واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شعر و شاعری > فیض احمد فیض



فیض احمد فیض فیض احمد فیض


مرے ھمدم ، مرے دوست

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-02-10, 12:48 PM   #1
Senior Member
 
Wahid Mahmood's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Dil ky As Pa'as
مراسلات: 335
کمائي: 6,894
شکریہ: 879
243 مراسلہ میں 641 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default مرے ھمدم ، مرے دوست

مرے ھمدم ، مرے دوست

گر مجھے اس کا یقین ھو مرے ھمدم ، مرے دوست
گر مجھے اس کا یقین ھو کہ ِترے دل کی تھکن
تیری آنکھوں کی اداسی ، ترے سینے کی جلن
میری دل جوئی ، مرے پیار سے مٹ جائے گی
گر مرا حرفِ تسلّی وہ دوا ھو جس سے
جی اٹھے پھر ترا اجڑا ھوا بے نور دماغ
تیری پیشانی سے دھل جائیں یہ تذلیل کے داغ
تیری بیمار جوانی کو شفا ھو جائے

گر مجھے اس کا یقین ھو مرے ھمدم ، مرے دوست
روز و شب ، شام و سحر
میں تجھے بہلاتا رھوں
میں تجھے گیت سناتا رھوں
ھلکے ، شیریں
آبشاروں کے
بہاروں کے ،
چمن زاروں کے گیت
آمدِ صبح کے ،
مہتاب کے ،
سیّاروں کے گیت
تجھ سے میں حسن و محبت کی
حکایات کہوں

کیسے مغرور حسیناؤں کے برفاب سے جسم
گرم ھاتھوں کی حرارت میں پگھل جاتے ھیں
کیسے اک چہرے کے ٹھہرے ھوئے مانوس نقوش
دیکھتے دیکھتے یک لخت بدل جاتے ھیں
کس طرح عارضِ محبوب کا شفّاف بلور
یک بیک بادہِ احمر سے دہک جاتا ھے
کیسے گلچیں کے لئے جھکتی ھے خود شاخِ گلاب
کس طرح رات کا ایوان مہک جاتا ھے

یونہی گاتا رھوں ، گاتا رھوں تیری خاطر
گیت ُبنتا رھوں، بیٹھا رھوں تیری خاطر
پر مرے گیت ترے دکھ کا ُمداوا ھی نہیں
نغمہ جرّاح نہیں، مونس و غم خوار سہی
گیت نشتر تو نہیں ، مرھم ِ آزار سہی
تیرے آزار کا چارہ نہیں،
نشتر کے سوا
اور یہ سفّاک مسیحا
مرے قضے میں نہیں
اس جہاں کے کسی ذی روح کے قبضے میں نہیں
ھاں مگر تیرے سوا ،
تیرے سوا ،
تیرے سوا
فیض احمد فیض

یہ غزل ٹینا ثانی نے گائی ھے
Wahid Mahmood آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے Wahid Mahmood کا شکریہ ادا کیا
Farrukh (09-02-12), Miss Khan (30-09-11), shafresha (28-02-10), ھارون اعظم (28-02-10), نیلم خان (26-10-10), نبیل خان (30-09-11), عارف اقبال (12-03-10)
پرانا 28-02-10, 04:24 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,171
کمائي: 167,166
شکریہ: 9,674
7,366 مراسلہ میں 22,057 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر غزل کا لنک بھی لگا دیں تو کیا بات ہے۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (26-10-10), نبیل خان (30-09-11), Wahid Mahmood (01-03-10)
پرانا 28-02-10, 04:42 PM   #3
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,141
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ٹینا ثانی نے اس نظم کا حق ادا کردیا ہے!
شئیرنگ کا شکریہ!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (26-10-10), Wahid Mahmood (01-03-10)
پرانا 26-10-10, 11:40 AM   #4
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 8,482
کمائي: 264,224
شکریہ: 397
5,332 مراسلہ میں 12,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی غزل ہے

شکریہ
زارا آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (26-10-10), نیلم خان (26-10-10), نبیل خان (30-09-11)
پرانا 26-10-10, 02:42 PM   #5
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 554,689
شکریہ: 25,087
10,146 مراسلہ میں 37,531 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شئیرنگ ہے ۔


اور اس کے ساتھ ساتھ زارا کو اپنی پوسٹس کی پہلی سنچری مبارک ہو

Last edited by نیلم خان; 26-10-10 at 02:52 PM.
نیلم خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (30-09-11)
پرانا 30-09-11, 02:20 AM   #6
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 1,330
کمائي: 12,933
شکریہ: 2,279
779 مراسلہ میں 1,708 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خوبصورت نظم
شکریہ جی
Miss Khan آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
Miss Khan کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (30-09-11)
پرانا 30-09-11, 06:26 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 1,867
کمائي: 22,229
شکریہ: 6,378
1,335 مراسلہ میں 3,031 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خوبصورت غزل ہے
شئیرنگ کا شکریہ
نبیل خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 30-09-11, 07:36 AM   #8
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,433
شکریہ: 50,033
10,117 مراسلہ میں 31,996 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Miss Khan مراسلہ دیکھیں
خوبصورت نظم
شکریہ جی
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نبیل خان مراسلہ دیکھیں
خوبصورت غزل ہے
شئیرنگ کا شکریہ
پہلے اس بات کا فیصلہ کرو یہ کہ غزل ہے یا نظم ہے
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 30-09-11, 06:34 PM   #9
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 1,330
کمائي: 12,933
شکریہ: 2,279
779 مراسلہ میں 1,708 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

nazm hai janab, is leye mein ne Nazm likha kyon k aik do ne Ghazal kaha tha!
Miss Khan آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, ھو, یقین, چہرے, محبت, مرا, احمد, بیک, بے, بدل, تجھے, جہاں, جائیں, جائے, حرفِ, حسن, خود, دوست, دل, روح, رات, شام, شب, غزل, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومت کا دوست نہیں پاکستان دوست کا کردار ادا کررہا ہوں، نواز شریف گلاب خان خبریں 1 27-12-10 04:59 AM
ایک دوست نے فخر سے اپنے دوست سے پوچھا The Great قہقہے ہی قہقے 2 12-10-09 12:03 PM
سچا دوست حضرت بنگش عمومی بحث 2 03-09-09 03:34 AM
دوست حنا اخلاق و آداب 1 10-11-08 11:34 PM
میرے دوست سیپ میری ڈائری 5 31-10-08 02:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:39 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger