واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > کمپیوٹر کی باتیں > لائینکس کارنر



لائینکس کارنر لائنکس اور اس کے مسائل


لینکس میں فوراً روٹ بننے کا طریقہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-04-08, 09:21 AM  
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 41
مراسلات: 254
کمائي: 2,111
شکریہ: 5
103 مراسلہ میں 205 بارشکریہ ادا کیا گیا
اکرام کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں اکرام کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default لینکس میں فوراً روٹ بننے کا طریقہ

اسلام علیکم دوستو !!!


لینکس کا ماحول یقیناً ونڈوز سے کافی مختلف ہے.. ونڈوز میں آپ کچھ بھی حذف کردیں آپ کو کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں ہے.. جبکہ لینکس میں معاملہ کچھ مختلف ہے.. لینکس میں آپ ایسا نہیں کرسکتے جب تک کہ آپ 'روٹ' نہ ہوں.. اور جنہیں 'روٹ' کا نہیں پتہ انہیں بتاتا چلوں کہ یہ وہ خیالی آدمی ہے جس کا یونکس سسٹمز پر پورا قبضہ اور کنٹرول ہے.. یعنی یہ بادشاہ آدمی ہے.. جب چاہے جو چاہے کرڈالے اسے کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں ہے..

تو جناب اگر آپ 'روٹ' نہیں ہیں تو آپ 'ہوم' ڈائریکٹری سے باہر صرف یوزر ہی ہیں مالک قطعی نہیں.. یعنی آپ صرف مال مواد دیکھ کر خوش ہوسکتے ہیں انہیں بدلنے یا حذف کرنے کا اختیار آپ کو بالکل بھی نہیں ہے.. اگر آپ ہر چیز کے مالک بننا چاہتے ہیں تو آپ کو بطور روٹ لاگ ان کرنا ہوگا.. بعض لینکس سسٹمز میں روٹ کا اکاؤنٹ بند ہوتا ہے جسے خود کھولنا پڑتا ہے.. جس پر ہم بعد میں سورج کی روشنی ڈالیں گے..

لیکن بہر صورت اگر آپ کو سسٹم کی فائلوں میں کچھ تبدیلیاں کرنی ہیں تو آپ کو لاگ آؤٹ کر کے اور سارا کام دھندا روک کے دوبارہ بطور روٹ لاگ ان کرنا ہوگا چاہے یہ کام کتنا ہی معمولی کیوں نہ ہو.. اس عمل سے بعض اوقات کافی کوفت ہوتی ہے.. لیکن ہم یہاں اس کا حل پیش کرنے جارہے ہیں.. اگرچہ یہ طریقہ ابنٹو کے لئے لکھا گیا ہے مگر اسے عریبین لینکس پر بھی کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تقریباً ہر ڈسٹرو کے لئے مفید ہے..

اگر آپ ابنٹو جو گنوم (Gnome) پر مبنی ہے استعمال کر رہے ہیں تو اپنے کیبورڈ سے Alt-F2 دبائیں اس سے رن کمانڈ کا ڈائیلاگ ظاہر ہوگا اس میں یہ لکھیں:

کوڈ: تمام منتخب کیجیے
gksudo nautilus



اگر آپ کے بنٹو جو کے ڈی ای (KDE) پر مبنی ہے استعمال کر رہے ہیں تو اپنے کیبورڈ سے Alt-F2 دبائیں اور ظاہر ہونے والے ڈائیلاگ میں یہ لکھیں:

کوڈ: تمام منتخب کیجیے
kdesu konqueror



اگر آپ ایکس ابنٹو جو ایکس فیس (XFCE) پر مبنی ہے استعمال کر رہے ہیں تو اپنے کیبورڈ سے Alt-F2 دبائین اور ظاہر ہونے والے ڈائیلاگ میں یہ لکھیں:

کوڈ: تمام منتخب کیجیے
gksudo thunar



اس کے فوراً بعد ہی آپ سے پاس ورڈ طلب کیا جائے گا چنانچہ آپ اپنے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ لکھ دیں... لیکن سوال یہ ہے کہ اس عمل سے ہوگا کیا..؟؟

تو جناب ہوگا یہ کہ اس سے فوراً ہی ایک ونڈو کھل جائے گی جسے بجا طور پر ہم 'روٹ کی ونڈو' کہہ سکتے ہیں.. اب آپ اس ونڈو میں روٹ کے تمام تر حقوق رکھتے ہیں اور اس ونڈو میں رہتے ہوئے آپ جو بھی کریں گے آپ کو قطعی نہیں روکا جائے گا.. اور جیسے ہی آپ نے یہ ونڈو بند کی آپ واپس اپنی سابقہ حیثیت میں واپس آجائیں گے...

اس کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو کسی قسم کی تبدیلی کرنے کے لئے اپنا سارا کام چھوڑ کر دوبارہ سے بطور 'روٹ' لاگ ان ہونے کی ضرورت نہیں ہے.. آپ فوراً ہی اپنے اکاؤنٹ میں رہتے ہوئے روٹ بن جاتے ہیں اور دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوفت سے بچ جاتے ہیں۔۔

بشکریہ
اردو کوڈرز

Last edited by عبدالقدوس; 11-10-08 at 10:34 PM.
اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے اکرام کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (13-02-10), منتظمین (22-05-08), محمدمبشرعلی (01-07-10), ابو کاشان (22-05-08), ابن جلال (11-10-08), زبیر اسد (19-05-08)
کمائي نے اکرام کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
22-05-08 منتظمین لاءنکس پر ایک بہت ہی عمدہ مضمون لکھا ہے۔ 100
پرانا 12-10-08, 03:26 AM   #16
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مراسلات: 7
کمائي: 81
شکریہ: 0
4 مراسلہ میں 5 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: لینکس میں فوراً روٹ بننے کا طریقہ

یہ بات درست ہے.. ایک بڑے فورم میں انتظامیہ کیا کیا دیکھتی پھرے گی..!! لیکن سابقہ واقعے میں اور اس واقعے میں بڑا فرق ہے.. سابقہ واقعے میں انتظامیہ کا ایک شخص ملوث تھا سو الزام فورم پر تھا.. اس واقعے میں فورم کا ایک رکن ملوث ہے چنانچہ الزام صرف رکن پر ہے فورم پر قطعی نہیں.. آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس سے فورم پر کوئی حرف آتا ہو.. چنانچہ میں نہیں سمجھتا کہ میں نے آپ کو کسی قسم کا کوئی 'داغ' دیا ہے، ہاں آپ کچھ بھی سوچنے میں آزاد ہیں لیکن میں کبھی بھی اس بات کا قائل نہیں ہوسکتا کہ محنت کوئی کرے اور کریڈٹ کوئی اور لے جائے..

موضوع حذف نہ کریں.. یہ اب بہت اچھا لگ رہا ہے..
محمد علي مکي آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمد علي مکي کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (12-10-08)
پرانا 13-10-08, 11:31 AM   #17
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 41
مراسلات: 254
کمائي: 2,111
شکریہ: 5
103 مراسلہ میں 205 بارشکریہ ادا کیا گیا
اکرام کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں اکرام کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: لینکس میں فوراً روٹ بننے کا طریقہ

اسلام علیکم دوستو !!!
جناب استاد محترم مکی بھائی بھائی جن سے میں نے بہت کچھ سکھا ۔ان سے صرف اتنی عرض کرنی تھی کے میں پہلے تو معافی چاہتا ہو ں کے میں جلدی میں مکی بھیا کا حوالہ نہیں دے سکا ۔ اگر آپ لو گو!! دیکھے تو اسی لینکس کارنر میں ایک مضمبون ایم بی آر ری لوڈ کرنا لینکس کو ڈیلیٹ کر نے کے بعد میں نے طلہ بھائی کا ذکر کیا ہے کے یہ ٹپ ان کی ہے اور اس میں کچھ میرا تجربہ بھی شامل ہے ۔
میں تو صرف اتنا چاہتا ہوں کے علم عام ہو اور لینکس بھی عام ہو ۔جیسا کے مکی بھائی بھی چاہتے ہیں ۔
کیون کے جب میں اس فورم پر آیا تھا تو لینکس پر کوئی مضمبون نہیں تھا ۔میں نے ہی ابتدا کی تھی ۔اور اب بھی جب کبھی مجھ لینکس کے مطالق کوئی چیز ملتی ہے تو میں فورم میں ضرور شئیر کرتاہو۔یہ تو مکی بھائی کا بھی مشن ہے کے لینکس عام ہو اور ہم وانڈوز سے جان چھوڑا لیں ۔امید ہے مکی بھائی کے ساتھ ساتھ فورم کے باقی دوستو !! کو بھی پتا چل جائے گا کے میرا نیک ہی مقصد ہے ۔
اور میں پھر مکی بھائی کا شکر گزا ہو کے انھوں نے میری غلطی بتائی ۔
اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے اکرام کا شکریہ ادا کیا
محمدمبشرعلی (01-07-10), عبدالقدوس (13-10-08)
پرانا 21-02-09, 10:20 PM   #18
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 16
کمائي: 250
شکریہ: 1
6 مراسلہ میں 11 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: لینکس میں فوراً روٹ بننے کا طریقہ

جس کا بھی ٹھریڈ ہے اس سے کیا غرض
صرف اپنا کام ھونا چاھیے
محمد ساجد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
com, gmail, php, فورم, پوسٹ, پاسورڈ, ونڈوز, لوگ, مکمل, ممکن, معلوم, آدمی, الزام, انتظامیہ, اردو, اسلام, استاد, بھائی, جواب, حل, خوش, شخص, عبدالقدوس, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہم لوٹ آئےہیں سام گپ شپ 16 01-08-11 07:16 AM
سیالکوٹ میں قتل ہونے والے بھائی ڈاکو نہیں تھے، انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش گلاب خان خبریں 4 02-09-10 01:37 PM
کوئی گاہک لوٹ جائے یہ ممکن ہی نہیں The Great مزاحیہ شاعری 7 28-09-09 10:59 AM
ریموٹ کنٹرول داؤائیں میاں شاہد شعبہ طب 0 08-05-08 04:08 AM
زمبابوے میں سب سے بڑا نوٹ 10 ملین ڈالر شیخ ہمدان خبریں 3 21-01-08 06:17 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:15 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger