واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں



ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں


سخت سفر اور روزہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-09-09, 02:44 AM   #1
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 16,925
شکریہ: 3,117
983 مراسلہ میں 1,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default سخت سفر اور روزہ

سخت سفر اور روزہ

سخت سفر اور روزہ


”حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ لوگوں کا ہجوم ہو گیا ہے اور ایک آدمی پر سایہ کیا گیا ہے۔ آپ نے دریافت فرمایا: کیا معاملہ ہے؟ لوگوں نے عرض کیا : ایک روزہ دار ہے جس کی حالت روزے کی وجہ سے غیر ہو رہی ہے۔ اس پر آپ نے فرمایا : سفر میں ایسا روزہ رکھنا کوئی نیکی نہیں ہے۔“ (مشکوٰة، کتاب الصوم)
اس حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص سفر میں روزہ رکھے تو اسے اپنی صحت، قوت برداشت اور سفر اور موسم کے معاملات کو ضرور پیش نظر رکھنا چاہیے۔اسے اس بات کا حقیقت پسندانہ طریقے سے جائزہ لینا چاہیے کہ اس کے اندر اتنی طاقت ہے کہ وہ سفر کی تکلیف برداشت کر سکے گا یا سفر میں ایسی سختی کے پیش آنے کا خدشہ تو نہیں جو برداشت سے باہر ہو جائے گی ۔
چنانچہ اگر کوئی شخص اپنے اندر کمزوری محسوس کرتا ہو اور سفر بھی زیادہ سخت نظر آ رہا ہو، پھر بھی وہ روزہ رکھ لے اور تکلیف اٹھائے تو یہ کوئی نیکی نہیں ہے ۔ یہی بات ایک اور حدیث سے واضح ہوتی ہے ۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ ہم میں سے کوئی روزے سے تھا اور کوئی روزے سے نہیں تھا۔ سخت گرمی کے ایک دن ہم نے ایک مقام پر پڑائو ڈالا تو روزہ دار تو وہاں جا کر لیٹ گئے او رجن لوگوں نے روزہ نہیں رکھا تھا، وہ کھڑے ہوئے ، انھوں نے خیمے سیدھے کیے اور سواری کے اونٹوں کو پانی پلایا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آج روزہ نہ رکھنے والے اجر لوٹ لے گئے۔
اسی طرح اس ضمن میں یہ بھی نہیں سوچنا چاہیے کہ اگر سفر میں روزہ نہ رکھا تو خدا کے ہاں درجات میں کمی ہو جائے گی اور قضا کرنے کی صورت میں ثواب کم ملے گا۔ یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ سفر کی حالت میں روزہ رکھنے یا نہ رکھنے کا اختیار دین ہی نے دیا ہے، اس لیے ایسے کسی شک میں مبتلا ہونے کا کوئی جواز نہیںہے۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے
Real_Light آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
نظر, معلوم, آج, آدمی, اللہ, حدیث, حدیث نبوی, خدا, دریافت, روزہ, سفر, شخص, عرض


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
روزے کا ناقابل برداشت ہونا Real_Light ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 7 27-11-11 07:50 PM
وزن کم کرنے کیلئے زارا گھریلو ٹوٹکے 6 20-03-11 02:18 PM
قرآنی آیات ، روزہ ، رمضان، Real_Light ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 0 16-09-09 02:32 AM
روزہ سد ید مسعو د شعر و شاعری 8 03-09-09 01:41 PM
روزہ اور حفظانِ صحت Real_Light ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 0 21-08-09 06:20 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger