واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > متفرقات



متفرقات متفرقات


میرا ایک سوال

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-03-10, 06:20 PM  
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 427
کمائي: 9,115
شکریہ: 139
313 مراسلہ میں 771 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default میرا ایک سوال

میرا ایک سوال ہے وہ یہ کہ شیخ عبدالقادر جیلانی ۔ جن کو غوث العاظم ۔ بھی کہا جاتا ہے اُن کا مسلک کیا تھا؟
1۔ مالکی
2۔حنفی
3۔شافعی
4۔حنبلی
شریف آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شریف کا شکریہ ادا کیا
sahj (01-08-10), shafresha (27-03-10), میاں شاہد (09-08-10), مرزا عامر (01-08-10)
پرانا 31-07-10, 12:12 AM   #16
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,768
کمائي: 95,626
شکریہ: 22,614
4,758 مراسلہ میں 13,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم::

بلال بھائی یہ اگر آپ صفحہ وغیرہ بتا سکیں تو کرم نوازی ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیون کہ میں خود دیکھنا چاہتا ہوں،میرے پاس الحمد للہ موجود ہے گنیۃ الطالبین۔

والسلام
عبداللہ آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (01-08-10)
پرانا 31-07-10, 03:17 AM   #17
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,966
کمائي: 276,740
شکریہ: 33,203
12,657 مراسلہ میں 36,995 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بلال اویسی مراسلہ دیکھیں
نہیں ایسا نہیں ہے کہ تقلید کے بغیر دین مکمل نہیں، آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ حجۃ الوداع کے موقع پر اعلان فرمایا کہ آج کے دن دین مکمل ہوگیالیکن ساتھ ہی فرمایا کہ تمہارے درمیان دوچیزیں چھوڑے جارہا ہوں، ایک کتاب دوسرا سنت،
اب کتاب کو سمجھنے کےلئے دو چیزوںمیں سے کسی ایک کی ضرورت ہوتی ہے، تقلید کی یا اپنی عقل کی
اب تقلید کےلئے واجبی علم کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ اپنی عقل استعمال کرنے کےلئے مکمل علم کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ ایک مجتہد کے پاس ہوتا ہے۔
حاصل یہ ہے کہ تقلید سے انسان سے غلطی کے امکان نا ہونےکے برابر ہیں جبکہ اپنی عقل سے مسئلہ حل کرنے میں غلطی کے امکان بہت زیادہ ہیں،
اس دور میں جب لوگوں مین‌ دین کی تعلیم کا رحجان ناہونے کے برابر ہے۔ تقلید بہترین عمل ہے زندگی گزارنے کیلئے،
ویسے بھی کسی کے تجربات سے فائدہ اٹھانے میں ‌کوئی قباحت نہیں‌ہونی چائیے،

یہ میری رائے ہے کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں،
؟ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ۔‘‘ پر سب ہی متفق ہیں
اور اسی کی تقلید کرنی بھی چاہئے

ایک سوال یہ ہے
سنت آپ کی نزدیک کیا ہے ؟
مطلب یہ کے رسول اللہ کے اعمال و اقوال یا اس کے علاوہ بھی کچھ ؟

دوسرے یہ کے کتاب (قرآن) کو سمجھنے کے لئے فلسفہ یا منطق کی کیا ضرورت ہے جب اللہ خود ہی فرماتا ہے
اسی طرح الله تمہارے لیے آیتیں کھول کر بیان کرتا ہے

اب ہم کس طرح‌ یقین کرلیں کے ان آیات کا مفہوم وہ نہیں جو بظاہر سمجھ میں آتا ہے بلکہ اس کے میں کوئی اور مفہوم مخفی ہے جس کے لئے ایک بڑے فلسفی و منطقی کی ضرورت ہے
اور اللہ نے یا اللہ کے رسول نے کب ہم سے کہا ہے کے اپنی عقل نا استعمال کرو ؟ بلکہ ہمیں تو ہدایت ہے کے علم حاصل کرو
تقلید تو یہ دروازہ بند کرتی نظر آتی ہے ( یہاں تقلید سے مراد وہ ہے جس پر آپ بات کررہے ہیں یعنی مسلک یا مکتبہ فکر کی تقلید )
اور دنیا میں کون یہ دعوی کرسکتا ہے کے 100 فیصد غلطی سے مبرا ہے ہوسکتا ہے کسی ایک عالم کسی تحقیق میں کچھ کمی رہ گئی ہو اور کسی دوسرے عالم کی تحقیق میں وہ کمی پوری ہوگئی ہو تب ہم اس کا فیصلہ کیسے کریں گے ؟

ہم تو تقلید کی زنجیر میں ایسے جکڑے ہیں کے اپنے ذہن کو استعمال جرم ہوجاتا ہے ؟

آپ کی یہ بات بالکل ٹھیک ہے کے دینی تعلیم میں کمی کا بہت رجحان ہے اس کی وجہ یہ ہے کے ہم مسلکہ اور فقہی تعلیم حاصل کررہے جس کا مقصد صرف اپنے مسلک یا فقہ کو بلند کرنا ہوتا ہے اور دیگر مسالک اور فقہوں کو نیچا دکھانا

"یہ میری رائے ہے کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں"

سنت رسول اللہ کے باے میں آپ کے جواب کا انتظار رہے گا ؟
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (31-07-10), مرزا عامر (01-08-10), طاھر (31-07-10), عبداللہ آدم (31-07-10)
پرانا 31-07-10, 01:48 PM   #18
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,768
کمائي: 95,626
شکریہ: 22,614
4,758 مراسلہ میں 13,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لیکن فیصل بھائی یہ بھی تو دیکھیں نا کہ پاکستان کی جو ناحواندہ اکثریت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جسے پڑھنا بھی نہیں اتا وہ کیا کرے گی؟؟؟؟؟؟؟

یہاں پر کیا حل ہو گا سوائے تقلید کے؟؟؟؟؟؟؟؟
عبداللہ آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
sahj (01-08-10), فیصل ناصر (31-07-10), میاں شاہد (09-08-10), مرزا عامر (01-08-10)
پرانا 31-07-10, 02:34 PM   #19
Senior Member
 
بلال اویسی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: Multan, Pakistan
مراسلات: 641
کمائي: 17,832
شکریہ: 1,363
592 مراسلہ میں 1,892 بارشکریہ ادا کیا گیا
بلال اویسی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم::

بلال بھائی یہ اگر آپ صفحہ وغیرہ بتا سکیں تو کرم نوازی ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیون کہ میں خود دیکھنا چاہتا ہوں،میرے پاس الحمد للہ موجود ہے گنیۃ الطالبین۔

والسلام
عبداللہ بھائی میں شرمندہ ہوں کہ صفحہ نمبر نہیں‌بتاسکتا اس لئے کہ آج سے تقریبا آٹھ سال پہلے لائبریری سے لا کر پڑھی تھی، مترجم کا نام بھی اب بھول گیا ہوں، اگر آپ کہیں‌تو مارکیٹ سے پرچیز کرکے صفحہ نمبر لکھ سکتا ہوں۔ لیکن یہ کنفرم ہےکہ غنیۃ الطالبین میں‌یہ بات حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے کی ہے۔

بہرحال یہ ایک مشہور بات ہے، مزید حوالے پیش خدمت ہیں،

بہجۃ الاسرار از حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ صفحہ نمبر 195 کے قریب
غوث زدانی فتح ربانی از حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ""اقوال حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ""
حیلتی الاولیاء جلد نمبر 11
اس کتاب کے مصنف کا نام زہن میں‌ نہیں ہے۔
__________________
اور ہم نے کوئی رسول نہ بھیجا مگر اس لئے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے اور اگر جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اے محبوب! تمہارے حضور حاضر ہوں اور پھر اللہ سے معافی چاہیں اور رسول ان کی شفاعت فرمائے تو ضرور اللہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں۔النساء:64
ترجمعہ:امام احمدرضابریلوی

Last edited by بلال اویسی; 31-07-10 at 02:43 PM.
بلال اویسی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
بلال اویسی کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 31-07-10, 03:53 PM   #20
Senior Member
 
بلال اویسی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: Multan, Pakistan
مراسلات: 641
کمائي: 17,832
شکریہ: 1,363
592 مراسلہ میں 1,892 بارشکریہ ادا کیا گیا
بلال اویسی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
؟
ایک سوال یہ ہے
سنت آپ کی نزدیک کیا ہے ؟
مطلب یہ کے رسول اللہ کے اعمال و اقوال یا اس کے علاوہ بھی کچھ ؟
جی جناب سنت کا مطلب اقوال اور افعال ہی ہے۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
دوسرے یہ کے کتاب (قرآن) کو سمجھنے کے لئے فلسفہ یا منطق کی کیا ضرورت ہے جب اللہ خود ہی فرماتا ہے
اسی طرح الله تمہارے لیے آیتیں کھول کر بیان کرتا ہے
لیکن اس کے باوجود قرآن پاک ہمیں آیات کریمہ میں غوروفکر کی دعوت بھی دیتا ہے، میں ‌یہ سمجھتا ہوں کہ فلسفہ ومنطق کے علاوہ صرف و نحو علم حدیث، اور تمام اسلامی علوم مکمل کرنے کے بعد علم نجوم، علم الاعداد، علم طب، علم ہندسہ بھی قرآن پاک کو سمجھنے میں‌معاون ہیں، اور تمام علوم کامنبع ظاہر ہے قرآن پاک ہے۔
اس تسلسل میں صرف ایک واقعہ طب کے حوالے سے عرض ہے۔
میرے والد صاحب کو گردے کی پتھری تھی ایک حکیم صاحب کے پاس علاج کی غرض سے پہنچے۔ حکیم صاحب کہنے لگے کہ جناب سنگ سلیمانی پنساروں سے ملے گا، وہ لے آئیں پیس کر آپ کی دوائی میں ڈالنا ہے۔ والد سے گبھرا گئے کہ گردے کی پتھری پتھروں سے ہی کیسے نکلے گی، تو حکیم صاحب کہنے لگے کہ کیا آپ قرآن پاک نہیں پڑھتے قرآن پاک کی آیت ہے کہ

وقل جاء الحق وزهق الباطل ان الباطل كان زهوقا ""سورۃ 17 آیت 81""
اور فرماؤ کہ حق آیا اور باطل مٹ گیا بیشک باطل کو مٹنا ہی تھا۔ "" کنزالایمان""
یہ اصل سنگ""پتھر"" سلیمانی آپ کی دوا میں ڈالوں گا، انشاء اللہ جوبنی ہوئی پتھری وہ خارج ہوجائے گی۔ والد صاحب کو تسلی ہوگئی ،پھرحکیم صاحب نے قدیمی نسخے دیکھائے،
میں‌تو سائنس کے علم کا حصول قرآن پاک کو سمجھنے کیلئے معاون سمجھتا ہوں۔ مسلمان جب تک سائنسی علوم قرآن پاک کی رہنمائی سے حاصل کرتے رہے۔ ان کی کتابیں پوری دنیا پڑھتی رہی اور جب صرف دین کےلئے دینی علم حاصل کیا، دوسروں کی کتابیں پڑھنے لگ گئے۔


اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اور اللہ نے یا اللہ کے رسول نے کب ہم سے کہا ہے کے اپنی عقل نا استعمال کرو ؟ بلکہ ہمیں تو ہدایت ہے کے علم حاصل کرو
تقلید تو یہ دروازہ بند کرتی نظر آتی ہے ( یہاں تقلید سے مراد وہ ہے جس پر آپ بات کررہے ہیں یعنی مسلک یا مکتبہ فکر کی تقلید )
محترم میں نے کب یہ عرض کیا ہے کہ اپنی عقل استعمال نا کرو۔ ہمیں اگردین و دنیا کےعلوم کا علم ہے۔ تو ہمیں اپنی عقل استعمال کرنی چاہئے۔ اگر نہیں‌تو تقلید سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ تقلید دروازہ بند نہیں کرتی بلکہ تقلید کےلئے بھی کم از کم اتنا علم تو چاہئے کہ جس کی تقلید کررہے ہیں اس کی بات کو سمجھ سکیں، اور وہ واجبی سی تعلیم ہے وہ اتنی نہیں‌ ہوتی کہ اپنی عقل پربھروسہ کرکے قرآن فہمی کی طرف نکل جائیں ہاں مسلسل تعلیم کے بعد اگر اللہ تعالٰی اپنا کرم کرے اتنا علم آجائے تو اور بات ہے۔ جیسا کہ امام شافعی کے بارے میں ملتا ہے کہ وہ حضرت امام اعظم ابوحنیفہ کے مدرسے سے پڑھے تھے۔ لیکن امام اعظم کی وفات کے کافی بعد، وہ پہلے امام اعظم کی کتب کا مطالعہ فرماتے رہے، اور مزید علوم بھی حاصل کرتے رہے۔ جب تمام علوم حاصل کرنے کے بعد مکمل ہوئے تواپنی تحقیق فرمائی اس کے بعد کہیں جاکر فقہی مسائل اپنی عقل کے مطابق جاری کئے، یہ ایک مثال ہے تقلید سے فقہات کی عوام الناس کے لئے تقلید بہتر ہے۔


اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اور دنیا میں کون یہ دعوی کرسکتا ہے کے 100 فیصد غلطی سے مبرا ہے ہوسکتا ہے کسی ایک عالم کسی تحقیق میں کچھ کمی رہ گئی ہو اور کسی دوسرے عالم کی تحقیق میں وہ کمی پوری ہوگئی ہو تب ہم اس کا فیصلہ کیسے کریں گے ؟
بھائی اس کو اس طرح سمجھ سکتےہیں کہ ایک شخص مکمل علم حاصل کرتا ہے اس کے بعد مزید تحقیق کرتا ہے۔ اس کے بعدکہیں‌جاکر مسائل بیان کرتا ہے
اب اس سے غلطی کا امکان بہت کم رہ گیا ہے۔ اسکے مقابلے میں مجھ جیسا ایک شخص دوکتابیں پڑھ کر قرآن فہمی کا دعویٰ کرے تو اس سے غلطی کے امکان بہت زیادہ ہیں۔ لہذا تقلید بھی سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے۔ اورتمام امام اپنے مقلدین کو یہی کہتے ہے کہ یہ میری تحقیق ہے اگر اس سے بہتر چیز اگر آپ کو ملے تو اس کو اختیار کرلینا۔ کتابوں میں ثبوت موجود ہیں کہ جب ایک مقلد کسی اور امام کے پیچھے نماز پڑھتا ہے تو اپنے امام کے فتوے چھوڑ دیتا ہے اگر اونچی آواز سے آمین کہتا ہے تو وہاں نیچی آواز سے آمین کہہ رہا ہوتا ہے۔
کمی بیشی تو ظاہر ہے کہ کوئی عالم ہی بتاسکتا ہے۔ اسی لئے عوام الناس کو کہا جاتا ہے کہ آپ جب تک علم حاصل نا کرلیں، دوسرے امام کی تقلید نا کریں ۔ کیونکہ جب ایک امام کا مقلد دوسرے امام کی تقلید کی کسی بات پر عمل کرتا ہے تواس کے دل میں یہ شک تو ضرور رہتا ہے کہ پتہ نہیں میں‌صحیح کررہا ہوں یا غلط، اسی شک کی وجہ سے اس کا وہ عمل برباد ہوجاتا ہے۔


اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
ہم تو تقلید کی زنجیر میں ایسے جکڑے ہیں کے اپنے ذہن کو استعمال جرم ہوجاتا ہے ؟
ہم میں صرف عوام الناس ہے ناکہ علمائے کرام، وضاحت پچھلے سوال میں ہوچکی ہے۔



اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
آپ کی یہ بات بالکل ٹھیک ہے کے دینی تعلیم میں کمی کا بہت رجحان ہے اس کی وجہ یہ ہے کے ہم مسلکہ اور فقہی تعلیم حاصل کررہے جس کا مقصد صرف اپنے مسلک یا فقہ کو بلند کرنا ہوتا ہے اور دیگر مسالک اور فقہوں کو نیچا دکھانا

"یہ میری رائے ہے کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں"

سنت رسول اللہ کے باے میں آپ کے جواب کا انتظار رہے گا ؟
محترم آپ کی رائے سرآنکھوں پر، لیکن اتنی بات اور ایڈ کرلیں، ہمارے پاکستان کا ماحول دینی تعلیم کی طرف سے نگاہیں پھیرتا ہے، یہاں تک کہ اگر بچہ خدا نخواستہ معذور ہوتو مجبورا والد کہتا ہے کہ اس کو حافظ بنائیں گے چلواپنی روٹی کے قابل ہوجائے گا۔ توجہ فرمائیں کہ صرف حافظ اور وہ بھی حصول رزق کے لئے، دوسری طرف آئیں اگر بچہ زہین ہوگا تو اس کو ڈاکٹر یا انجینئیر بنایا جائے گا اور گھرمیں اس بچے کی قدر زیادہ کی جائے گی نا کہ اس حافظ بچے کی حالانکہ حافظ کامقام بھی اونچا ہے۔ تمام معاشرہ اسی رزق کے حصول کےلئے بھاگ رہا ہے عالم صرف وہ لوگ بن رہے ہیں جو باپ دادا کے زمانے سے عالم ہیں، "" میں اکثریت کی بات کررہا ہوں"" پھر وہ باپ دادا کا مدرسہ سنبھالتے ہیں اور وہی باتیں کرتے ہیں، جو باپ دادا کرگئے، اچھی بری سے قطع نظر، یہ ایک جنرل بات کررہا ہوں۔
ابھی میں نے عرض کی کہ امام شافعی نے پہلے دوران تعلیم امام اعظم ابوحنیفہ کی لکھی ہوئی کتابیں پڑھیں پھر اپنی تحقیق کی اور پھر مسائل بیان کیئے، اسی طرح علم حاصل کرنے کیلئے کسی نا کسی کی کتابیں تو پڑھنی پڑیں گی، جب علم حاصل ہوجائے گا تب مرحلہ تحقیق کا آتاہے، اور تحقیق آجکل کوئی کرتا نہیں بس عالم بنے تقریر کرنے کے قابل ہوئے، فی تقریر ریٹ مقرر کیا اور حصول رزق کیلئے بھاگ پڑے۔ بس یہاں سے مسئلہ خراب ہوتا ہے، جوکچھ پڑھا ہوتا ہے اسی کو سب کچھ سمجھ کے بیان کرنے سے دوسروں پر یہ تاثر گہرا ہوتا ہے کہ مسلکی تعلیم حاصل کی اور آگئے، یاد رہے سب ایسے ہی ہیں۔

یہ تمام باتیں میری اپنی رائے ہیں، کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں۔


مزید گفتگو یہاں سے بھی پڑھیں

Last edited by بلال اویسی; 31-07-10 at 04:05 PM.
بلال اویسی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے بلال اویسی کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (01-08-10), ziamurtaza (31-07-10)
پرانا 31-07-10, 08:28 PM   #21
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,514
کمائي: 95,886
شکریہ: 8,877
3,846 مراسلہ میں 12,777 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا خیال ہے۔۔۔۔۔۔۔ اصل سوال اور اس کا جواب تو ختم ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب نئے کٹے کھل رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔دیکھیں کون کون باندھتا ہے۔۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (01-08-10)
پرانا 31-07-10, 09:24 PM   #22
Senior Member
 
بلال اویسی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: Multan, Pakistan
مراسلات: 641
کمائي: 17,832
شکریہ: 1,363
592 مراسلہ میں 1,892 بارشکریہ ادا کیا گیا
بلال اویسی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

موضوع کا نام ""میرا ایک سوال"" ہے اس بھائی کا سوال تو مکمل ہوگیا اگر کسی اور بھائی کا سوال ہوتو اس پر بھی آپس میں‌بات ہوسکتی ہے اس طرح ہمیں‌بھی کچھ سیکھنے کا موقع مل جائے گا۔ لیکن ایک وقت میں صرف ایک سوال ہوتو اچھا ہے۔ یہ سوال کسی کی طرف سے بھی ہوسکتا ہے۔ ضروری نہیں‌ سارے سوال ایک ہی بندے سے ہوں اسی طرح سوال رکھ دیا جائے جو جواب جانتا ہوں، وہ اپنی معلومات شیئر کرے کیا خیال ہے؟
بلال اویسی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
بلال اویسی کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 31-07-10, 11:49 PM   #23
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,638
کمائي: 51,162
شکریہ: 5,036
1,495 مراسلہ میں 5,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

نبی علیہ السلام ہمیں حکم دے کر گے کہ میں تم لوگوں میں ۲ چیزیں:::قرآن و سنت::: چھوڑے جارہا ہوں جب تک تم ان پر کاربند رہے تو گمراہ نہیں ہوگے۔
اب اگر ان دو کے ساتھ تیسری کوئی چیز بھی ملائی جائے گی تو کیا وہ گمراہی کی طرف نہیں لے کر جائے گی؟؟؟؟
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
sahj (01-08-10), فیصل ناصر (01-08-10), مرزا عامر (01-08-10)
پرانا 01-08-10, 12:13 AM   #24
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,514
کمائي: 95,886
شکریہ: 8,877
3,846 مراسلہ میں 12,777 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

asimmithu صاحب۔۔۔
‏نیت خدا کے سپرد۔۔۔ جواب یہ ہے کہ
بھائی کس کلمہ گو میں یہ ہمت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صریح فرمان ‏آنے کے بعد کسی تیسری ‌یا ‌چوتھی ‌چیز کو اس کے ساتھ ملائے۔۔۔۔۔۔
اب وہ تیسری ‌چیز کیا ہے۔۔۔۔ اس کی وضاحت بھی اگر ‏آپ نے کر دی ہوتی تو ساتھیوں کو جواب دینے میں ‏آسانی ہوں۔۔۔۔
لیکن اگر ‏آپ کی اس سے مراد فقہ ہے۔۔۔ تو میرا خیال ہے کہ وہ تیسر ‌چیز نہیں۔۔۔۔ بلکہ جس طرح قر‏آن کی تفسیر تیسر ‌چیز نہیں۔۔۔۔
بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر ایک کو اس کے اصل مقام پر رکھ کر دیکھا جائے۔۔۔۔ اور اگر تعصب کی عینک لگا کر ہی ایک ‏آنکھ سے اسلامی احکام کو سمجھنے کی کوشش کرنی ہے تو یہاں ممکن ہے ایک قوم اور بھی ‏آ جائے جو صاف صاف کہہ دے کہ نہیں جی۔۔
یہ تو فرمان رسول ہی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ صدیوں بعد کی معاذ اللہ پھلائی ہوئی روایات ہیں۔
اصل فرمان رسول یوں تھا۔۔۔ میں قر‏آن اور عترت کو ‌چھو‎ڑے جا رہا ہوں۔۔۔
اختصار میرا خیال ہے کافی ہے۔
باقی دوسرے ساتھی ‏آپنی ‏آراء دیں تو بہتر ہے۔۔۔۔۔
شمشاد احمد آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
sahj (01-08-10), فیصل ناصر (01-08-10), میاں شاہد (09-08-10), مرزا عامر (01-08-10), بلال اویسی (01-08-10), عبداللہ آدم (01-08-10)
پرانا 01-08-10, 01:21 AM   #25
Senior Member
 
بلال اویسی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: Multan, Pakistan
مراسلات: 641
کمائي: 17,832
شکریہ: 1,363
592 مراسلہ میں 1,892 بارشکریہ ادا کیا گیا
بلال اویسی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
asimmithu صاحب۔۔۔
‏اصل فرمان رسول یوں تھا۔۔۔ میں قر‏آن اور عترت کو ‌چھو‎ڑے جا رہا ہوں۔۔۔
اختصار میرا خیال ہے کافی ہے۔
باقی دوسرے ساتھی ‏آپنی ‏آراء دیں تو بہتر ہے۔۔۔۔۔
محترم خطبہ حجتہ الوداع کے موقع پر جو گفتگو صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم کے ساتھ ہوئی اس میں کتاب اور سنت کی بات ہوئی۔ جبکہ کسی اور موقع پر کتاب اور عترت ""اولاد"" کی بات بھی ہوئی، دونوں احادیث شریف ٹھیک ہیں، صحت سے قطع نظر یہ دو علیٰحدہ علیٰحدہ احادیث شریفہ ہیں۔
بلال اویسی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے بلال اویسی کا شکریہ ادا کیا
sahj (01-08-10), عبداللہ آدم (01-08-10)
پرانا 01-08-10, 01:34 AM   #26
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,514
کمائي: 95,886
شکریہ: 8,877
3,846 مراسلہ میں 12,777 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بلال صاحب
بات یہ نہیں ہورہی کہ کون سی بات کب ہوئی۔۔۔۔ بات صرف یہ ہے کہ ہر ‌چیز کو اس کے اپنے مقام پر رکھ کر دیکھا جائے۔۔۔۔۔ اور اگر یہ نہ کیا گیا تو ہر ایک اپنی عینک لگا کر ایک ‏آنکھ بند کر کے ہر ‌روایت و ‏آیت کو دیکھے گا۔۔۔۔ میرا خیال ہے یہ انداز تحقیق غلط ہے۔۔ ہے۔۔۔۔۔
میرا پوائنٹ صرف یہ ہی تھا کہ قر‏آن و حدیث یقینا معیار ہیں۔۔۔۔لیکن فقہ اور تفسیر کو بھی اس کے مقام پر رکھ کر دیکھا جائے تو میرا خیال نہیں کہ حدیث رسول کے خلاف کام ہو رہا ہے۔۔۔۔۔
پتہ نہیں اپنی بات سمجھا سکا ہوں۔۔۔ یا تفصیل سے ٹائپ کرنا پڑے گا۔
شمشاد احمد آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (02-08-10)
پرانا 01-08-10, 05:28 PM   #27
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,638
کمائي: 51,162
شکریہ: 5,036
1,495 مراسلہ میں 5,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شمشاد بھائی تفسیر کو فقہ سے تشبہ کیسی دی جاسکتی ہے؟؟؟
کیونکہ کسی کی تفسیر ہمارے لیے حجت نہیں ہے ہم مانیں یا نہ مانئیں ہماری مرضی، اور جبکہ فقہ کو حجت سمجھا جاتا ہے کہ اس کو لازمی ماننا ہے۔ کہ جی یہ چار فقہ ہیں ان میں سے کسی ایک کو لازمی مانئیں اور ان میں سے قرآن و سنت کا نام ہی مٹادیا گیا ہے جو کہ ظلم اور زیادتی ہے۔
دوسرا میں تعصب کی عینک استعمال ہی نہیں کرتا الحمدللہ، اگر کرتا ہوتا تو آج کسی دربار پر جاکر منتیں چڑہا رہا ہوتا۔ الحمدللہ کہ اللہ نے اس سے شروع سے ہی جان چھُڑا دی ہوئی ہے۔
اللہ نے ہم سب کو عقل و شعور عطا کیا ہوا ہے کہ ہم خود سمجھ سکیں کہ اللہ اور رسول علیہ السلام کے کیا کیا احکامات ہیں تاکہ پھر ان پر عمل کر سکیں، اس فرمان رسول علیہ السلام میں کوئی کجی نہیں ہے بلکل واضح ہے جبتک ان پر کابند رہیں گے تو گمراہی سے بچے رہوگے، اب اتنے واضح حکم کے ہوتے اس دین میں تیسری چیز کا اضافہ کیسے کیا گیا ہے؟؟؟
محمد عاصم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (02-08-10)
پرانا 01-08-10, 06:17 PM   #28
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
میرے بعد (حضرت) ابو بکر صدیق (رضی اللہ عنہ) اور (حضرت) عمر فاروق (رضی اللہ عنہ) کی اقتداء کرنا ۔


ترمذی
كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم
باب : في مناقب ابي بكر وعمر رضى الله عنهما كليهما


ارشاد نبوی ہے :
اس مت کے نبی کے بعد اس کے بہترین لوگ ابوبکر اور پھر عمر ہیں
۔ ( مسند احمد )
ایک حدیث میں فرمایا :
میرے بعد میں آنے والے دو لوگوں ابوبکر و عمر کی اقتداء و پیروی کرو ۔
( ترمذی ، ابن ماجہ ، مسند احمد )

صحیح مسلم میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ایک سفر میں تھے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :
اگر لوگ ابوبکر و عمر کی اطاعت کریں گے تو رشد و ھدایت پر رہیں گے -
( صحیح مسلم )


ان احادیث کے بارے میں کیا خیال ھے ؟
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-08-10), میاں شاہد (09-08-10)
پرانا 02-08-10, 12:32 AM   #29
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,514
کمائي: 95,886
شکریہ: 8,877
3,846 مراسلہ میں 12,777 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

asimmithu صاحب
‏آپ فرماتے ہیں
شمشاد بھائی تفسیر کو فقہ سے تشبہ کیسی دی جاسکتی ہے؟؟؟
بھائی میرا کوئی مناظرے یا مجادلے کا ارادہ نہیں اور نہ ہی میرے پاس اتنا علم اور وقت ہے۔۔۔۔۔ رہی بات تفسیر و فقہ کی تشبیہ کی تو جناب میں نے صرف اتنا عرض کیا تھا کہ۔۔۔۔ قر‏آن و حدیث کے علاوہ جو ‌چیز قر‏آن و حدیث سے ہی متعلق ہے۔۔۔ وہ الگ سے کوئی ‌چیز نہیں ہے۔۔۔۔
‏‏آپ فرماتے ہیں
کیونکہ کسی کی تفسیر ہمارے لیے حجت نہیں ہے ہم مانیں یا نہ مانئیں ہماری مرضی
بات کسی کی تفسیر کی نہیں بلکہ نفس تفسیر کی ہے۔۔۔ اس کا تسلیم کرنا ‏میرا خیال ہے سب کے لئے ضروری ہے۔۔ ورنہ منکرین حدیث کی طرح من مانی تشریحات و تاویلات کرنے کی ہر ایک کو اجازت دے دیں پھر۔
‏آپ فرماتے ہیں
جبکہ فقہ کو حجت سمجھا جاتا ہے کہ اس کو لازمی ماننا ہے
جی ہاں حجت سمجھا جاتا ہے لیکن قر‏آن و سنت کے بعد۔۔۔ اورپھر یہ کہ قر‏آن و سنت کے خلاف بھی نہ ہوتو۔۔ در اصل فقہ ہے ہی قر‏آن و سنت کی تشریحات کا نام۔۔۔۔۔۔۔
‏آپ فرماتے ہیں
جی یہ چار فقہ ہیں ان میں سے کسی ایک کو لازمی مانئیں۔
اس جملے کا تعلق فقہ یا زیر بحث موضوع سے نہیں بلکہ تقلید سے ہے۔۔۔۔ لہذا مسئلہ تقلید سمجھنا ضروری ہے۔
‏‏آپ فرماتے ہیں
ان میں سے قرآن و سنت کا نام ہی مٹادیا گیا ہے جو کہ ظلم اور زیادتی ہے۔
یہ میرا خیال ہے نانا واقفیت پر مبنی ہے یا عدم فہم پر۔۔۔۔۔ واللہ اعلم۔۔۔ جب کہ عرض کر ‌چکا ہوں کہ فقہ ہے ہی قر‏آن و سنت کی تشریحات اور قر‏آن و سنت سے مخالف ‌چیز نا قابل قبول ہے پر ایسے رمارکس سمجھ سے بالا تر ہیں۔۔۔
‏آپ فرماتے ہیں
دوسرا میں تعصب کی عینک استعمال ہی نہیں کرتا الحمدللہ، اگر کرتا ہوتا تو آج کسی دربار پر جاکر منتیں چڑہا رہا ہوتا۔ الحمدللہ کہ اللہ نے اس سے شروع سے ہی جان چھُڑا دی ہوئی ہے۔
بہت ا‌چھی بات ہے ‏آپ تعصب کی عینک استعمال نہیں کرتے۔۔۔ تعصب کی عینک کا تعلق میرا خیال ہے۔۔ صرف کسی دربار سے ہی نہیں ہے بلکہ یہ عینک ہر مذہبی ، سیاسی، سماجی انفرادی و اجتماعی طبقات کے بعض افراد نے لگائی رکھی ہوتی ہے۔۔۔۔جو کہ نہیں ہونی ‌چاہے۔
‏آپ فرماتے ہیں
للہ نے ہم سب کو عقل و شعور عطا کیا ہوا ہے کہ ہم خود سمجھ سکیں کہ اللہ اور رسول علیہ السلام کے کیا کیا احکامات ہیں
جی میری جان میں ‏آپ سے پہلے نقطے پر تواتفاق کرتا ہوں کہ اللہ نے ہم سب کو عقل و شعور عطا کیا ہوا ہے۔۔ اور اسی لئے تو ہم مکلف ہیں جس کے پاس عقل و شعور نہیں وہ اللہ و رسول کے احکام کا مکلف ہی نہیں۔ جیسا کہ جانور حشرات اور پاگل و مجنون وغیرہ۔
لیکن جو دوسرا نقطہ ‏آپ فرما رہے ہیں کہ ‌چونکہ ہمارے پاس عقل و شعور ہے اس لئے ہم خود سمجھ سکتے ہیں کہ اللہ کے احکام کیا کیا ہیں۔۔۔
حقیقت میں اس نقطہ میں اتنا اجمال نہیں جتنا ‏آپ فرما رہے ہیں۔۔۔ بلکہ تھو‎ڑی سی تفصیل ہے۔۔۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ
اللہ و رسول کے احکام دو قسم کے ہیں۔
ایک جو بنیادی اسلامی حکام کہلاتے ہیں جن کو ‏آپ عقائد بھی کہ سکتے ہیں۔ جیسے کہ توحید رسالت ‏آخرت وغیرہ تو۔ جس شخص کو اللہ نے عقل سلیم اور شعور عطا کیا ہے وہ تو خود ان احکامات کو سمجھ سکتا ہے اور اس کو سمجھنا بھی ‌چاہے اور اس سے شریعت کا مطالبہ بھی ہے۔ اور اگر نہیں سمجھتا تو عند اللہ مجرم ہو گا۔۔۔ اور کافر قرار دے کر ہمیشہ ہمیشہ کی جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔۔۔۔۔
دوسرے وہ احکامات ہیں جو بنیادی اسلامی احکامات میں تو شامل نہیں ہیں۔۔ جیسا کہ روز مرہ کے احکامات وغیرہ کا قر‏آن و سنت سے استخراج کرنا۔
تو اس کے لئے صرف عقل و شعور کافی نہیں بلکہ اس کے ساتھ اور بھی بہت سے لوازمات ہیں۔۔۔۔۔ یقینا ‏آپ ان سے واقف ہو نگے۔
اس میں عزیمت کی راہ اور قابل رشک مقام تو یہ ہے کہ ہر مسلمان کو ایسا ہی ہونا ‌چاہے کہ وہ خود اپنی عقل، شعور اور علم کی بدولت قر‏آن و سنت سے خود ہی ان مسائل کو جان کر اور سمجھ کر عمل کرے۔۔۔ لیکن زمینی حقائق یہ ہے کہ ‏آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا۔۔۔ بلکہ ہر ایک کم علم کو اپنے سے زیادہ صاحب علم سے پو‌چھنا اور سیکھنا پڑتا ہے۔ اس پر اس ‌چیز کا اعتماد کرتا ہےکہ مجھے جو مسئلہ بتایا گیا ہے وہ قر‏آن و سنت کے مطابق ہے اور اس پر مجھے فلاں کی تحقیق پر اعتماد ہے۔۔ اور وہ اس اعتماد اور تحقیق کی بنیاد پر عمل کرتا ہے۔۔۔۔ تو اس میں قر‏آن و سنت کی مخالفت کہاں سے ہو گئی۔ اور کہاں سے یہ مفہوم اخذ کر لیا گیا کا قر‏آن و سنت کا نام ہی ختم کر دیا گیا ہے۔۔۔ پتہ نہیں اپنا مافی الضمیر واضح کر سکا یا نہیں۔۔۔۔
‏آپ فرماتے ہیں
اس فرمان رسول علیہ السلام میں کوئی کجی نہیں ہے بلکل واضح ہے جبتک ان پر کابند رہیں گے تو گمراہی سے بچے رہوگے،
اس کیا کسی بھی فرمان رسول میں معاذ اللہ کجی نہیں ہے۔۔۔ اور یقینا فرمان رسول گمراہی سے نجات کا ذریعہ ہیں۔ اس میں کسی مسلمان کو کوئی شبہ نہیں۔

‏آخر میں ‏آپ پھر فرماتے ہیں
اب اتنے واضح حکم کے ہوتے اس دین میں تیسری چیز کا اضافہ کیسے کیا گیا ہے؟؟
بالکل جی حکم بلا شبہ واضح ہے اور کسی تیسری ‌چیز کا کوئی اضافہ نہیں بلکہ یہ دونوں یعنی قر‏آن کی تفسیر اور حدیث کی تشریح فقہ۔۔۔ قر‏آن و سنت سے ہی متعلق ہیں۔

اب اگر بنیادی اس نقطہ سے ‏آپ متفق ہیں تو ٹھیک ہے۔۔۔۔ ‏آپ ان کو تفسیر و فقہ کا نام مت دیں مجھے کوئی اعتراض نہیں۔۔۔۔ اور اگر کوئی ان کو تفسیر و فقہ کے علاوہ کوئی نام دینا پسند کرتا ہے تو تب بھی مجھے کوئی اعتراض نہیں۔۔۔۔۔۔۔ میرے علم کے مطابق ان کے نام کہیں بھی منصوص نہیں ہیں۔۔۔۔
شمشاد احمد آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-08-10), بلال اویسی (02-08-10)
پرانا 02-08-10, 12:34 AM   #30
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,514
کمائي: 95,886
شکریہ: 8,877
3,846 مراسلہ میں 12,777 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

sahj صاحب
ماشاء اللہ بہت مفید احادیث ‏آپ نے پیش کی ہیں۔۔۔۔ اللہ جزا عطا فرمائے۔۔۔۔ بات کو سمجھنے میں بہت مفید ہیں۔۔۔۔۔
شمشاد احمد آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (02-08-10)
جواب

Tags
color, quote, shafresha, size, کہا, کہاں, کرتے, ٹیک, لوگ, نماز, مسلک, اُن, اللہ, تھے۔, جگہ, جیلانی, جن, جاتا, رحمتہ, سوال, شیخ, عبد القادر جیلانی, عبدالقادر, غوث, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں۔دم ھوا کی موج ھے رم کے سوا کچھ بھ نہیں ۔گل تبسم کہہ رھا تھا عروج شاعر مشرق علامہ اقبال 9 15-05-11 01:07 PM
سپریم کورٹ کے حکم پر 2 رینٹل پاور کمپنیوں نے 24 گھنٹوں کے اندر سوا 2 ارب روپے بمع سود واپس کردئیے گلاب خان خبریں 0 09-12-10 06:22 AM
بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ حیدر خبریں 6 14-08-09 12:01 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger