واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > مذہبی مسائل اور ان کا حل



مذہبی مسائل اور ان کا حل مذہب میں بہت سے مسائل ایسے ہوتے ہیں جن کا حل ہمیں نہیں مل پاتا اس سکشن میں ہم انشاء اللہ ان تمام سوالات کے جوابات دینے کی کوشیش کریں گے جن کے جوابات آپ کے پاس نہیں ہیں


مہربانی فرما کر غسل کے بارے میں بتاے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-08-07, 10:29 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,568
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default مہربانی فرما کر غسل کے بارے میں بتاے

مہربانی فرما کر غسل کے بارے میں بتاے

السلام و علیکم جناب
میں ایک مسئلہ حل کروانا چاہتا ہوں
غسل کے فرئض میں اس ایک فرض کلی کر تے وقت حلق تک پانی لے کر جانا چاہے اگر حلق تک پانی جانے میں کچھ تکلیف ہو تو اس کے لیے کوئی حکم ہے مہربانی فرما کر جلد بتا دے
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-08-07, 01:29 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: مہربانی فرما کر غسل کے بارے میں بتاے

السلام علیکم
بھائی فوٹو ٹیک ، پہلی بات تو یہ کہ غسل کے فرائض میں کلی کرتے ہوئے پانی حلق تک لے جانا شامل نہیں ، بلکہ یہ وضو کی سنتوں میں سے ہے کہ منہ میں پانی کو اچھی طرح سے گھمایا جائے ،
دوسری بات یہ کہ اگر کوئی فرض ادا کرنے سے کوئی مسلمان کسی شرعی عذر کی وجہ سے قاصر ہے تو وہ فرض کی ادائیگی کی کیفیت اس شخص کی مجبوری کے مطابق‌ جاتی ہے بلکہ یہاں تک بھی ہے کہ وہ فرض اس کے لیے ساقط ہو جاتا ہے ، پس ہر شخص کی کیفیت کے مطابق ہی اس کا حل بتایا جانا بہتر ہے
ایک عام قاعدے اور قانون کے طور پر اللہ کا فرمان ہے ((( لا یکلف اللہ نفسا الا وسعھا ))) ((( اللہ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ کام کرنے کا حکم نہیں دیتا ))) سورت بقرہ
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ((( الدین یسر ))) ((( دین آسانی ہے ))) صحیح الجامع الصغیر ،
اس قانون کی مزید تائید اور وضاحت دیگر آیات اور احادیث بھی ملتی ہیں
آپ اگر معاملے کو پوری وضاحت سے لکھیں تو انشا اللہ تفصیلی جواب دیا جا سکتا ہے جو میرے آپ اور دیگر پڑہنے والوں کے لیے فائدہ مند ہو گا انشا اللہ
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 08-08-07, 10:12 AM   #3
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,568
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: مہربانی فرما کر غسل کے بارے میں بتاے

سر آپ پھر ایک مہربانی کرے کے ‌ اور غسل کے فرائض کے بارے میں بتا دے آپ کی بہت مہربانی ہو گی


میں نے پڑھا تھا کے غسل کے تین فرائض ہیں
اس طرح کلی کرنا کہ سارے منہ میں پانی پہنچ جائے ناک میں پانی ڈالنا جہاں تک نرم ہے سارے بدن پر پانی پہنچانا۔

تو میں نے اپنے علاقے کے مولاناََ صاحب سے یہ پوچھا تھا کے سارے منہ میں پانی پہنچ جاے سے کیا مراد ہے تو انہوں نے کہا کے کچھ لوگ منہ میں پانی ڈال کر فوراََ کلی کر دیتے ہے تو سارا منہ تر نہیں ہوتا اور منہ کا حصہ ہونٹوں سے لے کر حلق کے اُپر والے حصے تک ہے یہانی کلی کرنے سے ‌ کرنا بہتر ہے لیکن جب میں غرارہ نہیں کر سکتا میرے حلق میں پانی چلا جاتا ہے اور تکلیف ہوتی ہے اور اگر میں غرارہ نا کروں تو شق میں رہتا ہوں کہ غسل مکمل ہوا یا نہیں اس لے آپ کے سامنے مسئلہ رکھ دیا ہے
کچھ مہربانی فرمائیں گے
شکریہ
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 09-08-07, 01:07 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: مہربانی فرما کر غسل کے بارے میں بتاے


السلام علیکم ورحمۃُ اللہ وبرکاتہُ
آپ نے غُسل کے طریقہ کے بارے میں جو سوال کیا ہے اُس کا مختصر جواب پیش کرتا ہوں ، مختصر اِس لیے کہ غُسل کے طریقہ کو جاننے سے پہلے کچھ اور باتیں بھی جاننے سیکھنے کی ضرورت ہے ، اختصار کے ساتھ وہ بھی لکھے دے رہا ہوں
غسل کرنے کی ضرورت کِسی مسلمان کو اُس وقت پیش آتی ہے جب اُس کی ذات پر کوئی ایسا کام واقع ہو جائے جِس کی وجہ سے وہ طہارت یعنی پاکیزگی کے حُکم سے خارج ہو کربڑی نجاست یعنی بڑی پلیدگی (نا پاکی )کے حُکم میں داخل ہو جاتا ہے ، جِسے ''' حدث اکبر ''' کہا جاتا ہے ، وہ کام خود سے ہوا ہو یا اُس نے خود کیا ہے ، اور وہ کام ہیں :::
(١) مرد و عورت کا جنسی ملاپ ، مکمل یا نا مکمل ، تفصیل پھر انشاء اللہ تعالیٰ
(٢) منی خارج ہونا ، منی وہ سفید گاڑھا مادہ ہے جو شہوت (جنسی ملاپ کی خواہش ) کے نتیجے میں یا جماع (جنسی ملاپ ) کے نتیجے میں قوت کے ساتھ مرد کی شرم گاہ سے خارج ہوتا ہے
(٣) عورت کا حیض (ماہواری) جاری ہونا
(٤) عورت کا نفا س میں داخل ہونا ، ولادت کے عمل سے گذرنے کے بعد جب تک عورت کی شرمگاہ سے خون وغیرہ کے
اخراج کی مُدت کو وقتِ نفاس کہا جاتا ہے ، جِس کی زیادہ سے زیادہ معیاد چالیس دِن مقرر کی گئی ہے ،
دو مزید کام ایسے ہیں جِن کے واقع ہونے پر غُسل فرض ہو جاتا ہے اور وہ یہ ہیں ::::
(١) موت واقع ہونا (٢) کافر کا مسلمان ہونا
تو کل سات کام ایسے ہوئے جو غُسل فرض ہو جانے کا سبب ہیں ، اور غُسل کیئے بغیر مسلمان ظہارت کی حالت میں داخل نہیں ہو پاتا
کچھ اور کام بھی ایسے ہیں جِن کے واقع ہونے سے مسلمان طہارت کی حالت سے خارج ہو جاتا ہے ،
ایسے کاموں کو ''' حدث اصغر ''' کہا جاتا ہے ، یعنی چھوٹی ناپاکی میں داخل کرنے والے کام ، نماز ادا کرنے کے لیے اِس ناپاکی کو دور کر کے پاکیزگی اختیا رکرنا ہوتی ہے ، ، اور یہ پاکیزگی وضؤ کرنے سے حاصل ہوتی ہے ،
( ذِکر اور قران پڑہنے کے معاملے میں کچھ تفصیلی بیان کی ضرورت ہے کیونکہ اِن دو کاموں کے بارے میں اِختلاف کیا گیا ہے ، لہذا درست بات کا عِلم حاصل کرنے کے لیے تفصیل جاننا ضروری ہے )
حدثِ اصغر ، چھوٹی ناپاکی میں داخل کرنے والے کام مندرجہ ذیل ہیں :::
(١) پیشاب ، پاخانے والی جگہ سے کِسی بھی چیز کا خارج ہونا ، پیشاب ، پاخانہ ، ہوا ، منی ، ودی ، مذی ، ( منی کے خارج ہونے کی صورت میں غُسل فرض ہو جاتا ہے صِرف وضؤ سے طہارت اختیار نہیں کی جا سکتی )
(٢) گہری نیند (٣)عقل و حواس کا جاتے رہنا (٤) شہوت (جنسی ملاپ کی خواہش )کے ساتھ براہِ راست شرمگاہ کو چھونا یعنی ہاتھ اور شرمگاہ کے درمیان کوئی کپڑا وغیرہ نہ ہو ۔
اِس مختصر تعارف کے بعد اب آئیے غُسل کے اُس طریقہ کی طرف جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ سُنّت مبارک میں ملتا ہے ،
غُسل کا طریقہ
(١) ہاتھ دھوئے جائیں ۔
(٢) دائیں (سیدھے )ہاتھ کے چُلو میں پانی لے کر بائیں (اُلٹے )ہاتھ میں لیا جائے اور اُس پانی سے شرمگاہ کو دھویا جائے۔
(٣) نماز کے وضؤ کی طرح مکمل وضؤ کیا جائے ،اگر غُسل کرنے والا چاہے تو پاؤں غُسل مکمل کرنے کے بعد دھو سکتا ہے ،،
( آپ کا سوال جس بات سے شروع ہوا تھا ، یعنی حلق میں پانی لا جانا اور غرارے وغیرہ کرنا اِس مسئلے کا تعلق وضؤ سے ہے ، اور جیسا میں نے پہلے جواب میں عرض کیا تھا کہ حلق میں پانی لے جانا یا غرارے کرنا سُنّت میں کہیں نہیں ، منہ میں پانی گھمانے اور خوب گھمانے کا ذِکر ہے ، واپس غُسل کی طرف آتے ہیں) ،،،،،
(٤) دائیں (سیدھے )ہاتھ سے سر کی سیدھی جانب پانی ڈالا جائے اور ہاتھ کی انگلیوں کو اچھی طرح بالوں میں پھیرا جائے تا کہ پانی سر کی جِلد (کھال) تک پہنچ جائے اور کوئی حصہ خشک نہ رہے ۔
(٥) پھر سر کے بائیں (اُلٹی )جانب پانی ڈالا جائے اور ہاتھ کی انگلیوں بالوں میں پھیر کر پانی سر کی کھال تک پہنچایا جائے۔
(٦) اور دونوں طرف اپنی اپنی باری میں کانوں اور گردن کے پیچھے بھی ہاتھ پھیر کر پانی پہنچایا جایا ،
سر کی دونوں طرفوں کو الگ الگ دھونے کی بجائے اکٹھا بھی دھویا جا سکتا ہے لیکن پانی ڈالنے کاآغاز دائیں طرف سے ہی کِیا جائے گا ، اور پانی کوسر و گردن کی کھال تک اچھی طرح پہنچایا جائے گا
(٧) سر دھونے کے بعد اپنی دائیں طرف پانی ڈالا جائے اور پانی کے بہاؤ کے ساتھ ساتھ پورے جسم پر ہاتھ پھیر کر ساری کھال اور ہر ایک بال کو تاکید کے ساتھ گیلا کیا جائے اور پاؤں کی انگلیوں کے درمیان بھی ہاتھ کی انگلیوں کو پھیر کر پانی پہنچایا جائے۔
(٨) پھر اپنی بائیں طرف یہ ہی عمل دہرایا جائے ، اگر آغاز کے وضؤ میں پاؤں نہیں دھوئے گئے تھے تو پاؤں دھو لیے جائیں ،،،،
یہ تمام کام تین تین دفعہ کیے جائیں گے ،،،،، غُسلِ جنابت مکمل ہو گیا ، ایمان والوں کی والدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور دوسری والدہ میمونہ رضی اللہ عنھا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غُسلِ جنابت کی یہ تفصیل بیان کی ہے جو دونوں صحیح یعنی صحیح البخاری ، صحیح مسلم اور سنن کی چاروں معروف کتابوں میں موجود ہے ، اور اِن چھ کتابوں کے مجموعے کو غلطی سے ''' صحاح ستہ ''' یعنی ''' چھ صحیح کتابیں ''' کہا جاتا ہے ،،،،،
غُسل مکمل کرنے کے بعد اگر اپنے جِسم کو دھونے یا صاف کرنے کا ارادہ ہو تو جیسے سہولت محسوس ہو کیا جا سکتا ہے ، کوئی ترتیب یا پابندی نہیں۔
آج کل عام طور پر فواروں (شاورز) کا استعمال ہوتا ہے اور کئی لوگ اس شش و پنج میں مبتلا ہوتے ہیں کہ شاور کے نیچے یہ ترتیب کیسے رکھی جائے ، تو جوابا عرض ہے کہ شاور کو پلکا کھول کرباری باری اپنے سر اور دائیں اور بائیں طرف کو شاور کے نیچے داخل کیا جائے اور غُسل کر لیا جائے ، اگر پھر بھی مشکل لگتا ہو تو پھر کسی بالٹی وغیرہ میں پانی لے کر غُسل کیا جایا ۔
اُمید ہے یہ مختصر سی معلومات آپ کے سوال کے لیے کافی ہوں گی ، اِنشاء اللہ تعالیٰ ،
طلبگارِ دُعا ، عادل سہیل ظفر


عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 09-08-07, 10:53 AM   #5
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,568
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: مہربانی فرما کر غسل کے بارے میں بتاے

بہت بہت شکریہ جناب عادل سہیل ظفرصاحب
آپ نے میرے مسئلہ کا حل بتا دیاہے میں بہت پرشان تھا
شکریہ جناب اللہ تعالٰی آپ کو ہر میدان میں کامیاب کرے آمین
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 10-08-07, 03:39 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: مہربانی فرما کر غسل کے بارے میں بتاے

السلام علیکم
اللہ آپ کی اور ہماری دعائیں قبول فرمائے ،
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
فوٹو, فرض, کتابوں, ٹیک, قران, لوگ, نیند, نماز, مکمل, موت, آج, اکبر, ایمان, اللہ, انشا, جواب, جلد, حکم, حل, خون, دُعا, شخص, عورت, عقل, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
گمبد خضرا کے غسل اور رنگ کے مناظر -2 ibrahimraza دیس ہوئے پردیس 15 14-07-09 10:48 PM
گمبد خضرا کے غسل اور رنگ کے مناظر ibrahimraza دیس ہوئے پردیس 9 13-07-09 08:51 PM
جمعے کے دن غسل کی فضیلت عبداللہ حیدر وضوء اور غسل 0 19-06-09 06:33 PM
منے کے ابا غسل خانے میں ماموں نعمان کا قہقہے ہی قہقے 1 11-09-08 09:05 PM
بدن کو غسلِ گدازِ حیات دے دے گا خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 01:42 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger