واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > مذہبی مسائل اور ان کا حل



مذہبی مسائل اور ان کا حل مذہب میں بہت سے مسائل ایسے ہوتے ہیں جن کا حل ہمیں نہیں مل پاتا اس سکشن میں ہم انشاء اللہ ان تمام سوالات کے جوابات دینے کی کوشیش کریں گے جن کے جوابات آپ کے پاس نہیں ہیں


ایک سوال

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-06-07, 02:19 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,131
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ایک سوال

ایک سوال

السلام و علیکم
جناب میرا سوال یہ ہے کہ
میرے ایک دوست کی اپنے والد کے ساتھ لڑائی ہو گئ جس پہ اس کے والد نے اس کو گھر سے نکال دیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ اگر تم آئندہ اس گھر میں آئے تو میری طرف سے تمہاری ماں کو طلاق (استغفراللہ)۔ لیکن اب وہ لڑکا اپنے گھر واپس جانا چاہتا ہے لہذا میر ی آپ سے گذارش ہے کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں کہ اگر وہ لڑکا اپنے گھر جاتا ہے تو اس کی ماں کو طلاق ہو جائے گی؟ اور کیا اس طرح کہنے سے بھی طلاق ہو جاتی ہے؟ اور اگر اس قسم کو فاسد کرنا ہو تو اسکے والد کو کیا کرنا ہو گا؟


kindlyاس سوال کا جواب زرا جلد از جلد دینے کی کوشش کریں۔

اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-06-07, 02:37 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,167
کمائي: 167,050
شکریہ: 9,671
7,363 مراسلہ میں 22,041 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ایک سوال

پلیز اس میں یہ بھی آضافہ کر لیں کہ اگر اس قسم کو فاسد کرنا ہو تو اسکے والد کو کیا کرنا ہو گا۔

اللہ ہمیں‌سب کو غصہ اور ایسی قسموں سے اپنی پناہ میں رکھے۔ (آمین)
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-06-07, 02:51 PM   #3
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,131
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایک سوال

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین
پلیز اس میں یہ بھی آضافہ کر لیں کہ اگر اس قسم کو فاسد کرنا ہو تو اسکے والد کو کیا کرنا ہو گا۔

اللہ ہمیں‌سب کو غصہ اور ایسی قسموں سے اپنی پناہ میں رکھے۔ (آمین)
ہوگیا جناب شکریہ
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 29-06-07, 06:39 AM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,770
کمائي: 2,338,601
شکریہ: 17,717
12,225 مراسلہ میں 28,391 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایک سوال

میرے مطابق اسلام میں اس طرح کی باتوں کی کوئی گنجائش نہیں‌ہے کہ بس کہ دیا اور طلاق.. طلاق کا باقدہ ایک طریقہ ہوتا ہے بلکل نکاح کی طرح ، اب مزید ان کو کرنا کیا ہوگا اور کیسے کرنے پو گا. میرے حساب سے تو بیٹے کو اپنے والد صاحب سے معافی مانگنی چاہیے اور پھر والد صآحب کو چاہیے کہ وہ اپنے دی ہوئی قسم واپس لیں‌. اب اس اسلام میں‌اس کا کیا حل ہے یہ تو آپ کو قسیم بھائی ہی بتا سکیں‌گے
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 29-06-07, 10:17 AM   #5
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,131
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایک سوال

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس
میرے مطابق اسلام میں اس طرح کی باتوں کی کوئی گنجائش نہیں‌ہے کہ بس کہ دیا اور طلاق.. طلاق کا باقدہ ایک طریقہ ہوتا ہے بلکل نکاح کی طرح ، اب مزید ان کو کرنا کیا ہوگا اور کیسے کرنے پو گا. میرے حساب سے تو بیٹے کو اپنے والد صاحب سے معافی مانگنی چاہیے اور پھر والد صآحب کو چاہیے کہ وہ اپنے دی ہوئی قسم واپس لیں‌. اب اس اسلام میں‌اس کا کیا حل ہے یہ تو آپ کو قسیم بھائی ہی بتا سکیں‌گے
جناب بہت شکریہ لیکن ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ؟
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 30-06-07, 02:02 AM   #6
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,482
شکریہ: 0
560 مراسلہ میں 1,026 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایک سوال

اول تو غصہ میں طلاق ہوتی نہیں‌اور دوسری بات طلاق کے لئے بہت سی شرائظ ہے میرے بھائی ۔ایسے ہی تو طلاق نہیں‌نا ہو جاتی
__________________
[SIGPIC][/SIGPIC]
زبیر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 30-06-07, 04:16 PM   #7
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مراسلات: 79
کمائي: 265
شکریہ: 0
6 مراسلہ میں 7 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ایک سوال

میرے خیال سے تو اس صورت میں طلاق رجعی ہو جاتی ہے۔ جس کا حل یہ ہے کہ جس دن باپ نے بیٹے سے کہا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اس دن سے لیکر ایک ماہ تک میاں بیوں آپس میں رجوع کر لیں تو طلاق نہیں ہوتی۔ اور اگر بیٹا گھر واپس آجائے تو طلاقِ رجعی ہوجاتی ہے جس کا حل ہے کہ 10/15آدمی بٹھا کر دوبارہ نکاح کیا جائے گا لیکن اس نکاح کا اندراج نہیں ہوگا۔


اللہ کمی بیشی معاف فرمائے
آنچل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 30-06-07, 06:56 PM   #8
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,131
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایک سوال

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : آنچل
میرے خیال سے تو اس صورت میں طلاق رجعی ہو جاتی ہے۔ جس کا حل یہ ہے کہ جس دن باپ نے بیٹے سے کہا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ اس دن سے لیکر ایک ماہ تک میاں بیوں آپس میں رجوع کر لیں تو طلاق نہیں ہوتی۔ اور اگر بیٹا گھر واپس آجائے تو طلاقِ رجعی ہوجاتی ہے جس کا حل ہے کہ 10/15آدمی بٹھا کر دوبارہ نکاح کیا جائے گا لیکن اس نکاح کا اندراج نہیں ہوگا۔


اللہ کمی بیشی معاف فرمائے
ویسے میں نے بھی کسی سے پوچھا تھا تو اس نے بھی اس طرح کا جواب دیا تھا آنچل جی بہت شکریہ
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-07-07, 08:55 PM   #9
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,157
کمائي: 74,552
شکریہ: 8,775
2,962 مراسلہ میں 10,799 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایک سوال

میرے علم کے مطابق اگر بیٹا گھر میں جاتا ہے تو ایک طلاق رجعی ہو جائے گی۔ اس کے والد نے اگر پہلے دو طلاقیں نہیں دے رکھیں تو وہ بغیر کوئی نیا نکاح کیے رجوع کر سکتے ہیں۔بشرطیکہ مقررہ مدت نہ گزری ہو۔ نئے نکاح کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے جب طلاق رجعی کے بعد مقررہ مدت گزر جائے۔ اور یہ مدت تقریبا تین ماہ ہے۔ ارشاد باری ہے
والمطلقت یتربصن بانفسھن ثلثۃ قروء۔۔۔۔و بعولتھن احق بردھن فی ذلک ان ارادوا اصلاحا (البقرۃ 22
“اور مطلقہ عورتیں اپنے آپ کو تین حیض تک روکے رکھیں۔ ۔۔۔اور ان کے خاوند اس مدت میں انہیں واپس لینے کے زیادہ حقدار ہیں اگر وہ اصلاح کرنا چاہیں۔“
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-07-07, 09:54 PM   #10
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,770
کمائي: 2,338,601
شکریہ: 17,717
12,225 مراسلہ میں 28,391 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایک سوال

ماشا اللہ
اللہ آپ سب کو جزا عطا فرمائیں
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-07-07, 09:59 PM   #11
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 24
مراسلات: 4,486
کمائي: 53,434
شکریہ: 8,595
2,577 مراسلہ میں 6,362 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایک سوال

ماشااللہ قسیم بھائی آپ نے بہت اچھے طریقے سے اصلاح اور ہمارے علم میں اضافہ فرمایا....شکریہ
پاکستانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-07-07, 01:33 PM   #12
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,131
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایک سوال

بہت شکریہ قسیم بھائی اللہ آپ کو خوش رکھے
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 14-07-07, 12:15 AM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,502
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,346 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ایک سوال

الحمد للہ و الصلاۃ و السلام علیٰ رسول اللہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
طلاق والے سوال کے جواب میں عرض ہے کہ :::
طلاق دینے کا حق اللہ تعالیٰ نے مرد کو دیا ہے اور اسکے لیے کسی بھی قسم کا کوئی خاص طریقہ نہ اللہ نے مقرر فرمایا ہے اور نہ ہی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ، صرف مرد کے کہہ دینے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے ، نہ واقع ہونے کی صورت عورت کا حیض یعنی ماہواری یا حمل میں ہونا ہوتا ہے ، ایسی صورت میں طلاق اُسی وقت واقع نہیں قرار پاتی بلکہ عورت کے حیض ولادت اور نفاس سے فراغت کے بعد اُس کا وقت شمار کیا جاتا ہے ،
مرد کو یقینا اَس بات کی مکمل اجازت ہے کہ وہ کسی بھی عمل کو مشروط کر کے اپنی بیوی کے لیے طلاق مقرر کر سکتا ہے ، خواہ وہ عمل اُس بیوی کا ہو یا کسی اور کا ، عمل ہو جانے کی صورت میں طلاق واقع ہو جاتی ہے ، اور ایک وقت میں ایک ہی طلاق واقع ہوتی ہے ، خواہ کوئی ہزار دفعہ طلاق دینے کا اعلان کر دے ، ایک اور دو طلاق سے واپسی کا طریقہ یہ ہے کہ خاوند مقررہ مدت ختم ہونے ‌پہلے بیوی سے ہم بستری کر لے ، کسی نئے نکاح یا کسی بھی اور رسم کی ضرورت نہیں اور نہ ہی قران و سنت میں کوئی دلیل ہے ،
جی ہاں ، اگر طلاق واقع ہو جائے تو اُس کا اعلان کرنا ضروری ہے اور اسی طرح اگر کوئی خاوند اپنی بیوی کو واپس لے لیتا ہے تو اُس کا اعلان کرنا بھی ضروری ہے ،
عمران بن حصین رضی اللہ عنہُ سے کِسی نے ایک پوچھا کہ وہ طلاق دیتے ہوئے یا رجوع کرتے ہوئے یعنی عدت پوری ہونے سے پہلے اپنی بیوی کو واپس لیتے ہوئے اِن معاملات کو ظاہر نہیں کرتا اور کوئی گواہ نہیں بناتا تو اُنہوں نے فرمایا “““ تم طلاق بھی سنت کے مُخلافت کرتے ہوئے دیتے ہو اور رجوع بھی سُنت کی مُخالفت کرتے ہوئے کرتے ہوئے ““““ سنن ابو داود ، سنن ابن ماجہ ، اور جب کوئی صحابی کسی کام کو سنت کے مُخالف کہتا ہے تو وہ ہمارے جدید دور کے فلسفے کے مطابق “““ سنت ہی تو ہے “““ کی زد میں لا کر غیر اھم قرار نہیں دیا جا سکتا بلکہ صحابی کا خٌافَ سنت کہنے کا مطلب ہوتا ہے کہ “““ یہ کام نا جائز ہے “““ لہذا طلاق اور رجوع دونوں کاموں کے اظہار اور اُن پر گواہ رکھنا ضروری ہے ، لیکن نکاح یا کسی بھی اور رسم کی ادائیگی جیسا کوئی معاملہ نہیں ہے
اور اگر طلاق کسی عمل کے ساتھ مشروط کر دی جائے جیسا کہ اَس سوال میں ہے کہ بیٹے کے گھر میں داخل ہونے کی شرط لگائی گئی ہے ، اللہ نہ کرے اگر ایسا ہو چکا ہے تو طلاق واقع ہو چکی ، اور اگر بیٹا باپ کے گھر میں داخل نہیں ہوا تو طلاق واقع نہیں ہوئی ،

جس سوال کے جواب میں یہ معلومات مہیا کی جارہی ہیں ، اُس میں پوچھا گیا ہے کہ “قسم کو فاسد کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟
محترم بھائی ، قسم فاسد نہیں ہوتی ، فاسد ہونے کا مطلب ہے خراب ہونا ، کسی چیز کو ختم کرنا اور خراب کرنا دو مختلف کیفیات ہیں ،
دوسری بات یہ کہ سوال میں دی گئی معلومات کے مطابق یہ قسم نہیں بلکہ شرط ہے جو باپ نے بیٹے کی ماں پر طلاق واقع ہونے کے لیے لگائی ہے ،
اس شرط کو شرعا قسم کے حُکم میں ہی لیا جائے گا لیکن قسم کا نام نہیں دیا جا سکتا ،
اور اس شرط کے خاتمے یا ازالے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ باپ نے یہ شرط واقعتا اپنے اُس بیٹے کی ماں پر طلاق وارد کرنے کے لیے لگائی تھی یا صرف بیٹے کو ڈرانے کے لیے ،
اگر اُص نے بیٹے کو ڈرانے کے لیے یہ شرط لگائی تھی تو اَس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ، جیسا کہ رسول اللہ ؤلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے انما الاعمال بالنیات (صحیح البخاری کی پہلی حدیث) یعنی عملوں کا دارومدار نیتوں پر ہے ،
اور اگر باپ نے یہ شرط واقعتا اُس بیٹے کی ماں پر طلاق وارد کرنے کی نیت سے لگائی تھی اور ابھی تک طلاق وارد نہیں ہوئی یعنی بیٹا اُس کے گھر میں داخل نہیں ہوا ، اور اب وہ باپ اپنی اَص شرط کو ختم کرنا چاہتا ہے تو وہ قسم سے پھرنے کا کفارہ ادا کرے جو کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ““““ من حَلَفَ على يَمِينٍ فَرَاى غَيْرَھا خَيْرًا منھا فَلیاتِ الذی ھُوَ خَیر و لَيُكَفِّرْ عن يَمِينِہِ ::: جَس نے (کسی کام کے لیے ) قسم اُٹھائی اور ( پھر کِسی) دوسرے کام میں اُسے بہتری نظرآئے تو وہ بہتری والے کام کو کر لے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دے ““““ صحیح مسلم ، حدیث 1650 ، کتاب الایمان ، باب 3 کی گیارھویں روایت ،
اور قسم کا کفارہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں مقرر فرمایا ہے ““““ وَلَکِن یُواخِذُکُم بِما عَقَّدُم الایمان َ فکُفارتہُ طعامُ عشرۃ َ مساکِینَ مِن اوسطِ مَا تُطعِمُونَ اھلیکُم او کِسوَتُھُم او تَحرِیرُ رقبۃٍ فَمَن لم یَجِد فَصیامُ ثلاثۃِ ایامٍ ذَلکَ کُفارۃُ ایمانِکُم اِذا حَلفتُم ::::: لیکن اللہ تم لوگوں پر اُن قسموں کے لیے گرفت کرے گا جو تم لوگ دِلی طور پر اُٹھاتے ہو ، ایسی قسم کا کُفارہ دس غریبیوں کو وہ کھانا کھلانا ہے جو تم عام طور پر اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو ، یا دس غریبوں کو لباس دینا ہے ، یا ایک غلام کو آزاد کرنا ہے ، اور جو ایسا کرنے کی طاقت نہیں رکھتا وہ تین دِن روزہ رکھےجب تم لوگ قسم اُٹھا لیتے(اور اُسے پورا نہیں کرتے تو ایسی صورت میں ) یہ تم لوگوں کی قسم کا کُفارہ ہے “““““ سورت المائدہ ، آیت 89

زبیر صاحب نے کہا ::: اول تو غصہ میں طلاق ہوتی نہیں‌اور دوسری بات طلاق کے لئے بہت سی شرائظ ہے میرے بھائی ۔ایسے ہی تو طلاق نہیں‌نا ہو جاتی :::
محترم بھائی ، طلاق غصے میں ہی تو دی جاتی ہے ، کبھی کوئی اپنی بیوی کو پیار سے یا پیار میں بھی طلاق دیتا ہے ؟؟؟ غصہ تو بہت ہی دور ٹھہرا ، طلاق ایسے معاملات میں سے ہے جو مذاق میں کہنے سے بھی سنجیدگی کے ساتھ واقع ‌ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ““““ ثلاثۃ جدُھُن جِد و ھزلُھُن جد ، النکاح و الطلاق و الرجعۃ :::: تین کام ایسے ہیں جَن کا مذاق بھی سنجیدگی ہے اور منجیدگی بھی منجیدگی ہے ، طلاق ، نکاح اور طلاق سے واپسی ““““

رہا معاملہ بیٹے کا معافی مانگنے کا تو اگر باپ کا غصہ کسی ایسی وجہ سے نہیں جو خلاف شریعت ہو تو یقینا بیٹے کو باپ سے معافی مانگنا چاہیئے اور اُسے شریعت کی حدود میں رہتے ہوئے ہر طریقے سے راضی کرنا چاہیئے کیونکہ باپ کا حق اولاد پر اتنا زیادہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی سے جو اپنے والد کی شکایت کر رہت تھے کہ وہ ان کا مال خرچ کر دیتے ہیں سے فرمایا ““““ انت و مالك لوالدك ان اولادكم من اطيب كسبكم فكلوا من كسب اولادكم :::: :::: تم اور تمہارا مال تمہارے باپ کا ہیں ، تمہاری اولاد تمہاری بیترین کمائی میں سے ہیں پس تم اپنی اولاد کی کمائی میں سے کھاو ““““ مسند احمد ، سنن ابن ماجہ ، سنن ابو داود ، صحیح الجامع الصغیر و زیادتہُ ، حدیث 1478
اور ایک دوسری حدیث میں فرمایا ““““ ان اطیب ما اکل الرجل من کسبہ و ان ولدہ من کسبہ:::: انسان کا سب سے اچھا کھانا وہ ہے جو وہ خود کما کر کھائے اور انسان کی اولاد اُص کی کمائی ہے ““““ سنن ابی داود حدیث 3529 ، سنن ابن ماجہ حدیث 2290 ، سنن الترمذی حدیث 1358 ، صحیح الجامع الصغیر و زیادتہ ، حدیث 2208
یہ دو حدیثیں باپ کے رتبے اور حق کو بڑی وضاحت سے بیان کرتی ہیں ، لہذا بیٹے کو چاہیئے کہ وہ شریعت کی حدود میں ریتے ہوئے اپنے باپ کو راضی کرنے کی کوشش کرے اور اَس مٰں کوئی شرم یا بے عزتی محسوس نہ کرے ، میں بار بار شریعت کی حدود کا ذَکر کر رہا ہوں اور وہ اَص لیئے کہ رسول اللہ سصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے “““ لَا طَاعَۃ في مَعْصِيَۃِ اللَّہ انما الطَّاعَۃُ في الْمَعْرُوفِ :::: اللہ تعالی کی نافرمانی کرت ہوئے کسی کی بھی تابع فرمانی نہیں کی جا سکتی ، بے شک تابع فرمانی تو سرف نیکی کے کاموں میں ہوتی ہے ““““ صحیح مسلم ، حدیث 1840 ، کتاب الامارۃ باب 8 کی بیسویں روایت ۔
اُمید ہے کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے یہ جواب سوال کرنے والے اور جوابات میں حصہ لینے والوں کے لیے اطمینان اور درستگی کا سبب ہو جائے گا ۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عادَل سُہیل ظفر
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 14-07-07, 07:35 AM   #14
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,770
کمائي: 2,338,601
شکریہ: 17,717
12,225 مراسلہ میں 28,391 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایک سوال


قابل محترم عادل صاحب آپ کے انتہائی مشکور ہیں‌کہ آپ نے اس قدر دلچسپی لیتے ہوے اس قدر جامع جواب دیا
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 14-07-07, 05:21 PM   #15
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,131
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایک سوال

محترم جناب عادل صاحب آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے اس قدر تفصیل سے جواب دیا بہت شکریہ آپکا بھائی
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
گذارش, قرآن, قران, نظر, مکمل, ماں, آدمی, اللہ, انسان, اسلام, بھائی, جواب, جلد, حل, حدیث, خوش, دوست, روزہ, طلاق, عورت, عبدالقدوس, صحیح, صحابی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں۔دم ھوا کی موج ھے رم کے سوا کچھ بھ نہیں ۔گل تبسم کہہ رھا تھا عروج شاعر مشرق علامہ اقبال 9 15-05-11 01:07 PM
سپریم کورٹ کے حکم پر 2 رینٹل پاور کمپنیوں نے 24 گھنٹوں کے اندر سوا 2 ارب روپے بمع سود واپس کردئیے گلاب خان خبریں 0 09-12-10 06:22 AM
بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ حیدر خبریں 6 14-08-09 12:01 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger