واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > فیشن اور بیوٹی ٹپس



فیشن اور بیوٹی ٹپس فیشن اور بیوٹی ٹپس


کیا آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتی ہیں؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-08, 07:06 PM   #1
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 8,547
کمائي: 934,143
شکریہ: 4,411
5,329 مراسلہ میں 13,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
Smile کیا آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتی ہیں؟

کیا آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتی ہیں؟


Assalam-o-Allykom Wrt wbrkt
ایک امریکی محقق کے مطابق بھرپور ناشتہ وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
اس تحقیق میں ان فربہ خواتین پر بہتر اثر پڑا جنہیں ان کی روزانہ کھائی جانے والی کیلوریز میں سے نصف ناشتہ میں دی گئیں جبکہ اس کے مقابلے میں ناشتہ میں کم کیلوریز لینے والی خواتین بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکیں۔

امریکی محقق ڈاکٹر ڈینیئلا جاکوبووچ نے سان فرانسسکو میں ایک کانفرنس میں بتایا کہ کم مقدار میں کیا جانے والا ناشتہ اشتہا انگیز ہوتا ہے۔ ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر ڈینیئلا کے مطابق اس تحقیق میں چھیالیس فربہ اور جسمانی طور پر غیر متحرک خواتین نے حصہ لیا اور تحقیق کے دوران ناشتے کا کم کاربوہائیڈریٹ والی خوراک کے اثر سے موازنہ کیا گیا۔

اس کم کاربوہائیڈریٹ والی خوراک میں روزانہ ایک ہزار پچاسی کیلوریز لی جاتی تھیں اور اس خوراک میں شامل ناشتے میں صرف دو سو نوے کیلوریز شامل ہوتی تھیں۔ اس کے برعکس ڈاکٹر ڈینیئلا کے ’بھرپور ناشتے‘ والی خوراک میں ایک ہزار دو سو چالیس کیلوریز تھیں لیکن ان میں سے چھ سو دس کیلوریز صرف ناشتے میں لی جاتی تھیں۔

تحقیق کے دوران پہلے چار ماہ کے عرصے میں کم کاربوہائیڈریٹ والی خوراک کھانے والی خواتین نے زیادہ تیزی سے وزن کم کیا جبکہ آٹھ ماہ کے عرصے کے بعد بھرپور ناشتہ کرنے والی خواتین کے وزن میں دوبارہ اضافے کی رفتار کم کاربوہائیڈریٹ والی خوراک لینے والی خواتین کے مقابلے میں کم رہی۔

تحقیق کا عرصہ مکمل ہونے تک بھرپور ناشتہ کرنے والی خواتین نے اپنے وزن کا پانچواں حصہ کم کیا جب کہ دوسرے گروپ سے تعلق رکھنے والی خواتین میں یہ شرح پانچ فیصد سے کم رہی۔ ڈاکٹر ڈینیئلا کے مطابق بھرپور ناشتہ کرنے والی خواتین نے محسوس کیا کہ انہیں دن بھر خصوصاً صبح کے اوقات میں کم بھوک لگی۔

ایبرڈین کے روئٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی ڈاکٹر ایلکس جانسٹون کے مطابق دیگر محققین نے بھی یہ بات کہی ہے کہ کم کاربوہائیڈریٹ والی خوراک وزن کم کرنے کے لیے ایک ’اچھا ذریعہ‘ ہے لیکن اسے عمر بھر کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔برٹش نیوٹریشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کا بھی یہی کہنا ہے کہ اس بات کا ثبوت موجود ہے کہ بھرپور ناشتہ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
سیپ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (15-03-09), ابو عمار (27-10-08), ابن جلال (27-10-08)
پرانا 27-10-08, 07:22 PM   #2
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کیا آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتی ہیں؟

بہت اچھی شیئرنگ ہے ۔
________________________________

شکر ہے آپ نے بھی کوئی خبر شیئر کی ۔
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-10-08, 11:56 PM   #3
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,777
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کیا آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتی ہیں؟

یار یہ تو بڑی زبردست خبر ہے، خوامخواہ میں‌ ایک عرصے سے سوکھی روٹی کھا رہا ہوں ناشتے میں۔ کل سے میں بھی ناشتے میں پراٹھے شروع کرتا ہوں۔ اور اگر ایک مہینے میں وزن کم نہ ہوا تو اس ڈاکٹر جاکوبووچ کا گلا دبوچ دوں گا۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (15-03-09), ابن جلال (28-10-08)
پرانا 28-10-08, 12:07 AM   #4
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کیا آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتی ہیں؟

آج میں نے ایک ٹی وی پر ایک رپورٹ دیکھی کہ دنیا کے سب سے موٹے آدمی نے اپنا وزن کم کرکے شادی کرلی۔
بے چارہ کو پتہ نہیں‌کہ شادی کے بعد دنیا کا سب سے پتلا آدمی بن جائے گا۔( ہا ہا ہا ہا ہا)
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
ورجینیا, مکمل, آج, آدمی, خواتین, خبر, رفتار, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیلا کھانے سے وزن گھٹانے میں مدد ملتی ہے زارا شعبہ طب 12 23-10-11 10:56 PM
روزنامہ جنگ اور جیو ٹی وی کے واشنگٹن بیورو چیف ‘ نیر زیدی جیل میں؟ Real_Light خبریں 1 31-07-08 09:38 PM
مسلم لیگ(ق) نے ١٠٠ روزہ د ھوکہ دہی کے نام سے حکومتی کارکردگی کے بارے میں حق وجدان خبریں 0 04-07-08 11:50 AM
بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 02:33 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger