واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاک۔نیٹ پراجیکٹس > قران پراجیکٹ (http://quran.pak.net)



قران پراجیکٹ (http://quran.pak.net) قران پراجیکٹ http://quran.pak.net/


متفق علیہ ترجمہ پارہ 7

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-08-09, 10:16 AM   #1
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,776
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default متفق علیہ ترجمہ پارہ 7

متفق علیہ ترجمہ پارہ 7

صفحہ نمبر 285

اللہ کے نام سے جو بہت مہربان، رحم کرنے والا ہے-


اور جب وہ سُنتے ہیں جو رسول کی طرف نازل کیا گیا، تو دیکھے کہ انکی آنکھیں آنسوئوں سے بہہ پڑتی ہیں (اُبل پڑتی ہیں)
اس وجہ سے کہ اُنہوں نے حق کو پہچان لیا، وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے، پس ہمیں گواہوں (ایمان لانے والوں) کے ساتھ لکھ لے۔
اور ہم کو کیا ہوا کہ ہم ایمان نہ لائیں اللہ پر اور اس حق پر جو ہمارے پاس آیا، اور ہم طمع رکھتے ہیں کہ ہمیں داخل کرے
ہمارا رب نیک لوگوں کے ساتھ۔ پس جو اُنہوں نے کہا اس کے بدلے اللہ نے اُنہیں باغات دیئے
جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں وہ اُن میں ہمیشہ رہیں گے، اور یہ نیکوکاروں کی جزا ہے۔
اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا، یہی لوگ دوزخ والے ہیں۔ اے وہ لوگو! جو



صفحہ نمبر 286

ایمان لائے۔ پاکیزہ چیزیں جو اللہ نے تمہارے لئے حلال کیں وہ حرام نہ ٹھہرائو، اور حد سے نہ بڑھو، بیشک اللہ نہیں
پسند کرتا حد سے بڑھنے والوں کو۔ اور جو اللہ نے تمہیں دیا ہے اس میں حلال اور پاکیزہ کھائو اور اللہ سے ڈرو
وہ جس کو تم مانتے ہو۔ اللہ تمہارا مواخذہ نہیں کرتا (نہیں پکڑتا) تمہاری بے ہُودہ قسموں پر
لیکن تمہارا مواخذہ کرتا ہے (پکڑتا ہے) جس قسم کو تم نے مضبوط باندھا (پختہ قسم پر) سو اس کا کفّارہ دس محتاجوں کو کھانا کھلانا ہے
اوسط (درجہ) کا، جو تم اپنے گھر والوں‌کو کھلاتے ہو، یا انہیں کپڑے پہنانا، یا ایک گردن (غلام) آزاد کرنا، پس جو
یہ نہ پائے وہ تین دن روزے رکھے، یہ تمہاری قسموں کا کفّارہ ہے۔ جب تم قسم کھائو۔ اور



صفحہ نمبر 287


اپنی قسموں کی حفاظت کرو، اسی طرح اللہ تمہارے لئے اپنے احکام بیان کرتا ہے تاکہ تم شُکر کرو۔
اے ایمان والو! اس کے سوا نہیں کہ شراب، جؤا اور بُت اور پانسے (فال کے تِیر) ناپاک ہیں
شیطانی کام ہیں، سو ان سے بچو تاکہ تم فلاح (کامیابی اور نجات) پائو۔ اس کے سوا نہیں کہ شیطان چاہتا ہے
کہ وہ تمہارے درمیان شراب اور جُوئے سے دشمنی ڈالے، اور تمہیں روکے
اللہ کی یاد سے، پس کیا تم باز آئو گے ؟ اور تم اطاعت کرو اللہ کی اور
رسول کی، اور بچتے رہو، پھر اگر تم پھر جائو گے تو جان لو کہ ہمارے رسول کے ذمّے صِرف
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابو عمار کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 26-08-09, 09:35 AM   #2
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,776
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صفحہ نمبر 288


کھول کر (واضح طور پر) پہنچا دینا ہے۔ جو لوگ ایمان لائے اور اُنہوں نے نیک عمل کئے اُن پر اس میں کوئی گناہ نہیں جو
وہ کھا چکے جبکہ (آئندہ) انہوں نے پرہیز کیا اور ایمان لائے اور نیک عمل کئے، پھر وہ ڈرے اور ایمان لائے، پھر
وہ ڈرے اور انہوں نے نیکوکاری کی، اور اللہ نیکوکاروں کو دوست رکھتا ہے۔ اے ایمان والو! اللہ تمہیں ضرور آزمائے گا
کسی قدر (اُس) شکار سے جس تک تمہارے ہاتھ اور تمہارے نیزے پہنچتے ہیں تاکہ اللہ معلوم کرلے کون اس سے بِن دیکھے ڈرتا ہے،
سو اس کے بعد جس نے زیادتی کی اس کے لئے دردناک عذاب ہے۔ اے ایمان والو! نہ مارو
شکار جب تم حالتِ احرام میں ہو، اور تم میں سے جو اس کو جان بُوجھ کر مارے تو جو وہ مارے اس کے برابر بدلہ ہے



صفحہ نمبر 289


مویشیوں میں سے جس کا تم میں سے دو معتبر فیصلہ کریں، خانہ کعبہ نیاز پہنچائے یا (اس کا) کفّارہ ہے کھانا
چند محتاجوں کا، یا اس کے برابر روزے رکھنا، تاکہ وہ اپنے کئے کی سزا چکھے، اللہ نے معاف کیا جو
پہلے ہوچکا اور جو پھر کرے تو اللہ اس سے بدلہ لے گا، اور اللہ غالب بدلہ لینے والا ہے۔ تمہارے لئے حلال کیا گیا
دریا کا شکار اور اس کا کھانا تمہارے فائدہ کے لئے ہے، اور مسافروں کے لئے اور تم پر خشکی (جنگل) کا شکار حرام کیا گیا جب تک
تم حالتِ احرام میں ہو۔ اور اللہ سے ڈرو، جس کی طرف تم جمع کئے جائو گے۔ اللہ نے بنایا کعبہ
احترام والا گھر، لوگوں کے لئے قیام کا باعث، اور حرمت والے مہینے اور قربانی اور گلے میں پٹہ (قربانی کی علامت) پڑے ہوئے جانور۔



صفحہ نمبر 290


یہ اس لئے ہے تاکہ تم جان لو کہ اللہ کے لئے ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو زمین میں ہے، اور یہ کہ
اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔ جان لو کہ اللہ سخت عذاب دینے والا ہے، اور یہ کہ اللہ
بخشنے والا مہربان ہے۔ رسول کے ذمّے صرف (پیغام) پہنچا دینا ہے، اور اللہ جانتا ہے جو تم ظاہر کرتے ہو، اور جو
تم چھپاتے ہو۔ کہدیجئے! برابر نہیں ناپاک اور پاک، خواہ تمہیں ناپاک کی کثرت اچھی لگے
سو اے عقل والو! اللہ سے ڈرو تاکہ تم فلاح (کامیابی اور نجات) پائو۔ اے ایمان والو! نہ پوچھو
ان چیزوں کے متعلق جو تمہارے لئے ظاہر کی جائیں تو تمہیں بُری لگیں، اور اگر اُن کے متعلق (ایسے وقت) پوچھو گے جب قرآن نازل کیا جا رہا ہے
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابو عمار کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
پہچان, قرآن, لوگ, مواخذہ, معلوم, ایمان, اللہ, دوست, عقل, صفحہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:37 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger