واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > متفرقات



متفرقات متفرقات


اللہ کے سوا نہ کوئی کارساز ہے نہ سفارش کرنے والہ ۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-03-10, 02:50 PM   #1
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,463
کمائي: 45,747
شکریہ: 5,937
1,805 مراسلہ میں 4,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default اللہ کے سوا نہ کوئی کارساز ہے نہ سفارش کرنے والہ ۔

اللہ کے سوا نہ کوئی کارساز ہے نہ سفارش کرنے والہ ۔

بِسمِ اللہِ الرَّحمَـٰنِ الرَّحِيم

اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ مَا لَكُم مِّن دُونِهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا شَفِيعٍ أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ۔ (سُورَہ السَّجدَہ آیت 4)



اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اورجو کچھ ان میں ہے (6)چھ روز میں بنایا
پھر عرش پر قائم ہوا، تمہارے لیے اس کے سوا نہ کوئی کارساز ہے نہ سفارشی
پھر کیا تم نہیں سمجھتے (4)

As-Sajda
Allâh it is He Who has created the heavens and the earth, and all that is between them in six Days.
Then He rose over (Istawâ) the Throne
You (mankind) have none, besides Him, as a Walî (protector or helper) or an intercessor.
Will you not then remember (or receive admonition)? (4

ہم عام زندگی میں سنتے ہیں اور ایمان رکھتے ہیں کہ ہماری شفارش یا ہمارے لیے شفارش کرنے والی کچھ ہستیاں ہیں۔ انبیا علیہ سلام یا آیمہ علیہ سلام یا مومنین، یا یہ بھی سنا ہے کہ ایک حافظ قرآن اپنے ماں باپ کے لیے بھی سفارش کرسکتا ہے ۔۔وغیرہ وغیرہ

مثال ؛۔ ہمارے پیارے نبی آخر محمد صلی علیہ والہ وسلم نے کہا میں سب سے پہلے شفاعت کروں گا اور سب سے پہلے میری ہی شفاعت قبول ہو گی۔میرے کئی نام ہیں ، میں محمد ، احمد اور ماحی یعنی میری وجہ سے اللہ تعالیٰ کفر کو مٹائے گا ۔ اور میں حاشر ہوں ، لوگ میرے پاس قیامت کے دن شفاعت کے لئے اکٹھے ہوں گے یا یہ کہ ۔میں اپنی(خاص) دعا کو قیامت کے دن کیلئے ، اپنی امت کی شفاعت کیلئے چھپا کر رکھتا ہوں۔

سمجھ میں آتا ہے کہ یہ ہستیاں سفارش کریں گی آللہ سے کہ اے اللہ میری امت کو یا میرے فلاں شخص کوفلاں دوست کو معاف فرمادے ۔

سوال :- قرآن کی اس ایت میں ہے اور صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ سفارش کرئے گا
اللہ سے تو اور ہستیاں سفارش کریں گی تو اللہ کس سے سفارش کرئے گا ؟؟
حیدر Rehan آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
عارف اقبال (09-03-10)
پرانا 06-03-10, 04:55 PM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,218
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

حیدر بھائی پہلیاں‌ نا بھجوائیں، صاف صاف بتائیں‌ کیا کہنا چاہتے ہیں؟
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
پرانا 06-03-10, 11:40 PM   #3
Senior Member
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,769
کمائي: 95,741
شکریہ: 22,625
4,761 مراسلہ میں 13,857 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی کو آیت میں لفظ ((شفیع )) سے شاید غلط فہمی ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبداللہ آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 08-03-10, 10:21 AM   #4
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,463
کمائي: 45,747
شکریہ: 5,937
1,805 مراسلہ میں 4,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
بھائی کو آیت میں لفظ ((شفیع )) سے شاید غلط فہمی ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب اسے کہتے ہیں جو اپ نے لکھنے کی کوشش کی ۔۔۔شاید لفظ شفیع سے ہی غلط فہمی ہورہی ہو ۔۔۔۔۔سہی بات کیا ہونی چاہیے وہ پوچھ رہا ہوں ۔ ۔۔ کچھ لوگ تو ناراض نظر آرہے ہیں (شاید پہلے ہی کسی بات پر پریشان ہونگے )
حیدر Rehan آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 08-03-10, 11:50 AM   #5
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,688
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ مَا لَكُم مِّن دُونِهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا شَفِيعٍ أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ
32:4
خدا ہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو چیزیں ان دونوں میں ہیں سب کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ اس کے سوا نہ تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ سفارش کرنے والا۔ کیا تم نصیحت نہیں پکڑتے؟
(جالندھری)

اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے (اسے) چھ دنوں (یعنی چھ مدتوں) میں پیدا فرمایا پھر (نظامِ کائنات کے) عرشِ (اقتدار) پر قائم ہوا، تمہارے لئے اسے چھوڑ کر نہ کوئی کارساز ہے اور نہ کوئی سفارشی، سو کیا تم نصیحت قبول نہیں کرتے
(طاھرالقادری)

اللہ ہے جس نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے چھ دن میں بنائے پھر عرش پر استوا فرمایا اس(اللہ) سے چھوٹ کر (لا تعلق ہوکر) تمہارا کوئی حمایتی اور نہ سفارشی تو کیا تم دھیان نہیں کرتے،


حیرت ھے کہ قرآن کے معنی کو توڑنے اور مروڑنے کی کوشش کرکے کس طرح اپنا نظریہ تھوپنے کی کوشش کی جارہی ھے جناب ریحان صاحب کا یہ فرمانا کہ"اللہ سے تو اور ہستیاں سفارش کریں گی تو اللہ کس سے سفارش کرئے گا ؟؟" نعوذبااللہ کیا ایسا بھی کوئی سوچ سکتا ھے کہ اللہ تعالٰی کو کسی سے سفارش کرنی پڑے گی؟ جبکہ جو ترجمعہ ریحان تھوپنا چاھتے ہیں وہ سرے سے بنتا ہی نہیں ھے، "لفظ شفیع " کے کچھ تراجم حاضر ہیں،

شفاعت کرنے والا

بخشوانے والا

سفارش کرنا ۔

شفاعت کرنا

سِفارِش کُنِندہ

مُصالِحَت کُنِندہ

(تو جناب یہاں مطلب بنتا ھے کہ اللہ کو جھوڑو گے تو نہ کوئی تمہارا مدد گار ھوگا نہ کوئی سفارش کرنے والا)

حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ھے

فاتح ایران سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں دونوں کالے پتھروں کے درمیان کی جگہ کو حرم مقرر کرتا ہوں کہ وہاں کا کانٹے دار درخت نہ کاٹا جائے اور نہ وہاں شکار مارا جائے ۔ اور فرمایا کہ مدینہ ان کے لئے بہتر ہے کاش وہ اس کو سمجھتے ( یہ خطاب ہے ان لوگوں کو جو مدینہ چھوڑ کر اور جگہ چلے جاتے ہیں یا تمام مسلمانوں کو ) اور کوئی مدینہ کی سکونت اعراض کر کے نہیں چھوڑتا مگر اللہ تعالیٰ اس سے بہتر کوئی آدمی اس میں بھیج دیتا ہے اور نہیں کوئی صبر کرتا اس کی بھوک پیاس اور محنت و مشقت پر مگر میں قیامت کے دن اس کا شفیع یا گواہ ہوں گا

صحیح مسلم
حج کے مسائل
باب : حرم مدینہ اور اس کے شکار اور درخت کی حرمت اور اس کے لئے دعا کا بیان


دوسری حدیث ھے

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گوشت لایا گیا تو دستی کا گوشت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا گیا ، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت پسند تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دانتوں سے نوچا اور فرمانے لگے کہ میں قیامت کے دن سب آدمیوں کا سردار ہوں گا ۔ اور کیا تم جانتے ہو کہ کس وجہ سے ؟ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ تمام اگلوں پچھلوں کو ایک ہی میدان میں اکٹھا کرے گا ، یہاں تک کہ پکارنے والے کی آواز ان سب کو سنائی دے گی اور دیکھنے والے کی نگاہ ان سب پر پہنچے گی ، اور سورج قریب ہو جائے گا ، اور لوگوں پر ایسی مصیبت اور سختی ہو گی کہ اس کو وہ سہہ نہ سکیں گے ۔ آخر آپس میں ایک دوسرے سے کہیں گے کہ دیکھو کیسی تکلیف ہو رہی ہے ؟ کیا کوئی سفارشی ، شفیع نہیں ہے جو اللہ تعالیٰ کے پاس تمہاری کچھ سفارش کرے ؟ بعض کہیں گے کہ آدم علیہ السلام کے پاس چلو ، تو سب کے سب آدم علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور ان سے کہیں گے کہ آپ تمام آدمیوں کے باپ ہیں ، اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے ہاتھ سے پیدا کیا ، اپنی طرف سے روح آپ میں پھونکی اور فرشتوں کو حکم کیا تو انہوں نے آپ کو سجدہ کیا ، آپ پروردگار سے ہماری شفاعت کیجئے ۔ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہم کس حال میں ہیں ؟ اور کس قدر تکلیف میں ہیں ۔ آدم علیہ السلام کہیں گے کہ آج میرا رب اپنے غصہ میں ہے کہ نہ تو اس سے پہلے کبھی ایسا غصہ ہوا تھا اور نہ اس کے بعد کبھی ہو گا اور اس نے مجھے اس درخت ( کے پھل ) سے منع کیا تھا ، لیکن میں نے ( کھا لیا اور ) اب مجھے خود اپنی فکر ہے ، تم کسی اور کے پاس جاؤ ، نوح علیہ السلام کے پاس جاؤ ۔ پھر لوگ نوح علیہ السلام کے پاس جائیں گے اور کہیں گے کہ اے نوح ! علیہ السلام تم سب پیغمبروں سے پہلے زمین پر آئے ، اللہ نے تمہارا نام عبداً شکوراً ( شکر گزار بندہ ) رکھا ہے ، تم اپنے رب کے پاس ہماری سفارش کرو ، کیا تم نہیں دیکھتے ہم جس حال میں ہیں ؟ اور جو مصیبت ہم پر آئی ہے ؟ وہ کہیں گے کہ آج اللہ تعالیٰ اتنا غصے میں ہے کہ نہ تو ایسا پہلے کبھی ہوا اور نہ اس کے بعد ہو گا اور میرے واسطے ایک دعا کا حکم تھا ( کہ وہ مقبول ہو گی ) ، وہ میں اپنی امت کے خلاف مانگ چکا ( وہ مقبول دعا اپنی قوم پر بددعا کی شکل میں کر چکا ہوں جس سے وہ ہلاک ہو گئی تھی ) ، اس لئے مجھے اپنی فکر ہے ، تم ابراہیم علیہ السلام کے پاس جاؤ ۔ پھر سب ابراہیم علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور کہیں گے کہ آپ اللہ کے نبی اور ساری زمین والوں میں اس کے دوست ہیں ، آپ اپنے پروردگار کے ہاں ہماری سفارش کیجئے ، کیا آپ نہیں دیکھتے جس حال میں ہم ہیں ؟ اور جو مصیبت ہم پر پڑی ہے ؟ وہ کہیں گے کہ میرا پروردگار آج بہت غصے میں ہے اتنا غصے میں کہ نہ تو اس سے پہلے کبھی ایسا ہوا اور نہ اس کے بعد کبھی ہو گا اور وہ اپنی جھوٹ باتوں کو بیان کریں گے ( جو انہوں نے تین بار جھوٹ بولا تھا جو کہ دراصل توریہ تھا ) اس لئے مجھے خود اپنی فکر ہے ، تم میرے علاوہ کسی دوسرے کے پاس جاؤ ، موسیٰ کے پاس جاؤ ۔ وہ لوگ موسیٰ علیہ السلام کے پاس جائیں گے اور کہیں گے کہ اے موسیٰ علیہ السلام ! آپ اللہ کے رسول ہیں ، اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے پیام ( رسالت ) اور کلام سے تمام لوگوں پر فضیلت و بزرگی دی ہے ، آپ اپنے پروردگار سے ہماری سفارش کیجئے ، کیا آپ نہیں دیکھتے ہم جس حال میں ہیں ؟ اور جو مصیبت ہم پر پڑی ہے ؟ موسیٰ علیہ السلام ان سے کہیں گے کہ آج میرا رب ایسے غصے میں ہے کہ اتنا غصے میں نہ اس سے پہلے کبھی ہوا اور نہ اس کے بعد کبھی ہو گا ، اور میں نے دنیا میں ایک شخص کو قتل کیا تھا ، جس کا مجھے حکم نہ تھا ، اس لئے مجھے اپنی فکر پڑی ہے ، تم عیسیٰ ( علیہ السلام ) کے پاس جاؤ ۔ وہ عیسیٰ علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور کہیں گے اے عیسیٰ ! آپ اللہ کے رسول ہیں آپ نے ( ماں کی ) گود میں لوگوں سے باتیں کیں ، اور اس کا وہ کلمہ ہیں جس کو اس نے مریم کی طرف ڈالا تھا اور اس کی طرف سے روح ہیں ، آپ اپنے رب سے ہماری سفارش کیجئے کیا آپ نہیں دیکھتے ہم جس حال میں ہیں اور جو مصیبت ہم پر پڑی ہے ؟ عیسیٰ علیہ السلام ان سے کہیں گے کہ آج میرا رب بہت غصے میں ہے ، اتنا غصے میں کہ نہ اس سے پہلے کبھی ہوا اور نہ اس کے بعد کبھی ہو گا ( اور ان کا کوئی گناہ بیان نہیں کیا ) مجھے تو خود اپنی فکر ہے تم اور کسی کے پاس جاؤ ، محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس جاؤ ۔ تو وہ لوگ میرے ( محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس آئیں گے اور عرض کریں گے کہ اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! آپ اللہ کے رسول اور خاتم الانبیاء ہیں ، اور اللہ تعالیٰ نے آپ کے اگلے پچھلے سب گناہ بخش دئیے ہیں ، آپ اپنے رب سے ہماری سفارش کیجئے ، کیا آپ ہمارا حال نہیں دیکھتے کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہم کس مصیبت میں ہیں ؟ پس میں یہ سنتے ہی ( میدان حشر سے ) چلوں گا اور عرش کے نیچے آ کر اپنے پرودرگار کو سجدہ کروں گا ، پھر اللہ تعالیٰ میرا دل کھول دے گا اور اپنی وہ وہ تعریفیں اور خوبیاں بتلائے گا ، جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں بتلائیں ، ( میں اس کی خوب تعریف اور حمد کروں گا ) پھر ( اللہ تعالیٰ ) کہے گا کہ اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! سر اٹھا اور مانگ ، جو مانگے گا ، دیا جائے گا ، سفارش کر ، قبول کی جائے گی ۔ میں سر اٹھاؤں گا اور عرض کروں گا اے میرے رب میری امت پر رحم فرما ، اے میرے رب میری امت پر رحم فرما ۔ حکم ہو گا کہ اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! اپنی امت میں سے جن لوگوں سے کوئی حساب کتاب نہیں ہو گا ان کو جنت کے داہنے دروازے سے داخل کرو اور وہ جنت کے باقی دوسرے دروازوں میں بھی دوسرے لوگوں کے شریک ہیں ( یعنی ان دروازوں میں سے بھی جا سکتے ہیں لیکن یہ دروازہ ان کیلئے مخصوص ہے ) ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ) قسم اس کی جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے ! کہ جنت کے ایک دروازے کی چوڑائی ایسی ہے ، جیسے مکہ اور حجر ( بحرین کے ایک شہر کا نام ہے ) کے درمیان کا فاصلہ یا مکہ اور بصریٰ ( ملک شام کا شہر ) کے درمیان کا فاصلہ

صحیح مسلم
ایمان کے متعلق
باب : شفاعت کا بیان




شکریہ
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (15-05-10), محمدمبشرعلی (09-03-10), حیدر Rehan (31-05-10), عبداللہ آدم (08-03-10), عبداللہ حیدر (08-03-10)
پرانا 08-03-10, 01:31 PM   #6
Senior Member
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,769
کمائي: 95,741
شکریہ: 22,625
4,761 مراسلہ میں 13,857 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ ساہج بھائی۔
عبداللہ آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 08-03-10, 02:04 PM   #7
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,463
کمائي: 45,747
شکریہ: 5,937
1,805 مراسلہ میں 4,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : sahj مراسلہ دیکھیں
شفاعت کرنے والا
بخشوانے والا
سفارش کرنا ۔
شفاعت کرنا
سِفارِش کُنِندہ
مُصالِحَت کُنِندہ
(تو جناب یہاں مطلب بنتا ھے کہ اللہ کو جھوڑو گے تو نہ کوئی تمہارا مدد گار ھوگا نہ کوئی سفارش کرنے والا)
یہ مطلب تو میں نے بھی لکھے ہیں اپ نے کوئی نئی بات تو کی نہی سوآئے رنجش دیکھانے کے ۔۔۔۔۔۔۔۔
بھائی اللہ سفارش کرئے گا ۔۔۔۔۔۔۔ کس سے میں یہ پوچھ رہا ہوں ۔۔۔۔
کسی نے اپ سے کہا عبداللہ بھائی میرے سفارش کردو ۔۔۔ کہ میرے پیپر میں اچھے مل جائیں اور میں پاس ہوجاوں
اپ نے اسکول کے پرنسپل صاحب سے (اچھی دوستی تھی ) سفارش کردی ۔ اچھے نمبر آگئے ۔ پاس بھی ہوگئے ۔۔۔ یہ تو تھا اصول یہ طریقہ کار ۔۔

اب اگر کوئی اسکول کے پرنسپل صاحب سے کہے کہ بھائی میری سفارش کردو تاکہ میں پاس ہوجاوں تو اس کا کیا مطلب ہے ۔۔۔۔۔۔۔ بھائی پرنسپل صاحب کس سے سفارش کرئیں گئے ۔۔
حیدر Rehan آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 08-03-10, 03:39 PM   #8
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,688
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى اللَّهِ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ

35:15

اے لوگو! تم سب اﷲ کے محتاج ہو اور اﷲ ہی بے نیاز، سزاوارِ حمد و ثنا ہے


اور جناب ریحان صاحب فرماتے ہیں کہ

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر Rehan مراسلہ دیکھیں
بھائی اللہ سفارش کرئے گا ۔۔۔۔۔۔۔ کس سے میں یہ پوچھ رہا ہوں ۔۔۔۔

اللہ سفارش کرے گا نہیں اس لئے کہ اللہ تعالٰی کسی کا بھی محتاج نہیں ھے

ہاں اللہ تعالٰی سفارش قبول کرے گا (جسکی چاھے) اور جسکو چاھے گا اس کو بغیر سفارش کے معاف بھی کرے گا اور جنت بھی عطا فرمائے گا، کیونکہ اللہ کو کچھ بھی کرنے کے لئے کسی سے اجازت لینے یا پوچھنے کی ضرورت نہیں ھے،

شکریہ
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (15-05-10), حیدر Rehan (31-05-10)
پرانا 08-03-10, 04:12 PM   #9
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,463
کمائي: 45,747
شکریہ: 5,937
1,805 مراسلہ میں 4,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : sahj مراسلہ دیکھیں
[B][COLOR="Red"]
اللہ سفارش کرے گا نہیں اس لئے کہ اللہ تعالٰی کسی کا بھی محتاج نہیں ھے

ہاں اللہ تعالٰی سفارش قبول کرے گا (جسکی چاھے) اور جسکو چاھے گا اس کو بغیر سفارش کے معاف بھی کرے گا


آخر آپ نے خود ہی اقرا کرلیا کہ
اللہ سفارش کرے گا نہی اس لیے کہ اللہ تعالی کسی کا بھی محتاج نہی ۔ ۔۔ہاں اللہ تعالی سفارش قبول کرئے گا



مگر آیت اور ترجمہ سے تو ظاہر یہ ہورہا ہے کہ
اللہ سفارش کرئے گا
اللہ کے سوا کوئی سفارشی نہی
اللہ ہی سفارش کرنے والا ہے



دراصل کچھ پرانے موضوع زیر بحث ایسے ہیں رہے ہیں کہ اب یہ اندازہ نہی ہوتا کہ ہم کسی بات کو جاننا چاہ رہے ہیں یا لڑ رہے ہیں۔
حیدر Rehan آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 09-03-10, 05:19 AM   #10
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,975
کمائي: 276,905
شکریہ: 33,226
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لا يسال عما يفعل وھم يسالون [21:23]
اس سے نہیں پوچھا جاتا جو وہ کرے اور ان سب سے سوال ہوگا

اللہ جو چاہے کرے اس سے کوئی پوچھنے والا نہیں
اللہ نے قوانین بنائے
سزا اور جزا مقرر کی
وہ جب چاہے ان قوانین کو ایک طرف رکھ کر کسی بھی جان کے بخشنے کی سفارش کرسکتا ہے
اس پر کوئی کلیم نہیں

ما لكم من دونہ من ولي ولا شفيع
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

Last edited by فیصل ناصر; 09-03-10 at 05:24 AM.
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (11-03-10), مسٹر شیف (10-03-10), حیدر Rehan (31-05-10)
پرانا 09-03-10, 11:13 AM   #11
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,463
کمائي: 45,747
شکریہ: 5,937
1,805 مراسلہ میں 4,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بےشک بےشک بےشک اللہ ہر شے پر قادر ہے جو چاہے کرئے یہ ہمارا ایمان ہے بھائی جب اللہ سے اوپر کوئی اتھارٹی ہی نہی تو وہ سفارش کس سے کرئے گا ؟؟؟؟؟
سفارش کی جاتی ہے نیچے سے اوپر کی طرف۔ یعنی کوئی بھی سفارش کرئے گا تو وہ اپنے سے اوپر والے سے کرئے گا۔

اس سوال کا جواب باقی ہے۔ دوسرا سوال کرتے ہیں ۔
سوال :- آیت میں ہے کہ اس (اللہ) کے سوا نہ کوئی ولی ہے اور نہ سفارشی۔
تو لوگوں نے یہ تو مان لیا کہ اللہ کے سوا کوئی ولی نہی ( تاکہ موالا علی کے ولی ہونے میں شک پیدا ہوجائے) مگر ساتھ ساتھ اس ایت میں یہ بھی ہے کہ اس (اللہ ) کے سوا کوئی سفارشی نہی۔جب رسول اللہ (صلی علیہ والہ) شفیع صابت ہیں تو آیت کے بظاہر اس تضاد کو سہی کیسے کریں گئے؟؟؟؟ کہ کوئی شفیع نہی اللہ کے سوا۔
حیدر Rehan آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 09-03-10, 10:21 PM   #12
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,975
کمائي: 276,905
شکریہ: 33,226
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے ریحان بھائی آسان سی بات کسی بھی جہنم میں جانے والے کو جنت میں بھیجنے کی سفارش کرے گا
اور کیا ؟
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan (10-03-10)
پرانا 09-03-10, 11:58 PM   #13
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,082
کمائي: 110,129
شکریہ: 12,557
4,514 مراسلہ میں 15,390 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر Rehan مراسلہ دیکھیں

سوال :- قرآن کی اس ایت میں ہے اور صاف ظاہر ہوتا ہے
کہ اللہ سفارش کرئے گا اللہ سے
تو اور ہستیاں سفارش کریں گی
تو اللہ کس سے سفارش کرئے گا ؟؟
السلام علیکم ریحان بھائی

آپ کا یہ سوال سمجھ نہیں آیا، کیا سنٹینسز میں ایرر ھے یا یہ اسطرح ھے


اقتباس:
کہ اللہ سفارش کرئے گا
اللہ سے تو اور ہستیاں سفارش کریں گی
تو اللہ کس سے سفارش کرئے گا
؟؟

کیا روشنی ڈالنا پسند فرمائیں گے۔
والسلام
__________________



Last edited by کنعان; 10-03-10 at 12:06 AM.
کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
sahj (10-03-10), حیدر Rehan (10-03-10)
پرانا 10-03-10, 02:39 PM   #14
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,463
کمائي: 45,747
شکریہ: 5,937
1,805 مراسلہ میں 4,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : کنعان مراسلہ دیکھیں

آپ کا یہ سوال سمجھ نہیں آیا، کیا روشنی ڈالنا پسند فرمائیں گے۔
والسلام
السلام علیکم ۔۔۔ کنعان بھائی شاید غلطی ہوگی لکھنے میں ملا کر لکھ دیا
آیت میں ہے کہ ""اللہ سفارش کرئےگا""
اللہ سے سفارش تو مقدس ہستیاں جیسے حضرت محمد صلی علیہ والہ وسلم وغیرہ کریں گی
سوال یہ ہے کہ اللہ کس سے سفارش کرئے گا ؟؟
حیدر Rehan آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (10-03-10)
پرانا 10-03-10, 02:48 PM   #15
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,463
کمائي: 45,747
شکریہ: 5,937
1,805 مراسلہ میں 4,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
ارے ریحان بھائی آسان سی بات کسی بھی جہنم میں جانے والے کو جنت میں بھیجنے کی سفارش کرے گا
اور کیا ؟
السلام علیکم ۔۔۔۔ فیصل بھائی ۔۔۔ سوال دراصل کھوگیا۔۔۔ یا شاید اس کی وہ باریکی جو میں کہنا چاہ رہا ہوں سمجھانہی پا رہا ۔۔۔۔۔۔ یا جس نظر سے اپ دیکھ رہے ہیں میں اس نظر سے اینگل سے دیکھ نہی پارہا ہوں۔
کیا میں سہی سمجھا ہوں ؟؟ کہ
""اللہ کی مرضی وہ جس کی چاہیے سفارش قبول کرے اور جس کے لیے چاہیے سفارش کردیے مثلا ""جنت کے دربان سے سفارش کردے اور کہے کہ ""اسے جنت میں جانے دو"" میں نے اسے معاف کردیا""
حیدر Rehan آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, earth, mankind, over, remember, ہوتا, کوئی, کس, پہلے, پیارے, وسلم, قرآن, لوگ, نام, ماں, ایمان, اللہ, احمد, دوست, دعا, زندگی, سوال, شخص, عرش, صاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں۔دم ھوا کی موج ھے رم کے سوا کچھ بھ نہیں ۔گل تبسم کہہ رھا تھا عروج شاعر مشرق علامہ اقبال 9 15-05-11 01:07 PM
سپریم کورٹ کے حکم پر 2 رینٹل پاور کمپنیوں نے 24 گھنٹوں کے اندر سوا 2 ارب روپے بمع سود واپس کردئیے گلاب خان خبریں 0 09-12-10 06:22 AM
بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ حیدر خبریں 6 14-08-09 12:01 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger