| لائینکس کارنر لائنکس اور اس کے مسائل |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
اسلام علیکم دوستو !!!
لینکس کا ماحول یقیناً ونڈوز سے کافی مختلف ہے.. ونڈوز میں آپ کچھ بھی حذف کردیں آپ کو کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں ہے.. جبکہ لینکس میں معاملہ کچھ مختلف ہے.. لینکس میں آپ ایسا نہیں کرسکتے جب تک کہ آپ 'روٹ' نہ ہوں.. اور جنہیں 'روٹ' کا نہیں پتہ انہیں بتاتا چلوں کہ یہ وہ خیالی آدمی ہے جس کا یونکس سسٹمز پر پورا قبضہ اور کنٹرول ہے.. یعنی یہ بادشاہ آدمی ہے.. جب چاہے جو چاہے کرڈالے اسے کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں ہے.. تو جناب اگر آپ 'روٹ' نہیں ہیں تو آپ 'ہوم' ڈائریکٹری سے باہر صرف یوزر ہی ہیں مالک قطعی نہیں.. یعنی آپ صرف مال مواد دیکھ کر خوش ہوسکتے ہیں انہیں بدلنے یا حذف کرنے کا اختیار آپ کو بالکل بھی نہیں ہے.. اگر آپ ہر چیز کے مالک بننا چاہتے ہیں تو آپ کو بطور روٹ لاگ ان کرنا ہوگا.. بعض لینکس سسٹمز میں روٹ کا اکاؤنٹ بند ہوتا ہے جسے خود کھولنا پڑتا ہے.. جس پر ہم بعد میں سورج کی روشنی ڈالیں گے.. لیکن بہر صورت اگر آپ کو سسٹم کی فائلوں میں کچھ تبدیلیاں کرنی ہیں تو آپ کو لاگ آؤٹ کر کے اور سارا کام دھندا روک کے دوبارہ بطور روٹ لاگ ان کرنا ہوگا چاہے یہ کام کتنا ہی معمولی کیوں نہ ہو.. اس عمل سے بعض اوقات کافی کوفت ہوتی ہے.. لیکن ہم یہاں اس کا حل پیش کرنے جارہے ہیں.. اگرچہ یہ طریقہ ابنٹو کے لئے لکھا گیا ہے مگر اسے عریبین لینکس پر بھی کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تقریباً ہر ڈسٹرو کے لئے مفید ہے.. اگر آپ ابنٹو جو گنوم (Gnome) پر مبنی ہے استعمال کر رہے ہیں تو اپنے کیبورڈ سے Alt-F2 دبائیں اس سے رن کمانڈ کا ڈائیلاگ ظاہر ہوگا اس میں یہ لکھیں: کوڈ: تمام منتخب کیجیے gksudo nautilus اگر آپ کے بنٹو جو کے ڈی ای (KDE) پر مبنی ہے استعمال کر رہے ہیں تو اپنے کیبورڈ سے Alt-F2 دبائیں اور ظاہر ہونے والے ڈائیلاگ میں یہ لکھیں: کوڈ: تمام منتخب کیجیے kdesu konqueror اگر آپ ایکس ابنٹو جو ایکس فیس (XFCE) پر مبنی ہے استعمال کر رہے ہیں تو اپنے کیبورڈ سے Alt-F2 دبائین اور ظاہر ہونے والے ڈائیلاگ میں یہ لکھیں: کوڈ: تمام منتخب کیجیے gksudo thunar اس کے فوراً بعد ہی آپ سے پاس ورڈ طلب کیا جائے گا چنانچہ آپ اپنے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ لکھ دیں... لیکن سوال یہ ہے کہ اس عمل سے ہوگا کیا..؟؟ تو جناب ہوگا یہ کہ اس سے فوراً ہی ایک ونڈو کھل جائے گی جسے بجا طور پر ہم 'روٹ کی ونڈو' کہہ سکتے ہیں.. اب آپ اس ونڈو میں روٹ کے تمام تر حقوق رکھتے ہیں اور اس ونڈو میں رہتے ہوئے آپ جو بھی کریں گے آپ کو قطعی نہیں روکا جائے گا.. اور جیسے ہی آپ نے یہ ونڈو بند کی آپ واپس اپنی سابقہ حیثیت میں واپس آجائیں گے... اس کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو کسی قسم کی تبدیلی کرنے کے لئے اپنا سارا کام چھوڑ کر دوبارہ سے بطور 'روٹ' لاگ ان ہونے کی ضرورت نہیں ہے.. آپ فوراً ہی اپنے اکاؤنٹ میں رہتے ہوئے روٹ بن جاتے ہیں اور دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوفت سے بچ جاتے ہیں۔۔ بشکریہ اردو کوڈرز Last edited by عبدالقدوس; 11-10-08 at 10:34 PM. |
|
|
|
| کمائي نے اکرام کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 22-05-08 | منتظمین | لاءنکس پر ایک بہت ہی عمدہ مضمون لکھا ہے۔ | 100 |
|
|
#2 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مراسلات: 49
کمائي: 651
شکریہ: 79
16 مراسلہ میں 20 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
[IMG]khanzakik@gmail.com[/IMG]
Last edited by زبیر اسد; 19-05-08 at 05:18 AM. |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سلام
ویسے فیڈورا میں ٹرمینل کھولیں اور وہاں su لکھ کرانٹر کردیں، پاسورڈ دینے کے بعد آپ root بن جائیں گے۔ کام مکمل کرنے کے بعد exit لکھ کر باہر آجائیں۔ وسلام |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایک پرانے اور نئے ایڈمن میںیہ فرق ہوتا ہے کہ پرانا ہمیشہ su ہی کرتا ہے اور نیا کام کا آغاز ہی روٹ سے۔۔۔۔ جو کہ ایک بہت ہی خراب عادت سمجھی جاتی ہے۔
اپ نے بہت ہی عمدہ موضوع لکھا ہے۔۔ والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
| منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا | ابن جلال (11-10-08) |
|
|
#6 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مراسلات: 7
کمائي: 81
شکریہ: 0
4 مراسلہ میں 5 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اطلاعاً عرض ہے کہ یہ مضمون اکرام صاحب کا نہیں بلکہ میرا ہے..
جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے.. امید ہے اس اطلاع پر کوئی ناراض نہیں ہوگا.. واللہ الموفق |
|
|
|
| محمد علي مکي کا شکریہ ادا کیا گیا | عبدالقدوس (11-10-08) |
|
|
#7 | |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
اقتباس:
رکھنے کی کوشش کرگا نا
__________________
![]() http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا | محمدمبشرعلی (01-07-10), ابن جلال (11-10-08) |
|
|
#8 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مراسلات: 7
کمائي: 81
شکریہ: 0
4 مراسلہ میں 5 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
فیض یاب تو وہاں بھی ہوا جاسکتا تھا جہاں کا یہ مضمون ہے..!؟ حوالہ دینے میں صاحب کی شان میں کون سی کمی آجاتی..؟؟
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مراسلات: 7
کمائي: 81
شکریہ: 0
4 مراسلہ میں 5 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
روابط شامل کرنے میں کوئی مسئلہ ہے شاید.. ذاتی پیغام ہی رہ گیا ہے..
|
|
|
|
|
|
#12 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مکی بھائی اپ اکرام سے بات کیوں نہیں کرتے کہ حوالے کے بغیر کیوں پوسٹ کی۔ ہمارے پاس تو دن میں 500 سے 600 پوسٹ آتی ہے۔ ہم کس کس کا حوالہ تلاشتے پھریں۔
والسلام |
|
|
|
| منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا | ابن جلال (11-10-08) |
|
|
#13 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مراسلات: 7
کمائي: 81
شکریہ: 0
4 مراسلہ میں 5 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ قبلہ.. بہت ممنون..
|
|
|
|
|
|
#14 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مراسلات: 7
کمائي: 81
شکریہ: 0
4 مراسلہ میں 5 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
قبلہ آپ کی بات بجا ہے یہ کام نا ممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے.. مجھے بھی نہیں معلوم تھا.. کسی نے مجھے مطلع کیا تھا.. میں اپنی پوسٹس کی بابت بات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں باقی لوگ اپنی جانیں..
|
|
|
|
| محمد علي مکي کا شکریہ ادا کیا گیا | ابن جلال (11-10-08) |
|
|
#15 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اپ نے بجا فرمایا ہے۔ ایک بڑا فورم ہونے کے اگر فوائد ہیں تو کچھ نقصانات بھی ہوتے ہیں جن میں ایسی باتوں کو وقوع پذیر ہونا ممکن ہوتا ہے۔ عبدالقدوس نے پہلے ہی مسلہ کا تدارک کر دیا ہے۔ اگر اپ پھر بھی کہتے ہیں تو ہم موضوع ہی خذف کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
ہم اپکے پہلے لگائے ہوئے داغ ہی ابھی تک نہیں دھو پائے۔۔۔۔۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| com, gmail, php, فورم, پوسٹ, پاسورڈ, ونڈوز, لوگ, مکمل, ممکن, معلوم, آدمی, الزام, انتظامیہ, اردو, اسلام, استاد, بھائی, جواب, حل, خوش, شخص, عبدالقدوس, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ہم لوٹ آئےہیں | سام | گپ شپ | 16 | 01-08-11 07:16 AM |
| سیالکوٹ میں قتل ہونے والے بھائی ڈاکو نہیں تھے، انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش | گلاب خان | خبریں | 4 | 02-09-10 01:37 PM |
| کوئی گاہک لوٹ جائے یہ ممکن ہی نہیں | The Great | مزاحیہ شاعری | 7 | 28-09-09 10:59 AM |
| ریموٹ کنٹرول داؤائیں | میاں شاہد | شعبہ طب | 0 | 08-05-08 04:08 AM |
| زمبابوے میں سب سے بڑا نوٹ 10 ملین ڈالر | شیخ ہمدان | خبریں | 3 | 21-01-08 06:17 PM |