| مائیکروسوفٹ ایکسل مائیکروسوفٹ ایکسل Microsoft Excel |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سلام،
پہلی کلاس (تعارف) Microsoft Excel ایک سپریڈ شیٹ پروگرام ہے یعنی جس میں کالم اور لائنز پر کام ہو۔اسکو مختلف قسم کے حسابی کام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور زیادہ تر اسکا استعمال اکاؤنٹگ کے شعبہ میں کیا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ ہم اپنے روزمرہ کی خریداری یا پورے مہینے کا حساب کتاب بھی اسی میں کر سکتے ہیں۔ کالم Columnاور لائنRow کیا ہوتی ہے اسکو ہم کچھ اسطرح سمجھتے ہیں یہ لائن یا Row کہلائی گی۔ ---------------------------------------------- ---------------------------------------------- ---------------------------------------------- یہ کالم Column کہلائیں گے | | | | | | | | | | | | جب دونوں ملیں گے تو شکل کچھ اسطرح ہوگئ |-----------|------------|-----------|------------| |-----------|------------|-----------|------------| |-----------|------------|-----------|------------| |-----------|------------|-----------|------------| |-----------|------------|-----------|------------| ان دونوں کے ملنے سے جو ڈبہ بنتا ہے وہ سیل Cell کہلائے گا۔Excel میں ہر سیل کوایک نام دیا گیا ہے جس سے اسکی پہچان ہوتی ہے مثلا A1 یا B1۔ اسکے علاوہ یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ ہر کالم اور لائن کا نام الگ الگ ہوتا ہے اور دونوں مل کر ایک نام بناتے ہیں۔ اسکا مطلب یہ ہوا کہ Excel میں لائن کو نمبر دیا گیا ہے اور کالم کو حرف، پس لائن کی کل تعداد 65536 (اس میں کچھ کمی بیشی ہو سکتی ہے) اور کالم کا آخری حرف IV (آئی-وی) ہے۔ کالم اور لائن کو ہم اس طرح بھی لکھ سکتے ہیں C1 جس کے معنی کالم نمبر ایک ہے R1 جس کے معنی لائن نمبر ایک ہے اور جب یہ دونوں ملیں گے تو کچھ اسطرح بنے گاC1 x R1، مطلب کالم نمبر ایک کی لائن نمبر ایک جو کہ ایک ڈبہ بنا جس کاپورا نام C1 x R1 ہوا۔آپ چاہیں تو پہلا والا طریقہ(A1) استعمال کریں یا دوسرا والا (C1xR1) اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم Excel میں جو فائل بناتے ہیں اسکو ورک بک کہتے ہیں اور اس ورک بک میں جس صفحے پر کام کرتے ہیں اسکو شیٹ بولاجاتا ہے۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے شیٹ کی حد 255 تک ہوسکتی ہے، مطلب 255 شیٹس ایک ورک بک میں۔ واضع رہے کہ تمام شیٹس کے کالم اور لائن نمبر ایک ہی ہوتے ہیں جن کی تعداد میں اوپر بتا چکا ہوں۔ Excelکی ایک بہت بڑی خوبی اس کے اندر مختلف قسم کے فارمولوں کا استعمال ہوتاہے، یہ کوئی کیمیسٹری یا فزکس کے فارمولے نہیں اس لیے گبھرائیے نہیں۔ فارمولا جب بھی استعمال ہوتا ہے وہ کسی نہ کسی ڈبہ میں استعمال ہوتا ہے اور اسکے علاوہ فارمولے کی نشانی برابر = کا نشان بھی ہے جو فارمولے کے شروع میں لگایا جاتا ہے ۔ اس کو سمجھنے کے لیے ہم ایک مثال کو سمجھتے ہیں مثال: A1+B1+C1 = اس مثال میں برابر = کے نشان کو کسی بھی فارمولے کے لکھنے سے پہلے لکھتے ہیں تاکہ Excel کو پتہ چل جائے کہ فارمولا لکھا گیا ہے۔ جہاں تک A1 اور B1 اور C1 کا تعلق ہے تو یہ مختلف ڈبوں کے نام ہیں۔ اس پورے فارمولے کا مطلب ہوا کہ جس ڈبہ میں یہ لگایا گیا ہے (ہم فرض کے طور پرA5) لے لیتے ہیں) اس میں تمام تین ڈوبوں(A1, B1, C1) کے اندر اگر کوئی نمبر موجود ہے کو جمع کردے، یعنی اگر ہر ڈبہ میں 5 کا ہندسہ ہے تو کل ملا کر 15 جس ڈبہ میں ہم نے فارمولا لگا یا تھا یعنی A5 میں ظاہر ہوجائے گا۔ اب نمبر کے کیا معنی کہ نمبر ہوگا تو جمع ہوگا، اسکے معنی یہ ہیں کہ جب بھی ہم کسی ڈبہ میں کچھ بھی لکھتے ہیں وہ کسی بھی دو صورتوں میں سے کسی ایک صورت میں گا۔ پہلی صورت کو نمبر یا Numericکہتے ہیں اس صورت جو شامل ہیں وہ 0123456789 ہیں۔ اور اسکی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ جمع Plus، تفریق Minus، ضرب Multiply یا تقسیم Divide ہو سکتے ہیں۔ دوسری صورت کو لفظ یا Character کہتے ہیں اس صورت میں جو شامل ہیں وہ 0123456789 اور ABCDEFGHIJKLMNOPQRSTUVWXYZ اور abcdefghijklmnopqrstuvwayz اور ~!@#$%^&*()_+`-=[]\{}|;':",./<>? ہیں۔ واضع رہے کہ اگر کوئی نمبر ہو اور اسکی صورت لفظ والی ہو تو وہ کسی صورت جمع، تفریق، ضرب اور تقسیم نہیں ہوگا۔ مثال کے طور پر 2nd وغیرہ وغیرہ۔ نوٹ: سوال فقط موضوع کے حوالے سے کیجئے گا اور خیال رہے کہ جو لکھا ہے سوال اسی میں سے ہو تا کہ موضوع کی شائستگی برقرار رہے۔ انشاء اللہ دوسری کلاس میں ہم مختلف Tool bar ، Menu bar اور Excel کی ونڈو کے بارے میں پڑھیں گے۔ وسلام Last edited by عرفان حیدر; 13-02-08 at 09:11 PM. |
|
|
|
| 12 قاری/قارئین نے عرفان حیدر کا شکریہ ادا کیا | arshad khan (13-11-08), کارتوس خان (26-08-08), چاند بابو (24-08-08), منتظمین (14-02-08), محمد یاسرعلی (02-09-08), محمدعدنان (14-02-08), Zullu230 (14-02-08), حنا (03-09-08), رضی (06-02-10), زبیر اسد (27-02-08), طارق راحیل (02-03-09), عبدالقدوس (15-02-08) |
| کمائي نے عرفان حیدر کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 14-02-08 | منتظمین | ایک بہت ہی ضروری موضوع کی طرف دھیان دیا گیا ہے۔ | 50 |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں خود بھی اپ سے Excel سیکھنا چاہوں گا۔ انشاءاللہ
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کیا یہ زیادہ بہتر نہ ہوتا اگر ہم انٹر فیس کے تعارف سے شروع کریں اور تصاویر بھی ساتھ ساتھ استعمال کرتے جائیں؟
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
|
|
#4 | |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سلام،
اقتباس:
اسکے بعد کی کلاسوں میں ہم تفصیل سے ہرایک آپشن پر گفتگو کرتے ہیں آفس کا کل کورس 36 کلاسوں پر مشتمل ہوتا ہے جس میں Word, PowerPoint,اور Excel شامل ہے۔ ہر کلاس میں جب میں اپنی بات ختم کرچکوں تو آخر میں سوال جواب کا دور چلتا ہے جس میں کلاس کے موضوع پر اگر کوئی سوال ہے تو گفتگو ہوتی ہے۔ چونکہ اس Excelکے موضوع پر کوئی کلاس موجود نہیں تھی لہذا مجھے ابتدا اسی سے کرنی پڑی وگرنا ہمیشہ ابتدا Word سے کی جاتی ہے۔ خیر میری دوسری کلاس کا انتظار کریں اور موضوع سے متعلق اگر کوئی سوال ہو تو وہ پوچھ سکتے ہیں۔ وسلام |
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,988
کمائي: 56,155
شکریہ: 3,011
1,428 مراسلہ میں 3,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
عرفان صاحب۔ آپ نے بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ مزید کا انتظار رہے گا۔
|
|
|
|
|
|
#6 | |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
والسلام |
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
عرفان بھائی بہت اچھا سلسلہ سٹارٹ کردیا ہے آپ نے
میں کافی عرصے سے سوچ رہا تھا کہ آفس کا کورس سٹارٹ کروںلیکن ٹائم نہیں ملا۔ اور ابھی فوٹو شاپ کا کورس بھی کروارہا ہوں خیر آپ کروائو یا میں کروائوں بات ایک ہی ہے اور اب مجھے اندازہ ہو رہا ہے کہ جتنا اچھا کورس آپ نے شروع کیا ہے شائد میں نہ کرواسکتا
__________________
![]() |
|
|
|
|
|
#8 | |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اقتباس:
حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ وسلام |
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
عرفان بھائی ایکسل کے بارے میں شروعات کرنے کا شکریہ
|
|
|
|
| عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا | عرفان حیدر (15-02-08) |
|
|
#10 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#11 |
|
Member
اجنبیتاریخ شمولیت: Feb 2008
مراسلات: 55
کمائي: 305
شکریہ: 28
24 مراسلہ میں 50 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت خوب عرفان حیدر بھائی کمال کی کلاس ہے اور بہت باکمال طریقے سے سمجھایا ہے آپ نے۔
|
|
|
|
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() |
عرفان بھائی ایکسل کے بارے میں شروعات کرنے کا شکریہ طریقہ بھی اچھا ہے ہم جیسے کو بھی ایکسل کا کچھ پتہ چل جائے گا
__________________
“جو لوگ دوسروں کے دلوں کو کانٹوں سے زخمی کرتے ہیں ان کے اپنے اندر کیکر اگے ہوئے ہوتے ہیں،وہ چاہے یا نہ چاہے ان کے وجود کو کانٹا ہی بننا ہوتا ہے-وہ پھول نہیں بن سکتے”- عمیرہ احمد |
|
|
|
|
|
#13 |
|
Member
اجنبی
|
شکر یہ مجھے ایکسل سیکھنے کا بہت شوک تھا جو کہ اب پورا ہو جائے گا
|
|
|
|
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() |
بہت ہی عمدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, excel, فوٹو, فرض, کمپیوٹر, کمال, پہچان, اللہ, استاد, بھائی, تعارف, تصاویر, جواب, سوال جواب, عدنان |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| قرآن Excel فائل {عربی متن + 3 اردو تراجم} | باذوق | قران پراجیکٹ (http://quran.pak.net) | 9 | 18-09-11 03:40 PM |
| Excel کی کلاس نمبر 2 (یوزر انٹر فیس اور کچھ اصلاحات) | عرفان حیدر | مائیکروسوفٹ ایکسل | 14 | 20-10-10 11:54 PM |
| BASIC INFORMATION Excel | wajee | آئیں کمپیوٹر سیکھیں | 0 | 27-02-09 11:11 PM |
| Portable_MS_Office_2003_Word-Excel.rar | wajee | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 1 | 24-02-09 01:30 PM |
| Excel Password Finder | Waheed Shahzad | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 2 | 24-02-09 12:50 PM |