واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں



ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں


ماہ رمضان سے پیوستہ ::: ماہ شوال اور ہم 2 ::: چاند رات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-10-07, 02:59 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ماہ رمضان سے پیوستہ ::: ماہ شوال اور ہم 2 ::: چاند رات

ماہ رمضان سے پیوستہ ::: ماہ شوال اور ہم 2 ::: چاند رات


2 ماہ شوال اور ہم

::::: چاند رات :::::
شوال رمضان کے بعد آنے والا مہینہ ہے ، اِس کی پہلی رات وہ ہوتی ہے جِس میں عید کا چاند دِکھائی دیتا ہے لہذا اِس کا پہلا دِن عید الفطر ہوتا ہے ، شوال کی پہلی رات جِسے عام طور پر چاند رات کہا جاتا ہے ، جِسے شاعروں نے ایک عشقیہ چیز بنا کر رکھ دِیا ہے ، یہ رات رمضان کے ختم ہوتے ہی شروع ہوتی ہے ، اور اِس رات میں جو کُچھ کیا جاتا ہے اُسے دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ جو شیاطین رمضان میں باندھ دئیے گئے تھے وہ اپنی رہائی کا جشن کر رہے ہیں ، گھر ،گلیاں ،کُوچے ، اور خاص طور پر بازار اِن کی کاروائیوں سے بھرے ہوئے نظر آنے لگتے ہیں ، تقریباً ہر طرف موسیقی اور گانوں کی آوازیں بُلند ہونے لگتی ہیں ، بے پردگی کے مُظاہرے عام ہو جاتے ہیں ، غیرت مند باپ ، بھائی ، بیٹے ، شوہر اپنے گھر کی عورتوں کو مہندی لگوانے اور چوڑیاں پہنانے لے جاتے ہیں اور بڑے اطمینان سے اُن کے ہاتھوں کو غیر محرم مردوں کے ہاتھوں میںکھیلتے ہوئے دیکھتے ہیں ،
تھا غیرت نام جِس کا گئی وہ تیمور کے گھر سے ، فَاِنّا للہِ و اِنّا اِلیہِ راجِعُون ،
ہونا تو یہ چاہئیے کہ نیا چاند دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کیا جائے کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری زندگیوں میں ایک اور رمضان گُزرانے کی مُہلت دِی ، اور ایک اور عید مُیسر کی مگر اللہ کی نافرمانی کی جاتی ہے ، کافروں کی نقالی میں اُن کے جیسے کام کئیے جاتے ، جیسے کہ آتش بازی اور پٹاخے بازی وغیرہ ، اُن لوگوں نے کرسمس کارڈ بھیجنے شروع کئیے تو ہم نے عید کارڈ بنا لئیے ،
کیا ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان یاد نہیں کہ ( مَن تَشبَھہ بِقَومٍ فَھُوَ مِنھُم ) ( جِس نے جِس قوم کی نقالی کی وہ اُسی قوم میں سے ہے ) سنن ابو داؤد ، حدیث ، ٢٠٢٤ ،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فیصلہ عام ہے اور اِس میں سے کِسی چیز کو نکالنے کی کوئی گُنجائش نہیں ، لہذا لباس ، طرز رہائش ، عادات و اطوار ، رسم و رواج ، کِسی بھی معاملے میں کافروں کی نقالی کرنا جائز نہیں ، اپنی بُرائی کو اچھائی بنانے کے لئیے اُسے اچھائی سے تبدیل کرنا ہوتا ہے ، کوئی اچھا نام دینے سے وہ بُرائی اچھائی نہیں بنتی ، عید کارڈز ، کرسمس کارڈز کی ہی نقالی ہی تو کیونکہ اِن سے پہلے مُسلمانوں میں کہیں اِس قسم کی کوئی چیز نہیں پائی جاتی تھی ، نہ ہی عید کی دُعا ہیں اور نہ ہی ہو سکتے ہیں ، عید کی دُعا یا عید کی مُبارک باد کیا ہے ؟ اِنشاءَ اللہ اگلے مضمون ''' عید کی مُبارک باد ''' میں اِس کا ذِکر کروں گا ،،،،،بات ہو رہی تھی ناجائز کاموں کی،،کہ ایسے کاموں میں اتنی فضول خرچی کی جاتی ہے کہ شیطان کا دِل باغ باغ ہو جاتا ہو گا ، اور کیوں نہیں ہو گا اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ( اِنَّ المبذِرِینَ کان اَِخوان الشیاطین و کان الشیطنُ لِربِّہِ کَفُوراً )( فضول خرچی کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں اور شیطان اپنے رب کا بڑا ہی نا شکرا ہے ) سورت ا لا سراءَ ، ( بنی اسرائیل ) آیت ، ٢٧ ،
لہذا اپنے بھائی بندوں کو اپنے راستے پر چلتے ہوئے دیکھ وہ شیاطین خوش ہوتے ہوں گے مزید خوشی اُن بد بختوں کو اُسوقت ہوتی ہو گی جب ایسے کاموں میں پیسے خرچنے والوں کی اکژیت اپنے اِرد گِرد غریب مُسلمانوں کو نظر انداز کرتی ہے ، کیا ہی اچھا ہوتا کہ یہ پیسہ غریب رشتہ داروں یا دیگر غریب مُسلمانوں پر خرچ کیا جاتا کہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں اچھی طرح شامل ہو سکتے ، ہم میں سے کتنے ایسے ہیں جو اِن کاموں اور نئے کپڑوں کی خریداری پر تو بہت پیسہ خرچ کرتے ہیں ، گویا کہ یہ کام عید کے فرائض یا سنت میں ہیں ، لیکن فطرانہ دینا یا تو یاد ہی نہیں رہتا یا پھر بالکل آخری وقت میں جان چُھڑاتے ہوئے کِسی کو بھی دے دیا جاتا ہے ۔
آئیے ذرا اپنے اپنے اعمال کا محاسبہ کریں اور دیکھیں کہ رمضان میں ہم نے کیا کیا ہے ؟ اور ہمیں اُس کی برکتوں میں سے کیا مِلا ہے ؟
** کیا رمضان میں ہم نے صِرف بھوک پیاس ہی کاٹی ہے ؟
** کیا رمضان میں ہم نے اپنے نفس کو اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی تربیت دِی ہے ؟
** کیا رمضان میں کئیے گئے ہمارے وہ کام جِنہیں ہم عِبادت سمجھ کر کرتے رہے ہیں اللہ نے قُبُول کر لئیے ہیں ؟
اگر تو ہم رمضان کو رُخصت کرتے اور شوال کا استقبال کرتے ہوئے اُوپر بیان کی گئی یا اُن جیسی دیگر حرکات کا مُرتکب ہوتے ہیں تو ہمیں جان لینا چاہئیے کہ ہم نے صِرف بُھوک پیاس ہی کاٹی ہے ، ہم نے اپنی زُبان کی خواہشات کو تو وقتی طور پر روک لیا تھا
مگر اپنے نفس کو اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی تربیت نہیں دِی ، جو ٹوٹے پُھوٹے اعمال کیے گئے ہیں وہ قُبُول نہیں ہوئے ، کیونکہ اگر وہ قُبُول ہوئے ہوتے تو پھر ہم اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کرتے ہوئے نظر نہ آتے بلکہ اُن کی تابع فرمانی کرتے ہوئے دِکھائی دیتے ،،،،، لیکن ،،،، ابھی وقت ہے ::: ( قُل یَا عِبادی الذَّینَ اَسرفُوا عَلیٰ اَنفُسِھِم لا تقنطُوا مِن رَحمۃِ اللَّہِ اِنَّ اللَّہَ یَغفِرُ الذُّنُوبَ جَمعِیاً اِنَّہ ُ ھُوَ الغَفُورُ الرَّحِیم O وَ اَنِیبُوا اِلیٰ ربِّکُم وِ اَسلِمُوا لَہُ قَبلَ اَن یّاتِیَکُم العِذَابُ ثُمّ لَا تُنصَرُونَ ) ( ( اے رسول میری طرف سے ) کہو اے میرے وہ بندو ! جِنہوں نے( میری نافرمانی کر کے ) اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے تُم اللہ کی رحمت سے نا اُمید نہ ہو جاؤ بے شک اللہ بڑی بخشش بڑی رحمت والا ہے O اور اپنے رب کی طرف جُھک جاؤ اور اُس کی مُکمل تابع فرمانی کرو اِس سے پہلے کہ تُمہارے پاس عذاب آ جائے اور پھر تُمہاری کوئی مدد نہ کی جائے ) سورت الزُمر ، آیت ، ٥٣ ، ٥٤ ،

آئیے اپنے رب کی طرف پلٹیں اور اُس کی تابع فرمانی کرنا شروع کر دیں جو نافرمانی کر چکے ہیں اُس سے توبہ کر لیں ، اللہ تعالیٰ ہماری غلطیاں ، کوتاہیاں اور گُناہ معاف فرمائے ، ہمارے نیک اعمال قُبُول فرمائے ، ہماری زندگیاں اللہ اور اُس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تابع فرمانی میں بسر ہوں اور اِسی پر ہمارے خاتمے ہوں ۔
السلام علیکم ورحمۃُ اللہ وبرکاتہُ ، طلبگارِ دُعا ، عادل سُہیل طفر ۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 05-10-08 at 02:07 AM.
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (07-10-07)
جواب

Tags
color, کارڈ, نظر, اللہ, بھائی, حدیث, خوش, دُعا, رمضان, رات, عید


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ماہ رمضان سے پیوستہ ::: ماہ شوال اور ہم 1::: زکوۃ الفطر عادل سہیل ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 2 23-08-11 01:37 AM
پیوستہ رہ شجر سے اُمید بہار رکھ بزم خیال اپکے کالم 2 05-06-10 05:25 PM
ماہ رمضان سے پیوستہ ::: ماہ شوال اور ہم4 ::: شوال کے روزے عادل سہیل ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 5 08-10-08 02:20 AM
ماہ رمضان سے پیوستہ ::: ماہ شوال اور ہم ::: عید کی مبارک باد عادل سہیل ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 0 07-10-07 03:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger