واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > فٹبال




چیمپئنز کے استقبال کیلیے10 لاکھ افرا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-07-08, 05:03 PM   #1
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,745
شکریہ: 1,293
978 مراسلہ میں 1,848 بارشکریہ ادا کیا گیا
Arrow چیمپئنز کے استقبال کیلیے10 لاکھ افرا

چیمپئنز کے استقبال کیلیے10 لاکھ افرا

یورو 2008 کی فاتح فٹبال ٹیم سپین گزشتہ شام جب میڈرڈ پہنچی تو تقریباً دس لاکھ افراد نے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا۔

فاتح کھلاڑی پیر کی شام میڈرڈ کے ہوائی اڈے پر اس جہاز میں اترے جس پر چیمپئین لکھا ہوا تھا۔
میڈرڈ پہنچنے کے بعد کھلاڑی ایک کھلی بس میں سوار ہوگئے اور تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے پلازہ ڈی کولون کی طرف روانہ ہوگئے۔ میڈرڈ کی سڑکوں پر کھلاڑی یورو ٹرافی مسلسل لہراتے رہے۔

جہاں جہاں سے بس گزرتی عوام کا ہجوم یہ نعرے لگاتا کہ ’ہاں اب یہ کپ ادھر (سپین میں) ہے‘۔

ہجوم سے التماس کرتی ہوئی یہ آوازیں بھی باقاعدگی کے ساتھ اٹھتی رہیں کہ فاتح ٹیم کے 69 سالہ کوچ لوئس آراگونس اپنی ریٹائرمینٹ کا فیصلہ واپس لیں۔

ٹیم کے ساتھ جہاز میں سفر کرنے والے صحافیوں کا کہنا تھا کہ خود سپین کے کھلاڑیوں نے بھی کوچ سے یہ کہا ہے کہ وہ ابھی ٹیم کے ساتھ رہیں۔

سپین کی ٹیم کے کپتان نے تماشائیوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے جب یہ جملے کہے: ’یہ کپ اب آپ کا ہے‘ تو فضا تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کو اب احساس ہونا شروع ہوا ہے کہ ’ہم نے کیا (کارنامہ) کیا ہے۔‘

اس کے بعد کپتان نے مائیک کوچ کے حوالے کر دیا جنہوں نے کہا کہ ’اگر میں اس پائے کے کھلاڑی اکٹھے نہ کر سکتا جس طرح کے یہاں موجود ہیں تو یورو 2008 جیتنا نا ممکن ہوتا۔‘ انہوں نے کہا کہ سپین کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔

سپین انیس سو چونسٹھ میں سابق سویت یونین کو شکست دے کر یورو کپ جیتا تھا لیکن بعد کے چوالیس برس اسے اس میدان میں فتح نہ مل سکی۔

ادھر برلن میں جب جرمنی کی ٹیم واپس پہنچی تو تماشائیوں نے اس کا بھرپور استقبال کیا۔

برینڈنبرگ گیٹ پر لگ بھگ تین لاکھ افراد موجود تھے جبکہ جرمن ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلیے چھ لاکھ تماشائی ویانا میں تھے
تفسیر حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-09-08, 08:12 PM   #2
Senior Member
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,016
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: چیمپئنز کے استقبال کیلیے10 لاکھ افرا

آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
champion_pakistani آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
ممکن, بہترین, سفر, شاندار, شام, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وکی لیکس کا بم پھٹ گیا ، آہستہ آہستہ سفارتی تباہی شروع ، پہلا نشانہ سعودی عرب بنا جاویداسد خبریں 10 29-11-10 08:51 PM
::: آئیے اپنے عقیدے کا جائزہ لیں‌ ::: سوال 7 ::: وہ راستہ کون ساہے جو اللہ کی رضا اور خوشنودی تک پہنچاتا ہے اور وہ راستہ کون ساہے جو اللہ تعالیٰ عادل سہیل اسلامی عقیدہ 1 23-06-10 05:13 PM
پاکستان کے مستقبل کے ساتھ ہماری وابستگی,,,, رابرٹ ایم گیٹس…امریکی وزیر دفاع راجہ اکرام سیاست 3 27-01-10 01:41 AM
پالکی / ڈولی کلچر جو آہستہ آہستہ دم توڑ رہی ہیں وجدان عمومی بحث 2 04-07-08 04:00 PM
شریف برادران کے اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور آنے پر لاہور میں ان کے استقبال کاروٹ جاری کردیا گیا،نواز شریف اور شہباز شریف مسجد شہد پاکستانی خبریں 1 09-09-07 09:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:34 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger