واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > متفرقات

متفرقات متفرقات

اللہ کے سوا نہ کوئی کارساز ہے نہ سفارش کرنے والہ ۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-03-10, 02:50 PM  
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,455
کمائي: 45,606
شکریہ: 5,919
1,797 مراسلہ میں 4,231 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default اللہ کے سوا نہ کوئی کارساز ہے نہ سفارش کرنے والہ ۔

بِسمِ اللہِ الرَّحمَـٰنِ الرَّحِيم

اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ مَا لَكُم مِّن دُونِهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا شَفِيعٍ أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ۔ (سُورَہ السَّجدَہ آیت 4)

اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اورجو کچھ ان میں ہے (6)چھ روز میں بنایا
پھر عرش پر قائم ہوا، تمہارے لیے اس کے سوا نہ کوئی کارساز ہے نہ سفارشی
پھر کیا تم نہیں سمجھتے (4)

As-Sajda
Allâh it is He Who has created the heavens and the earth, and all that is between them in six Days.
Then He rose over (Istawâ) the Throne
You (mankind) have none, besides Him, as a Walî (protector or helper) or an intercessor.
Will you not then remember (or receive admonition)? (4

ہم عام زندگی میں سنتے ہیں اور ایمان رکھتے ہیں کہ ہماری شفارش یا ہمارے لیے شفارش کرنے والی کچھ ہستیاں ہیں۔ انبیا علیہ سلام یا آیمہ علیہ سلام یا مومنین، یا یہ بھی سنا ہے کہ ایک حافظ قرآن اپنے ماں باپ کے لیے بھی سفارش کرسکتا ہے ۔۔وغیرہ وغیرہ

مثال ؛۔ ہمارے پیارے نبی آخر محمد صلی علیہ والہ وسلم نے کہا میں سب سے پہلے شفاعت کروں گا اور سب سے پہلے میری ہی شفاعت قبول ہو گی۔میرے کئی نام ہیں ، میں محمد ، احمد اور ماحی یعنی میری وجہ سے اللہ تعالیٰ کفر کو مٹائے گا ۔ اور میں حاشر ہوں ، لوگ میرے پاس قیامت کے دن شفاعت کے لئے اکٹھے ہوں گے یا یہ کہ ۔میں اپنی(خاص) دعا کو قیامت کے دن کیلئے ، اپنی امت کی شفاعت کیلئے چھپا کر رکھتا ہوں۔

سمجھ میں آتا ہے کہ یہ ہستیاں سفارش کریں گی آللہ سے کہ اے اللہ میری امت کو یا میرے فلاں شخص کوفلاں دوست کو معاف فرمادے ۔

سوال :- قرآن کی اس ایت میں ہے اور صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ سفارش کرئے گا
اللہ سے تو اور ہستیاں سفارش کریں گی تو اللہ کس سے سفارش کرئے گا ؟؟
حیدر Rehan آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
عارف اقبال (09-03-10)
پرانا 10-03-10, 04:11 PM   #16
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جناب ریحان صاحب غور سے پڑھیں شاید سمجھ میں آجائے

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : sahj مراسلہ دیکھیں
اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ مَا لَكُم مِّن دُونِهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا شَفِيعٍ أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ
32:4

اللہ ہے جس نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے چھ دن میں بنائے پھر عرش پر استوا فرمایا اس(اللہ) سے چھوٹ کر (لا تعلق ہوکر) تمہارا کوئی حمایتی اور نہ سفارشی تو کیا تم دھیان نہیں کرتے،
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : sahj مراسلہ دیکھیں
يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى اللَّهِ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ

35:15

اے لوگو! تم سب اﷲ کے محتاج ہو اور اﷲ ہی بے نیاز، سزاوارِ حمد و ثنا ہے

اور جناب ریحان صاحب فرماتے ہیں کہ
اصل مراسلہ منجانب : حیدر Rehan
بھائی اللہ سفارش کرئے گا ۔۔۔۔۔۔۔ کس سے میں یہ پوچھ رہا ہوں ۔۔۔۔

اللہ سفارش کرے گا نہیں اس لئے کہ اللہ تعالٰی کسی کا بھی محتاج نہیں ھے

ہاں اللہ تعالٰی سفارش قبول کرے گا (جسکی چاھے) اور جسکو چاھے گا اس کو بغیر سفارش کے معاف بھی کرے گا اور جنت بھی عطا فرمائے گا، کیونکہ اللہ کو کچھ بھی کرنے کے لئے کسی سے اجازت لینے یا پوچھنے کی ضرورت نہیں ھے،

شکریہ
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 11-03-10, 12:43 PM   #17
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,455
کمائي: 45,606
شکریہ: 5,919
1,797 مراسلہ میں 4,231 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سلام ان پر جو حق کے طرفدار ہیں
شاہج بھائی ۔۔۔ اپ یہ کہہ رہے ہیں ۔۔۔۔۔
اللہ ہے جس نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے چھ دن میں بنائے پھر عرش پر استوا فرمایا اس(اللہ) سے چھوٹ کر (لا تعلق ہوکر) تمہارا کوئی حمایتی اور نہ سفارشی تو کیا تم دھیان نہیں کرتے،
""لاتعلق ہوکر"" یہ الفاظ کسی ایک نے استعمال کیے اور باقی جو کہ اوپن برھان میں تقریبا 20 علمائے کرام نے جو ترجمہ کیے ہیں اس میں سیدھا سیدھا ترجمہ کیا ہے تو اب کس کی بات مانی جائے ؟؟
دوسری بات اگر شفیع کےلیے مان لیا جائے گا تو ولی کے لیے بھی مانا جائے گا کیونکہ اپ نے بریکٹ میں پہلے لکھا ہے اور ولی اور شفیع دونوں بعد میں ائے ہیں ۔ یعنی اللہ سے لاتعلق ہوکر کوئی شفیع نہی ہے تو پھر یہ بھی بنے گا کہ اللہ سے لاتعلق ہرکر کوئی ولی بھی نہی۔میں سہی سمجھا ؟؟؟
حیدر Rehan آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 11-03-10, 03:54 PM   #18
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر Rehan مراسلہ دیکھیں
یعنی اللہ سے لاتعلق ہوکر کوئی شفیع نہی ہے تو پھر یہ بھی بنے گا کہ اللہ سے لاتعلق ہرکر کوئی ولی بھی نہی۔میں سہی سمجھا ؟؟؟ [/B][/COLOR]
جی ہاں سہی سمجھے آپ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
sahj کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan (12-03-10)
پرانا 11-03-10, 04:08 PM   #19

پرانا 12-03-10, 04:35 PM   #20
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,455
کمائي: 45,606
شکریہ: 5,919
1,797 مراسلہ میں 4,231 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : sahj مراسلہ دیکھیں
جی ہاں سہی سمجھے آپ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکریہ شاجھ بھائی ۔۔۔۔۔
اللہ سے تعلق اگر رکھیں یعنی لاتعلق اگر نہ رہیں تو اللہ تو ملے گا ساتھ ساتھ ہمیں ولی بھی ملے گا اور شفیع بھی ""سبحان اللہ""
یعنی ولی سے مراد مولا علی علیہ سلام
اور
شفیع سے مراد حضرت محمد صلی علیہ والہ وسلم

اللہ سے تعلق اگر قائم ہوجائے تو پھر مومنوں کا اللہ ولی ہے، رسول(ص) ولی اور علی(ع) ولی ہیں
اللہ سے تعلق اگر قایم ہوجائے تو پھر مومنوں کا اللہ شفیع ہے، رسول (ص) شفیع اور علی(ع) شفیع ہیں۔
یعنی اب جن کے پاس یہ دونوں ہستیاں نہ ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ ان کا اللہ سے تعلق کم ہے یا پھر نہی ہے۔
حیدر Rehan آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (12-03-10)
پرانا 12-03-10, 06:32 PM   #21
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر Rehan مراسلہ دیکھیں
شکریہ شاجھ بھائی ۔۔۔۔۔
اللہ سے تعلق اگر رکھیں یعنی لاتعلق اگر نہ رہیں تو اللہ تو ملے گا ساتھ ساتھ ہمیں ولی بھی ملے گا اور شفیع بھی ""سبحان اللہ""
یعنی ولی سے مراد مولا علی علیہ سلام
اور
شفیع سے مراد حضرت محمد صلی علیہ والہ وسلم

اللہ سے تعلق اگر قائم ہوجائے تو پھر مومنوں کا اللہ ولی ہے، رسول(ص) ولی اور علی(ع) ولی ہیں
اللہ سے تعلق اگر قایم ہوجائے تو پھر مومنوں کا اللہ شفیع ہے، رسول (ص) شفیع اور علی(ع) شفیع ہیں۔
یعنی اب جن کے پاس یہ دونوں ہستیاں نہ ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ ان کا اللہ سے تعلق کم ہے یا پھر نہی ہے۔
جی ھاں آپ نے سہی حساب لگایا ھے ریحان صاحب
اللہ کو مالک کل ماننا ھے ولی و شفیع صرف سفارش کرسکتے ہیں کسی کو بھی اپنی مرضی سے جنت میں نہیں لے جاسکتے ،سب صرف اور صرف اللہ کے محتاج ہیں،
یہاں اک بات اور بھی بتادوں اللہ کو مانا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مانا، علی رضی اللہ عنہ کو بھی مان لیا اور ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ ، عمر رضی اللہ عنہ، عثمان رضی اللہ عنہ، معاویہ رضی اللہ عنہ سمیت تقریبًا سوا لاکھ صحابہ میں سے کسی ایک صحابی کی صحابیت و ایمان کا انکار کیا یا قرآن پاک کی کسی ایک آیت کی سچائی اور لاریب ھونے کا انکار کیا تو پھر ولی تو کیا شفیع بھی جہنم بلکہ ھاویہ میں ہمیشہ کے لئے جانے سے نہیں بچاسکتے، امید ہے سمجھ گئے ھوں گے آپ ،

شکریہ
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 12-03-10, 10:42 PM   #22
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,966
کمائي: 276,740
شکریہ: 33,203
12,657 مراسلہ میں 36,995 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وما لکم من دون اللہ من ولی ولا نصیر
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
sahj (13-03-10), عبداللہ حیدر (12-03-10)
پرانا 13-03-10, 11:10 AM   #23
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,455
کمائي: 45,606
شکریہ: 5,919
1,797 مراسلہ میں 4,231 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : sahj مراسلہ دیکھیں
جی ھاں آپ نے سہی حساب لگایا ھے ریحان صاحب
اللہ کو مالک کل ماننا ھے ولی و شفیع صرف سفارش کرسکتے ہیں کسی کو بھی اپنی مرضی سے جنت میں نہیں لے جاسکتے ،سب صرف اور صرف اللہ کے محتاج ہیں،
شکریہ
ہم ان سوا لاکھ صحابہ اکرام سے جب اللہ کے رسول صلی علیہ والہ وسلم نے ایک عظیم و الشان حج یعنی وہ پہلا اور آخری حج (جس میں حضرت محمد صلی علیہ والہ وسلم امت کے ساتھ شریک ہوئے) ادا کیا اور اس کے8 دن کے بعد ۔۔۔۔ غدیر کے مقام پر 18 ذالحج کو ایک عظیم الشان خطبہ دیا ( عظیم الشان اس لیے بھی کہ اس میں سوا لاکھ سے زیادہ اصحاب اکرم نے شرکت کی جو تا قیامت وہ دن نہی آسکتا ہمیں اس دن کو یاد رکھنا چاہیے)۔

لوگوں سے کہا کہ جس جس کا میں (ص) مولا ہوں اس اس کے علی(ع) مولا ہیں۔
جنھونے مان لیا اقرار کرلیا اور اس پر قایم رہے ۔۔۔۔۔ہمارا سلام ان سچے اصحاب اکرام پر چاہے ہم ان کے نام جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں ۔۔۔

اب ٹھیک ہے ؟؟۔۔۔کوئ بات کوئ عقیدہ غلط تو نہی ہے ؟؟۔۔۔

Last edited by حیدر Rehan; 13-03-10 at 11:12 AM.
حیدر Rehan آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 13-03-10, 12:09 PM   #24
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر Rehan مراسلہ دیکھیں
[COLOR="Blue"][B]جنھونے مان لیا اقرار کرلیا اور اس پر قایم رہے ۔۔۔۔۔ہمارا سلام ان سچے اصحاب اکرام پر چاہے ہم ان کے نام جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں ۔۔۔

جنکے نام جانتے ہیں وہ ہی بتادیں ، دیکھتے ہیں آپ کتنوں کو مانتے ہیں "سچا صحابی"
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
sahj کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 13-03-10, 12:44 PM   #25
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,455
کمائي: 45,606
شکریہ: 5,919
1,797 مراسلہ میں 4,231 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : sahj مراسلہ دیکھیں
جنکے نام جانتے ہیں وہ ہی بتادیں ، دیکھتے ہیں آپ کتنوں کو مانتے ہیں "سچا صحابی"
اب یہ غلط بات ہوجائے گی ۔۔۔موزوں کہیں سے کہیں نکل جائے گا یہ دھاگہ کچھ اور ہے اور وہ بات جو پوچھ رہے ہیں وہ کچھ اور ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
""ملتے ہیں کہیں بریک کے بعد""
حیدر Rehan آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 13-03-10, 03:37 PM   #26
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,695
شکریہ: 8,785
2,966 مراسلہ میں 10,821 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر Rehan مراسلہ دیکھیں
لوگوں سے کہا کہ جس جس کا میں (ص) مولا ہوں اس اس کے علی(ع) مولا ہیں۔
جنھونے مان لیا اقرار کرلیا اور اس پر قایم رہے ۔۔۔۔۔ہمارا سلام ان سچے اصحاب اکرام پر چاہے ہم ان کے نام جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں ۔۔۔

اب ٹھیک ہے ؟؟۔۔۔کوئ بات کوئ عقیدہ غلط تو نہی ہے ؟؟۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ، ریحان بھائی!جس حدیث کا آپ حوالہ دے رہے ہیں اس کی صحت پر کچھ علماء نے اعتراض کیا ہے لیکن درست بات یہ ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے جسے کئی صحابہ کرام نے روایت کیا ہے۔ امیر المومنین علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا انکار کوئی مسلمان نہیں کر سکتا۔ ان سے محبت ایمان کی نشانی اور ان سے بغض نفاق کی علامت ہے۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ جس ہستی کی جو فضیلت بیان ہوئی ہے اس میں کمی یا اضافہ نہ کیا جائے۔
اس حدیث میں صرف اتنی سے بات بیان ہوئی ہے کہ امیر المومنین رضی اللہ عنہ سے محبت اور اخوت رکھنا لازم ہے، اور یہ کوئی ایسا حکم نہیں ہے جو صرف ان کے لیے خاص ہو بلکہ تمام ایمان والوں اور متقین کا تعلق ایک دوسرے کے ساتھ اسلامی اخوت اور بھائی چارے کا ہوتا ہے۔ تو جس طرح علی رضی اللہ عنہ سے محبت واجب ہے اسی طرح ابوبکر، عمر، عثمان رضی اللہ عنہم اور تمام مہاجرین اور صحابہ رضی اللہ عنہم سے محبت بھی لازم ہے۔ ان میں سے کسی سے دشمنی کرنا جائز نہیں۔جو ان سے محبت نہ کرے اس کا ایمان ناقص ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
ومن يتولَّ الله ورسوله والذين ءامنوا فإن حزب الله هم الغالبون } [المائدة 55، 56]
"اور جو اللہ اور اس کے رسول اور ایمان لانے والوں سے دوستی کرے تو بے شک اللہ کی جماعت ہی غلبہ پانے والی ہے"
اور فرمایا:
وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ ٰ(التوبہ 71)
"اور مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے ولی (مددگار) ہیں"
پھر صرف امیر المومنین رضی اللہ عنہ کو "مولا" نہیں کہا گیا ہو بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا:
أَنْتَ أَخُونَا وَمَوْلَانَا
"آپ ہمارے بھائی اور ہمارے مولا ہیں"
(صحیح البخاری کتاب المغازی باب عمرۃ القضاء ذکرہ انس رضی اللہ عنہ۔ ۔ )
تو اس صحیح حدیث کی روشنی میں کیا وہ تمام فضائل زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے لیے بھی مان لیے جائیں جو لفظ "مولا" کی وجہ سے علی رضی اللہ عنہ کے لیے تسلیم کیے جاتے ہیں؟
میری گزارشات پر ٹھنڈے دل سے غور کریں ان شاء اللہ بات سمجھ میں آ جائے گی۔
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (13-03-10)
پرانا 13-03-10, 04:12 PM   #27
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,695
شکریہ: 8,785
2,966 مراسلہ میں 10,821 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر Rehan مراسلہ دیکھیں
ہم ان سوا لاکھ صحابہ اکرام سے جب اللہ کے رسول صلی علیہ والہ وسلم نے ایک عظیم و الشان حج یعنی وہ پہلا اور آخری حج (جس میں حضرت محمد صلی علیہ والہ وسلم امت کے ساتھ شریک ہوئے) ادا کیا اور اس کے8 دن کے بعد ۔۔۔۔ غدیر کے مقام پر 18 ذالحج کو ایک عظیم الشان خطبہ دیا ( عظیم الشان اس لیے بھی کہ اس میں سوا لاکھ سے زیادہ اصحاب اکرم نے شرکت کی جو تا قیامت وہ دن نہی آسکتا ہمیں اس دن کو یاد رکھنا چاہیے)۔
۔۔
جو بات آپ نے کہی ہے وہ اصل میں خود آپ ہی کے قول کے خلاف دلیل ہے۔ جیسا میں نے پچھلے مراسلے میں کہا ہے کہ ٹھنڈے دل کے ساتھ جذباتیت سے نکل کر غور کریں گے تو امید ہے بات سمجھ میں آ جائے گی ان شاء اللہ۔
حجۃ الوداع میں صحابہ کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی تھی (کچھ اندازوں کے مطابق ایک لاکھ سے کچھ اوپر تعداد تھی)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اپنے جانثاروں کے اس عظیم اجتماع سے نو ذو الحجۃ کو عرفات کے مقام پر خطاب فرمایا جو خطبہ حجۃ الوداع کے نام سے مشہور ہے، اسی موقع پر دین کی تکمیل کی گئی اور سورۃ المائدۃ کی آیت نازل ہوئی:
الیوم اکملت لکم دینکم
"آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا"
اس کے بعد صحابہ کرام نے حج کے باقی مناسک ادا کیے اور اپنے اپنے علاقوں کی طرف روانہ ہو گئے جیسا کہ سورۃ البقرۃ میں "ایام معدودات" کی مدت دو یا زیادہ سے زیادہ تین دن بیان ہوئی ہے۔ اس منظر نامے کو سامنے رکھ کر دیکھیے کیا واقعی وہی صورتحال تھی جو آپ کے ذہن میں ڈالی گئی ہے کہ 18 ذو الحجۃ یعنی آٹھ، نو دن بعد تک سوا لاکھ صحابہ سارے کے سارے وہاں موجود تھے؟ حقیقت یہ ہے کہ مناسک حج ختم ہونے کے بعد یہ اجتماع ختم ہو گیا تھا، مکہ، طائف اور یمن سے آئے ہوئے صحابہ اپنے اپنے علاقوں کو لوٹ گئے تھے اور جو لوگ دور دراز دیہات سے آئے تھے وہ بھی واپس چلے گئے اور غدیر خم کے موقع پر صرف وہ لوگ موجود تھے جو مدینہ منورہ اور اس کے نواحات کی جانب جا رہے تھے۔ حجۃ الوداع کے موقع پر موجود تعداد کو غدیر خم کے ساتھ نہ ملائیے کیونکہ اس کا کوئی عقلی و نقلی جواز نہیں ہے۔
اگر امامت اور وصی ہونے کا عقیدہ اسلام کے عقیدوں میں سے ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم اسے حجۃ الوداع کے موقع پر صحابہ کے سامنے بیان کرتے جس طرح باقی بنیادی عقیدوں اور عبادات کا ذکر فرمایا تھا۔ لیکن جب انہوں نے وہاں ایسی کوئی بات بیان نہیں فرمائی تو یہ کیسے ممکن ہے کہ واپس لوٹتے ہوئے جب کہ لوگ بکھر چکے تھے اسلام کا کوئی ایسا عقیدہ بیان فرماتے کہ جسے تسلیم کرنے سے دین کا چہرہ ہی بدل کر رہ جاتا ہے۔ جو کچھ غدیر خم میں فرمایا گیا تھا اس کی وضاحت اوپر کی جا چکی ہے۔
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (13-03-10), آبی ٹوکول (13-03-10)
پرانا 13-03-10, 07:24 PM   #28
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,455
کمائي: 45,606
شکریہ: 5,919
1,797 مراسلہ میں 4,231 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کہیں اور ملیں ؟؟؟ اپکی بے تکی اور بےکار باتوں کے لیے کوئی اور جگہ دیکھتے ہیں (وجہ یہ کہ جو بھی اپنے لکھا ہے وہ سراسر بکواس ہے جو بنی امیہ نے ۔۔۔۔۔۔ بنی ہاشم قبیلہ کی دشمنی میں پھیلایا ۔۔۔ اور اج بھی اپ بنی امیہ کے ساتھی بنے گھوم رہے ہیں ۔۔۔ اسلام کو قبائل کی جنگ کی نظر کر دیا برباد کردیا بنی امیہ نے اپنی دولت اور ابادی کے غرور مٰیں اکر ہر اس بات کو جس سے اس قبیلے کے کسی بھی فرد کی کوئی فضیلت ظاہر ہوی
حضرت محمد صلی علیہ والہ وسلم کی آمد اگر بنی ہاشم قبیلے میں ہوئی تو اپ نے قبیلہ کی دشمنی اس قبیلے کے ہر فرد سے نکالنی چاہی ۔۔۔ اسی لیے اپ لوگوں نے نہ حضرت محمد صلی علیہ والہ سلم کو وہ مقام دیا اپنی کتابوں میں اور نہ حضرت علی علیہ سلام کو نہ حضرت فاطمہ (ع) کو نہ حضرت امام حسن (ع) کو نہ امام حسین (ع) کو ۔۔۔۔۔لیکن اللہ نے بھی وعدہ کیا ہے کے پوری امت میں جس نے بھی میرے آخری نبی (ص) سے دشمنی رکھی وہ برباد ہوگا۔
حیدر Rehan آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 13-03-10, 11:01 PM   #29
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر Rehan مراسلہ دیکھیں
کہیں اور ملیں ؟؟؟ اپکی بے تکی اور بےکار باتوں کے لیے کوئی اور جگہ دیکھتے ہیں (وجہ یہ کہ جو بھی اپنے لکھا ہے وہ سراسر بکواس ہے جو بنی امیہ نے ۔۔۔۔۔۔ بنی ہاشم قبیلہ کی دشمنی میں پھیلایا ۔۔۔ اور اج بھی اپ بنی امیہ کے ساتھی بنے گھوم رہے ہیں ۔۔۔ اسلام کو قبائل کی جنگ کی نظر کر دیا برباد کردیا بنی امیہ نے اپنی دولت اور ابادی کے غرور مٰیں اکر ہر اس بات کو جس سے اس قبیلے کے کسی بھی فرد کی کوئی فضیلت ظاہر ہوی
حضرت محمد صلی علیہ والہ وسلم کی آمد اگر بنی ہاشم قبیلے میں ہوئی تو اپ نے قبیلہ کی دشمنی اس قبیلے کے ہر فرد سے نکالنی چاہی ۔۔۔ اسی لیے اپ لوگوں نے نہ حضرت محمد صلی علیہ والہ سلم کو وہ مقام دیا اپنی کتابوں میں اور نہ حضرت علی علیہ سلام کو نہ حضرت فاطمہ (ع) کو نہ حضرت امام حسن (ع) کو نہ امام حسین (ع) کو ۔۔۔۔۔لیکن اللہ نے بھی وعدہ کیا ہے کے پوری امت میں جس نے بھی میرے آخری نبی (ص) سے دشمنی رکھی وہ برباد ہوگا۔

واہ بھئی کیا انداز تحریر ھے جناب ریحان صاحب کیا کہنے

بھئی صاف صاف اور کھری کھری یہاں پر ہی کرلیں ناں بات ، پھر پتہ لگ جائے گا کہ کون بکواس کرتا ھے، اور یہ بھی پتہ لگ جائے گا کہ کون کس کو کیا مقام دیتا ھے اپنی کتابوں میں ؟ یہاں تک کہ جس قرآن کی آیات یہاں لکھ کر اور توڑ مروڑ کر ترجمہ لکھ کر لوگوں کو قرآن کے نام پر اپنے عجیب عقائد دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں ، جناب سب سے پہلے تو آپ قرآن پر اپنا ایمان ثابت کریں کہ آپ اس کو لاریب مانتے ہیں اور قرآن کے کسی اک حرف کا انکار کرنے والا یا اس کی تبدیلی کا عقیدہ رکھنے والا کون ھوتا ھے یہ ھر مسلمان مومن جانتا ھے،

اور اہل بیت کو جھوٹا (تکیہ کرنے والے( ماننے والا اسلام میں کیا مقام رکھتا ھے یہ بھی ھرمسلمان جانتا ھے،

اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی تکفیر کا عقیدہ رکھنے والے کا کیا مقام ھے یہ بھی ھر مسلمان جانتا ھے، آپ یہاں کیا ثابت کرنا چاھتے ھو؟؟
کیا جھوٹی کہانیاں پڑھ کر ہم نعوذبااللہ کسی صحابی سے متنفر ھو جائیں ؟ یہ چاھتے ھو آپ؟
جناب علی رضی اللہ عنہ کا نام لے لے کر ہمیں دھوکہ نہ دیں ہم جانتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ کو آپ کے علاماؤں نے کیا کیا القابات سے نوازا ھے وہ تو یہاں پاک نیٹ کے قوانین اجازت نہیں دیتے ورنہ میں ایسی ایسی دستاویزات پیش کروں کہ آپ اپنا منہ چھپاتے پھرو گے،

میرے خیال میں اتنا لکھنا ہی کافی ھو گا آپ کی سمجھ کے لئے؟

میں کیا کروں کہ مجھے نفرت دشمنانِ صحابہ سے ھے

شکریہ
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
sahj کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 14-03-10, 12:29 AM   #30
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,455
کمائي: 45,606
شکریہ: 5,919
1,797 مراسلہ میں 4,231 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
ا نبی کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا:
أَنْتَ أَخُونَا وَمَوْلَانَا
"آپ ہمارے بھائی اور ہمارے مولا ہیں"
(صحیح البخاری کتاب المغازی باب عمرۃ القضاء ذکرہ انس رضی اللہ عنہ۔ ۔ )
یہ کیا ہے ؟؟؟؟
اسیے میں کیا سمجھوں ۔۔۔۔۔۔
اللہ کا کچھ خوف کریں اپنے آخری نبی حضرت محمد صلی علیہ والہ وسلم کے لیے یہ الفاظ لکھ رہے ہیں ۔۔۔۔ اتنا تو خیال کرلیتے ۔۔۔۔ کیا رسول اللہ (ص) کسی کو اللہ کے سوا اپنا مولا کہیں گئے ؟؟
جھوٹی باتیں اپ لوگ ہی کرتے ہو ۔۔۔۔۔۔ ایسی باتیں بنی امیہ نے ہی پھیلائی ہیں
اور ہزار ہزاروں لوگ اکر ایسی ہی باتیں حدیث کے نام پر لکھواتے تھے ۔ آحایث کو جمع کرنے والے لوگوں نے اسی لیے لاکھوں باتوں کو غلط کہہ کر رد کیا اور جو جمع کی کیا ان سے غلطی نہی کرسکتے ؟؟؟
کیا حضرت ابوبکر (رض) نے کبھی یہ کہا کہ میں غلطی نہی کرسکتا ؟؟
کیا حضرت عمر (رض) نے بھی کئی جگہ اقرار کیا ہے کہ ان سے غلطی ہوئی وہ انسان تھے وہ جانتے تھے کہ ان سے غلطی ہوسکتی ہے ۔۔۔

تو کیا صحیح بخاری میں کوئی غلطی نہی ہوسکتی کیا ؟؟
اپ نے اعتبار کرلیا اس ایک بات کا جس کی کوئی دوسری دلیل نہی

یہ بھی بتایں کب کہا رسول اللہ ( ص) نے اللہ کے سوا کسی شخص کو مولا ،،،، پورا واقعہ لکھیں ۔۔
حیدر Rehan آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, earth, mankind, over, remember, ہوتا, کوئی, کس, پہلے, پیارے, وسلم, قرآن, لوگ, نام, ماں, ایمان, اللہ, احمد, دوست, دعا, زندگی, سوال, شخص, عرش, صاف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں۔دم ھوا کی موج ھے رم کے سوا کچھ بھ نہیں ۔گل تبسم کہہ رھا تھا عروج شاعر مشرق علامہ اقبال 9 15-05-11 01:07 PM
سپریم کورٹ کے حکم پر 2 رینٹل پاور کمپنیوں نے 24 گھنٹوں کے اندر سوا 2 ارب روپے بمع سود واپس کردئیے گلاب خان خبریں 0 09-12-10 06:22 AM
بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ حیدر خبریں 6 14-08-09 12:01 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger