|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,616
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
گل ہوئی جاتی ہے افسردہ، سُلگتی ہوئی شام
دُھل کے نکلے گی ابھی چشمہء مہتاب سے رات اور مشتاق نگاہوں کی سنی جائیگی اور ان ہاتھوں سے مَس ہونگے یہ ترسے ہوئے ہات آج پھر حُسنِ دلآرا کی وہی دھج ہوگی وہی خوابیدہ سی آنکھیں، وہی کاجل کی لکیر رنگِ رُخسار پہ ہلکا سا وہ غازے کا غُبار صندلی ہاتھ پہ دُھندلی سی حنا کی تحریر اپنے افکار کی، اشعار کی دنیا ہے یہی جانِ مضمون ہے یہی، شاہدِ معنٰی ہے یہی آج تک سرخ و سیہ صدیوں کے سائے تلے آدم و حوا کی اولاد پہ کیا گذری ہے؟ موت اور زیست کی روزانہ صف آرائی میں ہم پہ کیا گذرے گی، اجداد پہ کیا گذری ہے؟ ان دمکتے ہوئے شہروں کی فراواں مخلوق کیوں فقط مرنے کی حسرت میں جیا کرتی ہے؟ یہ حسیں کھیت، پھٹا پڑتا ہے جو بن جن کا کس لئے ان میں فقط بھوک اُگا کرتی ہے؟ یہ ہر اک سمت پُر اسرار کڑی دیواریں جل بجھے جن میں ہزاروں کی جوانی کے چراغ یہ ہر اک گام پر ان خوابوں کی مقتل گاہیں جن کے پرتَو سے چراغاں ہیں ہزاروں کے دماغ یہ بھی ہیں، ایسے کئی اور بھی مضموں ہونگے اپنا موضوعِ سُخن ان کے سوا اور نہیں طبع شاعر کا وطن ان کے سوا اور نہیں (فیض احمد فیض
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
|
|
|
|
| wajee کا شکریہ ادا کیا گیا | نیلم خان (26-10-10) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 8,482
کمائي: 264,235
شکریہ: 397
5,333 مراسلہ میں 12,158 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہ ہر اک گام پر ان خوابوں کی مقتل گاہیں
جن کے پرتَو سے چراغاں ہیں ہزاروں کے دماغ بہت اچھی شاعری ہے
__________________
![]() |
|
|
|
| زارا کا شکریہ ادا کیا گیا | نیلم خان (26-10-10) |
![]() |
| Tags |
| ہیں،, فیض, فقط, گی, گی،, پہ, وطن, نکلے, مشتاق, ابھی, احمد, اشعار, بھوک, جاتی, حُسنِ, حوا, حنا, حسرت, دنیا, زیست, سنی, سمت, شاعر, صف, صدیوں |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پاکستانی فنکاروں سے کام نہ لیں ورنہ سختی سے نمٹیں گے، شیوسینا کی بھارتی چینلز اور پروڈیوسرز کو دھمکی | گلاب خان | خبریں | 0 | 21-02-11 07:52 AM |
| Swine Flu سوائن فلو‘‘ آخر ہے کیا؟ یہ بیماری کہاں سے آتی ہے اور کیسے پھیلتی ہے؟ | Real_Light | شعبہ طب | 3 | 03-05-09 01:52 PM |
| سڈنی ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام،تاریخ بدلنے کے بھارتی کے بھارتی دعوے کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے | عبدالقدوس | کھیل اور کھلاڑی | 0 | 07-01-08 09:30 AM |
| واضح شکست دیکھ کر بینظیر پھرن لیگ کی کشتی میں سوار ہونا چاہتی ہیں،پرویز الٰہی | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-12-07 09:46 AM |
| جنرل پرویز ڈوبتی کشتی میں سوار ہیں، جسٹس وجیہہ | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 21-11-07 09:29 AM |