واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > مذہبی مسائل اور ان کا حل



مذہبی مسائل اور ان کا حل مذہب میں بہت سے مسائل ایسے ہوتے ہیں جن کا حل ہمیں نہیں مل پاتا اس سکشن میں ہم انشاء اللہ ان تمام سوالات کے جوابات دینے کی کوشیش کریں گے جن کے جوابات آپ کے پاس نہیں ہیں


ایک اھم مسئلہ کا حل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-10-07, 05:49 PM   #1
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: saudia arabia
مراسلات: 12
کمائي: 224
شکریہ: 2
4 مراسلہ میں 13 بارشکریہ ادا کیا گیا
muhammad moosa کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں muhammad moosa کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default قیامت کے دن اعضاء کی گواہی

ایک اھم مسئلہ کا حل

ایک شخص نے کسی عالم سے پوچھا!
سنا ھے کہ قیامت کے دن انسان کے اعضاء ( مثلاً ھاتھ پاؤں ) یوں بات کریں گے جس طرح زبان بات کرتی ھے؟ اور یہ کہ گناھ گاروں کے اعضاء خود ان کے خلاف گواھی دیں گے۔کہ اس نے یہ یہ گناھ کئے ھیں، کیا یہ سچ ھے؟

اس عالم نے جواب دیا ، '' ھاں یہ سچ ھے ''
اس شخص کو بڑی حیرت ھوئی اور کہا کہ یہ کیسے ممکن ھے کہ ھاتھ پیر بات کر سکیں،،،،، جبکہ ان کی تو زبان بھی نہیں ھو گی۔
عالم اس کی حیرت اور کیفیت کو بھانپ گیا اور اس سے کہا کہ آؤ میں تمہیں سمجھاتا ھوں۔
اول بات تو یہ ھے کہ جو اللہ اور اس کے رسول نے کہا وہ سچ ھے،،،،چاھے ھماری سمجھ میں بات آئے یا نہ آئے۔ ھم کو مان لینا چاھیئے۔
لیکن پھر بھی سمجھانے کی غرض سےمیں کچھ باتیں کھوں گا ۔ غور سے سنو۔
قوتِ گویایئ ( بات کرنے کی صلاحیت ) زبان کا اپنا کمال یا صلاحیت نہیں ،بلکہ یہ اللہ تعالےٰ کی طرف سے عطا کردہ ایک قوت ھے، جس کے بل بوتے پر یہ زبان بولتی ھے۔ ورنہ تو زبان ایک گوشت کا لوتڑا ھے۔
قوتِ گویائی اگر زبان کو اللہ تعالےٰ عطا نہ کریں تو یہ زبان ھر گز نہ بول پائے۔
مثال کے طور پر جانوروں کو اللہ تعالےٰ نے زبان دی ھے لیکن وہ بول نہیں سکتے،
اسی طرح اس دنیا میں بہت سارے لوگ ھیں جن کی زبان تو ھوتی ھے لیکن وہ بول نہیں سکتے ،جیسے گونگا،

ان مثالوں سے پتہ چلا کہ قوتِ گویائی زبان کا کمال نہیں بلکہ یہ اللہ تعالےٰ کی طرف سے عطا کردہ ایک نعمت ھے۔ ذٰلک فضل اللہ یوتیہ من یشاء ۔ واللہ ذوالفضل العضیم۔ ( یہ اللہ تعالےٰ کا فضل ھے جسے چاھے نواز دے۔ اور اللہ تعالےٰ بڑے فضل والے ھیں۔ ) القرآن۔

اگر کسی کے ذھن میں یہ سوال پیدا ھو کہ کہ بغیر زبان کے ھاتھ پاؤں اور دیگر اعضاء کس طرح قیامت کے دن بول پائیں گے؟ تو یہ ایک معقول سوال ھے۔ کیوں کہ اس دنیا میں ھم یہی دیکھتے ھیں کہ صرف زبان ھی بات کر نے کی صلاحیت رکھتی ھے۔ دیگر اعضاءِ جسمانی بات کرنے سے عاجز ھیں۔

لیکن حقیقت یہ بھی ھے کہ زبان دوسرے اعضاءِ جسمانی کی طرح ایک گوشت کا لوتڑا ھے۔
جس طرح زبان کو بولنے کے لئے دوسری زبان کی ضرورت نہیں ،اسی طرح قیامت کے دن بھی انسانی اعضاء کو بولنے کے لئے زبان کی ضرورت در پیش نہیں ھوگی۔ بڑی سھولت اور آسانی سے انسانی اعضاء خود انسان کے کرتوتوں کا پردہ چاک کرے گی۔
پھر کسی کو انکار کی ھمت نہیں ھوگی۔
یہی اعضاء انسان کو کوسیں گے کہ تیری وجہ سے آج ھم جھنم میں جا رھے ھیں، جبکہ ھمارا تم پر حق تھا ،اور وہ یہ کہ تو ھمیں تکلیف سے بچاتا ۔،،،،،کما قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم ان لنفسک علیہ حق،،،،،،،،( تمھارے نفس کا بھی تم پر حق ھے ) الحدیث۔
اللہ تعالےٰ قرآن میں فرماتے ھیں ،،،،، یا ایھا الذین آمنو قو انفسکم و اھلیکم نارا،،،، اے ایمان والو اپنے آپ کو اور اپنے اھل و عیال کو جھنم کی آگ سے بچاؤ،،،، القرآن

خوش نصیب ھوگا وہ شخص جس کے اعضاء قیامت کے دن اس کی حمایت میں گواھی دینگے ۔ اور وہ جنت میں داخل ھوگا۔

اپنی بات کو آگے بڑھاتے اس عالم نے کھا۔
وہ اللہ جسے چاھے قوتِ گویائ عطا کرے جس سے چاھے واپس چھین لے۔
وہ ذات چاھے تو پتھر اور لوھے کو بھی بولنا سکھا دے۔وہ ھر چیز پر قادر ھے۔
آج کل کے میڈیا کے دور میں اس بات کو سمجھنا تو اور بھی آسان ھو گیا ھے ۔
کیوں کہ ایک سے ایک آلات ھیں جو بغیر زبان کہ وہ کام کر لیتے جو زبان بھی نھیں کر سکتی۔
جس کی ایک چھوٹی سی مثال ریڈیو اور ٹیپ ریکارڈ ھیں ۔کہ لوھے اور پلاسٹک سے بنے ھوئے ھیں لیکن بول پاتے ھیں ۔اور کسی زبان کا سھارا نہیں لیتے۔
پتہ چلا کہ بات کرنے کے لئے زبان کا سھارا ضروری نہیں۔
جس ظرح ٹیپ اور ریڈیو زبان کے سھارے کے بغیر دنیا میں بات کر سکتے ھیں کیا قیامت کے دن انسان کے اعضاء بغیر زبان کے بات نہیں کر سکیں گے؟

اب اس شخص کو عالم کی بات سمجھ میں آ گئ۔
اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے مجھے ایک اھم مسئلہ کا حل بتا دیا ۔
والسلام
محمد موسیٰ
muhammad moosa آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے muhammad moosa کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (05-12-07), محمدعدنان (08-10-07), مسٹر رائٹ (17-10-07), ابو عمار (08-10-07), خرم شہزاد خرم (09-10-07)
پرانا 08-10-07, 09:10 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,471
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایک اھم مسئلہ کا حل

جزاک اللہ
بہت ہی اچھی حصہ داری ہے آپ کی
محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 08-10-07, 10:31 PM   #3
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,132
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,155 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایک اھم مسئلہ کا حل

ماشااللہ بہت اچھی شئیرنگ ہے بھائی
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 09-10-07, 11:32 AM   #4
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,556
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ایک اھم مسئلہ کا حل

بہت خوب کیا بات ہے بہت اچھے انداز سے سوال کا جواب دیا ہے مجھے بہت اچھا لگا بہت ہی اچھا اللہ تعالٰی جان جی آپ کو اس کی جزا دے
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 10-10-07, 12:34 PM   #5
Senior Member
 
Ashfaq Ahmed's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Gujrat
عمر: 26
مراسلات: 692
کمائي: 2,777
شکریہ: 21
155 مراسلہ میں 231 بارشکریہ ادا کیا گیا
Ashfaq Ahmed کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایک اھم مسئلہ کا حل

nice one
really nice one
Ashfaq Ahmed آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 05-12-07, 04:22 PM   #6
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,136
شکریہ: 889
720 مراسلہ میں 1,429 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ایک اھم مسئلہ کا حل

سلام،
بہت بہتر، خدا اپ کو جزاءے خیر دے
عرفان حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
کمال, لوگ, ممکن, آج, ایمان, اللہ, انسان, بھائی, جواب, حل, خلاف, خدا, شخص, عالم, صلاحیت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger