![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات |
درجہ بندی:
|
ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: GvWorker.Com
عمر: 27
مراسلات: 459
کمائي: 6,400
شکریہ: 96
234 مراسلہ میں 480 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ونڈوز ایکس پی کی خود کار تنصیب (Automatic Installation) کی سی ڈی بمعہ سیٹ اپ میں تبدیلیاں۔
============== ضروریات: 1۔ ونڈوز ایکس پی کا قابل اعتبار سورس۔ جس سی ڈی سے آپ پہلے انسٹالیشن کرتے ہیں اور مطمئین ہیں۔ میں ونڈوز ایکس پی سروس پیک ٹو والی سی ڈی استعمال کررہا ہوں جس میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی۔ 2۔ ونڈوز کا تازہ سروس پیک۔ جو کہ سروس پیک تھری ہے۔ (یہ ضروری نہیں ہے۔ لیکن ونڈوز اپ ڈیٹ پر بھی انسٹال ہوتا ہے اس لئے اسے ونڈوز انسٹالیشن کے دوران انسٹال کرلینا بہتر ہے۔) 3۔ مائیکروسافٹ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 4۔ nLite 5۔ وی ایم ویئر ورچوئل پی سی برائے تجربہ اور تصدیق۔ (ضروری نہیں) 6۔ ایک عدد خالی سی ڈی یا ڈی وی ڈی۔ 7۔ کم از کم 5 جی بی ڈسک سپیپس۔ (10 جی بی اگر آپ ورچوئل پی سی پر تجربہ کرنا چاہتے ہیں۔) 8۔ سی ڈی برنر (رائٹر) 9۔ آپکا کچھ قیمتی وقت۔ ============== ونڈوز ایکس پی کی انسٹالیشن سے کون نہیں واقف؟ کوئی بھی نیا استعمال کنندہ باآسانی ونڈوز کی انسٹالیشن کرسکتا ہے۔ ونڈوز کا سیٹ اپ صرف چند جگہوں پر آپکی توجہ مانگتا ہے۔ جن میں سی ڈی کی، مالک کا نام، کمپنی، ٹائم زون اور چند دوسری سیٹنگز شامل ہیں۔ آپ میں سے کئی لوگوں نے کرسٹل ایکس پی، بلیک ایکس پی اور نہ جانے کون کونسی ایکس پی انسٹال کی ہوگی اور شاید آپکو یہ بھی معلوم ہو کہ اسکی انسٹالیشن خود بخود ہوجاتی ہے۔ یہ سب کیسے ہوتا ہے؟ اس کا حل مائیکروسافٹ نے خود بھی مہیا کیا ہوا ہے لیکن اس کو استعمال کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ بلکہ اس سلسلہ میں مائیکروسافٹ کی باقاعدہ سرٹیفیکیشن بھی ہے۔ لیکن ہم مشکل کام کی طرف نہیں جائیں گے، ہم ایک تھرڈ پارٹی پروگرام کو استعمال کرتے ہوئے اپنا مقصد حاصل کریں گے۔ اس یوٹیلیٹی کا نام nLite ہے، جوکہ ونڈوز ایکس پی، ونڈوز 2000 اور ونڈوز 2003 سرور کی خود کار سی ڈی بنانے کے کام آتا ہے۔ (اسی کمپنی نے vLite نامی سافٹ ویئر ونڈوز وستا، ونڈوز 2008 سرور کی خود کار تنصیب کے لیے بھی بنایا ہوا ہے۔) اس سافٹ ویئر کو آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ ![]() ![]() سافٹ ویئر ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد اسکا سیٹ اپ چلالیں۔ ![]() (نوٹ: یہ پروگرام ڈاٹ نیٹ فریم ورک کے ورژن نمبر 2 پر انحصار کرتا ہے۔ آپکو اسے بھی انسٹال کرنا ہوگا۔ اگر آپکے کمپیوٹر میں فریم ورک پہلے سے انسٹال ہے تو یہ انسٹال ہوجائے گا ورنہ یہ ایرر دے گا کہ فریم ورک انسٹال کریں اور ڈاؤن لوڈ پیج پر لے جائے گا۔) یہ رہی اس پروگرام کے سیٹ اپ کی تصاویر۔ اس پروگرام کی انسٹالیشن بھی عام پروگرامز کی طرح ہے۔ بس پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں اور بغیر پڑھے نیکسٹ نیکسٹ کرتے جائیں۔ ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() اسکے سیٹ اپ کے ختم ہونے کے بعد آپکے ڈیسک ٹاپ پر اس طرح کا آئی کن آجائے گا۔ ![]() اس پر ڈبل کلک کرکے اس پروگرام کو چلا لیں۔ پروگرام کے چلنے پر ویلکم کی سکرین ظاہر ہوجائے گی۔ ![]() یہاں پر آپ پروگرام کی زبان منتخب کرسکتے ہیں کہ آپ کس زبان میں اس پروگرام کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ مزے داری کی بات تو یہ ہے کہ اس میں اردو بھی شامل ہے۔ لیکن اسے اردو میں استعمال کرنا جوئے شیر لانے کے برابر ہے۔ اس لئے میں انگریزی میں اسے استعمال کرنے کا مشورہ دوں گا۔ خیر اپنی مطلوبہ زبان منتخب کریں اور نیکسٹ کردیں۔ ![]() یہاں پر آپ سے ونڈوز ایکس پی کی سورس فائلز کا پتہ پوچھا جارہا ہے۔ آپ اپنے سی ڈی روم میں ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی ڈال دیں اور سی ڈی روم کو منتخب کرلیں۔ پروگرام آپکو تنبیہ کرے گا کہ یہ سورس تبدیلی کے قابل (رائٹ ایبل) نہیں ہے لہٰذا ان فائلز کو کسی ایسی جگہ پر کاپی کرلیں جہاں ان میں تبدیلی ممکن ہو۔ اس کے بعد پروگرام آپکو دوبارہ جگہ منتخب کرنے کو کہے گا۔ ![]() ![]() اب کی بار آپ جو جگہ منتخب کریں گے پروگرام آپکی ونڈوز کی سی ڈی کی پوری کاپی اسی جگہ پر بنادے گا۔ آپ اپنی ہارڈ ڈائیو میں وہ پارٹیشن منتخب کریں جس میں 4 سے 6 جی بی جگہ خالی ہو۔ آپ اپنی ہارڈ ڈسک میں جو فولڈر منتخب کریں گے اس کا سانچہ کچھ یوں ہوگا۔ ![]() جب آپ فولڈر منتخب کرلیں گے تو nLite کی اس سکرین پر ونڈوز کے سورس کی تفصیلات ظاہر ہوجائیں گی۔ ![]() اب آپ نیکسٹ پر کلک کردیں۔ ایک اور سکرین ظاہر ہوجائے گی جو کہ آپکو پہلے سے موجود سیٹنگز کو لوڈ کرنے کا انتخاب دے گی۔ چونکہ ہم پروگرام کو پہلی بار چلارہے ہیں اس لئے یہ خانہ خالی ہوگا۔ ![]() آپ نیکسٹ پر کلک کردیں۔ پھر جو سکرین ظاہر ہوگی وہ کچھ اس طرح دکھائی دے گی۔ جاری ہے۔۔۔۔۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے حسن مغل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: GvWorker.Com
عمر: 27
مراسلات: 459
کمائي: 6,400
شکریہ: 96
234 مراسلہ میں 480 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
![]() اس سکرین پر آپ کو تمام آپشنز نظر آئیں گے جو کام آپ nLite کے ذریعے ونڈوز کے سیٹ اپ کے ساتھ سرانجام دے سکتے ہیں۔ اس کے چار خانے بنے ہوئے جو کہ کچھ مزید ذیلی انتخابات مہیا کرتے ہیں۔ اس میں جو آپشن بھی ہم منتخب کریں گے وہ سبز رنگ کا ہوجائے گا۔ باقی سرخ رنگ کے رہیں گے۔ ![]() Integrate====> Service Pack --> Hotfix, Add-ons, and Update Packs --> Drivers انٹگریٹ کے آپشن میں آپ سروس پیک، اپ ڈیٹس، ہاٹ فکس، ایڈونز اور ڈرائیورز ونڈوز کے سیٹ میں شامل کرسکتے ہیں۔ Remove ====> Components ریموو کے آپشن سے آپ ونڈوز کے سیٹ اپ میں سے ونڈوز کے کئی حصے ختم کرسکتے ہیں۔ Setup ====> Unattended --> Options --> Tweaks سیٹ اپ کے آپشن میں آپ خود کار سیٹ اپ، سیٹ اپ کے کچھ مزید آپشنز اور ونڈوز کی ٹویکس اپلائی کرسکتے ہیں۔ Create ====> Bootable ISO اس آپشن کے ذریعے آپ بوٹ ایبل آئی ایس او امیج بناسکتے ہیں یا اپنی تبدیل شدہ ونڈوز کا سیٹ ڈائریکٹ سی ڈی/ڈی وی ڈی پر رائٹ کرسکتے ہیں۔ اپنے مطلوبہ آپشنز منتخب کرنے بعد نیکسٹ پر کلک کردیں۔ جیسا کہ آپ اوپری تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ میں نے سروس پیک، ڈرائیورز اور ان اٹینڈیڈ کو منتخب کیا ہے۔ ![]() اس سکرین میں nLite سروس پیک منتخب کرنے کو کہ رہا ہے جو کہ آپ سیٹ اپ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ ![]() ![]() سیٹ اپ میں سروس پیک کے شامل ہونے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ ![]() سروس پیک کی فائلز TEMP فولڈر میں ایکسٹریکٹ ہورہی ہیں۔ ![]() سروس پیک سیٹ اپ میں شامل ہونا شروع ہوگیا ہے۔ ![]() سروس پیک کے سیٹ اپ میں کامیابی سے شامل ہونے کی معلومات۔ ونڈوز کے سروس پیک کی کامیابی سے سیٹ اپ میں شمولیت کے بعد اب پھر حسب معمول نیکسٹ پر کلک کردیں۔ اب این لائٹ آپ سے ڈرائیورز کے بارے میں معلومات مانگ رہا ہے۔ ![]() اس پیج کے ذریعے آپ اپنی ونڈوز کے سیٹ اپ میں اپنے مطلوبہ ڈرائیورز شامل کرسکتے ہیں۔ اس جگہ ڈرائیورز شامل کرنے کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کے تمام مطلوبہ ڈرائیورز ونڈوز کی انسٹالیشن کے دوران ہی انسٹال ہوجائیں گے۔ اور آپکو الگ سے ڈرائیورز انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ (نوٹ: این لائٹ صرف .inf فائل والے ڈرائیورز کو اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جبکہ آج کل کئی ڈرائیورز سیٹ اپ کی صورت میں دستیاب ہوتے ہیں جن کی .inf فائلز موجود نہیں ہوتی۔ ایسے ڈرائیورز آپکو ونڈوز کی انسٹالیشن کے بعد انسٹال کرنا ہونگے۔ ان کی خودکار انسٹالیشن بھی ہوجاتی ہے جو کہ اگلے صفحات میں بتایا جائے گا۔) اس میں آپ Insert پر کلک کردیں۔ ایک مینو کھلے گا جو کچھ یوں ہوگا۔ ![]() اس میں آپکو دو آپشنز نظر آرہے ہونگے۔ 1. Single Driver 2. Multiple Driver Folder ہم ابھی آپشن نمبر 2 کا انتخاب کریں گے۔ ساتھ ہی براؤز کی آپشن آجائے گی اور آپ سے ڈرائیورز کے فولڈر کی جگہ کا پوچھا جائے گا۔ آپ اپنے ڈرائیورز کا فولڈر منتخب کرلیں جہاں آپ کے تمام مطلوبہ ڈرائیورز موجود ہیں۔ ![]() جب آپ فولڈر منتخب کرلیں گے تو اس فولڈر اور اسکے تمام سب فولڈرز میں موجود تمام وہ ڈرائیورز ظاہر ہوجائیں گے جن کے ساتھ ڈرائیورز .inf فائل موجود ہے۔ ![]() اس میں سے اپنے مطلوبہ ڈرائیورز منتخب کرلیں اور OK پر کلک کردیں۔ ![]() آپ دوبارہ این لائٹ کے ڈرائیورز والے پیج پر پہنچ جائیں گے۔ لیکن اس بار اس میں آپ کے منتخب کردہ ڈرائیورز بمعہ تمام معلومات موجود ہونگے۔ ![]() نیکسٹ کریں۔ اب آپ Unattended کے پیج پر پہنچ جائیں گے۔ یہاں پر آپ تمام معلومات لکھ دیں جیسے کہ سی ڈی کی، کمپیوٹر کا نام، ٹائم زون، کمپیوٹر مالک کا نام، کمپنی کا نام، یوزرز، تھیمز اور اس طرح کے درجنوں آپشنز آپ یہاں منتخب کرسکتے ہیں۔ ![]() یہ جنرل ٹیب ہے۔ یہاں پر آپ سی ڈی کی، کمپیوٹر ٹائپ، سسٹم ریسٹور سروس، کچھ مزید آپشنز کو منتخب کرسکتے ہیں۔ 1۔ ان اٹینڈڈ موڈ۔ اس کے ذریعے آپ منتخب کرسکتے ہیں کہ سیٹ اپ کے دوران ظاہر ہونے والی تمام پرامپٹس ظاہر ہوں یا نہیں۔ یہاں پر ہائیڈ پیجز ہی پہلے سے منتخب ہے اور ہم بھی اسے ہی استعمال کریں گے۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ انسٹالیشن کے دوران کسی قسم کی کوئی ونڈو ظاہر نہیں ہوگی۔ جو معلومات ہم نے یہاں مہیا کردی ہیں سیٹ اپ اسی کو استعمال کرتے ہوئے اپنا کام کرے گا۔ یہاں اور بھی آپشنز ہیں جنکو آپ انکے نام سے ہی سمجھ سکتے ہیں۔ 2۔ او ای ایم پری انسٹال۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکی سی ڈی میں موجود $OEM$ نامی فولڈر میں موجود ڈرائیورز، پروگرامز خودبخود انسٹال ہوجائیں تو اسے Enable کردیں۔ لیکن ہم اسے Disable ہی رکھیں گے۔ 3۔ پروگرام فائلز پاتھ۔ یہاں آپکو پروگرام فائلز کی جگہ تبدیل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے کہ آپ اس فولڈر کو پروگرام فائل ہی رکھنا چاہتے ہیں یا کوئی اور نام۔ آپ اس فولڈر کی جگہ بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔ یعنی آپ اسے سی ڈرائیو کے بھی کہیں اور رکھ سکتے ہیں۔ لیکن سی ڈرائیو میں انسٹال کرنا ہی بہترین انتخاب ہے۔ 4۔ ڈیٹا ایگزیکیوشن پریوینشن۔ اسے آپ ایسے ہی رہنے دیں۔ 5۔ پروڈکٹ کی۔ یہاں پر آپ سی ڈی کی لکھ دیں۔ 6۔ کمپیوٹر ٹائپ۔ یہاں پر آپ کمپیوٹر کی قسم منتخب کرسکتے ہیں۔ اسے Automatic پر ہی رہنے دیں۔ 7۔ Misc۔ یہاں پر آپ فائر وال کو بند کرسکتے ہیں۔ ہائبرنیٹ کو بند کرسکتے ہیں اور ونڈوز انسٹالیشن کے بعد ویلکم وزرڈ کو چلانا چاہتے ہیں یا نہیں۔ 8۔ سسٹم ریسٹور سروس۔ یہاں پر آپ سسٹم ریسٹور سروس کو چالو یا بند کرسکتے ہیں۔ اگر چالو رکھنا چاہتے ہیں تو اسکی سیٹنگز کرسکتے ہیں۔ یہ سب عوامل کرکے آپ نیکسٹ پر کلک کردیں۔ ![]() اب آپ RunOnce کے ٹیب پر پہنچ گئے ہیں۔ یہاں پر آپ کوئی بھی ایسی کمانڈ شامل کرسکتے ہیں جو آپ چاہتے ہیں کہ ونڈوز انسٹالیشن کے بعد صرف اور صرف ایک بار ہی چلے جب آپ پہلی بار لاگ ان ہوں۔ یہ جگہ رجسٹری میں کوئی اینٹریز کرنے کے لیے بہترین ہے۔ رجسٹری .reg فائلز بنالیں اور ان کے ساتھ ایک بیچ فائل .bat بنالیں جس میں ان سب رجسٹری فائلز کو کال کیا جائے۔ اس بیچ فائل کو یہاں پر شامل کردیں۔ ہم فی الحال اس آپشن کو استعمال نہیں کررہے۔ اس لیے جلدی سے نیکسٹ کردیں۔ ![]() اب آپ یوزرز ٹیب پر پہنچ گئے۔ یہاں پر آپ کمپیوٹر کے یوزرز منتخب کرسکتے ہیں، ان کے پاسورڈ سیٹ کرسکتے ہیں، یوزرز سے متعلقہ اور بہت سے عوامل سرانجام دے سکتے ہیں۔ 1۔ یوزر اکاؤنٹس۔ یہاں پر آپکو دو یوزر اکاؤنٹ پہلے سے نظر آرہے ہونگے۔ ایک منتظم اعلٰی اور ایک مہمان۔ یہاں آپ Add کو کلک کرتے ہوئے نیا یوزر شامل کرسکتے ہیں۔ باقی کے تمام آپشنز منتخب کردہ یوزر کے حساب سے ظاہر ہونگے۔ 2۔ پاسورڈ ایکسپائریشن۔ اس جگہ آپ پاسورڈ کی زندگی منتخب کرسکتے ہیں کہ پاسورڈ کتنے دن بعد تبدیل کرنا ضروری ہو۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ پاسورڈ تبدیلی کا نہ کہا جائے تو زیرو دن یا اسکا چیک مارک ختم کردیں۔ 3۔ آپشنز۔ ایکٹیو پر چیک مارک لگادیں۔ اکاؤنٹ ایکٹیو ہوجائے گا۔ اکاؤنٹ کا گروپ منتخب کرلیں۔ 4۔ پرسنل۔ یوزر نیم لکھ دیں جو آپ لاگ ان ہونے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ پورا نام لکھ دیں جو کہ سٹارٹ مینو میں ظاہر ہوگا اور یوزر کی تفصیل لکھ دیں (اس خانے کو عموماََ خالی ہی چھوڑ دیا جاتا ہے۔) 5۔ آٹو لاگ آن۔ یہاں پر آپ یہ منتخب کرسکتے ہیں کونسا یوزر کمپیوٹر چلنے پر خود بخود لاگ ان ہوجائے اس کے بالکل نیچے آپ کو لاگ ان ہونے کی تعداد بھی نظر آئے گی۔ یہاں پر وہ تعداد لکھ دیں کہ کتنی بار خود بخود لاگ ان ہو اس کے بعد یہ آپشن غیر فعال ہوجائے گا۔ لیکن اگر زیرو لکھ دیں گے تو ہمیشہ منتخب کردہ یوزر خود بخود لاگ ان ہوجائے گا۔ جسے آپ ونڈوز میں سے بھی کنٹرول کرسکتے ہیں۔ 6۔ یہاں یوزر کا پاسورڈ لکھ دیں۔ نیکسٹ پر کلک کریں۔ ![]() اب آپ Owner and Network ID ٹیب پر پہنچ گئے ہیں۔ یہاں پر آپ کمپیوٹر مالک کا نام اور نیٹ ورک کی سیٹنگز منتخب کرسکتے ہیں۔ اس پیج پر کوئی بھی آپشن ایسا نہیں جس کی سمجھ نہ آسکے۔ اس لئے اسے مکمل کرکے نیکسٹ پر کلک کردیں۔ ![]() اب آپ ریجنل سیٹنگز کے پیج پر پہنچ گئے ہیں۔ یہاں پر آپ کمپیوٹر کی زبان، ٹائم زون وغیرہ منتخب کرسکتے ہیں۔ اپنی مطلوبہ سیٹنگ منتخب کرلیں اور نیکسٹ پر کلک کردیں۔ ![]() اب آپ نیٹ ورک سیٹنگز کے پیج پر پہنچ گئے ہیں یہاں پر نیٹ ورک کی سیٹنگز کرسکتے ہیں۔ لیکن آپ اسے ڈیفالٹ پر ہی رپنے دیں اور نیکسٹ پر کلک کردیں۔ جاری ہے۔۔۔۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے حسن مغل کا شکریہ ادا کیا | shafresha (29-07-09), طارق راحیل (04-09-10) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: GvWorker.Com
عمر: 27
مراسلات: 459
کمائي: 6,400
شکریہ: 96
234 مراسلہ میں 480 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
![]() اب آپ ڈیسک ٹاپ تھیمز پر پہنچ چکے ہیں۔ یہاں پر آپ تھیمز سیٹ اپ میں شامل کرسکتے ہیں۔ یہاں آپ جو بھی تھیم شامل کریں گے وہ ونڈوز میں خود بخود انسٹال ہوجائیں گے۔ یہاں پر آپکو ایک بٹن Install All Local کا نظر آرہا ہوگا۔ اس پر کلک کرنے سے وہ تمام تھیمز سیٹ اپ میں کاپی ہوجائیں گی جو کہ آپ کی موجودہ ونڈوز میں انسٹال ہیں۔ یہاں پر آپ ڈیفالٹ تھیم بھی منتخب کرسکتے ہیں جو ونڈوز انسٹال ہونے کے بعد خودبخود لگ جائے گی۔ اس میں آپ سٹارٹ مینو کی شکل بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔ آیا کہ سٹارٹ مینو کلاسک ظاہر ہو یا ماڈرن۔ اپنے مطلوبہ آپشنز منتخب کرنے کے بعد نیکسٹ پر کلک کردیں۔ ![]() اس پیج پر آپ آٹو میٹک اپڈیٹس کے آپشنز منتخب کرسکتے ہیں۔ اپنے مطلوبہ آپشنز منتخب کرکے نیکسٹ کردیں۔ ![]() اس پیج پر آپ ڈسپلے سیٹنگز سیٹ کرسکتے ہیں کہ سکرین ریزولیوشن کتنی ہو، کلر ڈیپتھ کیا ہو اور ریفریش ریٹ کیا ہو۔ اپنے مطلوبہ آپشنز منتخب کرکے نیکسٹ کردیں۔ ![]() اس پیج پر آپ اضافی آپشنز منتخب کرسکتے ہیں۔ جس میں IIS اور SCW شامل ہیں۔ انکو ڈیفالٹ پر ہی رہنے دیں اور نیکسٹ پر کلک کردیں۔ ![]() اب این لائٹ آپ سے پوچھ رہا ہے کہ کیا آپ اپنی کی گئی تبدیلیوں کو سیٹ اپ پر لاگو کرنے کے عمل کو شروع کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ اپنی کی گئی سیٹنگز سے مطمئن ہیں تو بلاجھجک YES پر کلک کردیں یا اگر آپ ابھی کوئی اور تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو NO پر کلک کرکے واپس پچھلے صفحات پر جاکر اپنی مطلوبہ تبیدیلیاں کرلیں اور دوبارہ اسی پیج پر آکر YES کو منتخب کرلیں۔ ![]() جیسے ہی آپ YES پر کلک کریں گے nLite اپنا کام شروع کردے گا۔ آپ کی کی گئی تبدیلیاں ونڈوز کے سیٹ اپ لاگو کرنا شروع کردے گا۔ ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() اس پیج میں آپکو کامیابی سے تمام عوامل کے سرانجام دیے جانے کی معلومات مہیا کی جارہی ہیں۔ اب نیکسٹ پر کلک کردیں۔ ![]() مبارک ہو۔ آپ ونڈوز کے سیٹ اپ میں کامیابی سے تبدیلی کرچکے ہیں۔ اب جلدی سے فنش پر کلک کرکے nLite کو بند کردیں۔ جاری ہے۔۔۔۔ |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: GvWorker.Com
عمر: 27
مراسلات: 459
کمائي: 6,400
شکریہ: 96
234 مراسلہ میں 480 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
nLite کا اردو انٹرفیس
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]()
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے حسن مغل کا شکریہ ادا کیا | رضی (28-07-09), طارق راحیل (04-09-10) |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: GvWorker.Com
عمر: 27
مراسلات: 459
کمائي: 6,400
شکریہ: 96
234 مراسلہ میں 480 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ خلیل بھائی۔ ابھی تو اسے چلنا ہے۔ ابھی بہت سا کام باقی ہے۔ میں انشاءاللہ بھائیوں اور بہنوں کو اپنی کرسٹل ایکس پی یا اور اس طرح کی تبدیل شدہ ایکس پی بنانے کا طریقہ سمجھاؤں گا۔ بس آپ ساتھیوں کا ساتھ رہے اور اللہ تعالٰی مجھے ہمت دے سکھانے کی۔
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,975
کمائي: 276,905
شکریہ: 33,226
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت بہت شکریہ حسن مغل بھائی
کافی دن بعد آئے اور آتے ہی اتنی خوبصورت جاب |
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: GvWorker.Com
عمر: 27
مراسلات: 459
کمائي: 6,400
شکریہ: 96
234 مراسلہ میں 480 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بس ناصر بھائی کچھ پنگوں میں پھنسا رہا ہوں۔ اب راوی چین ہی چین ہے۔
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
حسن بھائی بہت اچھا کام ہے ماشااللہ
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: GvWorker.Com
عمر: 27
مراسلات: 459
کمائي: 6,400
شکریہ: 96
234 مراسلہ میں 480 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,624
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت ہی عمدہ اچھا کام جاری رکھیں
|
|
|
|
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: GvWorker.Com
عمر: 27
مراسلات: 459
کمائي: 6,400
شکریہ: 96
234 مراسلہ میں 480 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#13 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 182
کمائي: 2,521
شکریہ: 377
104 مراسلہ میں 188 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
![]() ![]()
|
|
|
|
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: GvWorker.Com
عمر: 27
مراسلات: 459
کمائي: 6,400
شکریہ: 96
234 مراسلہ میں 480 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, images, کمپیوٹر, پاکستانی, پاسورڈ, ونڈوز, ڈاٹ, نظر, مکمل, ممکن, معلوم, آج, اچھا کام, اردو, بہترین, بھائی, تحریر, تصویر, حل, حسن, خوش, زندگی, صفحات, صلاحیت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ونڈوز وستا تھری ڈی فلپ ایفیکٹ اب ونڈوز ایکس پی میں | حسن مغل | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 17 | 16-11-08 02:52 AM |
| وی آئی پی شخصیات کی نقل و حرکت کے دوران سگنلز بند نہیں ہونگے ‘ وزیر اعلیٰ | ابن جلال | خبریں | 0 | 12-04-08 06:14 PM |
| ونڈوز ایکس پی میں چلتی ہوئی ویڈیو سے تصویر نکالنا | زبیر | مائیکروسوفٹ ونڈوز | 12 | 28-12-07 06:45 AM |
| آپ کسی بھی فلیش ڈرائیو کو ونڈوز 98 پر چلا سکتے | عبدالقدوس | آئیں کمپیوٹر سیکھیں | 18 | 16-11-07 09:15 PM |
| منتقل شدہ: آپ کسی بھی فلیش ڈرائیو کو ونڈوز 98 پر چلا سکتے | منتظمین | کمپیوٹر کی باتیں | 0 | 31-05-07 11:33 AM |