اپنی بیوی کو مار سکتے ہیں ؟ سحر گپ شپ 43 12-11-10 12:36 AM
سقوط ڈھاکہ کے چند سر بستہ راز: امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی تحریروں میں حیدر 1971 اور مشرقی پاکستان 23 14-02-10 06:10 AM
دیارِ غیر میں شوھر کو بیوی کا خط یاسر عمران مرزا قہقہے ہی قہقے 8 26-09-09 01:08 PM
ورڈپریس ڈاٹ کوم / ورڈپریس ڈاٹ آرجی / ورڈپریس ڈاٹ پی کے ؟ ان تینوں میں کیافرق ہے عبیداللہ عبید اردو پریس (http://wordpress.pk) 10 14-06-09 08:44 PM
گھڑی اور بیوی میں کیا فرق ہے ۔ ؟ چاچا کمال قہقہے ہی قہقے 2 14-01-09 04:18 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:27 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger