|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2007
مراسلات: 1,075
کمائي: 24,208
شکریہ: 698
613 مراسلہ میں 1,502 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایک سمندری طوفان کے نتیجے میں تین مسافر ایک ایسے جزیرے پر جا پہنچے جہاں کھانے پینے کے لیے تو پھل اور دیگر اشیاء موجود تھیں مگر وہ خود باقی دنیا سے بالکل کٹ گئے تھے۔ ایک دن وہ تینوں چلتے پھرتے ایک نئ جگہ جا نکلے تو انہیں وہاں ایک بوتل پڑی نظر آئی۔ ڈھکن کھولے تو بوتل میں سے ایک جن برآمد ہوا اور کہنے لگا۔
" کیا حکم ہے میرے آقا میں صرف تین خواہشات پوری کرسکتا ہوں چونکہ آپ تینوں نے مجھ کو اس بوتل سے رہائی دلوائی ہے اس لیے تینوں کی ایک ایک خواہش پوری ہوگی۔ اب اپنی اپنی خواہش بتائیں۔" ایک نے ہمت کرکے کہا۔ " مجھے میرے بیوی بچے بہت یاد آرہے ہیں اس لیے مجھے ان کے پاس لے چلو۔" جن نے منتر پڑھا اور پہلا آدمی غائب ہوگیا۔ دوسرے نے کہا۔" مجھے اپنے ماں باپ اور بھائی بہنوں کی بہت یاد آرہی ہے مجھے ان کے پاس پہنچادو۔" جن نے منتر پڑھا اور دوسرا آدمی بھی غائب ہوگیا۔ تیسرے آدمی نے لاپروائی سے کہا۔" نہ تو میرے ماں باپ زندہ ہیں اور نہ ہی میری بیوی بچوں سے کبھی بنتی ہے۔ میں یہاں زیادہ خوش ہوں لیکن اب بہت اکیلا پن محسوس کر رہا ہوں اس لیے ان دونوں آدمیوں کو واپس یہاں پہنچاؤ۔" جن نے چھو منتر کیا اور دونوں وہاں واپس موجود پہنچ گئے اور جن غائب ہوگیا۔ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 10,544
کمائي: 188,945
شکریہ: 9,539
7,566 مراسلہ میں 15,520 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|