واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > فیشن اور بیوٹی ٹپس



فیشن اور بیوٹی ٹپس فیشن اور بیوٹی ٹپس


لمبے عرصے تک جوان اور پرکشش رہنے کی چند تراکیب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-09-07, 02:44 PM   #1
Senior Member
 
پاکستانی لڑکی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
عمر: 23
مراسلات: 1,945
کمائي: 19,464
شکریہ: 1,422
1,131 مراسلہ میں 2,401 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default لمبے عرصے تک جوان اور پرکشش رہنے کی چند تراکیب

لمبے عرصے تک جوان اور پرکشش رہنے کی چند تراکیب

جب آپ پہلی بار کسی سے ملتے ہیں تو سامنے والا سب سے پہلے آپکی appearence کے لحاظ سے اپنی رائے قائم کرتا ہے۔ بڑھتی عمر کے ساتھ آپکی appearence آپکی مایوسی کا باعث بھی بن سکتی ہے، لیکن کچھ آسان اور سادہ باتوں پر عمل کر کے آپ زیادہ عرصے تک پرکشش نظر آسکتے ہیں۔ ان میں سے کچھ باتوں پر عمل کرنا نسبتاً آسان ہوگا جبکہ کچھ چیزوں کی عادت ڈالنا پڑے گی۔

اگر آپ سیدھے ہو کر کھڑے ہوتے ہیں تو آپ زیادہ اسمارٹ اور پر اعتماد نظر آتے ہیں۔ ہمیشہ سیدھے کھڑے ہوں اور کندھوں کو پیچھے کی طرف جھکا لیں اور پیٹ کو اندر کھینچ لیں۔ شروع میں آپکو اسکی پریکٹس کرنا پڑے گی۔ اسکے علاوہ پیٹ کے مسلز کی ورزش کرنے سے بھی آپکا posture ٹھیک ہوجائے گا۔

24 گھنٹوں میں 7 سے 8 گھنٹے سونا بھی صحتمند رہنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس سے ناصرف آپکی جلد کی نشونما ہوتی ہے بلکہ آپ بھی تازہ دم ہو جاتے ہیں۔ صحتمند جسم اور صحتمند دماغ کی بدولت ہی آپ جوان اور پرجوش زندگی گزار سکتے ہیں۔

مسکرانے سے بھی آپ جوان اور درخشاں دکھتے ہیں۔ اچھی مسکراہٹ آپکی بڑھتی عمر سے توجہ ہٹانے کا باعث بھی بنتی ہے۔ روز کچھ دیر تک آئینہ کے سامنے کھڑے ہو کر مسکرائیں تو آپکو خود ہی اندازہ ہو جائےگا کہ مسکرانا آپکے لیے کتنا اہم ہے۔ اپنے دانتوں کی صفائی اور صحت کا خاص خیال رکھیں۔ اور اپنے ڈینٹسٹ کے پاس پابندی سے جائیں تاکہ دانت صحتمند رہیں اور زیادہ عرصے تک آپکا ساتھ دیں۔ اگر اسموکنگ، چائے، کافی یا پھر کسی اور وجہ سے آپکے دانت پیلے ہیں تو آپ انکی whitening کروا کر پھر سے اپنی پرکشش مسکراہٹ واپس لا سکتے ہیں۔

اگر آپ کی عمر زیادہ ہے تو یہ ضروری نہیں ہو جاتا کہ آپ چھوٹے بال رکھیں۔ اسکا انحصار آپکے چہرے پر ہوتا ہے۔ یہ درست ہے کہ چہرے کے اطراف پر پڑے بال آپکی بڑھتی عمر کی علامات سے توجہ ہٹا سکتے ہیں پر لمبے بال بھی (اگر انہیں درست اسٹائل دیا گیا ہو تو) آپکی شخصیت میں چار چاند لگا سکتے ہیں۔ آپکے چہرے کی مطابقت سے صحیح ہیئر اسٹائل کا انتخاب کرنے میں آپ اپنے ہیئر ڈریسر سے مشورہ کریں کیونکہ اسکا انحصار آپکے بالوں اور آپکے چہرے پر ہوتا ہے۔

بالوں کو ڈائی کرنا اپنی عمر چھپانے کا بہترین طریقہ ہے۔ بہتر تو یہ ہے کہ آپ اپنے بالوں کے اصلی کلر سے قریب تر ہی کوئی ٹون استعمال کریں‌ تاکہ قدرتی لگے۔ لیکن اگر آپ چاہیں تو اپنے بالوں میں high lights اور low lights استعمال کر سکتے ہیں اسکا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ آپکو زیادہ عرصے تک دوبارہ بال ڈائی نہیں کروانا پڑیں گے۔

اپنے جسم کی مناسبت سے صحیح کپڑوں کا انتخاب بھی آپکے جسم کے بدنما حصوں کو چھپانے کے لیے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ مثلاً اگر آپکے بازو لٹکے ہوئے ہیں تو آپ 4/3 بازو پہن کر اسے چھپاسکتے ہیں۔

وزن کم کرنے سے بھی آپ زیادہ عرصے تک جوان رہ سکیں گے۔ اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ اپنے جسم کو ٹون بھی کریں تاکہ وہ لٹک نا جائے۔ اسکے لیے aerobic اور resistence techniques بہت کارآمد ہوتی ہیں۔

میک اپ سے بھی اپنی عمر کو چھپایا جا سکتا ہے لیکن اس بات کا خیال رکھیں کو وہ مصنوعی نا لگے۔ ہمیشہ لائٹ فاؤنڈیشن استعمال کریں تاکہ وہ جھریوں کو چھپا سکے ناکہ ان میں‌جمع ہو کر اور واضح کردے۔ اسی طرح آئی شیڈو بھی احتیاط سے لیں۔ کریم آئی شیڈو بھی جھریوں میں‌ جمع ہو جاتے ہیں۔

اسکے علاوہ اپنی جلد کا بھی خاص خیال رکھیں۔ کبھی بھی صابن اور پانی سے صاف نا کریں بلکہ کلینزر سے صاف کریں تاکہ میک اپ اچھی طرح سے صاف ہو جائے اور آپکی جلد پر نا رہ جائے۔ ہر روز رات کو ضرور اپنا میک اپ اچھی طرح سے صاف کریں کیونکہ ایک دن کی بداحتیاطی کی وجی سے آپ آٹھ دن بوڑھے ہو جائیں گے۔ کلینزنگ کے بعد moisturiser ضرور استعمال کریں تاکہ جلد نرم اور جوان رہے۔

(شکریہ اشفاق احمد صاحب کہ آپنے اتنی کارآمد معلومات شیئر کیں)

Last edited by پاکستانی لڑکی; 28-09-07 at 02:47 PM.
پاکستانی لڑکی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-10-07, 02:52 PM   #2
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 35
مراسلات: 1,460
کمائي: 10,378
شکریہ: 278
472 مراسلہ میں 1,010 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: لمبے عرصے تک جوان اور پرکشش رہنے کی چند تراکیب

اچھی شئیرنگ ہے پر یاد نہیں آ رہا کہ اس کو پہلے کہاں پڑھا ہے ؟؟؟؟؟؟
میرا خیال ہے کہ مثبت اور اچھی سوچ
اچھی خوراک
صبح کی سیر اور ورزش
خوش رہنا
بھی آپ کی کم عمری میں بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔
مسٹر رائٹ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-10-07, 08:05 PM   #3
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,486
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,845 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: لمبے عرصے تک جوان اور پرکشش رہنے کی چند تراکیب

کیا میں اس سے پھر سے بوڑھا لگنے لگوں گا؟
محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-10-07, 09:52 PM   #4
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,157
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: لمبے عرصے تک جوان اور پرکشش رہنے کی چند تراکیب

پاکستانی لڑکی جی بہت اچھی شئیرنگ ہے لیکن آپ ہو کہاں؟
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 24-10-07, 03:21 PM   #5
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 35
مراسلات: 1,460
کمائي: 10,378
شکریہ: 278
472 مراسلہ میں 1,010 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: لمبے عرصے تک جوان اور پرکشش رہنے کی چند تراکیب

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خلیل مراسلہ دیکھیں
کیا میں اس سے پھر سے بوڑھا لگنے لگوں گا؟
خلیل صاحب کس سے بوڑھا لگنے لگ جائیں گے؟؟؟؟
مسٹر رائٹ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-01-12, 03:40 AM   #6
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,060
کمائي: 18,839
شکریہ: 1,697
621 مراسلہ میں 1,243 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسنین ایوب آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, ورزش, لڑکی, نظر, آئینہ, بہترین, جواب, جلد, رات, زندگی, سیر, صاف, صابن, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:21 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger