| مائیکروسوفٹ ایکسل مائیکروسوفٹ ایکسل Microsoft Excel |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سلام،
آج کی کلاس میں انشاءاللہ ہم Excel کی UI یعنی User Interface کا مطالعہ کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ Excel کے زریعے سے کچھ اصلاحات بھی سیکھیں گے۔ یہاں یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے ونڈوز میں استعمال ہونے والی تقریبا تمام Applications میں کچھ چیزیں یعنی اصلاحات ایک ہوتی ہیں حتی کہ Shortcuts بھی۔ Excel کی UI ![]() Titlebar: جب بھی ہم کوئی ایپلیکیشن کھولتے ہیں تو ونڈوز اسکو ایک نام دیتا ہے جس سے اسکو یہ سمجھنے میں آسانی رہتی ہے کہ مذکورہ ایپلیکیشن ہے کیا۔ ہمارے لیے اس میں یہ آسانی ہوجاتی ہے کہ ہم جس ایپلیکیشن پر کام کر رہے ہیں اسکا نام کیا ہے۔ یہ جو میں بار بار لفظ ایپلیکیشن استعمال کررہا ہوں اسکے معنی یہ ہیں کہ ہم جس Software کو بھی ونڈوز میں استعمال کرتے ہیں اسکو ونڈوز کی زبان میں ایپلیکیشن بولا جاتا ہے۔اس کو سمجھنے کے لیے ہم اس مثال کو سمجھتے ہیں کہ "ہم ایک بلڈنگ بنانا چاہتے ہیں جس میں دس منزلیں ہونگی۔ ہر منزل ہر دس کمرے اور ایک باروچی خانہ ہوگا، اب ظاہر ہے کہ اس میں بجلی کی وائرنگ، اور پانی کی لائنیں بھی ہونگی اور اس کام کو سر انجام دینے کے لیے مختلف لوگوں کی خدمات لی جائیں گی جن میں پلمبر، الیکٹریشن، انجینئر، مزدور سب ہی ہونگیں۔ہر کام کے لیے اسکا مخصوص فرد ہی کام کرے گا۔ اس پورے کے پورے کام کو ہم فقط ایک ہی نام دیں گے جو کہ پروجیکٹ کہلائے گااور ظاہر ہے کہ ہر پروجیکٹ کا ایک نام ہوتا ہے لہذا ہم اس کو ایک عدد نام بھی دیں گے مثال کے طور پر "الحبیب آرکیڈ"۔ کہنے کو تو یہ رہائشی ہوگا مگر یہ کہلائے گا پھر بھی پروجیکٹ، اب اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے پرجیکٹ بڑا ہو یا چھوٹا"۔ بالکل اسی طرح ونڈوز میں بھی جب ہم کوئی چیز بناتے ہیں وہ بھی پروجیکٹ ہی کہلاتی ہے مگر عرف عام میں اسکوایپلیکیشن کہتے ہیں اورہر ایک نے اپنی اپنی ایپلیکیشن کو مختلف نام دیے ہوئے ہیں۔ آپ اسکو کمپیوٹر کی زبان بھی کہہ سکتے ہیں۔ ورک بک کا نام: اسکا مطلب یہ ہے کہ اس وقت جس فائل پر ہم کام کررہے ہیں اسکا نام کیا ہے؟ چونکہ تمام ایپلیکیشن کی فائلز مختلف ناموں سے پکاری جاتی ہیں لہذا یہاں Excel میں اسکا مطلب ورک بک ہوا۔ ToggleCase: اسکے معنی یہ ہیں کہ آپ اپنی مطلوبہ ایپلیکیشن کو بہ وقت ضرورت چھوٹا یا بڑا کر سکتے ہیں۔ یعنی اگر ہم چکور ڈبے والا بٹن دبائیں گے تو ہماری ایپلیکشن اپنی اصل شکل میں آجائے گی، اس بٹن کو Maximize کا بٹن کہتے ہیں(واضع رہے کہ اگر دو ڈبے ایک ساتھ نظر آرہے ہیں تو اسکا نام Restore ہے۔ اسکے برابر میں ہی ایک اور بٹن ہے جس پر "ــــ" والا نشان بنا ہوا ہے اسکا نام Minimize ہے اسکو دبانے سے آپ کی مطلوبہ ایپلیکیشن Task Barپر جا کر غائب ہوجائے گی، جس کو آپ بہ وقت ضرورت اس پر کلک کرکے واپس لے کر آ سکتے ہیں۔ دونوں مثالیں سمجھنے کے لیے نیچے تصویر دیکھیں۔ ![]() Menubar : پوری ایپلیکیشن میں اس پٹی کا نہایت اہم کام ہوتا ہے۔ اس کو menu اسلیے بھی بولا جاتا ہے کہ اس میں کسی بھی ایپلیکیشن میں استعمال ہونے والی تمام کمانڈز موجود ہوتی ہیں۔ کمانڈز کے معنی یہ ہیں کہ فرض کریں آپ ایپلیکیشن کو بولیں کہ جو فائل میں نے بنائی ہے اسکو محفوظ کرو، تو چونکہ آپکا مطلوبہ کام حکم کے زمرے میں آتا ہے لہذا ہم اس کو کمانڈ بولیں گے، اور اسی طرح مختلف حکموں کا مجموعہ کمانڈز۔ ToolBar : ہم جب بھی کسی پروجیکٹ پر کام کرتے ہیں تو ہمیں اس کے لیے مختلف اورزاروں کی ضرورت پڑتی ہے جن کو انگریزی میں ٹول یا ٹولز بولا جاتا ہے۔ اسی طرح جب ہم کسی ایپلیکیشن میں کام کرتے ہیں تو اسکے لیے ہمیں مختلف کمانڈز کی ضرورت پڑتی ہے جو ہمارا کام کرسکیں، مثال کے طور پراگر ہم کو اپنی فائل محفوظ کرنی ہوتو یہ کام ہم Save کے بٹن کے زریعے کرسکتے ہیں جو کہ فائل کو محفوظ کرنے کا ٹول ہے۔تصویر نیچے ملاحظہ فرمائیں۔ ![]() اسٹینڈرڈ کے معنی ہیں جو کام آفس کے تمام ایپلیکیشنز میں تقریبا ایک ہی طرح یا طریقے سے ہوتا ہے اسکو سرانجام دینے والی تمام کمانڈز کو اس ٹول بار میں ڈال دیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر فائل محفوظ کرنا، پرنٹ کرنا، کٹ، کاپی، یاپیسٹ کرنا وغیرہ وغیرہ۔ اسکے علاوہ آپ کچھ بٹنز کے برابر ہی میں ایک چھوٹا سا کالے رنگ کا تیر والا نشان پائیں گے۔ جب اس نشان کو کلک کریں گے تو ایک علیحدہ سے مینو کھل جائے گا جس میں مزید کچھ کمانڈز ہوسکتیں ہیں۔ اس کو ہم فلائی آوٹ کہتے ہیں۔ تصویر نیچے دیکھیں۔ ![]() فارمولابار: اسکے معنی یہ ہیں کہ ہم جب بھی کوئی فارمولا لکھیں گے وہ اسی ڈبے میں لکھیں گے، اسی وجہ سے اسکو فارمولا بار کہتے ہیں۔یہاں یہ بات یاد رکھنے کےقابل ہے کہ اس فارمولا بار میں کسی بھی ڈبے (سیل) میں لکھا گیا ٹیکسٹ بھی نظر آتا ہے جس کو ہم اس بار کی بدولت تبدیل یا ختم کر سکتے ہیں۔ فارمولے کا نشان: اسکا مطلب یہ ہے کہ جب ہم اس نشان پر کلک کریں گے توہمارےسامنے ایک ڈائلوگ بوکس کھل جائے گا جس میں تمام فارمولے پہلے سے لکھے ہوئے ہوں گے۔ بس ہم کو اپنی مرضی کا فارمولا لے کر اسکو استعمال کرنا ہوگا۔ لفظ ڈائلوگ بوکس کے معنی ہیں ایک ایسا بوکس جو کہ چھوٹا یا بڑا نہ ہوسکتا ہو مطلب فکس ہو، اس طرح کے بوکس میں فقط بند کرنے کا بٹن اور کبھی کبھار مدد کا بٹن بھی ہوتا ہے۔نیچےتصویر دیکھیں۔ ![]() ڈبے کا نام: اس جگہ آپکو آپکے کرسر کی پوزیشن بتائی جارہی ہوگی کہ اسوقت آپکا کرسر کس ڈبے میں ہے۔کرسر کے معنی ایک چکور ڈبہ ہے کالے رنگ کا جو کہ شیٹ میں آپکے Arrow کیز کے حرکت کرنے پر حرکت کرتا ہے یا جب آپ اپنے کسی مطلوبہ ڈبے پر کلک کریں۔اوپر Excelکی تصویر میں آپکا کرسر پہلے کالم کی پہلی لائن پر موجود ہے تو آپکا ایڈرس ہوا A1۔ ![]() کالم: جیسا کہ آپکو پہلی کلاس میں کالم کے بارے میں سمجھایا گیا تھا، یہ وہی کالم ہے۔یہاں یہ "D" ہے۔ لائن: جیسا کہ پہلی کلاس میں ہم نے لائن کے بارے میں پڑھا تھا، یہاں لان کا نمبر 13 ہے۔ کالم اور لائن کا ملنا: خاکی رنگ میں الفاظ کچھ اسطرح ہیں "یہ وہ جگہ ہے جہاں سیل اور لائن آپس میں ملتے ہیں" یہاں لفظ "سیل" کی جگہ "کالم" آئے گا۔ چونکے دونوں ہی اس جگہ ملے ہیں لہذا یہ جگہ سیل یا ڈبہ کھلائی گی۔ ڈبہ: اسکو سیل بھی کہتے ہیں۔ اسی میں ہم اپنا کام یعنی ٹیکسٹ، فارمولے، وغیرہ لکھ سکتے ہیں۔ TaskPan : یہاں پر TaskPan سے مراد یہ ہے کہ جب بھی ہم Microsoft Office کی کسی ایپلیکیشن کو کھولتے ہیں تو یہ کھل جاتا ہے۔ چونکہ اسکے زریعے سے ہم اپنی پرانی کھولی گئی فائیلز، کسی بھی قسم کی ٹیمپلیٹس (اسکو ہم بعد میں پڑھیں گے) کو لے کر اس پر اپنا کام شروع کرسکتے ہیں اسی وجہ سے اسکو TaskPan کا نام دیا گیا ہے۔ اس جگہ سے آپ آن لائن مختلف قسم کی فائلز کے سیمپلز ، اگر مدد چاہیے ہوتو وہ بھی کرسکتے ہیں۔ صفحہ: یہ ورک شیٹ ہے جس کو ہم بہ وقت ضرورت ختم یا اسکا نام تبدیل کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ اسکا رنگ بھی ہم تبدیل کرسکتے ہیں۔ اس سے ہم صفحات تبدیل کرسکتے ہیں: یعنی اگر ہم نے اتنی شیٹس ڈال دیں ہیں کہ ہم کو ایک مطلوبہ شیٹ دکھائی نہیں دے رہی تو اسکے زریعے ہم شیٹس کو آگے پیچھے کر سکتے ہیں۔|< < > >| > ایک شیٹ پیچھے جاؤ < ایک شیٹ آگے جاؤ |< آخری شیٹ پر جاؤ >| پہلی شیٹ پر جاؤ اسکرول بار: کسی بھی ایپلیکیشن میں اسکرول بار اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اسکے زریعے ہم اپنی مطلوبہ شیٹ کو آگے، پیچھے، دائیں اور بائیں کرسکتے ہیں۔ عموما اس طرح کا کام ہم ماؤس میں موجود "وھیل" سے لیتے ہیں جو کہ ایک پہیے کی صورت میں موجود ہوتا ہے۔ ویسے اگر اس پہیے کے نیچے یا علیحدہ سے ایک تیسرا بٹن آپکے ماؤس میں موجود ہے تو آپ اسکو بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اسکاطریقہ بہت آسان ہے شیٹ پر آکر فقط وہ بٹن دبادیں (دبانے کے بعد چھوڑ دیں) تو آپکی اسکرین پر ایک دائرے کی صورت میں ایک تصویر نمایاں ہوجائے گی اب آپ فقط اپنا ماؤس جس سمت صفحہ کو لے کر جانا ہواس طرف حرکت کریں۔آپکا صفحہ خودبخود اس طرف جانا شروع کردے گا۔واضع رہے کہ جتنا آپ اس دائرے سے دور ہوں گے اتنا ہی تیز آپکا صفحہ حرکت کرے گا۔(یہ طریقہ کسی بھی اسکرولنگ ایپلیکیشن میں استعمال ہوسکتا ہے۔مثال کے طور پر ونڈوز ایکسپلورر، انٹرنیٹ ایکسپلورر، فائر فوکس وغیرہ وغیرہ۔) ![]() اسٹیٹس بار: جب آپ کام کررہے ہوتے ہیں تو اس بار میں آپکو مختلف قسم کی معلومات دکھائی جاتیں ہیں اسکو ہم تفصیل سے بعد میں پڑھیں گے ابھی مثال کے لیے، اگر آپ یہ دیکھنا چاہتے ہوں کہ آپکے کی بورڈ پر Num Lock کی لائٹ آن ہے یا نہیں تو اسٹیٹس بار پر نظر ڈالیں اگر ہاں تو لفظ NUM نظر آرہا ہوگا وگرنا نہیں۔ Shortcuts کسی بھی applicationمیں دو طرح کی shortcuts ہوتی ہیں۔ ایک کو hot key بولا جاتا ہے اور دوسری کو short key۔ Hot key کے معنی یہ ہیں کہ ہم جب بھی اس کو استعمال کریں گے تو ہمیں keyboard پر موجود Alt کے بٹن کو دباکر مطلوبہ لفظ دبانا ہوگا، اسکو سمجھنے لیے ہم ایک مثال کو سمجتے ہیں۔ ![]() ![]() Short Key میں ہم فقط Ctrl کا بٹن استعمال کرتے ہوئے اپنے مطلوبہ آپشن تک پہنچتے ہیں۔ اس میں بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ہم کو کسی قسم کا کوئی مینو نہیں کھولنا پڑتا، Short key میں کیز کے کمبینیشن بنتے ہیں وہ دو یا دو سے زائد ہو سکتے ہیں مثلا Ctrl + C کاپی کا ہوا، اور Ctrl + Shift + C فارمیٹ کاپی کرنے کا ہوا۔ یہاں پہلی شارٹ کٹ میں پہلے ہم Ctrl کو دبائیں گے اور اسکے بعدCکو دبائیں گے۔ واضع رہے کہ جب C کو نہیں دبائیں گے تب تک Ctrl کو نہیں چھوڑئیں گے۔دوسری شارٹ کٹ میں پہلے Ctrlکو دبائیں گے پھر Shiftکو اور آخر میںC کو، یہاں اگر آپ چاہیں تو پہلے Shift کو دباکر پھر Ctrlکو دبا سکتے ہیں مگر دونوں صورتوں میں C آخر میں دبے گا۔ نوٹ: سوال فقط موضوع کے حوالے سے کیجئے گا اور خیال رہے کہ جو لکھا ہے سوال اسی میں سے ہو تا کہ موضوع کی شائستگی برقرار رہے۔ انشاء اللہ تیسری کلاس میں ہم فائل (File) کے مینو کے کچھ حصوں کے بارے میں پڑھیں گے۔ وسلام |
|
|
|
| 12 قاری/قارئین نے عرفان حیدر کا شکریہ ادا کیا | arshad khan (13-11-08), shafresha (17-10-10), فرحان دانش (15-05-10), نورالدین (28-04-10), چاند بابو (24-08-08), مون لائیٹ آفریدی (13-06-09), منتظمین (06-03-08), محمدعدنان (17-02-08), مسافر (15-11-08), رضی (06-02-10), طارق راحیل (02-03-09), عسکری (09-05-09) |
|
|
#2 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: FSD
عمر: 27
مراسلات: 11
کمائي: 690
شکریہ: 0
7 مراسلہ میں 13 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
irfan i need ur help in some excel assignment.will u plz give me ur Yahoo Id in PM.
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
عرفان بھائی اپ نے بہت ہی عمدہ طریقے سے یہ سب بیان کیا ہے۔ اس کا تیسرا سبق کب لکھ رہے ہیں؟
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
|
|
#6 |
|
Member
اجنبیتاریخ شمولیت: Feb 2008
مراسلات: 55
کمائي: 305
شکریہ: 28
24 مراسلہ میں 50 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
عرفان حیدر بھائی اتنا عمدہ ٹیوٹوریل دینے پر بہت شکریہ۔
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 62
کمائي: 788
شکریہ: 0
22 مراسلہ میں 45 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت بہت شکریہ۔ زبردست ٹیٹوریل ہے۔ کافی مدد گار ہے۔ آصف
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() |
جلد کریں بھی 3 بھی شروع
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,624
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت شکریہ
|
|
|
|
|
|
#15 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
بھائی ارشد اس قسم کا کام کورل ڈرا یا فوٹو شاپ میں کیا جاتا ہے۔
|
|
|
|
| shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا | ارشد کمبوہ (21-10-10) |
![]() |
| Tags |
| com, excel, software, فرض, کمپیوٹر, ونڈوز, نظر, مفید, میں, متعارف, آج, انٹرنیٹ, انتظار, اردو, اسکرین, بھائی, تصویر, جواب, جلد, جاتا, جاری, حکم, رکھا, سلسلہ, صفحات |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| قرآن Excel فائل {عربی متن + 3 اردو تراجم} | باذوق | قران پراجیکٹ (http://quran.pak.net) | 9 | 18-09-11 03:40 PM |
| Excel کی کلاس نمبر 1 (Excel کا تعارف) | عرفان حیدر | مائیکروسوفٹ ایکسل | 13 | 02-03-09 07:53 AM |
| BASIC INFORMATION Excel | wajee | آئیں کمپیوٹر سیکھیں | 0 | 27-02-09 11:11 PM |
| Portable_MS_Office_2003_Word-Excel.rar | wajee | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 1 | 24-02-09 01:30 PM |
| Excel Password Finder | Waheed Shahzad | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 2 | 24-02-09 12:50 PM |