|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2007
مراسلات: 1,075
کمائي: 24,208
شکریہ: 698
613 مراسلہ میں 1,502 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
وہائٹ ہاؤس میں ٹیلفون کی گھنٹی بجی ۔ صدر بش نے فون اٹھایا تو دوسری طرف سے آواز آئی ۔
“ہیلو مسٹر بش ! میں کیکر سنگھ ، امرتسر ضلع خالصتان سے بات کر رہا ہوں۔ تمھیں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے تمھارے ملک کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیا ہے“ بش نے مسکراتے ہوئے کہا “ اچھی خبر ہے کیکر سنگھ ! لیکن کیا بتاؤ گے کہ تمھارے پاس کتنی فورس ہے “؟؟ “میرے حساب سے میں، میرے دو بھائی ، ہمارا باپو، میرے پنڈ کے لوگ اور کچھ اور سردار کل ملا کر 80 جوان ہیں“ کیکر سنگھ نے فون پر جواب دیا “اچھا مسٹر سنگھ ! “ یہ بتاؤ تمھارے پاس اسلحہ کتنا ہے “ بش نے پوچھا “اوئے ہمارے پاس 80 کرپانیں ہیں، وائے گرو نال ہر کسی کے پاس اپنی دونالی بندوق ہے اور 10 ٹریکٹر ، 8 ٹرالیاں اور اسکے ساتھ ساتھ ایک بلڈوزر بھی ہے پنڈ والوں کے پاس “ “دیکھو مسٹر سنگھ !ہمارے پاس دنیا کے طاقتور ترین جنگی جہاز ہیں، مضبوط ترین ٹینکس ہیں اور بھی لاکھوں کی تعداد میں، ایٹم بم بھی سینکڑوں کی تعداد میں ہیں“ تم ہمارا مقابلہ کیسے کرو گے ؟؟ “ویٹ اک منٹ ! “ سردار خاموش ہوا۔۔۔ تھوڑی دیر بعد بولا “اوئے کوئی پرواہ نہیں، ہمارا اعلانِ جنگ برقرار ہے “ “لیکن دیکھو تمھارے پاس صرف 80 جوان ہیں۔ جبکہ میرے پاس 10 لاکھ فوج ہے اور صرف میرے ایک اشارے کی منتظر ہے۔۔۔ پھر سوچ لو “ بش نے کہا “ اچھا مجھے ایک منٹ دو “ سردار نے پھر کسی سے مشورہ کیا اور پھر فون پر بولا “ مسٹر بش ! میں اپنا اعلانِ جنگ واپس لیتا ہوں۔ ہمیں آپ سے جنگ نہیںکرنا “ “ اچھی بات ہے مسٹر سنگھ ! میں آپکے فیصلے کی داد دیتا ہوں۔ لیکن یہ بتاؤ کہ تم نے جنگ سے باز رہنے کا فیصلہ کیسے کیا “ بش نے استفسار کیا ّ“دراصل بات یہ ہے “ سردار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا “ کہ ہمارے پنڈ میں 10 لاکھ جنگی قیدیوں کو رکھنے کے لیے کوئی جیل نہیں ہے “ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| لوگ, مقابلہ, ایٹم بم, بھائی, جیل, جواب, خلاف, خبر, سردار, طاقتور, صدر, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|